جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسلام آباد میں ایگزیکٹو پاسپورٹ دفتر کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے اسلام دشمن اقدامات سے دہشت گردوں کو فائدہ پہنچے گا، دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا مناسب نہیں، دنیا جانتی ہے کہ دہشت گردی کو کسی مذہب سے نہیں جوڑا جاسکتا، امریکی ویزا پابندی سے دہشت گردوں کا کچھ نہیں بگڑے گا لیکن دہشت گردی کے شکار لوگوں کی مشکلات میں ضرور اضافہ ہوگا۔
2015 میں واشنگٹن میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں ان سمیت 60 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں انہوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ اگر دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمیں بین الاقوامی طور پر متحد اور متفق ہونا ہوگا اور اس کے لیے ضروری ہے دہشت گردی کو اسلام سے نہ جوڑاجائے، دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار بھی مسلمان ہوئے ہیں، دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب مسلمان بستے ہیں، ان میں سے چند ہزار بھٹک جائیں تو ڈیڑھ ارب کو سزا نہیں دی جاسکتی
ملک بھر میں ایگزیکٹو پاسپورٹ دفاتر کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ 69 سال میں ملک بھر میں 94 پاسپورٹ آفس قائم کئے گئے لیکن ہم نے سوا سال میں 74 نئے پاسپورٹ آفس کھولے،مارچ کےاختتام تک مزید 14 پاسپورٹ دفترقائم کریں گے اور 3 بڑے شہروں میں میگا سینٹر بھی بنائے جائیں گے، مارچ کے آخرتک پاکستان کا کوئی ضلع پاسپورٹ آفس کے بغیرنہیں ہوگا
لاپتہ بلاگرز کی بازیابی سے متعلق چوہدی نثار نے کہا کہ گمشدہ افراد سے متعلق گزشتہ ہفتوں میں بہت بات ہوئی، انہوں نے اس معاملے پر سینیٹ میں بیان دیا اور چیئرمین سینیٹ کو بھی آگاہ کیا، کسی کو غائب کرنا حکومت کی پالیسی نہیں ہے، ساڑھے 3 سال میں کسی کو غائب نہیں کیا گیا، اس وقت اللہ تعالیٰ کا کرم ہے تمام بلاگرز اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں، سلمان حیدر نے رپورٹ درج کرانے سے معذرت کی ہے

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی )تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے راولپنڈی میں 6سالہ بچی پر تیل چھڑک کر آگ لگانے کے خلاف اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔
انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں 5نا معلوم افراد نے 6سالہ بچی پر بازار میں تیل چھڑک کر آگ لگا دی ہے ۔
بچی جو کہ گھر سے چیز لینے کیلئے نکلی تھی ۔ملزمان بچی کو آگ لگا کر آسانی سے نکل گئے ۔پولیس ابھی تک مقدمہ درج کیا ہے یا نہیں اور کیا ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نوازشریف سے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے ملاقات کی اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کے تمام ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کا مقصد پاکستان کے عوام کی خدمت اور ملک کوبھرپور انداز میں ترقی کی راہ پرگامزن کرنا ہے جب کہ حکومت کی پالیسیوں کا مقصد عوام کی خدمت اور انہیں با اختیار بنانا ہے۔
وزیراعظم نے پالیمنٹیرینز پر زور دیا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ان سے قیمتی آراء بھی لیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور بجلی کے شعبےمیں بھاری سرمایہ کاری ہورہی ہے جب کہ حکومت شاہراہوں کے مربوط نیٹ ورک اور توانائی شعبے میں بھرپور سرمایہ کاری کے ساتھ صحت اور تعلیم کے انتہائی اہم شعبوں پر بھی توجہ دے رہی ہے۔
 
دوسری جانب اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت صحت کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں صحت کے بارے میں وزیراعظم کے قومی پروگرام پر عملدرآمد میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم نے نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارت کو ہدایت کی کہ قومی صحت پروگرام کا دائرہ کار فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت پورے ملک تک بڑھایا جائے اور عملدرآمد کی سطح پر موثر نگرانی نظام یقینی بنائی جائے جب کہ اس میں کوتاہی برداشت نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں صحت کے بارے میں وزیراعظم کے قومی پروگرام پر عملدرآمد کرے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)وفاقی حکومت نے وزیر مملکت اور چیرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر عمر کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور چیرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر عمر کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان بھی جلد کردیا جائے گا۔

