بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ سندھ)وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے فاٹا کی شمالی وزیرستان ایجنسی میں گرلز اسکول کے گیٹ کے قریب بارودی مواد پھٹنے سے ایک بچی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپن وام میں اباخیل گرلز اسکول کے گیٹ کے باہر نصب کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے اسکول بند تھا تاہم بچیاں وہاں کھیلنے جارہی تھیں کہ اچانک گیٹ کے باہر نصب بم پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق ٗ 3 زخمی ہوگئیں، جنھیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاگذشتہ ماہ کے آخر میں بھی شدت پسندوں نے مہمند ایجنسی میں ایک سرکاری اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا تھا

 

 

ایمزٹی وی(تجارت)سوئی سدرن کے سسٹم میں گیس کی قلت کے باعث سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم میں گیس کی قلت کے باعث سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ورلڈ بینک کا قرضہ دینے سے انکار

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز دوپہر 12 سے رات 12 بجے تک بند رہیں گے جب کہ کل بروز پیر سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستانی ادکارہ عروہ حسین اور گلوکار اداکار فرحان سعیدنے جب سے اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے، تب سے سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کو ان کی ایک ساتھ تصویر دیکھنے کوملتی رہتی ہیں ۔

اورہر طرف شادی کی خبروں کے علاوہ شادی کی تیاریاں بھی تیزی سے جاری ہیں،شادی کی تقریب 18دسمبر کو ہوگی۔

جس کیلئے اداکارہ عروہ حسین نے اپنی شادی کے لئے سوا دو لاکھ روپے مالیت کا عروسی جوڑا پسند کر لیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ عروہ حسین اور گلوکارہ فرحان سعید نے ڈرامہ سیریل ’’ اڈاری ‘‘ میں اکٹھے اداکاری کی تھی اور وہ اب حقیقی زندگی میں جیون ساتھی بننے جا رہے ہیں ۔

دونوں کی شادی رواں ہفتے ہو رہی ہے ۔عروہ حسین نے خصوصی طور پر اپنی شادی کے لئے عروسی جوڑا تیار کروایا ہے جس کی مالیت سوا دو لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے ۔

 

 

 


ایمزٹی وی(تجارت) ورلڈ بینک نے پاکستان کا 10کروڑ ڈالر کا قرضہ منسوخ کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کی طرف سے اعلان کیے گئے اس قرض سے اندرون سندھ گیس کی سپلائی کو بہتر بنایا جانا تھا اور اس پروجیکٹ پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے کام کرنا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی اس پروجیکٹ کے لیے ورلڈ بینک کی شرائط پوری نہیں کر سکی

 

 


ایمزٹی وی(لندن) پاک فوج کے میجر عقبہ حمید ملک نے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں پہلا پاکستانی اور انسٹرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

میجر عقبہ کا تعلق پاک فوج کی سندھ رجمنٹ سے ہے، انہون نے سینڈہرسٹ اکیڈمی سے شہزادہ ولیم کے ساتھ 2007 میں رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ سے ہی گریجویشن مکمل کی تھی اور اپنی بہترین کارکردگی کے باعث اعزازی تلوار (سورڈ آف آنر) بھی حاصل کی تھی۔

سینڈہرسٹ اکیڈمی سے تربیت مکمل کرنے کے بعد عقبہ پاکستان واپس آئے اور وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں حصہ لیا۔

رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں انہیں پلاٹون کمانڈر کا عہدہ دیا گیا ہے اور ان کی ذمہ داریوں میں انسٹرکٹر کی حیثیت سے نوجوان کیڈٹس کو پیشہ ورانہ تربیت دینا شامل ہے۔

میجر عقبہ ملک 1741 سے اب تک 275 سال میں برطانوی فوج میں کسی ریگولر کمیشننگ کورس کےلئے انسٹرکٹر اور کمانڈر کے طور پر خدمات فراہم کرنے والے پہلے مسلمان افسر بھی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈیا کے دارالحکومت دہلی کی فضا کو صاف کرنے کے لیے امریکہ انڈیا اور سنگاپور کے سائنسداں ایک نادر تجربہ کر رہے ہیں۔

امریکہ کی معروف یونیورسٹی ایم آئی ٹی میں ایروناٹیکل انجینیئر اور فضائي آلودگی کے سائنسداں موشے المارو نے  بتایا کہ اس تجربے سے دنیا بھر میں سموگ میں کمی لانے کی نئی ٹیکنالوجی کامیابی کے ساتھ رائج کی جا سکتی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس میں ناکارہ یا ریٹائرڈ طیاروں اور جیٹوں کے انجن کا استعمال کیا جائے گا اور اس سے دوسرے بہتیرے اخراج کرنے والے نظام میں بہتری لائی جا سکے گی۔

