جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(ساہیوال) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے کرپشن خود کی اور ذلیل ہونے کیلئے بچوں کو آگے کردیا،مجھے مریم پر ترس آتا ہے کہ نواز شریف نے اسے آگے کردیا ہے۔ضرور مریم کے نام فلیٖٹس کرنے تھے وزیراعظم نے جب مجھ پر تنقید کرنی ہوتی ہے تو خود معصوم بن کرپیچھے بیٹھ جاتے ہیں اور موٹو گینگ کو آگے کردیتے ہیں،موٹو گینگ کے گھر والے بھی کہتے ہیں کہ تم نے ہمیں ذلیل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا وزیراعظم پاکستان کا اور سب کچھ اورعلاج کرانے باہر جاتا ہے،جس دن ہم نے فیصلہ کرلیا کہ ہم نے پاکستان کو ٹھیک کرنا ہے اور نہ ہی قرضے اور ایڈلینی ہے تو پاکستان ترقی کرنے لگے گا۔یہ ملک اللہ نے نعمت دی ہے لیکن سب سے بڑا مسئلہ حکمرانوں کی کرپشن ہے پٹواریوں کی کرپشن نہیں وہ تو لوگوں کو تنگ کرتی ہے۔یہ ملک کو مقروض کررہے ہیں،ان لوگوں کی وجہ سے ہمیں دنیا میں ذلت کا سامنا کرنا پڑتاہے،گرین پاسپورٹ کی عزت نہیں ہے۔جو قومیں خوددار نہیں ہوتی ان کی دنیا میں عزت نہیں ہوتی۔
ہسپتالوں میں پہلی دفعہ صحت کا نظام ایسا بنایا تاکہ سرکاری ہسپتال پرائیوٹ سے بہتر ہوں۔انشاء اللہ سارے پاکستان میں خیبر پخونخوا کے ہسپتال مثال بنیں گے،60 فیصد لوگوں کو انصاف صحت کارڈدیا ہے کہ وہ کسی بھی ہسپتال میں 5 لاکھ تک مفت علاج کراسکتا ہے،کے پی کے کا پولیس سسٹم سارے پاکستان سے بہتر ہے کیونکہ پولیس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں اور این ٹی ایس سسٹم کے تحت بھرتیاں ہوتی ہیں۔پنجاب میں جب تک رائیونڈ سے حکم نہیں آتاایس ایچ او تک بھرتی نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک بن سکتا ہے۔ملک میں گیس کے بڑے بڑے ذخائر ہیں۔ عمران خان نے اپنا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا ایک دن ایک امریکی میرے پاس آیا کہتا کہ 6 مہینے سے کوشش کررہا ہوں وفاقی حکومت مجھے گیس کی تلاش کیلئے این او سی نہیں دے رہی ہے،اس نے مجھے تصویریں دکھائی کہ لوگ پانی کیلئے کنواں کھود رہے اور گیس نکل رہی ہے۔
حکومت نے بجائے کنویں کھودنے کہ ایل این جی ٹھیکہ پیچھے لگی ہوئی ہے، خط دینے والا قطری ان کا بزنس پارٹنر ہے۔ساہیوال میں کوئلے کا پلانٹ لگایا گیا جب کہ ساری دنیا میں آلودگی کی وجہ سے کوئلے کے پلانٹ بند کیے جارہے ہیں جب دنیا میں بند کررہے ہیں تو یہاں کیوں لگائے جارہے ہیں اس کے پیچھے بھی کرپشن کی جارہی ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشن بنا لیں تو 50 ہزار میگاواٹ سستی بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔پاکستانی ہر فیلڈ میں ہنر رکھتے ہیں اور کرپٹ نظام کیوجہ سے پاکستان نہیں آتے ہیں،شوکت خانم کس نے چلایا بیرون ملک پاکستانی ڈاکٹرز نے چلایا، پانامہ کا کیس چل رہا ہے اس میں فیصلہ پاکستان کے مستقبل فیصلہ ہوگا۔جب پیسہ اس ملک سے باہر جائے گا قرضے چڑھتے جائیں گے ملک کا دیوالیہ نکل جائے گا۔