منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی ( صحت) خیبر پختونخوا حکومت نے غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی درآمد اور فروخت پر پاپندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس مقصد کے لیے محکمہ صحت نے وفاق کو مراسلہ بھیج دیا ہے ۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبہ میں متعدد میڈیکل سٹورز متبادل ادویات کے نام پر غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری ادویات کی فروخت میں ملوث پائے گئے ہیں ۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبہ میں گزشتہ دس ماہ کے دوران 534 مصنوعات قبضے میں لی گئ ہیں جس میں مضر صحت اجزاء پائے گئے ہیں ۔

محکمہ صحت نے اس مقصد کے لیے وفاقی حکومت کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈریپ ایکٹ 2012 میں ترمیم کرکے متبادل ادویات کے نام پر مضر صحت اشیاء اور ادویات کی تیاری پر پاپندی عائد کی جائے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف نے پانامالیکس کیلئے کمیشن بنانے کی مخالفت کردی اور عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے دھمکی دی ہے کہ اگر کمیشن بنا تو بائیکاٹ کردیں گے ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کے روبرو پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اپنایاکہ کمیشن کی تشکیل منظور نہیں ، اس کی مخالفت کرتے ہیں لیکن اگر کمیشن بنایاگیاتواس کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیں گے ، عدالت جو بھی فیصلہ کرے منظور ہوگا، اگرکیس ثابت نہ کرسکے توقانون کے مطابق فیصلہ دیاجائے ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کہیں کل یہ نہ کہاجائے کہ ہمیں توسناہی نہیں گیا، چاہتے ہیں کہ فریقین کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع ملے ، فیصلہ کرنے میں ہمیں کوئی رکاوٹ نہیں ۔یادرہے کہ وزیراعظم اور ان کے بچوں نے کمیشن کا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا جبکہ شیخ رشید نے بھی کمیشن کی مخالفت کا فیصلہ کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) اگر تو آپ ڈائٹ کولڈ ڈرنکس کا استعمال پسند کرتے ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ اس کے نتیجے میں فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

ہاورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق کے مطابق ڈائٹ یا مصنوعی مٹھاس سے بننے والے مشروبات میں ایسا جز پایا جاتا ہے جو کہ میٹابولک سینڈروم کا باعث بن سکتا ہے جس کے نتیجے میں ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور موٹاپے کا امکان ہوتا ہے۔

جن افراد میں میٹابولک سینڈروم ہو انہیں امراض قلب، فالج اور ذیابیطس جیسے امراض لاحق ہونے کا بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ان مشروبات میں موجود جز aspartame اس کی وجہ بنتا ہے جو کہ ممکنہ طور پر معدے کے اس انزائمے کو کام کرنے سے روکتا ہے جو غذا ہضم ہونے کے دوران چربی کو گھلانے کا کام کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق نتائج سے وضاحت ہوتی ہے کہ آخر ڈائٹ ڈرنکس لوگوں کو جسمانی وزن میں کمی میں مدد دینے کے حوالے سے غیر موثر کیوں ثابت ہوتی ہیں۔

تحقیق کے دوران چوہوں پر کیے جانے والے تجربات میں یہ ثابت ہوا کہ ان مشروبات کے نتیجے میں جسم کے اندر غذا کو ہضم کرنے کا نظام نمایاں حد تک سست ہوگیا جس کے نتیجے میں مختلف امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ ابھی مکمل یقین سے تو نہیں کہا جاسکتا کہ ان نتائج کا اطلاق انسانوں پر ہوتا ہے یا نہیں مگر ماضی کی طبی اسٹڈیز میں بھی ان مشروبات کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا گیا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پانامالیکس کی سماعت سپریم کورٹ میں شروع ہوگئی جس دوران وزیراعظم اور ان کے بچوں کا موقف عدالت میں پیش کردیاگیااور کمیشن بنانے یا نہ بنانے کافیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ پاناما لیکس کیس کی سماعت کررہاہے ۔ دوران سماعت وزیراعظم کے وکیل اور وزیراعظم کے وکیل اسلم بٹ نے کہاکہ عدالت جو مناسب سمجھے فیصلہ کرے لیکن دوسری طرف سے کمیشن پر انکار سامنے آیاہے ۔

وزیراعظم کے بچوں کے وکیل اکرم شیخ نے کہاکہ حسین نواز اور حسن نوازبیرون ملک کاروبار کرتے ہیں ، وزیراعظم پر براہ راست کوئی الزام نہیں لیکن ان کا میڈیا ٹرائل کیا جارہاہے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ آپ کو کمیشن پر کوئی اعتراض ہوگا یا نہیں ؟ اکرم شیخ نے کہاکہ کمیشن کی تشکیل پر کوئی اعتراض نہیں ، اس کے دائرہ اختیار پر اعتراض ہوسکتاہے ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پی آئی اے کے پائلٹ نے اے ٹی آر طیارہ اڑانے سے انکار کر دیاہے اور موقف اختیار کیاہے کہ اس طیارے کے انجن میں خرابی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ چارٹرڈ کے طور پر غیر ملکی کمپنی کی جانب سے بک کیا گیاتھا جس پر غیر ملکی کمپنی کے ملازمین کو کراچی سے موئن جو داڑو لے جایا جاناتھا لیکن پائلٹ نے طیارے کو اڑانے سے انکار کر دیا ہے اور موقف اختیار کیاہے کہ اے ٹی آر طیارے کے انجن میں ایک آلہ ہوتاہے جو کہ بند انجن کو دوبارہ اسٹارٹ کرنے کیلئے استعمال ہوتاہے ،وہ درست نہیں ہے ۔
جبکہ دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ موئن جو داڑو ایئرپورٹ پر گراﺅنڈ پاور کی سہولت موجود نہیں ہے تاہم دوسرے طیارے کے ذریعے ملازمین کو لے جایا جائے گا ۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اور پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے انٹری ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کے و الدین نے این ٹی ایس انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر من پسند امیدواروں کوپاس کرنے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر غلام مرتضیٰ سومرو، ستار ہلیو، قمرالدین شیخ، محمد پریل کھوڑو اور دیگر نے الزام لگایا کہ این ٹی ایس انتظامیہ نے میڈیکل کے انٹری ٹیسٹ میں یونیورسٹی انتظامیہ سے مل کر اپنے من پسند امیدواروں کو مارکس دے کر پاس کیا جبکہ ٹیسٹ سے پہلے پرچہ آؤٹ کیا گیا، مظاہرین نے تمام انٹری ٹیسٹ کالعدم قراردینے کا مطالبہ کیا

