بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)جنید جمشید کی میت طیارہ سی 130لے کر روانہ ہوگیا۔ طیارہ سی 130 دو گھنٹے بعد کراچی پہنچے گا جبکہ ان کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر معین خان اکیڈمی میں اد ا کی جائے گی.

 دارالعلوم کورنگی میں نماز جنازہ کی ادائیگی

واضح رہے اس سے پہلے دارالعلوم کورنگی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)ہمایوں جمشید اپنے بھائی کی میت لینے کیلئے پمز ہسپتال پہنچ گئے ۔
ذرائع کے مطابق ہمایوں جمشید اپنے چھوٹے بھائی جنید جمشید کی میت وصول کرنے پمز ہسپتال پہنچ گئے ہیں ۔

انکے ہمراہ مولانا طارق جمیل ،پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق اور سیکرٹری ہیلتھ بھی موجود ہیں ۔ جنید جمشید کی نماز جنازہ کل کراچی میں معین خان اکیڈمی گراﺅنڈ میں ادا کی جائے گی ۔

جنید جمشید حویلیاں کے مقام پر پی آئی اے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے ، انکے ہمراہ اہلیہ نیہا جنید بھی موجود تھیں جن کی میت آج والدہ کے حوالے کر دی گئی ہے ۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی میں نئے تعلیمی سال اسپرنگ 2017ء کیلئے پری ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا

جس میں بی ایس پروگرام میں کامرس،بی بی اے کمپیوٹر سائنس،انگلش،ایجوکیشن کے علاوہ ایم بی اے، ایم اے انگلش،ایم کام،بی ایڈ، ایم ایڈاور اے ڈی ای کیلے تقریباََ 500امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کی۔

پری ایڈمیشن ٹیسٹ کا نتائج کا اعلان ابدھ 14دسمبر کو ہو گا۔

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) فاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم کے مطابق بی اے ،بی کام اور مدارس کے رجسٹریشن فارمز جمع کرانے کی تاریخ میں 1ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ16دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ رجسٹریشن کی کُل فیس4ہزار روپے ہے۔

جبکہ بی اے ، بی کام، معادلہ (مدارس اورہومیو پیتھک) پرائیویٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تایخ میں3سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ 14دسمبر سے16دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ بی اے، بی کام(سال اول و دوم) مدارس، ہومیو پیتھک کی امتحانی فیس3ہزار6سو روپے ہے جبکہ بی اے ، بی کام (مشترکہ) کی امتحانی فیس 5ہزار 3سو روپے اور امتحانی فارم کی قیمت 200روپے مقرر کی گئی ہے

وفاقی جامعہ اردو کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور راولا کوٹ میں بی اے، بی کام ، مدارس اورہومیو پیتھک (پرائیویٹ)امتحانات کا آغاز 24دسمبر سے ہو گا۔ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی شیڈول طلبہ و طالبات کے ایڈریس پر ارسال کردیئے گئے ہیں ۔وہ طلباء جنہیں ابھی تک ایڈمٹ کارڈ موصول نہیں ہوئے وہ 19دسمبر تک گلشن اقبال کیمپس کے ایم ایس سی بلاک میں قائم پرائیویٹ امتحانی کائونٹر سے رابطہ کریں

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں منشیات فروشی اور اس کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے جس پر سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے ایجنڈے پر غور و فکر کیا جا رہا تھا جہاں قائد اعظم یونیورسٹی کے ڈین نے اعتراف کیا کہ یونیورسٹی میں منشیات کا استعمال بہت زیادہ ہو چکا ہے جس کی شکایات بھی موصول ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی اور اس کے استعمال سے متعلق تین سے چار شکا یات ہر ہفتے ملتی ہیں ،کئی باراس گھناﺅنے دھندے میں ملوث ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا لیکن وہ پھر باہر آجاتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ناجائزفروش طلباءکے پاس آتے ہیں اور با آسانی منشیات فراہم کرتے ہیں ۔

