منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) بے نظیربھٹو یونیورسٹی لیاری میں داخلہ ٹیسٹ کل ہوگا
تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو شہیدیونیورسٹی لیاری کراچی کے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال اسپرنگ 2017 ء میں بی ایڈ،اے ڈی ای ،ایم بی اے،ایم کام،ایم اے انگلش،ایم سی ایس،ایم ایڈپروگرامز میں داخلہ کے لئے ٹیسٹ ۱توار 11 دسمبر کو صبح نو بجےنظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی کے مین کیمپس میں منعقد ہوگا

 

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے انتظامی امور کے انچارج سید عزیر اختر نے الزام لگایا ہے کہ جامعہ کراچی میں داخلہ برائے 2017میں شعبہ ویژول اسٹڈیز میں خلاف ضابطہ میرٹ لسٹ بنا کر طلباء کا داخلہ ٹیسٹ لیا گیا۔

جس کے نتائج آنے کے بعد پہلی لسٹ میں میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے من پسند طلباء کو انٹرویو کیلئے بلایا گیا ۔داخلہ ٹیسٹ میں نمایاں نمبر لانے والے طلباء تاحال انٹرویو کے منتظر ہیں ۔انہوں نے شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد قیصر اور ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر خالد عراقی سے مطالبہ کیا کہ طلباء کو میرٹ پرداخلے دئیے جائیں

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)حکومت پنجاب نے دھند، سردی کی شدت اور خشک سالی سے پھیلنے والی بیماریوں کے خدشہ پر تعلیمی اداروں میں 22دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے اس سے قبل 24سے 31 دسمبر تک چھٹیاں دی جاتی تھیں اسکولوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں موسم سرما کی تعطیلات 22دسمبر منگل سے یکم جنوری تک ہوں گی

 

 ملک میں بارشیں نہ ہونے اور خشک سردی کے سبب اسکول، کالجز جانے والے بچے مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں اس لیے صوبائی حکومت نے 22 دسمبر سے چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا جلد نوٹیفکیشن جاری کردیا

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان نے 3 روزہ پریکٹس میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 210 رنزسےشکست دے کر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا ہے۔

آسٹریلیا کے کیزالیز اسٹیڈیم کیرنز میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 310 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کرکٹ آسٹریلیا الیون 109 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ دوسری اننگز میں ارجن نائر کے سوا کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا، نائر 42 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ جیک کارڈر 17 اور مارک اسٹیکیٹی 12 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 جب کہ محمد عامر اور راحت علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، وہاب ریاض اور اظہر علی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 208 رنز بنائے جس کے جواب میں کرکٹ آسٹریلیا الیون 114 رنز پر ڈھیر ہو گئی جب کہ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 216 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے میزبان ٹیم کو جیت کے لئے 310 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں یونس خان نے 54 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ سرفراز احمد نے 39 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں اظہر علی 82 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ محمد نواز نے بھی 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ بولنگ میں پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور راحت علی نے مجموعی طور پر 5، 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ وہاب ریاض کے حصے میں 4، محمد نواز کے حصے میں 3 اور اظہر علی کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 دسمبر سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) حال ہی میں ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیت کر وطن لوٹنے والے باکسر محمد وسیم نے پاکستان کے لئے کورین شہریت کی پیش کش ٹھکرا دی۔ ذرائع کے مطابق باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ باکسنگ بہت مہنگی گیم ہے اور اس کے لئے اسپانسر کی ضرورت ہوتی ہے، مجھے پیسے نہیں پروموٹر چاہیئے۔

انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر گلہ کرتے ہوئے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز سمیت کئی میڈلز جیتے لیکن حکومتی سطح پر کسی بھی فائٹ کے لیے کوئی اسپانسر نہیں کیا گیا، حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا۔

امریکا جانے سے قبل سب نے رابطہ کیا لیکن کسی نے مدد نہیں کی، وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کے پاس 4 بار گیا لیکن بلوچستان حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، امریکا میں ہونے والی ڈبلیو بی سی ٹائٹل کی فائٹ اپنے بل بوتے پر جیتی، صرف کورین اسپانسر نے سپورٹ کیا۔

باکسر محمد وسیم نے کہا کہ میں دنیا کے بہترین باکسرز کو چیلنج کرنے جا رہا ہوں اور مارچ میں ورلڈ ٹائٹل کے لیے فائٹ ہوگی، مجھے اگلی فائٹ کے لئے بھی اسپانسر کی ضرورت ہے، حکومت نے صرف اسپانسر کا اعلان کیا عملی اقدامات نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ کوریا نے شہریت کی پیش کش کی ہے لیکن پاکستان نہیں چھوڑوں گا، اب بھی کورین پروموٹر اسپانسر کر رہے ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف پاکستان کی کامیابی اچھی ابتداءہے ۔ مصباح الحق کو کپتانی کا فیصلہ خود کرنا ہے، دورہ آسٹریلیا مشکل ہے اس لئے کپتانی پر بات کر کے دباﺅ بڑھانا نہیں چاہتے ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف کامیابی پاکستان کی اچھی ابتداءہے اور امید ہے کہ تمام کھلاڑی دورہ آسٹریلیا میں بہترین پرفارمنس دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کی بڑی وجہ پریکٹس میچ نہ ملنا تھا۔
انضمام الحق نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں محمد عامر سے اچھی پرفارمنس کی توقع ہے جبکہ یونس خان کو بھی اچھا پرفارم کرنا ہو گا۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)طیارہ حادثہ تحقیقات کیلئے فرانسیسی ٹیم آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد پہنچے گی۔ یہ ٹیم سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے ساتھ مل کر تحقیقات کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی سفارتخانے کی جانب سے حادثے کی تحقیقات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانسیسی ماہرین طیارے کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈ کو ڈی کوڈ کرنے میں بھی مدد کریں گے۔ طیارے کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈ ایس آئی بی کے رکن پیر یا منگل کو لے کر فرانس روانہ ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق چونکہ ویزے لگنے کا عمل پیر یا منگل کو مکمل ہو گا اس لئے بلیک باکس اور وائس ریکارڈ بھی اسی وقت بھیجے جا سکیں گے اور اس سے پہلے بھیجنے ممکن نہیں ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اقوام عالمی پالیسیوں کی تشکیل میں احتیاط برتیں تاکہ دوسروں کے حقوق مسترد نہ ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ ہمیں اپنے عمل سے کسی کی دل آزاری نہیں کرنی چاہئے۔

