بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(صحت) لیزر تھراپی کو گہرے سمندر سے اخذ کردہ تریاق کے ساتھ تجرباتی طور پر استعمال سے مردوں میں بغیر آپریشن پراسٹیٹ غدود کے کینسر کو ختم کرنے کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مردوں میں پراسٹیٹ غدود کے ایک کم خطرناک کینسر کے بغیر آپریشن علاج کے دوران ڈاکٹروں نے گہرے سمندر کے اندر پائے جانے والے جراثیموں سے اخذکردہ نسبتاً کم حساسیت والا ایک ٹیکہ مریض کے خون میں شامل کیا، جس کے باعث تجرباتی عمل کے دوران سرطان زدہ خلیے ماردیئے گئے۔

تجرے کے دوران صحت مند بافتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔ رپورٹ کے مطابق413 مریضوں پر تجرباتی عمل کے دوران نتائج سے معلوم ہوا کہ یہ دوا جو پراسٹیٹ غدود میں کینسر زدہ گومڑ کو لیزر کے ساتھ متحرک ہو کر تباہ کردیتی ہے۔

اس قدر موثر ہے کہ ان میں سے آدھے مریضوں کو بہ نسبت کنٹرول گروپ میں 13اعشاریہ 5فیصدکے ساتھ آفاقہ ہوگیا تھا۔ مارک ایمبرٹن یونیورسٹی کالج لندن کے ماہر سرطان، جو اس تجرباتی عمل کے سربراہ بھی رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ نتائج ایسے مردوں کے لئے انتہائی اچھی خبر ہے جو ابتدائی مقامی پراسٹیٹ کینسرمیں مبتلا ہیں۔ انہیں اس علاج کی پیشکش کی جاتی ہے، جو پراسٹیٹ کو ہلائے جلائے بغیر یا اسے تباہ کیے بغیر کینسر کو ختم کرسکتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی و ی(کھیل) ہندوستان نے رویندرا جدیجا کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 75 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 4-0 سے کامیابی حاصل کر لی۔

چنائے میں کھیلے جا رہے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے آخری دن انگلینڈ نے 12 رنز بغیر کسی نقصان سے اپنی بیٹنگ دوبارہ شروع کی تو ایلسٹر کک اور کیٹن جیننگز نے پراعتماد میں اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کیلئے 103 رنز جوڑ کر ہندوستانی کپتان کے میچ جیتنے کی امیدوں پر پانی پھیرنے کی کوشش کی لیکن رویندرا جدیجا نے باؤلنگ پر آ کر ان کی اس امید کو دوبارہ زندہ کردیا۔

کھانے کے وقفے تک کسی بھی وکٹ سے محروم نہ ہونے والی انگلش ٹیم یکے بعد دیگرے ایلستر کک، کیٹن جیننگز، جو روٹ اور جونی بیئر اسٹو سے محروم ہو گئی۔

معین علی اور بین اسٹوکس نے اس مشکل مرحلے پر ٹیم کو سنبھالا دیا اور 63 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی لیکن جدیجا نے ایک بار پھر باؤلنگ پر آ کر 44 رنز بنانے والے معین کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

اس کے ساتھ ہی وکٹیں گرنے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا جو دوبارہ رک نہ سکا۔

ایک رن بعد ہی جدیجا نے بین اسٹوکس کو ٹرپل سنچری بنانے والے کرن نائر کے ہاتھوں کیچ کرا کر انگلینڈ کو کاری ضرب لگائی۔

امیت مشرا اور امیش یادو نے لیام ڈاسن اور عادل راشد کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو فتح کے مزید قریب پہنچا دیا۔

رویندرا جدیجا نے کرس براڈ اور جیک بال کا صفایا کر کے انگلش ٹیم کی بساط 207 رنز پر کپیٹنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو میچ میں اننگز اور 75 رنز کی شاندار فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

آل راؤنڈر نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کیں۔

اس میچ میں فتح کی بدولت ہندوستان نے سیریز 4-0 سے اپنے نام کر لی۔

ٹرپل سنچری بنانے والے کرن نائر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیریز میں 655 رنز بنانے والے ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

 

 


ایمزٹی وی(گوادر) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 70 سال کے دوران بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا اوراسی وجہ سے بلوچ عوام کو وفاق سے جائز شکایت ہوئیں۔
لاہورمیں بلوچستان کے ساحلی شہرگوادرسے تعلق رکھنے والے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ بلوچستان کے بغیرپاکستان نا مکمل ہے، 70 سال کےدوران بلوچستان کونظراندازکیا گیا، بلوچستان کے عوام کووفاق سے جائزشکایت ہوئیں، بلوچستان کی جائزشکایات دورکرنا وفاق کی ذمےداری ہے اوررہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چاروں صوبے 4 بھائی ہیں جب کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر ملا کر ہم ایک کنبہ ہیں جس کا سربراہ وفاق ہے، ماضی میں پنجاب کوبڑا بھائی کہہ کر طعنہ زنی کی جاتی رہی لیکن اب ہمیں آگے بڑھنا ہے، بلوچستان کی شکایات کو حالیہ برسوں میں دور کیا گیا ہے، این ایف سی ایوارڈ 10-2009 میں بلوچستان کو پہلی بار سب سے زیادہ فنڈزدیے گئے، پنجاب نے اپنے حصے کے 11 ارب روپے بلوچستان کی جائز ضروریات پوری کرنے کے لیے دیے۔