اس موقع پر رحمان ملک نے کہا کہ یونیورسٹی میں سیکیورٹی ،قبضے اور منشیات کے مسائل جان کو بہت دکھ ہوا ،حکومت تعلیمی اداروں کو دہشت گردوں اور منشیات سے محفوظ بنائے ۔واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور کی مشہور یونیورسٹی لمز میں زیر تعلیم لڑکا شاہ میر آصف باجوہ بھی منشیات کے زیادہ استعمال سے موت کے منہ میں چلا گیا تھا ۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) دنیا بھر میں ہر 10 سیکنڈ بعد ایک شخص سانس کی نالیوں کی تنگی کی دائمی بیماری سے ہلاک ہو جاتا ہے ،اس طرح سالانہ 45 لاکھ افراد تمباکو نوشی سے ہلاک ہوتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان چیسٹ سوسائٹی پنجاب کے صدر ڈاکٹر اشرف جمال اور پلمونالوجی کے صدر ڈاکٹر کامران خالد چیمہ نے پریس کانفرنس میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی سانس کی نالیوں کی تنگی کی دائمی بیماری کی سب سے بڑی وجہ ہے ،2030 تک سی پی اوڈی دنیا میں اموات کی تیسری بڑی وجہ بن جائے گی ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ نوجوانی میں سگریٹ نوشی کرنے والے بچے مکمل جوان ہونے تک اپنی زندگی کے اوسطا دس برس اس بیماری سے ضائع کر چکے ہوتے ہیں ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بیماری 40 سے 50 کی عمر میں عموما لگتی ہے اور اس بیماری کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ لہٰذا سب کا فرض ہے کہ تمباکو نوشی ترک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

دنیا بھر میں ہر 10 سیکنڈ بعد ایک شخص سانس کی نالیوں کی تنگی کی دائمی بیماری سے ہلاک ہو جاتا ہے ،اس طرح سالانہ 45 لاکھ افراد تمباکو نوشی سے ہلاک ہوتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان چیسٹ سوسائٹی پنجاب کے صدر ڈاکٹر اشرف جمال اور پلمونالوجی کے صدر ڈاکٹر کامران خالد چیمہ نے پریس کانفرنس میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی سانس کی نالیوں کی تنگی کی دائمی بیماری کی سب سے بڑی وجہ ہے ،2030 تک سی پی اوڈی دنیا میں اموات کی تیسری بڑی وجہ بن جائے گی ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ نوجوانی میں سگریٹ نوشی کرنے والے بچے مکمل جوان ہونے تک اپنی زندگی کے اوسطا دس برس اس بیماری سے ضائع کر چکے ہوتے ہیں ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بیماری 40 سے 50 کی عمر میں عموما لگتی ہے اور اس بیماری کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ لہٰذا سب کا فرض ہے کہ تمباکو نوشی ترک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

دنیا بھر میں ہر 10 سیکنڈ بعد ایک شخص سانس کی نالیوں کی تنگی کی دائمی بیماری سے ہلاک ہو جاتا ہے ،اس طرح سالانہ 45 لاکھ افراد تمباکو نوشی سے ہلاک ہوتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان چیسٹ سوسائٹی پنجاب کے صدر ڈاکٹر اشرف جمال اور پلمونالوجی کے صدر ڈاکٹر کامران خالد چیمہ نے پریس کانفرنس میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی سانس کی نالیوں کی تنگی کی دائمی بیماری کی سب سے بڑی وجہ ہے ،2030 تک سی پی اوڈی دنیا میں اموات کی تیسری بڑی وجہ بن جائے گی ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ نوجوانی میں سگریٹ نوشی کرنے والے بچے مکمل جوان ہونے تک اپنی زندگی کے اوسطا دس برس اس بیماری سے ضائع کر چکے ہوتے ہیں ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بیماری 40 سے 50 کی عمر میں عموما لگتی ہے اور اس بیماری کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ لہٰذا سب کا فرض ہے کہ تمباکو نوشی ترک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) آسٹریلیا میں پریکٹس سیشن کے دوران یاسر شاہ اور وہاب ریاض وولن گابا میں الجھ پڑے۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے شہربرسبین کے وولن گابا اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن جاری تھا کہ فٹبال کھیلتے ہوئے یاسرشاہ اوروہاب ریاض کے درمیان معمولی بات پرتلخ کلامی ہوگئی ، اس سے پہلے کہ معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچتا وہاں موجود دیگر کھلاڑیوں اورٹیم انتظامیہ نے بیچ بچاؤ کرایا، ٹیم مینجمنٹ نے دونوں کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے باہر بھجوادیا۔

