جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمززٹی وی (تجارت)اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد اس کی قیمت 108روپے 15پیسے ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت خرید 107روپے 60پیسے جبکہ قیمت فروخت 108روپے 15پیسے ہو گئی ہے ۔
ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 20پیسے کا اضافے کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت خرید 104روپے 80پیسے جبکہ قیمت فروخت 105روپے ہو گئی ہے

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف نے ملک کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بحریہ کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے سمندری حدود کی نگرانی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کےدفاع کیلئے پاک بحریہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

 

 

.ایمز ٹی وی (انٹرٹنمنٹ) پاکستانی ڈراموں کے معروف اداکار اظفر رحمان نے شادی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈراموں کے معروف اداکار اظفر رحمان نے زندگی کے نئے سفرکا آغاز کردیا.

معروف اداکار اظفر رحمان نے شادی کیلئے نجی تقریب منعقد کی، جس میں صرف قریبی دوست احباب کو ہی مدعو کیا گیا تھا، اظفر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) امریکی سفارتخانہ کی زیر قیادت پاکستان کا تجارتی وفد پاکستان میں زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے امریکہ کا دورہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانہ کے اقتصادی امور کے قونصلر جوئیل رابرٹ گارویرک کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سرکاری حکام، تاجر، کسانوں اور زرعی ماہرین کا وفد28 جنوری سےامریکہ کا دورہ کرے گا، جس کا مقصد امریکہ اورپاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا اور زراعت کے شعبے میں تجارت و سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔

وفد پولٹری، گوشت اور فیڈ انڈسٹریز کے متعلق امریکہ کی بین الاقوامی تجارتی نمائش انٹرنیشنل پروڈکشن اینڈ پروسیسنگ ایکسپو میں شرکت کرے گا۔ یاد رہے کہ زراعت کا پاکستانی جی ڈی پی میں حصہ 20 فیصد اور روزگار میں حصہ چالیس فیصد ہے۔ گزشتہ سال امریکہ سے پاکستان کو زرعی اشیاء کی برآمدات 44 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھیں۔ پاکستانی وفد کاٹن کمیشن، امریکی محکمہ زراعت اور اس کی ریسرچ سروس کے ساتھ بھی ملاقاتیں کرے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی میں ابلاغ عامہ کے انسٹی ٹیوٹ میں تعمیراتی کام کی تکیمل کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
 
اس پروقار تقریب کےموقع پر شاہد آفریدی چھائے رہے۔شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن نے جامعہ کراچی میں ابلاغ عامہ کے انسٹی ٹیوٹ میں اہم تعمیراتی کام کروایا۔
C3aTvmBXAAAtJV  
اس موقع پر انھوں نے طلبہ کے ساتھ سیلفی بھی لی اور اسے ٹویٹرپر شئیرکیا
 
C3aTvmOW8AEZVdx
شاہد آفریدی کا اپنے ٹویٹ میں کہناتھاکہ ترقی پذیر معاشرے کا ستون پڑھے لکھے دماغ ہوتے ہیں۔ انھوں نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے یہ کام سرانجام دینے کو اعزاز قرار دیا۔
 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ پنجاب) ہائیکورٹ نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ ملازمین کی مستقلی کی درخواست نمٹا دی ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد حسن نے ملک محمد سجاد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ 10سال سے زائد عرصہ کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں۔
حکومتی پالیسی کے مطابق ہزاروں ملازمین کو مستقل کیا گیا تاہم معیار پر پورا اترنے کے باوجود مستقل نہیں کیا جا رہا درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ملازمین کی مستقلی کا حکم دے ۔

 