 

 


ایمز ٹی وی(صحت) ملیر میں پھیلے پراسرار بخار کے متاثرہ افراد کی تعداد کم ہونے لگی،24گھنٹے کے دوران لائے گئے 100میں سے بیشتر مریض طبی امداد کے بعد فارغ کردئیے گئے۔

کراچی کے علاقے ملیر میں پھیلنے والی مشکوک بیماری کی شدت میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، مرض کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 افراد متاثر ہوئے۔

دوسری جانب محکمہ صحت کو مرض کی تشخیص کے حوالے سے بھیجے گئے خون کے نمونوں کا انتظار ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق مرض سے متاثر ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد دینے کے بعد اسپتال سے روانہ کردیا گیا ہے۔

ایم ایس سعودآباد گورنمنٹ اسپتال ڈاکٹر ریحانہ باجوہ کے مطابق مریضوں کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کردی گئی ہے جہاں مریضوں کو مکمل معلومات فراہم کی جارہی ہے۔

ایم ایس اسپتال ڈاکٹر ریحانہ باجوہ کے مطابق تیز بخار اور جوڑوں میں درد میں مبتلا مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے ساتھ ان کے خون کے نمونے بھی لیے جاچکے ہیں۔

مرض کی تشخیص کے لئے خون کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد اور نجی اسپتال پہنچا دیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق مریضوں کی تعداد میں اب کمی واقع ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپتال میں ایک ماہ کے دوران اس نامعلوم بیماری میں مبتلا 30 ہزار مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جاچکی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانیتڑنگ ڈیسک) واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر کی حریف اپلیکشن وائبر نے ایک نئے انداز کے ویڈیو فیچر کو متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے ایپ سے ایک دوسرے کو ویڈیوز پیغامات کے طور پر صرف ایک کلک پر بھیج سکیں گے۔

یہ فیچر اس ایپ کے نئے ورژن میں پیش کیا گیا ہے جس میں چیٹ ایکسٹیشنز بھی شامل ہیں جو کہ چیٹ بوٹس کے متبادل بھی سمجھی جاسکتی ہیں۔

ان ایکسٹینشنز کے ذریعے صارفین ایپ سے باہر موجود سروسز سے بھی معلومات حاصل کرسکیں گے۔

اس سلسلے میں ابتدائی طور پر Giphy، وکی پیڈیا اور دی مووی ڈی بی سمیت چھ ایپس کی مدد لی گئی ہے۔

وائبر کے مطابق یہ فیچرز آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کی اپ ڈیٹس ایپس میں پیش کردیئے گئے ہیں۔

وائبر کے دنیا بھر میں 86 کروڑ رجسٹرڈ صارفین ہیں اور یہ ایپ واٹس ایپ اور دیگر میسجنگ سروسز کے مقابلے میں آگے بڑھنے کے لیے نئے راستے تلاش کررہی ہے۔

آج کی دنیا میں لوگ میسنجر، واٹس ایپ اور دیگر ایپس کے ذریعے ویڈیو پیغامات بھیج رہے ہیں جو کہ پرانے ایم ایم ایس کے اصول پر بھیجی جاتی ہیں جس کا لوگوں کو اندازہ بھی نہیں مگر یہ مفت ہوتی ہیں۔

مگر وائبر کو توقع ہے کہ اس کے ویڈیو پیغامات دوسروں سے مختلف ہوں گے کیونکہ اس نے انہیں اسٹینڈ آلون سروس کی شکل دے کر براہ راست میسجنگ اسکرین پر رسائی دی ہے۔

اسی طرح وائبر میں یہ پیغامات محض ایک بٹن کو دبا کر بھیجیں جاسکیں گے جبکہ دیگر ایپس میں اس کے لیے مختلف اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں مہرآباد کیس کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ سی ڈی اے نے زمین لے لی لیکن رقم کی ادائیگی ابھی تک نہیں کی گئی۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ سی ڈی اے کے پاس عام آدمی کو دینے کے لیے پیسے نہیں لیکن با اثر شخص کو ایک دن میں ڈھائی ارب کی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔

عدالت نے سی ڈی اے کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جب تک سی ڈی اے ادائیگیاں نہیں کردیتا تمام پراجیکٹس کو روک دیا جائے، صرف ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے علاوہ کسی پراجیکٹ کے لیےرقم جاری نہیں ہوگی۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی) وزیر اعلی ہاؤس کراچی میں کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی، ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی حکمتِ عملی سمیت کراچی کے امن کو مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کے لیے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں، اداروں کے درمیان تعاون کومستحکم کیا ہے، کراچی آپریشن کے اچھے نتائج نکل رہے ہیں اورہم کسی کو کراچی کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے۔

 

 


ایمزٹی وی(تجارت/ کراچی) کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 2فیصد کے مساوی تک پہنچ گیا ہے، جاری کھاتے کا عدم توازن مزید شدت اختیار کرگیا ہے، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی مالیت 2ارب 60کروڑ 10لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں درپیش 1ارب 32 کروڑ 20لاکھ ڈالر کے خسارے سے 1ارب 24 کروڑ ڈالر (91فیصد) زائد ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1ارب 38کروڑ ڈالر تھا تاہم اکتوبر میں 38کروڑ ڈالر اور نومبر میں83کروڑ 90لاکھ ڈالر کا نمایاں خسارہ ہوا، غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کے ساتھ تجارتی خسارہ اور ترسیلات میں کمی نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے سبب پاکستان کو 8ارب 62کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں تجارتی خسارے کی مالیت 7ارب 58کروڑ 30لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی، اشیا و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 10ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 5ماہ کے مقابلے میں اشیا و خدمات کی تجارت کے مجموعی خسارے میں 1ارب 44کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

ادھر خلیجی ریاستوں اور مڈل ایسٹ سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات میں بھی کمی کا رجحان ہے،گزشتہ 5 ماہ میں ترسیلات کی مالیت 7ارب 87کروڑ 40لاکھ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ سال جولائی تا نومبر میں تارکین وطن نے 8ارب 7کروڑ 20لاکھ ڈالر کی ترسیلات بھجوائی تھیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے اپنی میسنجر ایپ استعمال کرنے والے صارفین کا مطالبہ پورا کرتے ہوئےایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ فیس بک میسنجر ایپ میں گروپ ویڈیو کالز کا فیچرمتعارف۔

اس فیچر کے تحت 50 افراد کو ویڈیو کال کی جاسکے گی اور پہلے 6 شرکاء کے لیے یہ ایپ ہر ایک کے کیمرہ فیڈ میں گرڈ جیسے ویو کو پیش کرے گی، جبکہ باقی افراد کے لیے اسپیکر فیڈ کا ڈسپلے نظر آئے گا۔

اس چیز نے میسنجر کے گروپ ویڈیو چیٹ کے فیچر کو موجودہ ایپس پر سبقت دے دی ہے کیونکہ گوگل ہینگ آﺅٹس اور مائیکروسافٹ اسکائپ میں 10 افراد ہی گروپ ویڈیو کال کرسکتے ہیں۔

ویڈیو چیٹ کے اس آپشن سے قبل رواں سال اپریل میں میسنجر نے گروپ آڈیو کالنگ کو متعارف کرایا تھا، اس سے پہلے فیس بک کی اس ایپ میں ون آن ون کال ہی ممکن تھی۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ گروپ ویڈیو کال میں شامل افراد اسٹیکرز، ایموجیز، جی آئی ایف اور دیگر چیزیں بھی بات چیت کے دوران ارسال کرسکتے ہیں۔

یہ فیچر دنیا بھر میں آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ویب صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جبکہ آئی او ایس صارفین کے لیے اس کے ساتھ اینیمیٹڈ ماسکس کا آپشن بھی ہے جو کال کے دوران استعمال ہوسکیں گے تاہم اینڈرائیڈ صارفین فی الحال اس سے محروم رہیں گے۔

اس فیچر کی توقع اُس وقت سے کی جارہی تھی جب میسنجر میں گزشتہ سال ون آن ون ویڈیو کالنگ متعارف کرائی گئی تھی اور میسنجر نے خود اعتراف کیا ہے کہ یہ وہ آپشن ہے جس کا صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ مطالبہ کیا جارہا تھا۔

اس وقت ہر ماہ 245 ملین افراد فیس بک کی اس ایپ میں ویڈیو کالز کرتے ہیں اور اسے توقع ہے کہ گروپ ویڈیو کالنگ کے ذریعے اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے جو آپ نیچے ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاق اور چاروں صوبوں کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل پر سیلز ٹیکس وصولی کاتنازع شدت اختیار کر گیا۔

وزارت پیٹرولیم وقدرتی وسائل نے تنازع کے حل کیلیے آج اعلیٰ سطح کااجلاس طلب کر لیا جس میں ایف بی آر سمیت چاروں صوبوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل پرٹیکس
عائدکرنے اور وصولی کا اختیار ایف بی آرکوحاصل ہے۔ دوسری جانب صوبوں کا کہناہے کہ ٹرانسپورٹیشن سروسزکے زمرے میں آتی ہیں اور سروسز پر ٹیکس کا اطلاق صوبوں کا ح