برسبین میں موجود ٹیم انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معمولی واقعہ تھا اور کھلاڑیوں کے درمیان ایسا ہو جاتا ہے ، اس کا ٹیم کی کارکدگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان سیریزکا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا۔

 

 


ایمز ٹی وی (صحت) ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ ایسے افراد جو بالوں کو رنگنے کے لیے مختلف رنگوں کا استعمال کرتے ہیں وہ کینسر میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

فرانس کی انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کی تحقیق کے مطابق بالوں کو رنگنے کے لیے مختلف خضابوں کا استعمال آپ کو کینسر خاص طور پر مثانے کے کینسر میں مبتلا کر سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خضاب میں شامل مختلف کیمیائی عناصر کھوپڑی کی جلد سے گزر کر رگوں میں جاسکتے ہیں جو خون میں شامل ہو کر کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان کے مطابق اس سے نہ صرف مثانے کے کینسر بلکہ دیگر کئی غیر معمولی بیماریوں کا بھی خدشہ ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر مہینے خضاب کا استعمال کرنا مثانے کے کینسر کے خطرے میں 50 فیصد اضافہ کردیتا ہے بہ نسبت ان افراد کے جو بہت کم خضاب کا استعمال کرتے ہیں یا بالکل نہیں کرتے۔

ماہرین کی تجویز ہے کہ بالوں کو رنگنے کے لیے قدرتی اشیا کا استعمال کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے قدرتی اشیا اور ان کے طریقہ استعمال کے بارے میں جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں۔

 

 

۔
ایمزٹی وی(تربت)تربت میں سوراب ہوشاب شاہراہ کے افتتاح کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پہلے کبھی نہ تو بلوچستان کے اتنے چکر لگے ہیں اور نہ ہی بلوچستان میں اس تیزی کے ساتھ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔بلوچستان کی محرومیوں کی داستان دہرانا نہیں چاہتا ،بلوچستا ن اب ترقی کے نئے دور سے گزر رہا ہے جو پاکستان کی ترقی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سڑکوں کا جال اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بھی بنا یا جا رہا ہے اور حکومت خود بھی کئی سڑکوں پر کام کر رہی ہے ،صوبے میں اس تیزی سے ترقیاتی کام کر کے ہم احسان نہیں کر رہے بلکہ یہ بلوچستان کی عوام کا حق ہے جسے حکومت پورا کر رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف سڑک نہیں بلکہ گیم چینجر ہے جس سے ترقی کے دیگر راستے کھلیں گے ،سڑک بننے سے اسکول بنیں گے ،سڑک بننے سے ہسپتال قائم ہونگے ،سڑک بننے سے زراعت بہتر ہوگی اور پاکستان خوشحال ہو گا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس صوبے میں بہت تبدیلی ہونے جا رہی ہے ،ہر نئے راستے نئی منزل کا پتہ دیتے ہیں ،نئی سڑک کے افتتاح سے امید کی نئی کرن کا چراغ روشن ہو تا ہے ،جب حکومت سنبھالی تو بلوچستان کی ترقی سر فہرست تھی جس کی وجو ہات میں سے بلوچستان کی پسماندگی بھی تھی ،بلوچستان کو کس طرح محروم رکھا گیا اس تلخ داستان کو بار بار دہرانا نہیں چاہتا ۔ انہوں نے کہا کہ اس صوبے کو اللہ نے بہت سے نعمتوں سے نوازا ہے جس سے صوبہ اور پاکستان فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،گوادر نے اس سوچ کو حقیقت میں بدلنے کے لیے امکانات پیدا کردیے جسے ہم نے آگے بڑھ کر تھام لیا ،اب یہ امکانات حقیقت بن چکے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ سوراب ہوشاب روڈ کم سے کم وقت میں بنی ،یہ منصوبہ پانچ سال سے زائد عرصے میں مکمل ہونا تھا جو کہ 22ارب کی لاگت سے سوا دو سالوں میں ختم ہو گیا ،اس منصوبے میں مزدوروں کی جانیں بھی قربان ہوئیں ،ملک کے لیے قربانیاں دینے والوں پر فخر ہے ،ایف ڈبلیو او کے افسران اور نوجوانوں نے بھی بہت محنت کی ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کا فائدہ بلوچستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو بھی ہو گا جنہیں نوکریاں ملیں گی ،یہ موقع پچھلی حکومتوں کو بھی ملا ہو گا لیکن انہوں نے اسے ضائع کردیا ۔

