منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی( صحت) بھکر اور جہانیاں میں مضر صحت کھانا کھانےسے ایک لڑکا جاں بحق اور خواتین سمیت 8بچوں کی حالت خراب ہوگئی۔متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

بھکر میں محلہ شیخاں والا میں اہل خانہ نے کھانا کھایا، جس کے بعد4بہن بھائیو ں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا،لیکن طبی امداد کے دوران 12سالہ لڑکاا نتقال کرگیا،دیگر متاثرہ بچوں کو بھی تشویش ناک حالت میں ملتان کےاسپتال بھیج دیاگیاہے۔

ادھرجہانیاں کے نواحی گاؤں مضر صحت مٹھائی کھانےسے 3خواتین اور 5بچے بے ہوش ہوگئے ہیں۔ متاثرہ افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس کے مطابق مٹھائی نامعلوم شخص نے باہر کھیلنے والے بچے کو دی اور چلاگیا،واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

 

 


ایمزٹی وی(واشنگٹن)امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کا اعلان کر دیاہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈٹرمپ نے اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج بیرونی تنازعات میں مداخلت سے گریز کرے گی، ہماری ساری توجہ داعش کو شکست دینے پر مرکوز ہے اور ہم اپنی فوجی طاقت میں اضافے کے ذریعے امن کے حصول کی کوشش کریں گے۔

ٹرمپ نے عراق پرامریکی لشکرکشی کوغلطی قراردیتے ہوئے کہاکہ امریکاکسی بھی دوسرے ملک میں حکومتوں کا تختہ الٹنے کی کوشش کرے گانہ ہی ایسے اقدامات میں حصہ لے گا۔انھوں نے کہا کہ امریکی اہداف سے اتفاق رکھنے والے ہر ملک کو امریکاکا شریک تصور کیا جائے گا۔

انھوں نے مشرق وسطی کی جنگ میں بھاری بھرکم اخراجات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امریکی عوام کو یقین دلایا کہ جنگوں پر رقم خرچ کرنے کے بجائے سڑکوں اورشاہراہوں، پلوں اور ہوائی اڈوں کی تعمیرنوکے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ امریکا کو بیرونی دنیامیں مداخلت اور افراتفری کی پالیسی ترک کرناہوگی،امریکی فوج کو جارحیت کیلیے نہیں بلکہ دفاع کیلیے مضبوط بنانا ہوگا۔

 

 


ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)مشہور امریکی خلا نورد اور سینیٹر جان گلین 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
جان ہرشل گلین جونیئر امریکی ریاست اوہایو کے شہر کولمبس میں 18 جولائی 1921 کو پیدا ہوئے اور مرتے دم تک وہیں مقیم رہے۔ ناسا میں خلانورد بننے سے پہلے انہوں نے دوسری جنگِ عظیم کے دوران امریکی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ اور ٹیسٹ پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

20 فروری 1962 کو جان گلین ’’مرکری اٹلس 6 مشن‘‘ میں سوار ہوکر خلا میں پہنچنے والے تیسرے امریکی خلانورد بنے جبکہ 29 اکتوبر 1998 کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں پہنچ کر انہوں نے دنیا کے معمر ترین خلانورد کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ تب ان کی عمر 77 سال تھی۔

خلا نوردی کے علاوہ جان گلین نے طویل عرصے تک رکن امریکی سینیٹ رہنے کا اعزاز بھی حاصل کیا اور وہ 1974 سے 1999 تک اوہایو سے کانگریس کے رکن سینیٹ منتخب ہوتے رہے۔ ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا۔ جان گلین کی زندگی ہی میں مختلف امریکی اداروں اور شاہراہوں کو ان کے نام سے منسوب کردیا گیا تھا۔

رکن سینیٹ کی حیثیت سے انہوں نے ایٹمی پھیلاؤ سے متعلق ترامیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس بناء پر ان کی شخصیت خاصی متنازع بھی رہی۔

پچھلے چند سال سے وہ کینسر میں مبتلا تھے جبکہ بیماری کی شدت بڑھنے پر گزشتہ ہفتے انہیں کولمبس، اوہایو کے جیمس کینسر ہاسپٹل میں داخل کردیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستان میں کئی سال کی بندش کے بعد رواں برس جنوری میں یوٹیوب تک رسائی کو بحال کردیا گیا تھا جس کا خیرمقدم بھی کیا گیا کیونکہ اس سے ہر قسم کی ویڈیوز تک رسائی ممکن ہوگئی تھی۔

