بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ گروپس اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بروز جمعہ 13 جنوری 2017ء تک انٹربورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ سال اول آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ گروپس اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بروز جمعہ 13 جنوری 2017ء تک انٹربورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے سال اول کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔
امتحانات میں اٹھارہ ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی جبکہ تمام پرچوں میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کا تناسب تقریباً 49 فیصد رہا۔

پری میڈیکل سال اول کے امتحانات میں 18332 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 18136 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 8870 امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 3145 پانچ پرچوں میں، 2117 چار پرچوں میں، 1648 تین پرچوں میں، 1246 دو پرچوں میں جبکہ 849 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سائنسی کانفرنس کا آغاز جمعرات 15دسمبر کو ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی میں ہوگا اس چار روزہ عالمی سائنسی میں 45 ممالک کے تقریباً 740 سائنسدان اور محقیقین شرکت کررہے ہیں۔

یہ بات اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان کے سابق سربراہ اور سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن اور بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے بدھ کو ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمیسٹری میں منقعدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر بیلجیئم کے پروفیسر ڈاکٹر ایلن کریف، جرمنی کے پروفیسر جنتھر شوارز، یونان کے پروفیسر آئونیس جیروتھانیسز اورجمہوریہ چیک کے پروفیسر جیری باریک نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروفیسر عطا الرحمن نے کہا یہ کانفرنس کیمیائی علوم بشمول نینو کیمسٹری، فوڈ اور ڈرگ کیمسٹری، میڈیسنل کیمسٹری اور ایگرو کیمسٹری جیسے اہم موضوعات کو متعدد سیشن میںزیرِ بحث لائے گی، اس کانفرنس کا مقصد نوآموز محقیقین کو معتلقہ سائنسی علوم سے وابستہ بڑے بڑے ماہرین کے تجربات سے فیضیاب ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے، اس کانفرنس سے توقع کی جاسکتی ہے کہ اس سے پاکستان کو غذا ور ادویات کی پیداوار میں خودانحصاری حاصل کرنے میں مدد ملی گی۔

انھوں نے کہا بنیادی انسانی اور یوریشیا ممالک کے مفاد کے پیش نظر یہ کانفرنس دنیا بھر کے ماہرین، محقیقین طلبہ و طالبات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی روایت کی حامل رہی ہے، انھوں نے کہا 7 ویں یوریشیا کانفرنس 2002 ء میں کراچی میں منعقد ہوئی تھی اور 2016 ء میں ایک پھر منعقد ہورہی ہے جبکہ اس سال آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کا گولڈن جوبلی منایا جارہا ہے، جبکہ اس دوران یہ کانفرنس اُردن، یونان، بھارت میں منعقد ہوئی تھی۔

پروفیسراقبال چوہدری نے کہا علم کیمیاء کی اہمیت انسانی معاشروں کی ترقی کے حوالے سے واضح ہے، یہ سائنس کا بین الکلیاتی شعبہ بن چکی ہے جس کا ادویات، بائیو سائنس، زراعت، ڈرگ ڈیولپمنٹ، ایکولوجی، ماحولیات، غذائی سائنس او انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اہم کردار ہے

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے بھیجے گئے ریفرنسز کی سماعت 26دسمبر تک ملتوی کر دی ۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے اسپیکر کی طرف سے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے بھیجے گئے ریفرنسز پر سماعت کی اور فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد سماعت 26دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف مقدمات کا فیصلہ ایک ساتھ چاہتے ہیں اور 26دسمبر کو عمران خان کے وکلاءدلائل دینگے ۔

