بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(نئی دہلی) بھارت نے چین پاکستان تعلقات میں رخنہ اندازی کیلیے زبردست سفارتی کوششیں شروع کر رکھی ہیں اور اس کا تازہ ترین اظہار نئی دہلی میں بھارت چین مشترکہ تھنک ٹینک کا انعقاد تھا ۔
جس میں بھارتی رہنماؤں نے چین کو پاکستان سے بدظن اور بھارت کی جانب راغب کرنے کی بھرپور کوششیں کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ایم جے اکبر نے چین سے کہا کہ اس کیلیے ایک ’میچوئر‘ دوست کسی ’ہسٹیریازدہ‘ شراکت دار سے کہیں زیادہ قابل قدر ہے۔اپنے خطاب میں انھوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بھارت اور چین ایک مرتبہ پھر سے بین الاقوامی مینوفیکچرنگ کا مرکز بن جائیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکبر کے یہ ریمارکس چین کو ایک بالواسطہ پیغام تھا جس میں انھوں نے چین کے ’تمام موسموں کے ساتھی‘ پاکستان کے حوالے سے بھارتی تشویش کا اظہار کیا۔

 


ایمزٹی وی(سری نگر) مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے تحریک آزادی کے شہید کمانڈر برہان وانی اور ان کے بھائی خالد وانی کے خون سے اٹھنے والی تحریک کو دبانے کے لئے سودے بازی شروع کردی اور خالد وانی کے قتل پر کفارہ ادا کرنے کا اعلان کردیا تاہم مظفروانی نے بیٹے کے قتل پر سودے بازی ٹھکرا دی۔

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے تحریک آزادی کے کمانڈر برہان مظفر وانی کے بڑے بھائی خالد وانی کو گزشتہ سال اغوا کے بعد تشدد کیا اوران کا تعلق حزب المجاہدین سے جوڑ کر انہیں قتل کردیا تھا جس پر کٹھ پتلی حکومت نے متاثرہ خاندان کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے تاہم شہید برہان وانی کے والد مظفروانی نے حکومت کی جانب سے 4 لاکھ روپے امداد لینے سے انکار کردیا جب کہ حکومت نے متاثرہ خاندان کو آفر کی ہے کہ وہ یا تو 4 لاکھ روپے نقد وصول کرلیں یا خاندان میں سے کسی فرد کو سرکاری ملازمت پر لگا دیں۔

برہان وانی کے والد مظفر وانی کا کہنا ہے کہ حکومتی امداد ان کے بیٹے کو واپس نہیں لا سکتی لیکن حکومت کی جانب سے مالی امداد کا اعلان ثابت کرتا ہے کہ اسے ناحق قتل کیا گیا اس لئے خالد وانی کی شہادت کی تحقیقات کر کے ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خالد وانی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس کے ناک، دانت اور سر کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی جب کہ فورسز نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کیا گیا۔

دوسری جانب کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے دیگر 17 متاثرہ خاندانوں کے لئے بھی امداد کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ایک لیکچرر شبیر احمد مانگو بھی شامل ہیں جنہیں ضلع پلواما میں سیکیورٹی فورسز نے رواں سال 17 اگست کو گھر سے اٹھانے کے بعد بدترین تشدد کے بعد قتل کردیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ سال اپریل میں 25 سالہ خالد وانی کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا جس کے بعد ان کے چھوٹے بھائی برہان کو بھی رواں سال 8 جولائی کو ماورائے عدالت قتل کیا لیکن ان کی شہادت کے بعد وادی میں آزادی کی تحریک نے نئی جان پکڑ لی ہے۔

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ کے نئے ورژن میں منفرد فیچرز کے اضافے سے متعلق مسلسل خبریں آرہی ہیں اور اب معلوم ہوا ہے کہ نئے واٹس ایپ میں اسٹریمنگ ویڈیو کے علاوہ امیج ایڈیٹنگ اور ویڈیوز کو گف (GIF) میں تبدیل کرنے کے فیچرز بھی موجود ہیں۔

امیج ایڈیٹنگ کے حوالے سے واٹس ایپ میں پہلے صرف کسی بھی امیج کو کاٹنے (کراپ کرنے) کی سہولت ہی موجود تھی جسے نئے واٹس ایپ ورژن میں بہتر بنایا گیا ہے۔ نئے امیج ایڈیٹنگ فیچر کی بدولت آپ واٹس ایپ کے اندر ہی رہتے ہوئے تصویر میں کاٹ چھانٹ کرنے کے علاوہ اس میں ٹیکسٹ لکھ سکتے ہیں، تصویر پر مختلف ایموجیز لگا سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو تصویر پر مناسب سا کیپشن بھی لگاسکتے ہیں۔