دہلی اس تجربے کے لیے مناسب جگہ ہو سکتی ہے جہاں تقاریب اور تہواروں میں پٹاخوں کا کثرت سے استعمال ہوتا ہے، شہر کے غریب کوڑے کرکٹ جلاتے ہیں، شہر کے مضافات میں فصلوں کی جڑوں کو جلایا جاتا ہے، گاڑیوں کے اخراج اور تعمیرات کے دھول گرد ہیں جس سے دہلی کی فضا گدلی نظر آتی ہے۔

جاڑوں میں تو حالات مزید خراب ہو جاتے ہیں۔ گذشتہ ماہ تو حالات بہت خراب ہو گئے تھے، سموگ کی وجہ سے اسکول بند کر دیے گئے، تعمیرات پر پابندی لگا دی گئی، لوگ ماسک پہننے پر مجبور ہو گئے اور بعض جگہ تو انھیں گھر سے ہی کام کرنے کے لیے کہا گيا۔

ایسے اقدامات اس لیے کیے گئے کہ پھیپھڑوں کو متاثر کرنے والے ذرات پی ایم 2۔5 عالمی صحت کی تنظیم کے معیار سے 90 گنا اور انڈیا کی وفاقی حکومت کے معیار سے 15 گنا زیادہ ہو گئی تھی۔

یہ تجربہ دہلی میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر میں کیا جائے گا اور ایک ریٹائرڈ جیٹ انجن کو وہاں ٹریلر پر رکھا جائے گا۔ اس تجربے کے اخراج کا منہ آسمان کی جانب ہو گا اور انجن دھواں نکلنے کے پاس رکھ کر چلایا جائے گا۔

انجن کے چلنے سے اخراج کی رفتار 400 میٹر فی سیکنڈ ہو گی جو کہ تقریباً آواز کی رفتارکے برابر ہو گئی۔

 

 92945784 87317765 ce46 4352 8d74 986037742acb

 

اس ترکیب سے بجلی گھر کے اخراج کو زیادہ اونچائی پر پہنچایا جا سکے گا۔ اتنی اونچائی پر کہ وہ ٹھنڈا ہو کر سموگ نہ بن سکے۔

یہ ایگزاسٹ انجن ایک چمنی کی طرح کام کرے گا اور سموگ کو کھینچ کر اسے یہاں کی فضا سے باہر کر دے گا۔

خیال رہے کہ دہلی دنیا کے ان چند شہروں میں ہے جس کی فضا زہریلی قرار دی گئی ہے۔ ریاست کے وزیراعلیٰ نے تو اسے 'گیس چیمبر' سے تعبیر کیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق ایک طیارے کے جیٹ انجن کے ذریعے ایک ہزار میگا واٹ والے بجلی گھر کے اخراج سے نمٹا جا سکتا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) مشہور گلو کار فرحان سعید اور معروف اداکارہ اور وی جے عروہ حسین کی شادی کی تقریبات شروع ہو گئیں ،پہلی ڈھولکی کی تقریب کی تصویروں نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچادی ۔

79b80c8a30de1eb5c9d219d4dee7daad

یہ مشہور جوڑی 18دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہے ،پہلی ڈھولکی کی تقریب کی تصویریں عروہ حسین نے اپنے سوشل میڈ یا اکاﺅنٹ پر شیئرکیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ۔تصویروں میں عروہ حسین کے بہن ماورا حسین اور فرحان سعید موجود ہیں جو کافی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں ۔

news 1481612997 2321

 


گزشتہ روز ان کے دوستوں نے شادی سے قبل ڈھولکی کی محفل سجائی اور شادی کے گیت گا کر اپنی خوشی کو بھرپور انداز میں منایا۔

news 1481613000 1615 large

گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی عروہ حسین کی شادی کا دعوت نامہ بھی گزشتہ دنوں منظر عام پر آیا اور دونوں کی جانب سے مدعو کئے گئے افراد کو اس دلکش کارڈ کے ساتھ چاکلیٹس بھی بھیجی گئیں۔

Urwa Hocane and Farhan Saeed Wedding Pic

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کی 21تاریخ کو فرحان سعید نے عروہ کو پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کے سامنے خاصے رومانوی انداز میں ہیرے کی انگوٹھی پیش کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کی تھی جسے عروہ نے بخوشی قبول کیا ۔

Love Birds Farhan Proposed To Her Love Lady Urwa Hocane In Paris

 

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) ورلڈ بینک نے سندھ طاس معاہدے پر پاکستان اور بھارت کی طرف سے دائر درخواستوں پر عمل درآمد روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک جنوری کے اختتام تک کسی طریقہ کار پر متفق ہو جائیں۔

بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے سندھ پر کشن گنگا اور رتلی ڈیم تعمیر کررہا ہے، پاکستان کی جانب سے اس معاملے پر کئی مذاکراتی ادوار ہوچکے ہیں، رواں برس مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پاکستان نے عالمی بینک سے ثالثی عدالت جب کہ بھارت نے غیر جانبدار ماہر کے تقرر کی درخواست کی تھی تاہم عالمی بینک نے دونوں درخواستوں پر عمل درآمد روک دیا ہے۔

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت کی طرف سے غیر جانبدار ماہر کی تقرری کی درخواست خارج جب کہ پاکستان کی ثالثی عدالت کے چئیرمین کی مداخلت کی درخواست پر بھی عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ورلڈ بنک نے کہا ہے کہ ادارے کی جانب سے عارضی اقدامات سندھ طاس معاہدے کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے ہیں تاکہ دونوں ممالک معاہدے کے تحت متنازع معاملات کا پرامن حل نکالیں، امید ہےپاکستان بھارت اس معاملے پر جنوری تک متفق ہوجائیں گے۔

ورلڈ بینک کے صدر جم یونگ کنگ کا کہنا ہے کہ امید ہے دونوں ممالک جنوری کے اختتام تک کسی طریقہ کار پر متفق ہو جائیں گے کیونکہ اگر دونوں ملکوں کی جانب سے معاہدے سے ہٹ کر متبادل حل کی کوشش کی گئی تو سندھ طاس معاہدہ غیر فعال ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پانے والے سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک ثالث ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ گوادر پورٹ سے بلوچستان میں ترقی کا دروازہ کھلے گا اور سی پیک سے بلوچستان کی ترقی اور وہاں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

اسلام آباد میں سی پیک کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کا سی پیک میں کردار اپنی ترجیحات کے مطابق ہے، سی پیک کے راستہ خودکفالت سے ہمیں سستی توانائی میسر ہوگی اور انفراسٹرکچر سمیت کے کے ایچ کی بحالی میں بھی مدد ملے گی، گوادر پورٹ سے بلوچستان میں ترقی کا دروازہ کھلے گا اور سی پیک سے بلوچستان کی ترقی اور وہاں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر صوبے کو سی پیک سے متعلق تجارتی زون قائم کرنے کا کہا گیا، اس منصوبے سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہوگا اور ہر سال 5 سے 6 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ سی پیک صرف چین نہیں دیگر کئی ممالک کو منسلک کریگی، سی پیک تزویراتی اعتبار سے چین اور یورپ کے فاصلے کو کم کرے گا جب کہ چین اور روس یورو ایشیا کے قدیم روڈ کی بحالی کے بھی خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں 36 ارب ڈالرز کے منصوبے سافٹ قرضے ہیں، کچھ چینی کمپنیاں بجلی و توانائی کے پلانٹ بھی لگائیں گی جب کہ ٹیکسٹائل کے علاوہ ہماری برآمدی صنعت زیادہ فعال نہیں لہذا سی پیک سے ہماری برآمدی صنعت پر مثبت اثر مرتب ہو گا۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ سی پیک سے فائدہ اٹھانے کے لیے چند اصلاحات کرنا ہوں گی، ہمیں انڈسٹریل پارک بنا کر بھی فائدہ اٹھانا ہے، ہمیں اس بات پر انحصار نہیں کرنا چاہیے کہ چینی یہاں آ کر کام کریں لہذا اداروں کو متحرک کرنا ہے تاکہ وہ ماہرافرادی قوت تیار کریں۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) بھارت نے انگلینڈ کو ممبئی ٹیسٹ میں اننگز اور 36 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کے سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔
بھارت نے ممبئی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگز اور 36 رنز سے شکست دے کر 5 ٹیسٹ میچوں کی سیزیز 0-3 سے اپنے نام کرلی جب کہ ایک ٹیسٹ میچ اب بھی باقی ہے جو 16 دسمبر کو چنئی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان راجکوٹ میں کھیلا گیا تیسرا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

ممبئی ٹیسٹ میں انگلش کپتان السٹر کک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں اوپنر کیٹن جیننگز کی سنچری کی بدولت انگلش ٹیم نے 400 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے کپتان ویرات کوہلی کے 235 ، مرلی وجے اور جیانت یادیو کی سنچریز کی بدولت 631 رنز بنائے اور انگلینڈ پر 231 رنز کی برتری حاصل کی جو وہ پورا نہ کرسکے، انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 195 رنز پر پویلین لوٹ گئی، بھارت کی جانب سے اسپنر ایشون نے 6 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ویرات کوہلی کو ڈبل سنچری بنانے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اس وقت بھارت کے دورے پر ہے جہاں وہ 5 ٹیسٹ میچز کے علاوہ 3 ایک روزہ اور 3 ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