پہلی دفعہ وزیراعظم کی تلاشی لی جارہی ہے جب تلاشی شروع ہوئی تو پہلے قطری آگیا جو 7 مہینے سے کدھر تھا پہلے ایک خط آیا پھر دوسرا خط آیا۔عمران خان نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ میں سے کوئی ایسا ہے جو سمجھتا ہو کہ قطری نے صحیح خط لکھا ہے۔ امریکی بڑے بھولے بھالے ہوتے ہیں جنہو ں نے ٹرمپ کو صدر بنا دیا اور ہم بھی بہت بھولے ہیں جنہوں نے نواز شریف کو وزیراعظم بنایا،پانامہ کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہوگا پاکستان کی جیت ہوگی۔
عمران خان نے آخر میں کہا کہ مودی نے پانی کی بندش سے متعلق مولا جٹ کا نعرہ لگایا کہتا۔مودی سن لوہرپاکستانی نوازشریف نہیں ہے۔مودی کبھی یہ حرکت نہیں کرنا مجھے پتہ ہے کہ ہندوستانی جنگ نہیں چاہتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ آپس میں امن سے رہیں اور برصغیر کی غربت ختم کریں،پاکستان کے کسانوں کو بتاناچاہتا ہوں کہ کے ہم کسانوں کی ہندوستان سے زیادہ مدد کریں گے۔ ہم کسانوں کے خرچے کم کریں گے اورکھادوں اور ٹیوب ویل اور ان کی مارکیٹنگ کریں گے۔جب چھوٹا کسان پیسہ بناتا ہے تو وہ لندن میں فلیٹس نہیں اپنی زمین پر لگاتا ہے۔میں اپنے گھر میں اپنی ماؤں کو کہتا ہوں کہ میرے لئے دعا کروں کے میں نے کرپشن کے بادشاہ کا احتساب کرسکوں اور مافیا کو شکست دے سکوں۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپںڈی)ایف سی اور حساس ادارے نے کوہلو کے علاقے کاہان میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا ہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایف سی اور حساس ادارے کوہلو کے علاقے کاہان میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے خود اس آپریشن کی نگرانی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے اسلحہ میں 70 آر پی جی گولے، 14 فیوز، 20 راکٹ، میزائل لانچر، 12 راکٹ فیوز ، مارٹر بم، پانچ بنڈل ڈیٹونیٹنگ کارڈ، مختلف ساخت کے ہزاروں راﺅنڈز اور دیگر تخریبی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(ساہیوال)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے رہنما اور وزراءہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں ،انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں ۔
جلسے خطا ب کرتے ہوئےان کامزید کہنا تھا کہ عابد شیر علی نے مجھے اور عمران کو ریڈار پر رکھنے کی دھمکی دی ،عابد شیر علی خود پی ٹی آئی کے ریڈار پر نہ آجائے ،ہم عابد شیر علی کے ریڈار پر تب آئیں گے جب وہ رانا ثنا اللہ کے ریڈار سے اترے گا ۔
ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر ہم ثبوت دیتے ہیں ،حکومت کہتی ہے اور ثبوت لے کر آﺅ ،ہم مزید ثبوت دیتے ہیں ،حکومت قطری خط دے دیتی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آج عوام کی عدالت میں کل قانون کی عدالت میں جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ خواجہ سعدر رفیق خود کو لوہے کا چنا کہتے ہیں اور ہمارے دانت توڑنے کی بات کرتے ہیں ،کچھ عرصے بعد حکومت کے اپنے دانت کھٹے ہونے والے ہیں ۔
 