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ تارکین وطن آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کریں حکومت انہیں تما م ترسہولیات کے ساتھ ساتھ مراعات بھی دے گی ،آزادکشمیر کے اندر سرمایہ کاری بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع مہیا کرنے لیے طویل المعیاد منصوبہ بندی کر لی ہے ریاست میں بورڈ آف انوسٹمنٹ بنا رہے ہیں جو کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرے گا تارکین وطن کے اعتماد کو بحال کررہے ہیں ریاست میں شخصیات کے بجائے اداروں کو مظبوط بنا ئیں گے تاکہ پائیدار ترقی اور خؤشحالی کی راہ پر ریاست کو گامزن کیا جاسکے۔تارکین وطن اپنا سرمایہ آزادکشمیر لائیں اس سے یہاں ترقی اور خوشحالی کے راستے کھلیں گے انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کی پراپرٹی اور املات کاتحفظ ریاست کرے گی اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں تارکین وطن سرمایہ کاروں کے ساتھ خصوصی نشست میں کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر نجیب نقی بھی موجود تھے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر سیاحت ، ہائیڈرل،منرلز سمیت دیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جس سے ریاست کو فائدہ ہونے کے ساتھ ساتھ ذرائع روزگار میں بھی اضافہ ہوگا آزادکشمیر کی حکومت شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنا رہی ہے اس کے لیے ضروری قانونی لوازمات بھی پورے کیے جائیں گے کہ کوئی شخص اگر سرمایہ کاری کرے تو اسے کسی بھی حالات میں نقصان نہ ہو،ہماری ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آزادکشمیر کے سرمایہ کاروں نے بیرون ملک یا پاکستان کے بڑے شہروں میں سرمایہ کاری کررکھی ہے ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ایسا سخت نظام لائیں گے کہ کوئی ان کی املاک کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا۔
اس موقع پر معروف سرمایہ کاروں جن کی قیادت ابیز احمدکررہے تھے وزیراعظم کو بتایا کہ تارکین وطن کشمیری اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں براہ راست سرمایہ کاری کررہے ہیں اور اس سے بہت منافع بھی کما رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ملٹی نیشنل کمپنیز کو بھی اس جانب راغب کررہے ہیں آزادکشمیر کے اندر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت پر ہمیں اعتماد ہے اور جس طرح حکومت کام کررہی ہے ہم بالکل تیار ہیں کہ اپنے لوگوں کی خدمت کریں اس کے لیے خواہ ہمیں جو کچھ بھی کرنا پڑ ا کرینگے مگر ماضی کے تلخ تجربات کی بدولت لوگ وہاں سرمایہ کاری کرنے سے گھبراتے ہیں وزیرخزانہ منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر نجیب نقی نے اس موقع پر بتایا کہ آزادکشمیر میں پہلی مرتبہ سرمایہ کاری بورڈ بن رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ ایک پالیسی لا رہے ہیں جو کہ ان کو تحفظ دے گی اس سے پہلے اس جانب کسی نے توجہ نہیں دی ہماری حکومت نے مختلف شعبہ جات کے اندر پائیدار ترقی کے لیے اہم اصلاحات کی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)نئے پاکستانی ڈرامے ’خان‘ نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ اپنی طرف کرالی ہے، جس کا انٹر نیٹ پر پہلا ٹریلر ’ہٹ‘ ہوگیا، ’خان‘ کے ڈائیلاگ نے ایک دلچسپ بحث بھی چھیڑ دی ہے۔

اس ٹریلر کا یہ جملہ کہ ’’شریفوں سے ڈرتا ہوں، بدمعاشوں سے نہیں‘‘،بڑا معنی خیز ہے۔ یہ شریف کون ہیں، خان کون ہے؟ کیا یہ عمران خان ہے؟ یا سلمان خان؟ بڑی تعداد میں لوگ سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھا رہے ہیں کیا ’خان‘ کسی پاکستانی سیاسی کردار پر بنا ڈراما ہے؟ دیکھیں اس گرما گرم خبر کا ’دی اینڈ‘ کیسے ہوتا ہے؟ کب یہ جواب ملتا ہے کہ ’خان‘ کون ہے؟

 

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ) خیبر ایجنسی میں پاکستانی چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں نامعلوم دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستان فوجی چوکی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ پر تعینات جوان شہید ہوگیا ۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ فوجی جوان وقاص کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ ہسپتال پشاورمنتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔شہید ہونے والے فوجی جوان کی نمازجنازہ کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں ادا کر دی گئی ہے جس میں کور کمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی ، چیف سیکرٹری کے پی کے اور افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجووہ نے سپاہی کی شہادت پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمزور افغان سرحدی نظام کا دہشت گرد فائدہ اٹھاتے ہیں تاہم افغان سرحد پر دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسلامی نظریاتی کونسل اور وفاق المدارس نے انسانی اعضاءٹرانسپلانٹیشن بل 2016ءکو غیراسلامی قراردیدیا اور اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔اسلامی نظریاتی کونسل اور وفاق المدارس کیساتھ مشاورت کے بعد ہم اس بل کیخلاف عدالت جائیں گے ۔
اُن کاکہناتھاکہ بل میں موجودکسی بھی قسم کے اعضاءکی پیوندکاری کی اسلام میں اجازت نہیں، اگرحکومت انسانی اعضاءکی اسمگلنگ کی روک تھام چاہتی ہے تو اسے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے ۔
اس سے قبل طویل بحث ومباحثے کے بعدپیر کو قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت نے انسانی اعضاءکی پیوندکاری سے متعلق ترمیمی بل کی متفقہ طورپر منظوری دی تھی ۔