بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (صحت) کیا آپ نے کبھی سوچا کہ کیا وجہ ہے کچھ افراد دل کے دورے کے بعد بچ جاتے ہیں جبکہ دیگر خوش قسمت ثابت نہیں ہوتے؟

ہارٹ اٹیک اس وقت ہوتا ہے جب دل کی جانب جانے والے دوران خون بلاک ہوجائے، جس کے بعد مسلز کے ٹشوز آکسیجن سے محروم ہوجاتے ہیں جس سے قلب کو نقصان پہنچتا ہے۔

ماہرین طب کے مطابق ایسا ہارٹ اٹیک جو موت کا باعث بنے، اس میں دل کو اتنا نقصان پہنچ جاتا ہے کہ دل کی دھڑکن غیر مستحکم ہوجاتی ہے اور بتدریج ہمیشہ کے لیے تھم جاتی ہے۔

دل کی یہ غیر مستحکم دھڑکن آکسیجن کی کمی کا نتیجہ ہوتی ہے جو کہ دل کے نچلے سے حصے شروع ہوتی ہے اور جب ایسا ہوتا ہے تو قلب میں بہت زیادہ ہلچل پیدا ہوتی ہے۔

ایسا ہونے پر دل کی دھڑکن پمپ کی بجائے کانپنے لگتی ہے جسے فبریلیشن بھی کہا جاتا ہے اور دوران خون رک جاتا ہے جس کے فوری بعد دل کام کرنا بند کردیتا ہے۔

مگر دل کا دورہ ہمیشہ فوری طور پر ہلاکت کا باعث نہیں بنتا۔

ایسا ممکن ہے کہ دل کے مسلز کو ہونے والا نقصان غیر مستحکم دھڑکن کا باعث نہ بنے مگر ایسا نہ ہونے کے باوجود اگر موت واقع ہو تو اس کی وجہ دل کے پٹھوں کو آکسیجن کی کمی سے بہت زیادہ ہونے والا نقصان ہوتا ہے جس کے نتیجے میں دل خون کو پمپ کرنے کے قابل نہیں رہتا۔

دل کے دورے کے بعد فوری یا کچھ وقفے کے بعد موت یا بچ جانے کی صورت میں بھی دل کے مسلز کو کافی نقصان ہوچکا تھا۔

علامات
اہم بات یہ ہے کہ یہ علامات ہارٹ اٹیک سے ایک ماہ قبل ہی سامنے آنے لگتی ہیں لہذا بچاؤ کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔

دل کے دورے کی علامات کو قبل از وقت بھانپ لینے اور علاج کرانے سے زندگی کے بچنے کا امکان کافی حد تک بڑھ جاتا ہے۔

تھکاوٹ:
طبی ماہرین کے مطابق:
طبی ماہرین کے مطابق ہارٹ اٹیک کی سب سے عام مگر خاموش علامت تھکاوٹ ہے۔ درحقیقت ہارٹ اٹیک سے کچھ عرصہ پہلے لوگ بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس کرنے لگتے ہیں اور اپنے روزمرہ کے کام کرنے میں بھی مشکل محسوس کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کے دورے سے قبل دل سے خون کے بہا? میں کمی آتی ہے جس سے پٹھوں پر اضافی دباﺅ آتا ہے اور لوگ تھکاوٹ محسوس کرنے لگتے ہیں۔ ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے گھبرائیں نہیں کیونکہ بعد میں تکلیف آپ کو ہی اٹھانا پڑے گی۔

کمر، ہاتھوں یا سینے میں جلن:
کمر، سینے یا بازﺅں میں شدید درد یا جلن بھی اکثر ہارٹ اٹیک کی خاموش علامت ثابت ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق جب دل کے خلیات آکسیجن کی کمی کا شکار ہو تو شریانوں سے آکسیجن سے بھرپور خون کی فراہمی بلاک ہوجاتی ہے اور اس صورت میں پٹھے درد یا جلن کی شکل میں اعصابی نظام کو مدد کے سگنل بھیجتے ہیں۔ مگر چونکہ اس درد یا جلن کے دوران سینے میں روایتی بھاری پن محسوس نہیں ہوتا اس لیے لوگ اسے نظرانداز کردیتے ہیں۔ اگر آپ کو ایسا تجربہ پہلے کبھی نہ ہوا ہو اور کسی کام کے دوران اچانک ان جگہوں پر درد یا جلن محسوس ہونے لگے تو ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں۔

