جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمز ٹی وی(کراچی) سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی میں شامل نہیں ہورہے، میرے پاکستان آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں تاہم کچھ معاملات ہیں جن کے بعد ہی پاکستان آؤں گا، سلیم شہزاد سے مختصر رابطہ تھا۔
عشرت العباد خان نے کہا ہے میرے پاکستان واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں جب بھی آنا ہوگا میں وطن آجاؤں گا تاہم وطن واپسی سے متعلق کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتا۔ انہوں ںے کہا کہ واپسی کے لیے اعلان کی ضرورت نہیں صرف ایک ٹکٹ خریدنا پڑتا ہے، پاکستان واپس آنے سے متعلق میں نے کوئی تاریخ نہیں دی کچھ معاملات ہیں اس کے بعد ہی وطن واپس آؤں گا۔ ایک سوال پر انہوں ںے تسلیم کیا کہ دبئی میں ان کی سابق صدر آصف زرداری سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، جس میں رحمان ملک بھی موجود تھے۔
متحدہ رہنما سلیم شہزاد کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سلیم شہزاد سے مختصر رابطے میں تھا، سابق گورنر سندھ عشرت العباد سے مختصر رابطے میں تھا، گزشتہ دنوں ایک تقریب تھی جس میں سلیم شہزاد نے رابطہ کیا تھا۔
 سابق گورنر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی ایک کمیونٹی کی بات ہے کمیونٹی میں ڈویژنز ہوں گے تو کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ہوگا، کمیونٹی کو ایک ہونا چاہیے، تقسیم نہیں ہونا چاہیے،پاکستان نے سیاست میں بہت نشیب و فراز دیکھے ہیں،پاکستان کی سیاست میں کوئی بھی چیزخارج از امکان نہیں ہے۔
بانی ایم کیو ایم کے متعلق انہوں نے کہا کہ عوام کا بانی ایم کیو ایم کے ساتھ جو تعلق رہا اس کی اہمیت دیکھنا چاہیے، الیکشن میں پتا چلے گا کہ عوام بانی ایم کیو ایم کو کتناچاہتے ہیں۔
 پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں،پی پی رہنماؤں سے اچھے تعلقات ہیں، ملاقات میں ملکی صورتحال پر سابق صدر آصف زرداری سے تفصیلی بات ہوئی۔
 انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ پی آئی بی اور لندن میں پس پردہ کوئی تعلقات نہیں لگتے، اتفاق کرتا ہوں کہ پی ایس پی کے پیچھے کوئی ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ورلڈ بلائنڈ ٹی 20 میں پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر نئی دلی میں کھیلے جانیوالے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج پاکستان نے اپنے چھٹے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قبل ازیں پاکستان نے اپنے پانچوں میچز میں فتح حاصل کی جبکہ گزشتہ روز پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔یاد رہے پاکستان ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی کے علاقے سائٹ میں گودام میں لگی آگ پر 14گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا ہے۔ گودام میں رکھا لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آگ اتنی شدید تھی کہ شہر بھر کے فائر ٹینڈر طلب کئے گئے تھے، مگر چند ہی پہنچ سکے۔ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع گودام میں اچانک آگ بڑھک اٹھی اور بھڑکتی چلی گئی۔

تیسرے درجے کی آگ بجھانے کیلئے چار چھ فائر ٹینڈر ناکافی ہوتے اس لئے پورے شہر کے فائر ٹینڈر طلب کئے گئے تھے۔ تاخیر کے ساتھ فقط 14 فائر ٹینڈر ہی موقع پر پہنچے اور وہ بھی بے دانت کے ہاتھی ثابت ہوئے کیونکہ اُن کے پاس فوم تک نہیں تھا، جو اس طرح کی آگ پر قابو پانے کیلئے ناگزیر ہوتا ہے۔

کپڑے کے گودام میں دھاگے کے 12 سے 13 کنٹینر بھی کھڑے تھے جس کے باعث آگ کی شدت میں اور اضافہ ہوگیا۔ گودام کے مالک کا کہنا ہے کہ گودام میں آگ لگائی گئی ہے اور وہ اس واقعے کا مقدمہ درج کرائے گا۔ آگ لگنے کے وقت عملہ کھانے گیا ہوا تھا اس لئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ میڈیا پر خبر چلی تو6 گھنٹے بعد فائر فائٹرز کو فوم فراہم کیا گیا۔ آگ پر 14گھنٹوں بعد رات گئے قابو پالیا گیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج میں سپلا کی مرکزی ہائی پاور کمیٹی کا اجلاس مرکزی صدر پروفیسرفیروزالدین صدیقی کی زیرِ صدر منعقد ہوا۔

اجلاس میں محکمہ تعلیم سندھ کی فورٹیئرفارمولہ اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کی واضح ہدایات کے باوجود ترقیوں کے معاملے میں تاخیری حربوں اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

جس کے بعد محکمہ تعلیم سندھ کو وقت دیتے ہوئے کل ہونے والے مظاہرے کو مؤخر کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

 

 