نواز شریف نے سڑکوں کے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ پاکستانی عوام کو کیا دیں گے جو سڑک میں پوشیدہ امکانات کو نہیں دیکھ سکتے ،وہ سمجھتے ہیں نوجوانوں میں ہیجان پیدا کر کے اس مقام پر پہنچ جائیں گے جبکہ اس مقام پر پہنچنے کے لیے عوامی خدمت ،تعمیر اور سنجیدگی اختیار کرنا پڑتی ہے ،سڑک ترقی کے مواقع کو عوام کے قریب لاتی ہے ،ایک سڑک کسان کی فصل اور منڈی کے در میان فاصلہ کم کرتی ہے ،مریض اور ہسپتال کے درمیان فاصلہ سمٹ جاتا ہے ،بچوں کو سکول کے قریب کر دیتی ہے ،سڑک کی تعمیر سے وابسطہ امکانات کو وژن سے محروم لوگ نہیں دیکھ سکتے ۔ان کا کہنا تھا کہ جو بھی اقتدار تک پہنچنا چاہتا ہے اس کا فیصلہ عوام کرے گی ،کون نوجوانوں کے جذبات سے کھیل رہا ہے اور کون سنجیدگی سے کام کر رہا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ جو کیچڑ اچھالتے ہیں وہ ہجوم کو تفریح تو فراہم کر سکتے ہیں لیکن کام نہیں کر سکتے ،پاکستان شائستہ قوم ہے جہاں بڑوں کی عزت اور چھوٹوں پر شفقت کی جاتی ہے ،معاشرے میں رشتے کے احترام اور مخاطب کرنے کے اداب کی روایت کو برباد کرنے والے ایک نہیں کئی نسلوں کے مجرم ہوتے ہیں ،ہم نے پاکستان کو مادی طور پر مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ اخلاقی طور پر بھی تیار کرنا ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی( صحت) خالص عرق گلاب صرف موئسچرائزنگ کے لئے ہی مفید نہیں سمجھا جاتا بلکہ میڈیکل ریسرچ کے مطابق اسکو اینٹی ڈپریشن ،اینٹی بیکٹریل اور کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق گھروں میں مچھروں سمیت دیگر کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ کے لئے جو کیمیکل سپرے کئے جاتے ہیں ان سے بچوں میں الرجی پھیلتی ہے اور سانس کے مریضوں کو بھی اسکا شدید ری ایکشن ہوتا ہے لہذا ان حالات میں عرق گلاب سپرے قدرت کی ایسی نعمت ثابت ہوتا ہے جو گھر میں سپرے کیا جاتا رہے تو اس سے کیڑے مکوڑے بھی ختم ہوتے ہیں اور گھر کی فضا میں اسکی مہک سے خوشگواری پیدا ہوتی ہے۔جبکہ ڈینگی سے بچاؤ کا بھی یہ بہترین حل پیش کرتا ہے۔

ریسرچ کے مطابق ڈپریشن کے مریضوں کے کمروں میں عرق گلاب سپرے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے اسکے مفید نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔عرق گلاب سپرے کرنے اور اسکو پینے سے جسم کے اندر hormonal imbalances کی وجوہات کا تدارک ہوتا ہے تو انسان ذہنی طور پر تندرست ہوجاتا ہے ۔

تحقیق کے مطابق بچوں عورتوں اور مردوں میں پیدا ہونے والے ڈپریشن Juvenile angle (depression in kids), Feminine Angle (Depression in women) and Masculine angle (Depression i کا خالص عرق گلاب بہترین علاج ہے ۔ماہرین نفسیات اسکو اینٹی ڈپریشن کے طور پر استعمال کراتے ہیں ۔