سانس لینے میں مشکل:
اگر آپ کو اکثر سیڑھیاں چڑھنے کا موقع ملتا ہو اور سانس لینے میں تکلیف نہ ہوتی ہو تاہم اوپر پہنچنے کے بعد ایسا لگتا ہو جیسے دم گھٹ رہا ہے تو یہ ہارٹ اٹیک کا اشارہ ہوسکتا ہے۔ خاص طور پر خواتین سیڑھیاں چڑھنے یا بازار جانے کے دوران سانس کی کمی کا شکار ہو تو اسے نظر انداز مت کریں۔ درحقیقت دل میں خون کا بہاﺅ بلاک ہونے کی صورت میں سانس کے نظام پر یہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

سینے میں جلن:
اگر تو آپ کو اکثر اچھا کھانے کے بعد سینے میں جلن کا احساس ہوتا ہو تو یہ فکرمندی کا باعث نہیں تاہم اگر پہلے کبھی ایسا نہ ہوا ہو تو پھر یہ ہارٹ اٹیک کی خاموش علامت بھی ہوسکتی ہے، جبکہ انجائنا کی تکلیف کا اظہار بھی ہوسکتا ہے جس میں دل کو خون کی روانی میں کمی ہونے سے جلن محسوس ہونے لگتی ہے اور یہی چیز آگے بڑھ کر ہارٹ اٹیک کا سبب بن جاتی ہے۔

معدے میں گڑبڑ:
دل کے دورے کی علامات میں معدے کے مسائل بھی ہوسکتے ہیں جیسے قے، متلی یا معدے میں تکلیف وغیرہ، خاص طور پر خواتین کو اس حوالے سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر وہ اپنی طبیعت بہتر محسوس نہ کررہی ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ اگر وہ دل کے دورے کی علامت ہے تو وہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

گلے، گردن یا جبڑے میں بے چینی:
گلے، گردن یا جبڑے میں بغیر وجہ کے بے چینی یا گلا تنگ ہونے کا احساس جس کا تجربہ پہلے کبھی نہ ہوا ہو، ہارٹ اٹیک کا اشارہ ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت ضروری ہے کہ وہ اس طرح کی شکایت پر توجہ مرکوز کریں کیونکہ ان میں دل کے دورے سے قبل کی روایتی علامات جیسے سینے میں درد وغیرہ کا ظاہر ہونے کا امکان کم ہوتا ہے اور اس طرح کی خاموش علامات ظاہر ہونے کے بعد ہارٹ اٹیک سامنے آتا ہے۔

کسی گڑبڑ کا احساس:
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر دل کے مریضوں کو ہارٹ اٹیک سے پہلے احساس ہوتا ہے جیسے سب کچھ ٹھیک نہیں، اگر تو ایسا وجدانی احساس آپ کو بھی محسوس ہو اور آپ خود کو بغیر کسی وجہ کے ہی بیمار محسوس کریں تو بہتر ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کرلیں۔ درحقیقت ہارٹ اٹیک سے پہلے اکثر افراد ذہنی طور پر زیادہ مستعد نہیں رہتے جیسے عام زندگی میں ہوتے ہیں اور یہی ایک خاموش علامت بھی ہوتی ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(میکسیکو)میکسیکو کے شہر ٹولٹ پک کی آتش بازی کے سامان کی مارکیٹ میں دھماکوں سے29افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے ۔161220162457 cnnee brk explosion polvorin tultepec mexico video facebook 00000110 exlarge 169

تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں آتش بازی کے سامان والی مارکیٹ میں اچانک زور دار دھماکے ہونا شروع ہو گئے اور پھر یکے بعد دیگرے ہونے والے ان گنت دھماکوں کے نتیجے میں 29افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 70سے زائد زخمی ہیں جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کاپتہ نہیں چل سکا ۔دھماکوں سے 300 سے زائد دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔

BN RH904 MEXEXP P 20161220190221

دھماکوں کے بعد آسمان پر دھویں کے گہرے سیاہ بادل چھا گئے اور مارکیٹ میں آگ لگ گئی ،جلنے والے متعددزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔آگ لگنے کے واقعے کے بعد امدادی کاموں کیلئے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے ۔ ٹولٹ پک شہر میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی کے شمال میں 20میل کے فاصلے پر واقع ہے۔mexico fireworks