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد/ تعلیم)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز میں ‘‘ایمرجنگ مارکیٹس میں کاروباری مواقع اور مشکلات’’ کے موضوع پردو روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو گئی
کانفرنس کے پہلے روز قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف مہمان خصوصی تھے ، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں دنیا میں مقابلہ کیلئے فنی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تا کہ پاکستان کو دنیا کی بہترین منڈی بنایا جا سکے

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) دادابھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائرایجوکیشن کا نواں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد 2016 جمعہ 9دسمبر شام 6بجے پی ایف میوزیم کنونشن ہال شارع فیصل میں ہوگا۔

جلسہ میں کلیدی خطبہ سابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سرمدجلال عثمانی پیش کریں گے

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے تحت دوروزہ بین الاقوامی میراتھن کانفرنس بعنوان’’میڈیا کی تعلیم، نظریہ، انڈسٹری اور پاکستان میں تحقیق‘‘کی افتتاحی تقریب سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے ڈین اور پروفیسر ڈاکٹرلارنس پنٹک نے کہا ہے کہ جمہوریت کو بچانے کا واحد طریقہ آزادی صحافت ہے، صحافت ایک جنگی ہتھیار بن چکا ہے،عرب انقلاب سوشل میڈیا اورصحافیوں کی انفرادی کوششوں سے وقوع پذیر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ صحافی کو صحافتی اقدار کے مطابق صحافت کرنا چاہیے۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ میڈیااور صحافت کے تعلیمی اداروں پر قومی ذمے داری عائدہوتی ہے کہ وہ جدید عصری تقاضوں کے مطابق نصاب ترتیب دیں اور سالانہ بنیادوں پر نصاب میں تبدیلی اور ترامیم پر غورکریں۔ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی نے کہاہے ہائر ایجوکیشن کمیشن ہر تعلیمی شعبہ کیلئے پالیسیاں مرتب کر رہا ہےجس میں نیشنل ریسرچ پروگرام شامل ہے جس کیلئے تاحال تین ہزار پروپوزل موصول ہوچکے ہیں اور اس کا بجٹ 3ارب روپے ہے،ایچ ای سی ملک میں تدریسی اور تحقیقی معیار کو بلند کرنے کیلئے ہمہ جہت مصروف ہے کیونکہ کسی بھی مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کیلئے تعلیم اور تحقیق ناگزیر ہے۔


کانفرنس کے مختلف سیشنز سے شعبے کی چیئر پرسن ڈاکٹر سیمی نغمانہ، سینئر صحافی محمود شام ، مدثر مرزا ،فہیم الدین زمان ،اے ایچ خانزادہ، قیصر محمود، سلطانہ صدیقی ،پروفیسر شاہدہ قاضی ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈین ڈاکٹر عبدالسراج ، خالد انعم ،انیس منصوری ،انعام باری، فخر عباس ، ڈاکٹر جعفر احمد ، مظہر عباس ، احمد حسن ، بدر سومرو، طاہر نجمی ، حمیر اشتیاق ، اطہر وقار عظیم، فرزانہ علی ، فہد حسین اور سجاد میر نے بھی خطاب کیا۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) پی ایم ایل این کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم نوازشریف اور انکی فیملی پر الزامات لگائے مگر وہ عدالت میں ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے اور اب وہ فیس سیونگ کیلئے راہ فرار چاہتے ہیں ۔

پاناما کیس پر کمیشن کی بجائے سپریم کورٹ کے بینچ سے فیصلہ لینے کے حوالے سے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاناما کیس کا فیصلہ جلد از جلد چاہتے ہیں اور یہ بھی خواہش ہے کہ عدالت روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے تاہم جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے موقف کل سپریم کورت میں پیش کریں گے۔

طلا ل چودھری نے عمران خان کی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لو گ کمیشن اس لیے نہیں چاہتے کیونکہ جو آج تک سپریم کورٹ میں کچھ بھی پیش نہیں کر سکے وہ کمیشن میں کیا دیں گے ۔ ”نواز شریف نے سب سے پہلے سپریم کورٹ کو خط لکھا “ ، سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرنا چاہے کر ے ہمارے وکلا ءکل مشورہ کر رہے ہیں اورجوڈیشل کمیشن کے حوالے سے موقف عدالت میں پیش کریں گے ۔