 

 

 
ایمزٹی وی(کوئٹہ)ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر لعل دین بگٹی نے اپنے چھ ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کمانڈر لعل دین بگٹی نے اپنے ہتھیار قبائلی رہنما میرعطاء اللہ کلپربگٹی اور ایف سی حکام کے حوالے کیے، ہتھیاروں میں چار ایس ایم جی رائفل،ایک بارہ بور بندوق، تین سو سے زائد گولیاں اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔
اس موقع پر کمانڈر لعل دین بگٹی کا کہنا تھا کہ ہم بھٹکے ہوئے تھے اور ہمیں ملک دشمنوں کی طرف سے ورغلایا گیا، قومی دھارے میں شامل ہوکر ہم بھی ملک قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے، اس موقع پر ایف سی حکام نے کہا کہ ہم راہ راست پر آنے والے فراریوں کو دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
 

 

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے رہنماءاور وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو نے مردم شماری ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میر حاصل بزنجو کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام مردم شماری کے حق میں نہیں ہے کیونکہ صوبے سے افغان مہاجرین کے انخلاءتک مردم شماری نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے مردم شماری ملتوی کرانے کیلئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بھی اٹھایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں میر حاصل بزنجو کا کہنا ہے کہ تاحال مردم شماری کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ڈونلڈٹرمپ کے چارج سنبھالتے ہی امریکہ میں مسلمانوں کاداخلہ مشکل کردیاگیا
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی طرف سے ایگزیکٹوآرڈر کے ذریعے سات ممالک کے شہریوں کیلئے دروازے بند کیے جانے کے بعد پاکستانیوں کے لئے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اٹارنی کے حوالے سے معروف ٹی وی پروگرام کے اینکر اور سیاسی تجزیہ نگار پیرس شٹزنے سوشل میڈیا پر لکھاکہ اوہارے میں روکے گئے ایک جوڑے کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ ایگزیکٹوآرڈر کے مطابق پاکستان کا شمار پابندی کے شکار ممالک میں نہیں ہوتا۔
اس سے پہلے مجموعی طورپر 16افراد کو روکاگیا جن میں بچے بھی شامل تھے تاہم امریکی حکام نے بعد میں واضح کیاکہ روکے گئے امریکی بچے والدین کیساتھ تھے جن کا مختلف ممالک سے تعلق تھاتاہم نیویارک کے جج کے حکم کے بعد تمام افراد کو رہا کردیاگیااوران کے وکلاءنے بتایاکہ روکے گئے افراد میں سے کوئی بھی مہاجر نہیں تھا۔

 

 

ایمزٹی وی (واشنگٹن )امریکہ میں ایک بھارتی استانی کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر پر فائرنگ کرنے کے جرم میں اسکول سے برطرف کردیا گیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں اپنی خدمات سر انجام دینے والی بھارتی ٹیچر پائل مودی نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ویڈیو میں ایک بڑی اسکرین پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو نشر ہورہی ہے اور خاتون ٹرمپ پر واٹر گن سے پچکاریاں مار رہی ہیں۔
 

 

ایمز ٹی وی(کراچی)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نےپارٹی کے سینئر رہنماﺅں سے مشورے کے بعد وطن واپسی کا ارادہ ترک کر دیا۔ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد واپسی کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں سے وطن واپسی کے حوالے سے مشاورت کی جس میں ان کو مشورہ دیا گیا کہ پانامہ کیس کے فیصلے تک وہ وطن نہ آئیں جیسے ہی پانامہ اسکینڈل کا فیصلہ آ جائے تو اس کے آتے ہی آصف علی زرداری کی ملک میں انٹری ہو جو کہ پیپلزپارٹی کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گی۔

 

 

ایمزٹی وی(مظفرآباد)آزاد کشمیر کی تحصیل خورشید آباد کے اسسٹنٹ کمشنر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سردار شہباز خان کی گاڑی پلنگی کے قریب گہری کھائی میں جا گری جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی توڑ گئے۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے گاڑی کے ملبے سے ان کی لاش کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیاہے۔تاہم ریسکیو حکام کا کہناہے کہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) عدالتوں ہر فائز ججوں کی ریٹائرمینٹ کی فہرست جاری کردی گئی ۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق عدالت عظمیٰ کے موجودہ ججز میں سے ایک جج رواں سال جبکہ دو جج 2018ء اور تین ججز 2019ء میں ریٹائر ہوں گے۔
رواں سال جسٹس امیرہانی مسلم یکم اپریل کو عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے جبکہ آئندہ سال جسٹس دوست محمد خان 20 مارچ 2018ء اور جسٹس اعجاز افضل خان 8 مئی 2018ء کو ریٹائر ہوں گے۔
2019ء میں ریٹائر ہونے والے ججز میں موجودہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 18 جنوری 2019ء اور شیخ عظمت سعید 28 اگست 2019ء جبکہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید خان کھوسہ 21 دسمبر 2019ء کو ریٹائر ہوں گے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت اس وقت 16 ججز موجود ہیں۔