دوسری جانب محمد زبیر عمر کا کہنا تھا کہ سندھ بہت حساس صوبہ ہے اس میں مختلف زبان بولنے والے افراد رہتے ہیں جن کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا اسی لیے کوشش کروں گا کہ سندھ سے متعلق جو ترجیحات ہوں ان پر پورا اتر سکوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال گزشتہ 20 ، 25 سال سے اچھی نہیں تھی جو ہماری حکومت میں کراچی آپریشن کے بعد بہتر ہوئی اور اب سب سے بڑا چیلنج شہر کو معاشی حب کی صورت میں واپس لانا ہے۔

 

واضح رہےکہ 14 سال تک سندھ کے گورنر رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان کے بعد جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو سندھ کا 31 واں گورنر مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے 11 نومبر 2016 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تاہم وہ خرابی صحت کی بنا پر زیادہ عرصے تک گورنر کی ذمہ داریاں نہ نبھاسکے اور 12 جنوری 2017 کو انتقال کرگئے۔

 

 

ایمزٹی وی(ٹورینٹو)کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹراﺅڈ نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ کومسلمانوں پر دہشت گردی کا حملہ قرار دے دیا ۔
مسلمانوں کی مسجد پر حملے کے بعد بیان دیتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ ہم مسلمانوں پر ہونے والے اس دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہیں ،مسلمان کینیڈین ہمارے قومی جال میں مسلمان کمیونٹی کی بہت زیادہ اہمیت ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بے حس کارروائیوں کی ہمارے کمیونٹی،شہروں اور ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ کینیڈاکے شہر کیوبک سٹی کی مسجد اور اسلامک کلچر سنٹر میں تین حملہ آورں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 6افراد شہید جبکہ 8زخمی ہو گئے تھے

 

۔ایمزٹی وی(کراچی)سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر حکومت سندھ نے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے مشیر قانون کا قلمدان واپس لینےکانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں دورکنی بینچ کل سماعت کرے گا 
سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے بعد سے تنخواہوں کی تفصیلات اور قلمدان کی واپسی کا نوٹیفکیشن طلب کیا تھا۔
عدالت نے نومبر کے آخر میں حکم دیا تھا کہ مشیر وزیر اعلیٰ سندھ محکمہ قانون کا قلمدان نہیں رکھ سکتے۔
 

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹسپی ایس ایل کی گولڈ اسپانسر شپ کے حولے سے منعقد ایک تقریب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل ایک مشترکہ اثاثہ ہے ،اس میں کسی ایک شخص یا ایک ادارے کا ہاتھ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد لاہور میں کرانے کے لیے پنجاب حکومت ،وفاقی حکومت اور پاک فوج کی جانب سے کردار ادا کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔نجم سیٹھی نے بتا یا کہ جائلز کلارک نے اپنے دورے کے بعد پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر حیرانگی کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانی سیکیورٹی پر اتنی سرمایہ کاری آج تک نہیں دیکھی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم پی ایس ایل فائنل کے پاکستان میں انعقاد کے لیے بہت کوشش کر رہے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لیے پی ایس ایل بہت اہمیت کا حامل ہے ،مستقبل میں ایونٹ میں اور بھی کئی ٹیموں کو شامل کیا جائے گا ،فرنچائز مالکان بھی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منعقد کر کے اچھے لڑکوں کو سامنے لا رہے ہیں ۔

 

 

