بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(نکیال) ایل اوسی پربھارتی فوج کی اسکول وین پرفائرنگ سے ڈرائیورشہید جب کہ 8 بچے زخمی ہوگئے ہیں۔
لائن آف کنٹرول پرکچھ دن خاموشی کے بعد بھارت کی جانب سے ایک بارپھرجارحیت اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع ہوگیا، بھارتی فوج نے نکیال سیکٹرپرشہری آبادی پرگولہ باری اور فائرنگ کی ہے۔ بھارتی جارحیت کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا جارہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل اوسی سے ملحقہ گاؤں موہڑہ اوردھروتی میں بھارتی فوج نے شہری آبادی اورایک اسکول وین کونشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اسکول وین کا ڈرائیوراسد ولد دل محمد شہید جب کہ اسکول جانے والے 8 بچے زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی اعلی ترین عسکری قیادت میں تبدیلی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے یہ پہلی باراشتعال انگیزی کی گئی ہے

 

 


سوشل میڈیا پر ایک تصویر سے مشہور ہونے والا اسلام آباد کا چائے والا ارشد خان ایشیا کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)

لندن کے میگزین ایسٹرن آئی نے ایشیا کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست شائع کی ہے جس میں ایک تصویر سے سماجی رابطے کی سائٹ پر دھوم مچانے والا اسلام آباد کا ارشد خان ’چائے والا ‘ بھی شامل ہے۔

فہرست میں پہلا نمبر پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کا ہے جب کہ ارشد خان اس فہرست میں 31 ویں نمبر پر آئے ہیں۔

چائے والا‘ کے نام سے سماجی رابطے کی سائٹ پر شہرت پانے والے ارشد خان اب نہ صرف ماڈلنگ کرتے ہیں بلکہ ایک میوزک ویڈیو میں بھی نظر آئے ہیں، صرف یہی نہیں .

ارشد خان کا جہاں پاکستان بھر میں چرچا رہا وہیں بھارت میں بھی ان کی خوبصورتی کے گن گائے گئے اور بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھی ارشد خان کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکے۔

 

 


ایمزٹی وی(بزنس) فاطمہ جناح پارک میں سولر لائیٹنگ منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وزیر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈار کی ایک گھنٹے تاخیر سے آمد پر سعودی سفیر فنکشن ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق تقریب کا وقت تین بجے طے تھا تاہم مہمان خصوصی وفاقی وزیر سنیٹر اسحاق ڈار ایک گھنٹے کی تاخیر سے چار بجے ایونٹ میں تشریف لائے جس پر سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر عبداللہ الاظہر انی تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے جبکہ دیگر شرکاءوفاقی وزیر کی آمد کے لیے بے چینی سے انتظار کرتے رہے۔

 

 


ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی سب سے بڑی سائٹ فیس بک نے جعلی خبروں سے نمٹنے کے لیےنیا فیچر متعارف کرایا ہے،جو خبروں میں موجود غلط معلومات کا پھیلائو روکے گا ۔

متعارف کرائے گئے رپورٹنگ فیچرز کے متعلق کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ہم لوگوں کو آواز دینے کے حق میں ہیں اور ہم سچ اور جھوٹ کا فیصلہ کرنے والے نہیں ہیں، اس لیے ہم اس مسئلے پر بہت احتیاط سے کام کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ نے کسی بھی پوسٹ کو رپورٹ کرنے کے لیے موجود آپشنز میں ایک نئے آپشن کا اضافہ کیا ہے، جس کا عنوان ہے ’یہ ایک جعلی خبر ہے‘۔

یہ آپشن ہم اب تک کسی پریشان کن پوسٹ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)مشترکہ مفادات کونسل نے 15مارچ 2017 ءسے مردم شماری شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے اور اس پرعمل درآمد کیلئے سیکریٹری شماریات اور چاروں چیف سیکریٹریز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ہونیوالے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں بتایاگیاکہ مردم شماری کا مرحلہ ایک یا پھر دو مراحل میں بھی ہوسکتاہے ، ہرمرحلہ صوبے بھر میں ایک ہی وقت میں ہوسکتاہے ۔مردم شماری میں صوبائی حکومتوں کا قریبی تعاون بھی حاصل ہوگا۔