یہ فیچر واٹس ایپ کے لیے نیا ضرور ہے لیکن اسنیپ چیٹ اس سے بہت پہلے اپنی ایپ میں یہ فیچر متعارف کرواچکا ہے۔ البتہ ایک اچھے امیج ایڈیٹنگ فیچر کا اضافہ واٹس ایپ صارفین کے لیے کسی خوش خبری سے کم نہیں۔ واٹس ایپ میں اسی قسم کا دوسرا نیا اور دلچسپ فیچر، ویڈیوز کو گفس (GIFs) میں تبدیل کرنے کا ہے۔ اس سے پہلے واٹس ایپ کے ذریعے صرف گفس کی شیئرنگ ہی ممکن تھی لیکن گفس بنانے کے لیے صارفین کو دوسرے سافٹ ویئر کی ضرورت ہی رہتی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:

ویڈیو کو گفس میں تبدیل کرنے والے اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے آپ کو واٹس ایپ میں ویڈیو ریکارڈنگ کا بٹن 6 سیکنڈ تک دبا کررکھنا پڑے گا جس کے بعد شارٹ ویڈیوز کو گفس میں تبدیل کرنے والا آپشن اسکرین پر نمودار ہوجائے گا۔ اس فیچر کی مدد سے آپ اپنی ویڈیو کے مختلف اسکرین شاٹس جمع کرکے انہیں گفس کی شکل میں لاسکتے ہیں اور ان گفس کو اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ یا واٹس ایپ گروپ پر شیئر بھی کراسکتے ہیں۔ یعنی اس کام کے لیے بھی آپ کو واٹس ایپ سے باہر جانے کی کوئی ضرورت نہیں پڑے گی۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید کی میت کراچی منتقل کرنے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنید جمشید کی میت کو کراچی منتقل کرنے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، جنید جمشید کے اہلخانہ آج ان کی میت وصول کریں گے جس کے بعد میت کو نور خان ایئر بیس سے پاک فضایہ کے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حویلیاں میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں جنید جمشید اور ڈپٹی کمشنر چترال سمیت 47 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

 

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکی کامیابی کے لئے پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرویو دیتے ہوئے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ سے قریبی تعاون کا خواہاں ہے اور خطے کے مسائل کے حل کے لیے پاک امریکا تعلقات کا ہموار رہنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ذہن میں رکھے کہ اس کے اقدامات کے خطے پر کیا اثرات ہوں گے جب کہ خطے میں امریکی کامیابی کے لئے پاکستان نے بھاری قمیت ادا کی ہے۔

طارق فاطمی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور ٹرمپ کے نظریات ایک جیسے ہیں اور دہشت گردوں کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کو پاکستانی قربانیوں سے اچھی طرح آگاہ کیا اور انہیں کہا کہ ٹرمپ انتطامیہ کو پاکستان میں دہشت گردوں سے خالی کرائے گئےعلاقے دیکھنا چاہئیں تاکہ انہیں پاکستانی کاوشوں کا ٹھیک سے اندازہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ہی کاروباری پس منظر کے حامل ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتصادی رابطوں میں دلچسپی وزیراعظم نوازشریف کے وژن سے مماثلت رکھتی ہے، وزیراعظم نواز شریف کے برسراقتدار آنے کے بعد سے پاک امریکا تعلقات معمول پر ہیں اس لئے ہم موجودہ امریکی انتظامیہ سے اچھے روابط کے خواہاں ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزارت خارجہ کی ایڈیشنل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ تسلیم اسلم کا اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کےلئے بہت سی قربانیاں دیں اور اب بھی امن و استحکام کےلئے کام کرنے کو تیار ہے لیکن دوسری جانب بھارت ناصرف ایٹمی دوڑ میں آگے بڑھنے کی کوشش میں ہے اور ایٹمی آبدوزیں تیار کررہا ہے بلکہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے جبکہ بھارتی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات بھی علاقائی امن کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔

تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کے پاس خود کو دفاع کےلئے تیار رکھنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں اور پاکستان کی دفاعی صلاحیت برقرار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہارٹ ایشیا کانفرنس میں شرکت کرکے اس بات کا پیغام دیا کہ ہم علاقائی امن واستحکام کے لئے سنجیدہ ہیں ہمارے اس فیصلے سے ہارٹ ایشیا کو یرغمال بنانے کی بھارتی کوشش بھی ناکام ہوگئی۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)بننے کے بعد بھارتی میڈیا ک شہ سرخیوں میں ہیں۔بھارتی میڈیا نے جنرل نوید مختار کی بحیثیت ڈی جی آئی ایس آئی تقرری کو پاک فوج میں 'اہم ترین تبدیلی' قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی طاقتور ترین خفیہ ایجنسی میں نئے سربراہ کی تقرری سے اپنی ٹیم بنانا شروع کردی۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے جنرل نوید مختار کی تقرری کو پاکستانی فوج میں 'بڑی تبدیلی' قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی انٹیلی جنس شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔این ڈی ٹی وی نے اپنی خبر میں لکھا کہ جنرل نوید مختار پاکستان کی سب سے اہم ترین خفیہ ایجنسی کے نئے سربراہ ہوں گے اور ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ پاکستان کے اہم ترین عہدوں میں شمار کیا جاتا ہے، این ڈی ٹی وی نے اپنی خبر میں نوید مختار کی تعلیم اور بطور کور کمانڈر تقرری کا ذکر بھی کیا ہے۔