ایمز ٹی وی(کراچی) متحدہ کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ کے عسکری ونگ کے لڑکوں نے بھارت سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی ۔
زرائع کے مطابق گزشتہ روز دبئی سے کراچی پہنچتے ہی گرفتار ہونے والے متحدہ کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے دوران تفتیش بہت سے دھماکہ خیز انکشافات کر دیے ۔ کہتے ہیں کہ دہشتگردی کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کو فنڈنگ کراچی میں ہوتی رہی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم شہزاد نے دوران تفتیش پولیس حکام کو بتایا ہے کہ جاوید لنگڑا بھارت میں بیٹھ کر دہشت گردی کا نیٹ ورک چلاتا ہے ۔
دوسری جانب ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سلیم شہزاد سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے گی اور اس کیلئے محکمہ داخلہ کو آج خط لکھا جائے گا ۔
یا درہے سلیم شہزاد طویل جلا وطنی ختم کر کے گزشتہ روز دبئی سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے جہاں ایف آئی اے حکام نے ان سے پوچھ گچھ کی اور پھر پاسپورٹ ضبط کر کے پولیس حکام کو طلب کیا جنہوں نے سلیم شہزاد کو گرفتار کر کے گڈاپ تھانے منتقل کیا تھا ۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی)وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کی سربراہی میں ہونے والے اکیڈمک کونسل کے22 ویں اجلاس میں افواج ِ پاکستان اور ان کے اہل خانہ کے لئے داخلوں کا10فیصد کوٹہ مخصوص کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم، رئوسائے کلیہ جات پروفیسر ڈاکٹر محمدضیاء الدین، ڈاکٹر اشرف خرّم، ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ، ڈاکٹر عارفہ اکرم، تمام شعبہ جات کے صدور و دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں جی آر ایم سی کے گزشتہ 5اجلاسوں میں ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کی تفویض کردہ ڈگریوں کی توثیق کی گئی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ؤتمام شعبہ جات کے مجوزہ نصاب اور کلیہ جات کی روداد کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں اکیڈمک اور تعطیلاتی کیلنڈر برائے 2016-17کی منظوری بھی دی گئی

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /خیرپور) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی انتظامیہ نے چند روز قبل 72لیکچررزکی آسامیوں کے لیے پاکستان ٹیسٹنگ سروس کے ٹیسٹ کو مسترد کر دیا ہے یہ بات یونیورسٹی کے ترجمان پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری نے اپنے جاری کر دہ تحریر اعلامیہ میں کہی ہے۔ ترجمان نے اپنے اعلامیہ میں کہاہے کہ پاکستان ٹیسٹنگ سروس نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے ساتھ ٹیسٹ کے تمام مراحل 5سے 6ہفتوں کے اندر مکمل کرنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن پاکستان ٹیسٹنگ سروس نے اپنا کیا ہوا معاہدہ پورا نہیں کیا.

انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیسٹنگ سروس نے 20جنوری 2017ء کو امیدواروں سے لیکچررز کی آسامیوں کا ٹیسٹ لیا تھا لیکن ٹیسٹنگ سروس نے نتائج کے اعلان میں خوامخواہ کی دیر کر دی جس کی وجہ سے امیدواروں میں سخت بے چینی پھیلی ۔

 

ایمزٹی وی (تجارت)کوئلے کے بھاری ذخائر کی وجہ سے پاکستان کول کیمیکل کی بڑی صنعت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 
جاپانی ماہرین نے تھر کوئلے کے جدید اور متبادل استعمال پر منعقدہ سمپوزیم میں رائے پیش کردی۔
 
کراچی کے مقامی ہوٹل میں پاکستان اکیڈمی آف انجینئرنگ نے کوئلے کے متبادل استعمال پر جاپانی ادارے نیو انرجی انڈسٹریل ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے سمپوزیم کا انعقاد کیا۔
 
سمپوزیم میں پاکستانی اور جاپانی ماہرین نے تھر کول کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اسکے متبادل استعمال پر تحقیقی مکالمے پیش کئے۔
 
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ل کیمیکل پر توجہ دے کر اس شعبے میں دنیا کا بڑا صنعتی ملک بن سکتا ہے۔ کوئلے کی گیسی فیکیشن اور پی وی سی ، میتھانول ، اولے فن اور دیگر کیمیکل تیار کرسکتا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) کو مشترکہ طور پر شروع کیے گئے منصوبوں پر عمل درآمد میں بہتری لانے اور تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ وزیر خزانہ نے ان خیالات کااظہار پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر لی پیک سے ملاقات کے دوران کیا،

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں پراطمینان کااظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی بہتری اور انکی فلاح وبہبود کے لئے ترقیاتی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا ،اس موقع پر ورنر لی پیک نے پاکستان کے لئے اے ڈی بی کے کنٹری ڈیو لپمنٹ بزنس پلان کے تحت مختلف منصوبوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

لی پیک نے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی بدوکت پاکستانی معیشت میں بہتری کی تعریف کی۔ اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر نے ترقیاتی سرگرمیوں میں پاکستان کی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد ) وزیر اعظم نوازشریف کے وکیل مخدوم علی خان نے سپریم کورٹ میں چھٹیوں کی درخواست جمع کرا دی ۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے حوالے سے وزیرا عظم کے خلاف دائر درخواستوں میں وکالت کرنے والے مخدوم علی خان نے چھٹیوں کیلئے درخواست جمع کرادی جس میں انہوں نے استدعا کی ہے کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے 13فروری سے 24فروری تک عدالت میں حاضر نہیں ہو سکتا ۔
 
وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ وہ پاناما کیس میں اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں اور ان کی غیر موجودگی سے کیس متاثر نہیں ہو گا ۔
 
یاد رہے جسٹس عظمت سعید شیخ کی علالت کے باعث پاناما کیس کی سماعت پچھلے ہفتے سے ملتوی ہے اور اس ہفتے کے دوران بھی سماعت نہیں ہو گی ۔
 
پاناما کیس کے حوالے سے اب وزیر اعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل چل رہے ہیں ۔