بہت سے خارجی عوامل دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات پر اثرانداز ہوتے ہیں ۔ اقوام عالمی پالیسیوں کی تشکیل میں احتیاط برتیں تاکہ دوسروں کے حقوق مسترد نہ ہوں

 

 


ایمزٹی وی(خیبر ایجنسی)خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں 110 مقامات سے غاروں کی دیواروں پر ایسی تصاویر دریافت ہوئی ہیں جو آج سے 30 ہزار سال پہلے بنائی گئی تھیں۔ایجنسی کے سیاسی منتظمین اور ماہرینِ آثارِ قدیمہ پر مشتمل ایک ٹیم نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ انہیں جمرود کے غاروں سے قبل از تاریخ (پری ہسٹری) کے زمانے سے تعلق رکھنے والے ایسے آثار ملے ہیں جنہیں بلاشبہ دنیا کی مشترکہ تمدنی میراث (ورلڈ ہیریٹیج) میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

یہ سروے ڈائریکٹر خیبر پختونخوا آرکیالوجی اینڈ میوزیمز عبدالصمد کی نگرانی میں کیا گیا۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ غاروں میں چٹانوں پر بنی ہوئی یہ تصاویر 30 ہزار سال قدیم ہیں، یعنی اس زمانے سے تعلق رکھتی ہیں جب انسانی تہذیب شروع بھی نہیں ہوئی تھی اور (ارتقائی نقطہ نگاہ سے) انسان غاروں میں رہتا تھا اور جانوروں کا شکار کرکے کھاتا تھا۔

خیبر ایجنسی کی سیاسی انتظامیہ کے مطابق اس نے مذکورہ علاقے کا آثاریاتی (آرکیولاجیکل) جائزہ ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کیا تھا جس میں انہیں خیبر پختونخوا میں ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی (صوبائی محکمہ آثارِ قدیمہ) کی تکنیکی معاونت حاصل تھی۔

اس سروے کے دوران ایسے 110 مقامات دریافت ہوئے جن کا تعلق قبل از تاریخ، بدھ، اسلامی اور برطانوی عہد سے ہے۔ ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں سروے کا دائرہ تیراہ اور باڑہ کی تحصیلوں تک پھیلادیا جائے گا۔قابل توجہ بات یہ ہے کہ اگرچہ مذکورہ سروے کے دوران متعدد آثارِ قدیمہ کا انکشاف ہوا لیکن فاٹا سیکریٹریٹ اور پولیٹیکل انتظامیہ دونوں میں سے کسی کے پاس بھی نہ تو آثارِ قدیمہ کے ماہرین ہیں، نہ ضروری فنڈز ہیں اور نہ کوئی ایسا خصوصی محکمہ ہی موجود ہے جو ان مقامات کو محفوظ کرتے ہوئے انہیں سیاحتی مرکز میں تبدیل کرسکے۔

خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایڈمنسٹریٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ یہ ایجنسی میں سیاسی انتظامیہ کی بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ ماضی میں اس حوالے سے خیبر ایجنسی پر کوئی کام نہیں ہوا تھا۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں قبل از تاریخ سے تعلق رکھنے والی یہ کوئی پہلی دریافت ہر گز نہیں کیونکہ وادی سوات سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں کئی مقامات سے غاروں کی دیواروں پر بنی ہوئی ایسی پینٹنگز دریافت ہوتی رہی ہیں جس کے باعث توقع ہے کہ خیبر ایجنسی کی دوسری تحصیلوں سے قبل از تاریخ کے اور بھی آثارِ قدیمہ دریافت ہوں گے۔

 

 


ایمزٹی وی(سیالکوٹ) سیالکوٹ میں پی کے 0290 کی ایمر جنسی لینڈنگ کروائی گئی جس کے بعد پائلٹ جہاز چھوڑ کر چلا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی کے 0290دوحہ سے لاہور آ رہی تھی، خراب موسم کے باعث پائلٹ نے جہاز کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر لینڈ کرادیا۔ پائلٹ خود تو جہاز چھوڑ کر چلا گیا لیکن مسافروں کو جہاز میں ہی انتظار کروایا گیا۔پی آئی اے انتظامیہ کی وجہ سے مسافروں کو چار گھنٹے جہاز میں بٹھائے رکھا گیا جس دوران مریض مسافروں کی حالت غیر ہو گئی ۔