مگر اس سال پاکستانی گوگل کی اس ویڈیو شیئرنگ سائٹ پر کیسی ویڈیوز دیکھتے رہے؟

اس کا جواب یوٹیوب پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ٹاپ 10 ویڈیوز کی فہرست میں ملتا ہے۔

یوٹیوب نے 2016 کی پاکستان میں بہترین قرار دی جانے والی ان ویڈیوز کا انتخاب پاکستانی صارفین کی جانب سے ویڈیوز کو دیکھنے کے لیے صرف کیے گیے وقت، شیئر، تبصروں اور پسندیدگی کی بنیاد پر کیاہے۔

ٹاپ 10 ویڈیوز کی فہرست:

اینجل، طاہر شاہ

1091338 tscover 1461574829 983 640x480


شکر ونڈاں، ہو من جہاں

ho 3


بن روئے ڈرامہ(پہلی قسط)

892278 n 1432585418 757 640x480


من مائل ڈرامے کا ٹریک

Mann Mayal official released poster


دل لگی ڈرامہ

dil lagi1


ڈی جے براوو کا گانا چیمپئن

Champion Dwayne DJ Bravo 2016 Mp3 Song 300x300


کورنیٹو پاپ راک سانگ دیساں دا راجا

maxresdefault 1


اڈاری ڈرامہ

udari drama


فلم جوانی پھر نہیں آنی

JPNA 1
کمانڈر سیف گارڈ، جنگل میں منگل

LFDCQ

 

 

 

 


ایمزٹی وی(واشنگٹن) امریکا نے بھارت کو اپنا بڑا اوراہم دفاعی اتحادی قرار دے دیا ہے۔
امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے نئی دلی میں اپنے بھارتی ہم منصب منوہر پاریکر سے ملاقات کی، دونوں نے خطے کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کو کسی کی سرپرستی نہ ملنا یقینی بنایا جائے۔ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکی وزیر دفاع نے بھارت کو اپنا بڑا دفاعی اتحادی قرار دیا ہے۔ دونوں ممالک نے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ہالی ووڈ کا اسپائیڈر مین ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اس سلسلے میں مارول کامکس کی اسپائیڈرمین فرنچائز کی نئی سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم’’ اسپائیڈر مین،ہوم کمنگ‘‘کا پہلا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

جان واٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام ہالینڈبحیثیت پیٹر پارکر/ اسپائیڈرمین مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوںگے،ان کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میںآئرن مین کے کردار میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اپنی اداکاری کے جوہر نبھائیں گے جبکہ مائیکل کیٹن،میریسا ٹومی، ڈونلڈ گروور، مارٹن اسٹار، زینڈایااورٹونی ریولوری فلم کی دیگر کاسٹ میں نمایاں ہیں۔

کیون فیج اور ایمی پاسکل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گِرد گھومتی ہے جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح جال کے ذریعے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔

کولمبیاپکچرزاورمارول اسٹوڈیوزکی تیارکردہ ایکشن ایڈونچر فلم آئندہ سال سونی پکچرز کے تحت7جولائی کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ موسم سرما کے دوران مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو، 100روپے گھریلو اور 400 روپے فی کمرشل سلنڈر کمی کر دی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس چھوٹ دے کر درآمد سہل بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں، عوام کو سستی گیس فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ملک میں ایل پی جی کا سیلاب آگیا ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار سردیوں میں نہ صرف قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے بلکہ ایل پی جی وافر مقدار میں موجود ہے اور صارفین کو عام دستیاب ہے، سال 2016 میں ایل پی جی کی درآمد و فروخت کے سب ریکارڈ ٹوٹ گئے، رواں سال ایل پی جی کی درآمد5لاکھ میٹرک ٹن اور فروخت 12 لاکھ ٹن رہی۔

انھوں نے کہاکہ گیس کی وافر درآمد سے ایل پی جی مافیا کی مصنوئی قلت کا روایتی ڈرامہ رچا کر ناجائز منافع خوری کرنا اب ممکن نہیں رہا، غریب صارفین کو سستی گیس میسر کرنے کا کریڈٹ ایل پی جی امپورٹرزکو جاتا ہے جنھوں نے گیس درآمد کر کے سپلائی کو یقینی بنایا۔

مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی میں ایل پی جی 85 روپے فی کلو،970 روپے فی گھریلو سلنڈر، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ اور پشاور میں 90 اور 1030روپے، رحیم یار خان، صادق آباد، حیدرآباد، اٹک، گجرات اور میرپور آزاد کشمیر میں 100اور 1150روپے، راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد، مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی آزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میرپور خاص، عمرکوٹ، نواب شاہ، مٹیاری، ٹھٹھہ، دادو،راجن پور، جام شورواور شکار پورمیں 110 اور 1260 روپے،گلگت بلتستان، مری، نتھیا گلی اوربالاکوٹ میں ایل پی جی کی قیمت 120 روپے کلو اور 1380 روپے فی گھریلو سلنڈر ہوگئی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی( صحت) سوئٹزرلینڈ میں دودھ کی مختلف مصنوعات تیار کرنے والی ایک مشہور کمپنی نے چاکلیٹ تیار کرتے دوران شکر ملانے کا ایک ایسا نیا طریقہ دریافت کرلیا ہے جس میں معمول سے 40 فیصد کم شکر کی ضرورت پڑتی ہے لیکن بننے والی چاکلیٹ ویسی ہی میٹھی ہوتی ہے جیسے اس میں شکر کی پوری مقدار ملا دی گئی ہو۔

ادارے نے اپنے دریافت کردہ اس طریقے کی تفصیلات ’’کاروباری راز‘‘ کے طور پر پوشیدہ رکھی ہوئی ہیں البتہ وہ جلد ہی اس کےلئے پیٹنٹ کی درخواست دائر کرے گا، جس کے بعد 2018 تک اس نئے طریقے پر تیار کردہ چاکلیٹ کے نئے برانڈز متعارف کروائے جائیں گے۔

امید ہے کہ اس نئے طریقے کی بدولت جہاں چاکلیٹ بنانے کی صنعت میں شکر کا استعمال کم ہوگا وہیں یہ چاکلیٹ نسبتاً مفید بھی ہوگی کیونکہ زیادہ شکر کے استعمال سے صحت کو بھی خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ چاکلیٹ بناتے دوران کڑواہٹ دور کرنے کےلئے بہت زیادہ شکر شامل کرنا پڑتی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی( تجارت) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ڈھائی فیصد کے قریب کمی ہوئی ہے ، یو ایس خام تیل کے فی بیرل سودے 50ڈالر سے بھی کم پر بند ہوئے ۔

نیویارک کی مرکنٹائل ایکسچینج میں یوایس خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 1.16 ڈالرکی کمی ہوئی اور مستقبل کے سودے 49.77سینٹپر بند ہوئے جبکہ برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں90سینٹ کی کمی ہوئی اور مستقبل کے فی بیرل سودے 53.3ڈالر میں ہوئے ۔

دوسری جانب وینزویلا کے وزیر تیل اور تیل پیدا کرنے والے ممالک کے رکن کا کہنا ہے کہ اوپیک تیل کی قیمتوں میں درمیانہ اضافہ چاہتی ہے تاکہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کو نقصان نہ اٹھانا پڑے ۔

 

 

ایمز ٹی وی( مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی تنظیموں کے خلائی جہاز کسینی نے سیارہ زحل کے قریب چکر لگاتے ہوئے تازہ تصاویر بھیجی ہیں۔ خلائی جہاز کسینی نے اکانوے ہزار کلومیٹر کی دوری سے جو تازہ ترین تصاویر بھیجی ہیں ان میں سیارہ زحل کے رِنگ اور نصف کرہ جنوب میں طوفان دکھائی دیتا ہے۔

041

 


سائنسدانوں کا کہنا ہے یہ رِنگ ایک شہاب ثاقب کے زحل کے ایک چاند سے ٹکرانے کی وجہ سے پیدا ہونے والی گرد ہے اور سیارے کی سطح پر اٹھنے والے بھنور دائرے کی شکل کی بجائے چھ کونوں والے ہیں۔

ناسا، یورپ اور اٹلی کا مشترکہ خلائی جہاز کسینی بارہ برس تک زحل کے گرد چکر لگانے کے بعد ایندھن ختم ہونے کے باعث اگلے برس ستمبر میں اس کی سطح پر جا گرے گا۔

06

 

اگلے برس اپریل سے کسینی اپنا آخری سفر شروع کرے گا۔ اس کی سطح پر گرنے سے پہلے بائیس غوطے لگائے گا اور اس کی تباہی سے پہلے گزشتہ ماہ ناسا نے نئے مشن کا آغاز کیا تاکہ سیارہ زحل کے بارے میں جتنی معلومات ممکن ہو سکیں حاصل ہو جائیں۔