ایمزٹی وی (آزاد کشمیر) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے گزشتہ روز وزیرا اسپورٹس چوہدری سعید اور ممتاز ماہر تعلیم فیصل مشتاق چوہدری سے ملاقاتکی۔ ملاقات میں اانہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آزاد کشمیر اور پاکستانی حکومت کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں۔ برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کی ہے ۔بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کو ایک قید خانے میں تبدیل کر کے رکھ دیا ہے ۔ گزشتہ6ماہ کے دوران مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیر سپورٹس چوہدری سعید اور ممتاز ماہر تعلیم فیصل مشتاق چوہدری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود تحریک آزادی جاری رہے گی۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے ۔ دوطرفہ مذاکرات سے تنازع کو حل نہیں کیا جاسکتا۔ ، کشمیری مسئلہ کشمیر کے اصل فریق ہیں ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد چاہتے ہیں ۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ فیصل آباد)فیصل آباد کے 72سالہ شخص کے شوق ِ تعلیم نے نئی مثال قائم کردی ۔ انٹرمیڈیٹ کے 50سال بعد گریجویشن کےلیے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔ مقبول احمد بس میں بیٹھ کر 30 کلومیٹر دور درس گاہ جاتے ہیں۔
مقبول احمد کا کہنا ہے کہ ایف اے کرنے کے دوران خاندانی دشمنی کے نتیجے میں اعلیٰ تعلیم کا خواب ان سے چھن گیا تھا جسے اب پورا کرنا چاہتے ہیں اس لیے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے گریجویشن کے لیے داخلہ لیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے سب بچوں کو پڑھایا ہے، اب میں فارغ ہوں ہمارے مزارعے تھے ان کی بیٹی کو داخلہ کرانے گیا، وہاں یونیورسٹی میں تعلق بن گیا۔ میں نے کہا کہ مجھے بھی داخلہ دے دو ،انہوں نے مجھے داخلہ دے دیا ۔
مقبول احمد گریجویشن کے بعد پی ایچ ڈی کرنے اور اپنے گاؤں میں غریب بچوں کے لیے ایک ویلفیئراسکول قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ،ان کا کہنا ہے اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلانے کے بعد ا ب وہ خود اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے راستے پر چل پڑے ہیں ۔
بزرگ طالب علم نےبتایا کہ میری خواہش ہے کہ میں بی اے کے بعد پی ایچ ڈی کروں، ساتھ ساتھ گاؤں میں ایک جدید اسکول بناؤں، جس کا سلیبس انگریزی میں ہو۔
مقبول احمد معاشرے میں ان لوگوں کے لیے ایک مثال ہیں جو کاروبار زندگی میں الجھ کر اپنے تعلیم مکمل نہیں کر پاتے تاہم اگر حالات اجازت دیں تو انہیں تعلیم سے دوبارہ ناتا جوڑنے کے لئے عمر کی پروا نہیں کرنی چاہیے

 

 

ایمزٹی وی(لاہور) انصاف بزنس فورم پنجاب کے صدر شاید ملک کی جانب سے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورکے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نان کا کہنا تھا کہ قوم ملک میں مزید کر پشن برداشت کر نے کیلئے تیار نہیں ‘ ہم ملک کو کر پشن سے پاک کر نے کیلئے ہر محاذپرجنگ لڑتے رہیں گے ‘ملک میں احتساب سے کسی ایک جماعت کو نہیں پاکستان کے20کروڑ عوام کو فائدہ ہوگا ‘کر پشن ملک کیلئے کینسر ہے ‘ملک میں ہر صورت آئین وقانون کی حکمرانی قائم کر نا ہوگی ‘تحریک انصاف ملک میں عوامی حقوق کیلئے جد وجہد کیلئے ہر قر بانی دینے کو تیار ہے ۔
اس موقع پر موقعہ پرمحمد امین ذکی ‘ میاں جاوید علی سمیت تحر یک انصاف کے دیگر افراد بھی موجود رتھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں جمہو ریت سمیت تما م اداروں کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے ملک میں احتساب کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور تحر یک انصاف کا آج بھی یہی مطالبہ ہے کہ ملک میں سب کا بلاتفر یق شفاف احتساب ہونا چاہیے ورنہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ۔
انہوں نے کہا کہ صرف تحر یک انصاف ہی نہیں ہر پاکستانی کی ایک ہی آواز ہے کہ ملک میں شفاف احتساب میں کسی قسم کی رکاٹ نہیں ہونی چاہیے اور احتساب ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور کوئی جماعت سیاسی میدان میں تحر یک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتی تحر یک انصاف کے کارکنان محنت جاری رکھے عمران خان اس ملک کو مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یں گے