ایمزٹی وی(پشاور) چیف آف آرمی ا سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول اور دیگر ہزاروں شہداءکا خون ہمارے سر پر قرض ہے۔ ہر شہید کے خون کا حساب لینے، دہشت گردی کے خاتمے اور پاکستان کو ایک بار پھر امن کا گہوارہ بنانے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کے شہداءکی دوسری برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اے پی ایس کے شہید بچوں اور اور دیگر 22 ہزار شہداءکا خون ہمارے سر پر قرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دفتر میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرح اے پی ایس کے شہید بچوں کی تصاویر رکھی ہوئی ہیں اور انہیں گاہے بگاہے دیکھتا رہتا ہوں تاکہ میرا جذبہ ڈگمگائے اور نا ہی عزم متزلزل ہو۔

آرمی چیف نے کہا کہ میں بھی ایک بھائی، شوہر اور باپ ہوں اور اس درد کو سمجھ سکتا ہوں جو یقینا قابل برداشت نہیں ۔ مولانا صاحب نے فرمایا کہ جو شہید ہوئے وہ یقینا بہتر جگہ پر موجود ہیں اور ہمیں اس کا شعور نہیں ہے۔ گزشتہ سال بھی ہم نے ایک تقریب کی اور اس سال بھی تقریب کا انعقاد ہو رہا ہے جس کا مقصد یہ یاد رکھنا ہے کہ ہمارا کتنا خون بہایا گیا ہے، ہم بچوں کی قربانیوں کو بھولیں اور راستے سے نہ بھٹکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور قوم کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے میرا اور پوری پاکستانی قوم کا عزم ہے کہ ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہر بچے کے خون کا حساب نہیں لیتے اور دہشت گردی کا خاتمہ کر کے پاکستان کو ایک بار پھر امن کا گہوارہ نہیں بنا دیتے۔ قائداعظم نے جو خواب دیکھا تھا اس کی رو کے مطابق پاکستان کو پرامن اسلامی مملکت بنانا ہے اور اس تمام جدوجہد میں بہت سی قربانیاں دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ادارے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے درد کا مداوا کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہ زخم بہت گہرا ہے جسے مکمل طور پر بھرنا مکمل نہیں، لیکن اس طرح کے اجلاس میں انہیں مدعو کر کے ان کیساتھ بات چیت کرنا اور ان بچوں کو یاد کر کے گھاﺅ کو کچھ کم ضرور کیا جا سکتا ہے۔ ہم نے بنیادی طور پر کچھ کاام کئے ہیں تاکہ وثاءاور والدین کے دکھ کا مداوا ہو سکے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والے بچوں کے بھائی، بہنوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ جو کام وہ بچے نہیں کر سکے وہ ان کے بھائی اور بہن کر سکیں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے معاشرے میں بہترین مقام حاصل کر سکیں۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ اس سلسلے میں جو کچھ بھی ہمارے بس میں ہو گا، وہ ہم کریں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسلح افواج آپ کی حفاظت کی ضامن اور آپ کے تعاون کی طلبگار ہے ۔ پوری کوشش ہو گی کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا خاتمہ جلد از جلد کیا جائے تاکہ پاکستان پھر سے ایک پرامن اور خوبصورت ملک بن سکے۔ آخر میں میں دوبارہ اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ ہمیں حوصلہ دے اور جو بچے اور بہن بھائی شہید ہوئے ہوئے اللہ انہیں صبر و جمیل عطاءکرے

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ) دپیکا پڈوکون بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ اور کوریو گرافر فرح خان کا بہت احترام کرتی ہیں اور انہیں اپنی دوسری ماں کا درجہ دیتی ہیں اور دونوں کے درمیان تحفے تحائف کا تبادلہ بھی ہوتا رہتا ہے لیکن گزشتہ دنوں فرح خان نے ایسا تحفہ بھیجا جسے دیکھ کردیپیکا خوشی سے نہال ہوگئیں۔