انڈین ایکسپریس نے جنرل نوید مختار کی تقرری کو فوج میں بڑی تبدیلی قرار دیتے ہوئے اپنی خبر میں لکھا کہ انٹیلی جنس شعبے میں وسیع تجربہ رکھنے والے نوید مختار ملک کی اہم ترین ایجنسی میں جنرل رضوان اختر کی جگہ لیں گے، اخبار کے مطابق نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی ٹیم بنانا شروع کردی ہے۔

بھارتی اخبار دی ہندو نے جنرل نوید مختار کی تقرری کو فوج میں ہونے والی بڑی تبدیلیوں کا حصہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان کو انٹیلی جنس شعبے میں وسیع تجربے کی بنیاد پر ملک کی سے بڑی خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ عہدے پر فائز کیا گیا۔

بھارتی ٹی وی چینل ٹائمز نا نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے حوالے سے اپنی خبر میں لکھا کہ جنرل نوید مختار کو سویلین اور عسکری قیادت کا اعتماد حاصل ہے، وہ دونوں قیادتوں میں تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ٹائمز نا نے نوید مختار کی تقرری کو فوج میں بڑی تبدیلی قرار دیا۔

انڈیا ٹوڈے نے سادہ الفاظ میں اپنی خبر میں لکھا کہ نوید مختار پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی ہوں گے، اس سے قبل وہ کور کمانڈر کراچی تعینات تھے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا مشکل ترین چیلنج ہے اور دونوں ممالک کے بالرز کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا ایک مشکل چیلنج ہے لیکن ہم نے پوری تیاری کررکھی ہے، نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کو بھلا کرمیدان میں اتریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم میں کم تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں ہم اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، ہم نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کی کمزوریاں جاننے کے لئے کافی محنت کررکھی ہے جب کہ مقابلے کے لئے کنڈیشنز سے بھی ہم آہنگ ہوچکے ہیں، ٹیم کا مڈل آرڈر شدید مشکلات سے دوچار ہے تاہم مجھ سمیت یونس خان، اسد شفیق اور سرفراز کو رنز بنانے ہوں گے بابر اعظم کو ان کی صلاحیتوں کی وجہ سے ڈراپ نہیں کرسکتے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیاں ہونے والی سیریز میں اصل مقابلہ بالرز کے درمیان ہوگا، برسبین میں ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں پاکستانی مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ کا کردار اہم ہوگا جب کہ پاکستانی بلے بازوں کو مچل اسٹارک اور ہیزل ووڈ سے خبردار رہنا ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 دسمبر سے برسبین مین کھیلا جائے گا تاریخ کا چوتھا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع گا

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/بھمبر) سینئر وزیر چو ہدری طا رق فا روق نے بھمبر میں آئی ٹی سینٹر کے افتتاح کے موقع پر خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ انفاق ویلفیئر ٹر سٹ اورخد مت خلق نیکی کا کا م کر رہا ہے۔

را جہ فا روق حیدر خا ن کی سربرا ہی میں نظا م ٹھیک کر نے کی کوشش کر رہے ہیں، این ٹی ایس نظام نا فذ کر رہے ہیں ۔

ما ضی میں ادارے کا م نہیں کر سکے کیو نکہ سیاسی بنیا دوں پر لو گوں کو آگے لایا گیا ،میرٹ کے نفاذ میں اپنے کا رکنوں کی طرف سے بھی مخا لفت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

لیکن ہم میر ٹ کو تر جیح دے رہے ہیں ہم جدید تعلیم سے دور ہیں آئی ٹی میں ترقی کیلئے ہمیں محنت کرنا ہو گی ،ہمارے سیکر ٹر یز ،سر براہا ن شعبہ جا ت اور وزراء تک کمپیو ٹر کی اہمیت سے واقف نہیں ہیں ۔

نظا م کو بہتر بنانے کیلئے عوام کی مدد کی ضرورت ہے سیاسی بنیادوں پر تعلیمی ادا رے بنا ئیں گے تو بہتری نہیں آسکے گی ۔

 

ایمز ٹی وی (تجارت)پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو باقاعدہ تنخواہ دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عذرا افضل کی زیر صدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران پاکستان اسٹیل کے خسارے اور ملازمین کی تنخواہوں کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی کے شرکاءنے اتفاق کیا کہ پاکستان اسٹیل کے خسارے میں ملازمین کا کوئی کردار نہیں ہے۔ کمیٹی کی چیئرپرسن نے کہا کہ وزارت خزانہ پاکستان اسٹیل کے ملازمین کیلئے تنخواہ بندوبست کرے۔ کمیٹی کے رکن عارف علوی نے کہا کہ جو بے قصورہیں ان کو تنخواہیں نہیں مل رہیں اور جنہوں نے پاکستان اسٹیل کو ڈبویا ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ پی اے سی نے پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو باقاعدہ تنخواہ دینے کی ہدایات جاری کر دیں۔