جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(تعلیم)رینمن یونیورسٹی بیجنگ میں زیر تعلیم پاکستانی طلباءنے چین کے نئے سال کی تقریبات میں شرکت کو ایک خوشگوار تجربہ قراردیا۔ نئے چینی سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے مرکزی تقریب کا انعقاد پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ہوا جہاں چین کے خطہ اندرون مینگولیا سے تعلق رکھنے والے ثقافتی طائفہ نے بھرپور ثقافتی پرفارمنس پیش کی۔ تقریب میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے نئے چینی سال کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ مشہور چینی کہاوت ہے کہ اگر آپ کامیاب انسان بننا چاہتے ہیں تو صبح مرغ کی پہلی اذان سن کر اٹھ جایا کریں لہذا اس سال ہم بھی بہت محنت کریں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) اب آپ ایسا اسمارٹ فون خرید سکتے ہیں جو نہ صرف واٹر ریزیزٹنٹ ہے بلکہ آپ اسے گرمی پانی اور صابن سے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے دھو سکتے ہیں۔
یہ ہے کیو سیرا رافری نامی اسمارٹ فون جس کی ٹچ اسکرین کو نہ صرف گیلے ہاتھوں بلکہ دستانے پہن کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
بنیادی طور پر یہ درمیانے درجے کا فون ہے جو 5 انچ اسکرین، 2 جی بی ریم، 16 جی بی میموری، 13 میگا پکسل رئیر کیمرے، 3000 ایم اے ایچ بیٹری اور اینڈرائیڈ 7.0 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہے۔
دلچسپ چیز ہے کہ اس فون میں روایتی اسپیکر نہیں اور نہ ہی ائیرپیس پورٹ ہے جو اسے پانی، مٹی وغیرہ سے تحفظ دینے کے لیے ہے۔اس کی وجہ اسمارٹ سونک ریسیور ٹیکنالوجی کا استعمال ہے جو آواز کو وائبریشن کی شکل میں ترسیل کرتی ہے۔
یہ فون ہینڈ واش اور عام صابن سے دھونے پر بھی خراب نہیں ہوتا اور اس طرح یہ اپنی نوعیت کا پہلا اسمارٹ فون ہے اس سے پہلے صرف فوم والے سوپ سے بچنے والے اسمارٹ فون متعارف کرائے گئے تھے جو کہ اسی جاپانی کمپنی کے تیار کردہ تھے۔
کیوسیرا رافری اسمارٹ فون رواں سال مارچ میں سب سے پہلے جاپان میں تین رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب یہ جلسہ ہے یا کارنر میٹنگ ، لوگ اکٹھے کرنے میں مشکل ہے تو خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق کو مدد کے لیے بھیج سکتے ہیں۔
عمران خان کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی آ ج کی تقریر کے بعد ان پر ترس آرہا ہے ،وہ ایک سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں ، انہیں ذمہ دارانہ بیان دینا چاہیے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک منفرد ملک کے طورپر پوری دنیا میں ابھر رہا ہے ،عمران خان کے منہ سے نکل رہا ہے کہ پاکستان کا دیوالیہ نکل ہے ۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہناتھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاست اور عقل کا دیوالیہ نکل گیا ہے،انہیں سمجھنا چاہیے کہ ان کے منفی تاثر پھیلانے سے پاکستان کو نقصان پہنچتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور وفاق میں پہلے سے اسکولوں میں بائیو میٹرک سسٹم نصب ہے ،اچھی بات ہے کہ عمران خان نے صوبے میں کام شروع کردیا ہے ۔

 

 

ایمزٹی وی(پشاور) پشاور کے نواحی علاقے جھگڑا کا ہائی اسکول شادی ہال میں تبدیل ہوگیا، حکومت کی طرف سے اسکولوں میں شادی کی تقریبات منعقد پر پابندی کے باوجودتقریب ہوئی، اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اجازت گورنر خیبر پختونخوا کی پرچی پر دی گئی ہے۔
شادی کی تقریب اتوار کے روز پشاور کے نواحی علاقے جھگڑا ملوگو کے گورنمنٹ شہید عبداللہ ظفر ہائی اسکول میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی، عام تعطیل ہونے کے باعث چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسکول کے احاطے میں قناتیں لگا کر کرسیاں بچھائی گئی اور ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، ظہرانے کے لئے دیگیں بھی اسی اسکول میں پکائی گئی۔
ہائی اسکول اقبال ظفر جھگڑا کے آبائی علاقے میں واقع ہے، پابندی کے باوجود شادی کی تقریب کی اجازت دینے کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا سے بھی رابطہ کیا۔

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)یورپی ممالک نے گزشتہ چار سالوں میں 13ہزار سے زائد غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو ملک بدر کیا ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت داخلہ نے بتا یا کہ یورپی ممالک نے گزشتہ چار سالوں میں غیر قانونی طور پر مقیم 13ہزار 777پاکستانیوں کو ملک بدر کیا ۔انہوں نے بتا یاکہ انسانی سمنگلنگ کو روکنے کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی وجہ سے یورپی ممالک سے ملک بدر ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے

تفصیلات کے مطابق زیادہ تر پاکستانیوں کو مقررہ وقت سے زیادہ دیر تک قیام کرنے ،پاسپورٹ گم ہو جانے ،انٹری پر پابندی ،غیر قانونی طور پر یورپی ملک میں مقیم اور قیام پذیرہونے ،از خود واپس آنے والے ،رہائشی اجازت نامے کے منسوخ ہونے کے باعث ،سیاسی پناہ لینے والے ،ٹیکس نہ دینے والوں اور جعلی دستاویزات رکھنے پر ملک بدر کیا گیا ۔


واضح رہے کہ 2013میں یورپی ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 5ہزار 279تھی ۔2014میں یہ تعداد 4ہزار 330،2015میں 2ہزار 457جبکہ گزشتہ سال 1711پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا ۔

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)آسٹریلیا اوپن ٹینس میچ کے فائنل معرکے میں راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کے درمیان کڑا مقابلہ ہوا۔
اوپن ٹینس میچ میں سوئٹزر لینڈ کے راجرفیڈرر نے رافیل نڈال کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اُنہوں نے پانچ سیٹ کا مقابلہ تین دو سے اپنے نام کیا۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)اقوام متحدہ نے صدر ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ تارکین وطن کو خوش آمدید کہنے کی دیرینہ امریکی روایت برقرار رکھتے ہوئے ان کے ساتھ رنگ ونسل ، قومیت اور مذہب سے بالاتر ہوکر مساوی سلوک کو یقینی بنائیں، یہ امید بھی ظاہر کی کہ ٹرمپ کی جانب سے پناہ گزینوں کے امریکا داخلے پر پابندی عارضی ہوگی ۔

 

اقوام متحدہ کی ترجمان اسٹفینی ڈیوجیرک کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پناہ گزینوں کے امریکا داخلے پر پابندی عارضی ہوگی اور جلد ہی امریکا کی جانب سے ایک بار پھر ان افراد کو تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے تارکین وطن کو پناہ دینے کا پروگرام دنیا کے چند اہم پروگراموں میں سے ایک ہے ۔

ادھر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تارکین وطن اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے اپیل کی ہے کہ ٹرمپ تارکین وطن کے ساتھ مساوی سلوک کو یقینی بنائیں اور تارکین وطن کو خوش آمدید کہنے کی امریکی روایت کو برقرار رکھیں، ٹرمپ تارکین وطن کے ساتھ رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر مساوی سلوک کو یقینی بنائیں.

 

 

ایمزٹی وی(اسپوٹس)ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ایکسرے رپورٹ کلیئر آئی ہے دردسے مکمل نجات پانے کے لیے کچھ دن درکار ہیں۔ایک بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ وہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں بس اب پاکستان سپر لیگ کے آغاز کا انتظار ہے۔

 

واضح رہے کہ آل راؤنڈر شعیب ملک آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے آخری روزہ میچ کے دوران بازو پر گیند لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث وہ بیٹنگ بھی جاری نہیں رکھ سکے تھے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے اپنی بہن سرینا وینس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ میں جو بھی ہوں اپنی بہن کی وجہ سے ہوں۔میچ میں شکست کے بعد آسٹریلین اوپن کی تاریخ میں سب سے زیادہ عمر کی فائنلسٹ 36 سالہ وینس ولیمز نے اپنی بہن سے کہا کہ سرینا 23 واں ٹائٹل جیتنے کی مبارک ہو۔
انھوں نے کہا کہ میں ہمیشہ تمہارے ساتھ تھی اور چند میچوں میں تو تم نے مجھے شکست دی ٗیہ ایک شاندار جیت ہے۔ مجھے تم پر فخر ہے اور میں تمہیں بہت چاہتی ہوں۔
سرینا نے اپنی بہن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وینس کا ساتھ نہ ہوتا تو میں 23 ویں ٹائٹل تک کسی صورت بھی نہیں پہنچ سکتی تھی۔ میں اس کے بغیر کچھ بھی نہیں کر سکتی تھی۔ میں اس سے بہت متاثر ہوں۔
سرینا ولیمز نے کہا کہ میں وینس کی وجہ ہی سے آج یہاں کھڑی ہوں۔ وینس ہی کی وجہ سے ولیمز بہنیں ہیں اس ہفتے جب جب تم جیتی تو مجھ میں جوش پیدا ہوا کہ میں نے بھی جیتنا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(ساہیوال)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پاکستانیوں کیلئے امریکی ویزوں پر پابندی کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانیوں کیلئے امریکی ویزے بند کر دئیے تو ہم پاکستان کو ٹھیک کر لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سات اسلامی ممالک کے شہریوں کو امریکی ویزے دینے پر پابندی عائد کر دی ہے جن میں ایران بھی شامل ہے جس نے بدلے میں امریکی شہریوں پر پابندی عائد کرنے کی بات کی ہے کیونکہ وہ خوددار ملک ہے۔
 
ہو سکتا ہے کہ اگلے مرحلے میں امریکی صدر پاکستانیوں کے ویزوں پر بھی پابندی عائد کر دیں اور میری تو دعا ہے کہ امریکی صدر حقیقی معنوں میں ہمارے ویزے روک لیں کیونکہ اگر ایسا ہو گیا تو ہم اپنے ملک کو ٹھیک کر لیں گے۔