دوران سماعت طلال چودھری اور محمد خان ڈاہا نے اکرم شیخ کو وکیل مقرر کرنے کی استدعا کی تو جہانگیر ترین کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد وکیل تبدیل نہیں کیا جا سکتا ۔ مخالف پارٹی جان بوجھ کر تاخیری خربے اپنا رہی ہے ۔ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ ریفرنس سپیکر نے بھیجا تو ارکان اسمبلی غیر متعلقہ ہو گئے ، سپیکر کو اپنے ریفرنس کا دفاع کرنا ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بحث کرنے کیلئے آج بھی تیار ہیں
۔
طلال چودھری نے الیکشن کمیشن سے وکیل مقرر کرنے کے حوالے سے وقت مانگ لیا جس پر الیکشن کمیشن نے سماعت 26دسمبر تک ملتوی کردی ۔

 

 


ایمزٹی وی(سرینگر) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران اسلام آباد اور بارہ مولہ میں2 کشمیری نوجوانوں کو شہیدکردیا، شہادتوں کیخلاف ہزاروں کشمیریوں نے احتجاج کیا، سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر بندوق نہیں پیار کی گولی سے حل ہوگا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ باسط رسول ڈارکو جھڑپ کے دوران شہید کیا گیا۔ ایک اور کشمیری نوجوان کی لاش بارہ مولہ میں بھارتی فوج کی طرف سے تباہ کیے گئے مکان کے ملبے سے ملی، بھارتی فوج کے مطابق یہ نوجوان لشکر طیبہ کا مجاہدابوبکرتھا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

آئی این پی کے مطابق بھارتی فورسز نے دعوٰی کیا کہ باسط ڈار4ماہ قبل ہی مجاہدین کی صفوں میں شامل ہوا تھا، جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب فورسز نے دچھنی پورہ میں محاصرے کے دوران فائرنگ کی۔ مجاہدین نے فورسز کی گشتی پارٹی پر دستی بموں اور مارٹرگنوں سے حملہ کیاجس سے بھارتی فورسز کے متعدد اہلکاروں کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ باسط ڈار کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی بیج بہاڑہ اور دیگر علاقوں میں ہزاروں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اورآزادی کے حق میں اوربھارت کے خلاف نعرے لگائے، سوپور میں بھارتی فورسز نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر تلاشی لی۔ علاقہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسزمعطل کردی گئی۔

مرکزی جامع مسجد سوپور کے احاطے میں سیکڑوں خواتین جمع ہوئیں اوراحتجاجی جلوس نکالا، بھارتی فورسزکی شیلنگ سے کئی خواتین زخمی ہوگئیں۔ حریت رہنما مختاروازہ نے باسط ڈارکے جنازے میں شرکت کی جبکہ سید علی گیلانی نے سری نگرسے جنازے کے شرکاسے ٹیلی فونک خطاب کیا۔ حریت رہنماؤں نے آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی کی مسلسل نظربندی کی مذمت کی۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے کٹھمنڈو میں منعقدہ ایک اجلاس میں پاس کی جانے والی قرار داد میں مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر حملوں اور پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ نام نہاداسمبلی کے رکن انجینئر عبدالرشید نے ڈپٹی کمشنر کی تقرری میں کٹھ پتلی انتظامیہ کی ناکامی پراحتجاج کیلیے بھارتی فورسز کی تعیناتی کے باوجود ڈی سی آفس کپواڑہ کو تالا لگا دیا۔

سری نگرآئے ہوئے سابق بھارتی وزیرخارجہ یشونت سنہا کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر بندوق نہیں پیارکی گولی سے حل ہوگا، کشمیر اور نئی دہلی میں بات چیت ہونی چاہیے، بعد میں پاکستان کو بھی اس میں شامل کیا جاسکتا ہے۔آئی این پی کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں فرضی جھڑپ میں شہیدکیے گئے معروف جہادی کمانڈر برہان مظفر وانی شہیدکے بڑے بھائی خالدمظفروانی کے اہل خانہ کے لیے محبوبہ مفتی حکومت کی طرف سے معاوضہ دینے کے اعلان نے بھارت میں تنازع کھڑا کردیاہے۔