ریسکیو ٹیموں کے ساتھ امدادی کارروائیوں کے لیے فوج بھی طلب کر لی گئی جو زخمیوں فوری طبی امداد اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کررہے ہیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جن بالغ افراد کے جسم میں لیوٹین کی مقدار ذیادہ ہوتی ہے وہ کئی برس پہلے سیکھے ہوئے کاموں کو یاد کرسکتے ہیں اور معلومات کو دُہرا سکتے ہیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ سبز پتوں والی سبزیاں ، بروکولی ( شاخ گوبھی) اور انڈے کی زردی کا استعمال جاری رکھا جائے تاکہ ادھیڑ عمری اور بڑھاپے میں نسیان سے محفوظ رہا جاسکے۔

یونیورسٹی آف الینوائے کے ماہرین نے 65 سے 75 سال کے 122 افراد کا بغور جائزہ لیا جس میں ان کے خون کے نمونوں میں لیوٹین کو نوٹ کیا اور اس دوران ایم آر آئی سے دماغی ساخت کاجائزہ بھی لیا گیا۔

ماہرین نے دماغ کے ٹیمپرل کارٹیکس پر توجہ رکھی جو کرسٹلائزڈ انٹیلی جنس کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جن افراد کے خون میں لیوٹین زیادہ تھا انہوں نے یادداشت کے ٹیسٹ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس تحقیق کے بعد اس پر کام کرنے والے سب سے اہم ماہر نے کہا کہ ہم محض یہ مفروضہ پیش کررہے ہیں کہ لیوٹین دماغی ساخت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے، شاید یہ سوزش کم کرکے ایک خلیے کے دوسرے خلیے سے رابطے کو مضبوط بناتا ہے۔

دوسری جانب ماہرین نے کہا ہے کہ بعض خوراک اور اجزا عمر کے ساتھ ساتھ دماغی صلاحیت کو متاثر ہونے سے روکتے ہیں جب کہ ہری سبزیوں میں پایا جانے والاجزو لیوٹین نظر کوکمزور نہیں ہونے دیتا۔ صحت و حسن کے ماہرین کے مطابق پالک اور بروکولی کا استعمال چہرے پر جھریوں کو دور کرتا ہے اور جلد کو نمی فراہم کرتا ہے، ان سبزیوں میں ایک خاص جزو لیوٹین پایا جاتا ہے جو ’’قلمی ذہانت‘‘ کرسٹلائزیشن انٹیلی جنس والے دماغی حصے کو محفوظ اور توانا رکھتا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(تجارت) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کرنے کی درخواست کی ہے۔

سی پی پی اے کے مطابق نومبر کے لیے ریفرنس فیول لاگت 7 روپے30 پیسے فی یونٹ مقرر تھی جب کہ بجلی کی پیداوار پر مجموعی فیول لاگت 25 ارب 33 کروڑ روپے رہی۔ سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں 6 ارب 83 کروڑ یونٹ بجلی صارفین کو فروخت کی گئی اور بجلی کی اصل لاگت 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ رہی۔

سی پی پی اے نے نیپرا نے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے جب کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لئے ہوگا۔

سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 27 دسمبر کو سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے گا اور نیپرا کی منظوری کے بعد صارفین کو 18 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین نے 6 سال قبل تبت میں گلیشیئر سے ٹوٹنے والے ایک بہت بڑے ٹکڑے کی تفصیل بیان کرتے ہوئےکہا ہے کہ یہ گلوبل وارمنگ اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وجہ سے ہوا ہے۔

اس سال جولائی میں مغربی تبت کے علاقے میں آرو پہاڑ کے پاس موجود ایک بہت بڑے گلیشیئر سے برف کا ایک ٹکڑا الگ ہوکر گرا تھا جس کا رقبہ 9 کروڑ مربع گز بتایا جاتا ہے۔ اس واقعے سے 3.7 مربع میل کا علاقہ برف میں دب گیا اور بعض مقامات پر 100 فٹ گہری برف دیکھی گئی تھی۔
.
گلیشیئر ٹوٹنے سے برف سے 5 منٹ تک برفانی طوفان کی کیفیت رہی جس سے 9 چرواہے ہلاک اور 100 برفانی بیل (یاک) اور 350 بھیڑیں ہلاک ہوگئی تھیں۔ ناسا کے مطابق یہ انسان کی معلومہ تاریخ میں ایک بہت بڑا برفانی طوفان تھا تاہم اس واقعے کے بعد ماہرین اس کی وجہ بتانے سے قاصر رہے تھے۔