زرائع کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی نئی آنے والی فلم “پدماوتی” میں جلوہ گرہوں گی، فلم کی شوٹنگ جاری تھی کہ انہیں کوریوگرافر، ہدایتکارہ اورپروڈیوسرفرح خان کی جانب سے ایک انوکھا تحفہ بھیجا گیا جودپیکا کوبہت پسند آیا۔

کوریوگرافرفرح خان جنہیں دپیکا پیار سے ماں کا درجہ دیتی ہیں انہوں نے دپیکا کو فلم کے سیٹ پرکھانے سے بھرا ایک پریشر کُکر بھیجا تاکہ وہ مشکل ترین شوٹنگ کے دوران صحت مند کھانا کھاسکیں۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون فلم نگری کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ ہیں جنہوں نے رواں سال امریکی میگزین فوربز کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی فہرست میں بھی جگہ بنائی تھی۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور اینیمیٹیڈ فلم سیریز ’ڈیسپی کیبل مِی‘ سلسلے کی نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ ایکشن ایڈونچر فلم ’ڈیسپی کیبل مِی3‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

2010اور 2013میں سنیما گھروں میں کھڑکی توڑ بزنس کرنیوالی بلاک بسٹر فلم سیریز ڈیسپی کیبل مِی سلسلے کی اس تیسری فلم کو پیری کوئفین اور کیئل بیلڈا نے مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کیا ہے۔

فلم کی کہانی ایک بار پھر گرو (Gru)نامی کردار کے گِرد گھوم رہی ہے، جو قیمتی ہیرے چوری کرنیوالے انوکھے چور کو پکڑنے کیلئے اس کا پیچھا کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

ببل گم کے ذریعے چوری کرنیوالے ڈانسنگ کے شوقین اس چور کو پکڑنے کی کوشش میں گروو کو نہ صرف انوکھے چیلنجیز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بلکہ اس دوران اسے اپنا برسوں پہلے کھویا ہوا بھائی ڈرو(Dru)بھی مل جاتا ہے، جس میں اسے مینیزز کی بھی مدد حاصل ہوتی ہے۔

کرس میلن اور جینیٹ ہیلے کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے دلچسپ اینیمیٹیڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ کے نامور اداکار اسٹیو کیرل، کرسٹن ویگ، ٹیری پارکر، مرینڈا کوسگروو، رسل برینڈ اور مائیکل بیٹیے کی آوزوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

الیمینیشن انٹرٹینمنٹ کی تیار کردہ مینینزز اور گروو سمیت دیگر کئی دلچسپ کرداروں پر مبنی یہ کمپیوٹر تھری دی اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم آئندہ سال 30جون کو یونیورسل پکچرز کے تحت سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(پشاور) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 16 دسمبر کو کبھی نہیں بھول سکتے جس دن معصوم طلباءکو بے رحمی سے شہید کیا گیا، قوم یقین رکھے دہشت گردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور آئندہ نسلوں کیلئے پرامن اور مستحکم پاکستان یقینی بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کی دوسری برسی کے موقع پر نے متاثرہ خاندان کیساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو 16 دسمبر کا دن اس تکلیف دہ سانحہ کی یاد دلاتا ہے جب درندہ صف اور سخت دل دشمن نے اسکول ے بچوں کو نشانہ بنایا
اور بے رحم دہشت گردوں نے معصوم طلباءکو شہید کیا، آج کے دن کے دکھ کو کبھی نہیں بھول سکتے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے قاتلوں پر کسی قسم کا رحم نہیں کیا گیا اور دنیا نے دیکھا کہ ہم نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کیا اور دہشت گردی کی کمر توڑ دی۔ قوم یقین رکھے کہ دہشت گردی کیخلاف اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور آئندہ نسلوں کیلئے پرامن اور مستحکم پاکستان یقینی بنائیں گے۔

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ پشاور)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجووہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول کی دوسری برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کیلئے آرمی پبلک اسکول پہنچ گئے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پشاور میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداءکی دوسری برسی کی یاد میں مرکزی تقریب جاری ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجووہ بھی شریک ہیں ۔انہوں نے آرمی پبلک اسکول مٰیں یاد گارشہداءپر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ۔

اس کے علاوہ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں ۔ تقریب میں شہید بچوں کے والدین اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد موجود ہے