اپریل 2015 میں خالدمظفروانی کی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کے سلسلے میں متاثرہ کنبے کے حق میں باضابطہ طورپرمعاوضہ فراہم کرنے کی منظوری نے بھارتی فوج کے اس دعوے پرسوالیہ نشان لگادیاہے کہ خالد حزب المجاہدین سے وابستہ تھا اورفورسزکے ساتھ جھڑپ کے دوران ماراگیا۔ ان کی لاش13اپریل 2015کوترال کے ایک جنگل سے ملی تھی جس پرتشددکے نشانات تھے۔ اس وقت 25 سالہ خالد مظفروانی اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں پولٹیکل سائنس میں ماسٹرز کررہاتھا۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی بی کام سال اول اورسال اول ودوئم باہم پرائیوٹ ضمنی امتحانات برائے 2015 ءکی مارکس شیٹ جاری کردی

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام سال اول اور سال اول ودوئم باہم پرائیوٹ ضمنی امتحانات برائے 2015 ءکی مارکس شیٹ جاری کردی گئیں ہیں۔

طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی مارکس شیٹ جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع کاﺅنٹر نمبر 01 سے حاصل کرلیں۔مارکس شیٹ کے حصول کے لئے اصل ایڈمٹ کا رڈ ، رجسٹریشن کارڈ اورقومی شناختی کارڈہمراہ لانا ضروری ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) ایم اے/ ڈبل ایم اے پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسرڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے

جس کے مطابق طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 20 فروری 2017 ءتک 3700/= روپے فیس کے ساتھ یو بی ایل بینک کاﺅنٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔
مضمون کی تبدیلی کے لئے بھی انہی تاریخوں میں 1000/= روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)جنید جمشید کی نماز جنازہ چکلالہ کے نورخان بیس پر ادا کر دی گئی،پاک فضائیہ کی جانب سے جنیدجمشیدکوایئرفورس فیملی کاحصہ قراردیاگیا ہے،شہید کی میت قومی پرچم میں لپیٹی گئی تھی۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ جنید جمشید نے فضائیہ سکول میں تعلیم حاصل کی اور بہترین طالبعلم رہے،ایئرفورس آفیسرکے بیٹے ہونے کے باعث جنید جمشید ہمیشہ ایئرفورس سے منسلک رہے ،مرحوم جمشیداکبرنے ایئرفورس کے ساتھ پاکستان نیوی میں بھی خدمات انجام دیں،جنیدجمشید کے والد ایئرکموڈورجمشیداکبر پاک فضائیہ کے وار ویٹرن تھے۔ایئرچیف مارشل کی ہدایت پرجنید جمشید کی میت سی 130 میں کراچی روانہ کردی گئی ہے۔


ایمزٹی وی(کراچی) آرمی چیف جنرل قمر جا وید باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا اقتصادی مرکز ہے،کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مستقل امن تک جاری رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جس میں انہوں نے کراچی کا امن واپس آنے تک آپریشن جاری رکھنے اور امن کونقصان پہنچانے والے عوامل کیخلاف موثر کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

آرمی چیف کی مزار قائد پر حاضری

آرمی چیف کی جانب سے فوج اورسندھ رینجرز کو سیکیورٹی کی صورتحال مزید بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امن و استحکام کے لئے کراچی کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں،ہم آپریشن سے حاصل ہونے والے فوائد ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ کراچی سے جرائم کے خاتمے کے لئے پاک فوج صوبائی حکومت کی مکمل معاونت کری گی۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس)آسٹریلیاں کے دورے پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے جھگڑے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد مل کر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے جس میں دونوں کھلاڑیو ں نے میڈ یا کی خبروں کی تردید کردی ہے ۔

تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں دونوں کھلاڑیوں نے ایک ساتھ پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جیسا میڈ یا پر بتا یا جا رہا ہے ایسی کوئی بات نہیں ہے ،ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کچھ نہیں ہوا جس سے ہم ایک دوسرے کے خلاف ہوں یا ہم میں اتحاد نہ ہو ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کل مل کر آسٹریلیا کے خلاف کھیلیں گے اور قوم نے ہمارے لیے دعا کرنی ہے