اب بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم اوراوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ پانی پگھلتے پگھلتے گلیشیئر کے نیچے جمع ہوتا رہا اور غیرمعمولی گرم سے گلیشیئر کا ایک بڑا حصہ الگ ہوکر سرک گیا جو برفانی طوفان کی صورت میں آبادی پر گرا۔

چینی اکیڈمی آف سائنسس سے وابستہ گلیشیئر کے ماہر نے بتایا کہ گلیشیئر عموماً اچانک سے بھی صرف چند میٹرتک ہی آگے بڑھتے ہیں لیکن یہ گلیشیئر جولائی کے بعد ستبمر میں بھی آگے بڑھا تھا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

2002 میں روس میں کولکا گلشیئر کا ڈیڑھ میل لمبا ٹکڑا الگ ہوکر 6 منٹ میں 11 میل دور پہنچ گیا تھا جس سے 100 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تبت کے گلیشیئر میں بھی یہی کچھ ہوا ہے اور اس کا بہت بڑا حصہ قدرے تیزی سے آگے کی جانب بڑھا ہے۔

اس سے قبل گلیشیئر کا سرکاؤ میلوں کی بجائے چند گز اور میٹروں میں ناپا جاتا تھا۔
یونیورسٹی آف اوسلو کے ماہرین کے مطابق اب تک اس گلیشیئر کے ٹوٹنے کا معمہ حل نہیں ہوسکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، خیال ہے کہ برف پگھل کر پانی بنی اور گلیشیئر کی تہہ میں جمع ہوتی رہی جس سے پھسلن پیدا ہوئی اور گلیشیئر فوری طور پر ٹوٹ کر آگے بڑھا۔

لیکن اب سوال یہ ہےکہ پانی کیونکر جمع ہوا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ گلیشیئر کا ایک حصہ یکدم گرم ہوا ہے۔ گلیشیئر کے پاس لگے آلات بتاتے ہیں کہ گزشتہ 50 سال میں یہاں کا درجہ حرارت صرف 3 ڈگری فارن ہائیٹ بڑھا ہے جو بہت کم ہے لیکن دھیرے دھیرے پانی کو پگھلانے اور گلیشیئر کو لڑھکانے کے لیے کافی ہے۔

ماہرین نے ایسے مزید واقعات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب گلیشیئر گلوبل وارمنگ کی وجہ سے بہت تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں اور ایسے مزید سانحات جنم لے سکتے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(تجارت)مسابقتی کمیشن (سی سی پی) نے 9 سال میں بااثر گٹھ جوڑ کرنیوالے شعبوں پر 27 ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا تاہم ایک ٹکہ وصول نہیں کیا جا سکا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے سی سی پی کی کارکردگی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے گٹھ جوڑ والی صنعتوں اور ان کے کیسز کی تفصیلات طلب اور ادارے کو فعال بنانے کیلیے تجاویز مانگ لی ہیں۔

گزشتہ روزقومی اسمبلی میں چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ قیصر شیخ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں مسابقتی کمیشن کی چیئرپرسن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمیشن فعال طریقے سے کام کر رہا ہے جس کااعتراف عالمی سطح پر کیا گیا ہے، ہماری درجہ بندی بھارت سے بہتر ہے،67 تحقیقات کیں،21 کیپسٹی بلڈنگ ورکشاپس ہوئیں،اس وقت 180 کیسز زیر التوا ہیں، 9سال میں 27 ارب روپے کے جرمانے کیے جس پر چیئرمین کمیٹی قیصر شیخ نے کہا کہ 9سال میں 27ارب جرمانہ عائد کیا گیا لیکن اب یہ جرمانہ کوارٹر بلین ہوگیا ہے۔

اس کی کیا وجہ ہے جس پر چیئرپرسن سی سی پی نے بتایا کہ گٹھ جوڑ کرنے والے سیکٹرز با اثر ہیں، ہم ان کو نوٹس دیتے ہیں وہ کورٹ چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے اس بااثر سرمایہ کار طبقے سے جرمانے کی رقم وصول نہیں کی جا سکی ہے، کمپٹیشن کمیشن نے انفرادی طور پر جن پر جرمانہ عائد کیا ہے انہوں نے 2کروڑ 50 لاکھ جرمانہ ادا کیا، باقی کیسز کورٹ میں ہیں۔ ممبر کمیٹی اسد عمر نے کہا کہ سرمایہ کار بااثر ہیں اس لیے ان پر جرمانہ عائد کرنا بند کر دیا گیا ہے۔ چیئرپرسن نے کہاکہ 11بڑے سیکٹرز نے اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔

جن میں سیمنٹ،کھاد، آٹو، بینکنگ، ٹیلی کام سمیت دیگر شامل ہیں، انہی کے خلاف جرمانے کی بڑی رقم زیر التوا ہے۔ کمیٹی نے مسابقتی کمیشن کی کارکردگی کو غیراطمینان بخش قرار دیتے ہوئے گٹھ جوڑ کرنے والے صنعتوں اور ان کے کیسز کی تفصیلات طلب کر لیں اور ادارے کو فعال بنانے کے لیے تجاویز مانگ لیں۔ علاوہ ازیں مسابقتی کمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق پریزنٹیشن میں بتایا گیا کہ سی سی پی نے غیرمسابقانہ رویوں کے 83 کیسز کے فیصلے سنائے، 26ارب77کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے کیے، 579 انضمام عملوں کا جائزہ لیا، 666 استثنیٰ، 29 پالیسی نوٹس و آرا جاری اور 3 بین الاقوامی کانفرنسوں سمیت 109 ایڈووکیسی ایونٹس کا انعقاد کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو کی نئی فلم "کابل " پر امریکی ٹی وی ڈرامے ڈیئر ڈیول کے پروڈیوسر نے کہانی چوری کر نے کا الزام عائد کیا ہے۔
رتک روشن کی فلم کابل کا مقا بلہ شاہ رخ خان کی فلم رئیس سے
ہونے کے امکانات روشن ہیں تاہم فلم کی ریلز سے پہلے ہی ریتک روشن کی فلم پر سنگین الزام لگ گیا ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق امریکی ڈرامہ سیریل ڈ یئر ڈیول کر پروڈیوسر نے فلم کابل کو اپنی فلم کا چربہ قرار دیتے ہوئے قانونی کاروائی کا اعلان کیا ہے ۔
 
اس ڈرامہ کی کہانی ایک نابینا لڑکی اور اس کی محبت گرفتار لڑکے کر گرد گھومتی ہے اور ریتک روشن کی فلم کی کہانی اور ایکشن منا ظر بھی ڈرامے سے مطابقت رکھتے ہیں۔
 
اداکار رتک روشن اور یامی گوتم کی فلم "کابل" 25 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
واضع رہے کہ بالی ووڈ کی بڑی بڑی فلموں کو ہالی ووڈ کا چربہ قرار دیا جا چکا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ) منٹو جیسی کامیاب فلم بنانے اور صدارتی ایوارڈ حا صل کر نے والے سرمد سلطان نے اپنی نئی فلم کی منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سرمد اپنی فلم کو مکمل منفرد انداز میں تیار کرنا چاہتے ہیں کیونکہ صدارتی ایوارڈ کے بعد لوگوں کو ان سے اور اچھے کام کی توقع ہو گئی ہے۔

واضع رہے کہ سرمد سلطان کی فلم منٹو اور ڈرامہ ہمسفر کو شائقین میں غیر معمولی پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔

 


ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ ساول اول کامرس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

اس موقع پر محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ کامرس ریگولر گروپ سال اول کے امتحانات میں 40 فیصد اُمیدواربھی تمام پرچوں میں کامیابی حاصل نہ کرسکے جو گرتے ہوئے تعلیمی معیار کی عکاسی کرتا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز صورتحال کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے فوری طور پر تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اقدامات کریں جبکہ طلباء بھی تعلیم کی اہمیت سمجھتے ہوئے اپنی مکمل توجہ پڑھائی پر مرکوز رکھیں۔

نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ کامرس ریگولر کے امتحانات میں 34100 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی ،33597 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ تمام پرچوں میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کا تناسب تقریباً 37.11فیصد رہا

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) جامعہ کراچی نے بیچلرز اور ماسٹرز کی فہرست جاری کردی۔ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق بیچلرزاور ماسٹرزمارننگ پروگرام میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں ۔

بیچلرز پروگرام کے ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 21 تا24 دسمبر 2016 ء تک جبکہ ماسٹرز پروگرام کے ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 26 تا29 دسمبر 2016 ء تک جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال نزد پوسٹ آفس میں صبح 9:30 تادوپہر01:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں.