منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(نئی دہلی)دہلی کورٹ نے بھارتی سابق ایئرچیف کو 14دسمبر تک ریمانڈ پر سی بی آئی کے حوالے کر دیاہے
۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق ایئر چیف ایس پی تیاگی کو ہیلی کاپٹر معاہدے میں 3600کروڑ روپے کی کرپشن کے کیس میں گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا جبکہ ان کے کزن سنجیو عرف جولی تیاگی اور تاجر گوتم کھیتان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔جس کے بعد انہیں آج عدالت میںپیش کیا گیا ۔

 

ایمزٹی وی(پشاور)پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی شہید جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد ڈی ایس پی ریاض الاسلام کے فقیر آباد مسجد سے باہر نکلتے ہی نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ،

ڈی ایس پی ریاض الاسلام گولیاں لگنے سے موقع پر ہی شہید ہوگئے ہیں جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہے،بیٹے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد تین تھی جو پہلے سے مسجد کے باہر موجود تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹاگٹ کلنگ لگتا ہے،ملزموں کی تلاش کیلئے بھاری نفری نے علاقے کو گھیرلیا ہے،واقعہ چار سدہ روڈ پر پیش آیا۔

 

ایمزٹی وی(لاہور)چیف جسٹس آف پاکستان انورظہیر جمالی نےایوان اقبال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ سے لے کر تمام ڈسٹرکٹ جوڈیشری عدالتیں خود مختار ہیں ہم کسی کو خوش کرنے یا میڈیا کی مدد لینے کے لئے کوئی کام نہیں کرتے ، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ قائداعظم کے فرمان کو بھلا دیا گیا جس سے ملک میں لاقانونیت اور دہشتگردی کو فروغ ملا بدعنوانی اور رشوت ستانی ایک لعنت ہے اقربا پروری اور مفاد پرستی سے ریاست کا نقصان ہوتا ہے ملک کی ترقی کے لئے ہم سب کی سوچ ایک ہونی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ادارہ ماضی کی کوتاہیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھ سکتا ہے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ایک سوچ کے ساتھ پہلے خود پر قانون لاگو کریں اور عملی اقدامات کئے جائیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ لاہورپنجاب کی تہذیب وتمدن کامرکزہے اور لاہور ہائی کورٹ ملک کی قدیم ترین عدالت ہونے کے اعزاز کے ساتھ ساتھ اعلیٰ مقام حاصل ہے اسی کورٹ سے ماضی میں عظیم دان ملے اسی کورٹ نے قانون کی حکمرانی میں بنیادی کردار ادا کیا اور انصاف کی فراہمی میں گرانقدرخدمات انجام دیں۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کو صوبہ بھر میں 30 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ اور آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں صوبے بھر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ 12 ربیع الاول کے جلوسوں کی سکیورٹی سے متعلق بھی لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول کو صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے جس کیلئے صوبہ بھر میں 30 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مربوط طریقے سے کام کریں۔

 

 


ایمزٹی وی(چمن)چمن سرحد پر پاکستان اور افغانستان کی سیکورٹی فورسز میں مذاکرات کے بعد باب دوستی کوایک روزہ بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا، پاک افغان سرحد پر مال بردار تجارتی ٹرکوں کی آمدورفت بھی بحال ہو گئی ۔

کسٹم حکام کے مطابق جمعہ کو چمن بارڈر پر باب دوستی پر افغانستان کی حدود سے نامعلوم افراد نے پتھراؤکر کے باب دوستی کے شیشے توڑ دئیے تھے جس کے بعد ایف سی حکام نے باب دوستی کو احتجاجاً بند کر دیا تھا جس سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت معطل ہو گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کی صبح سرحدی فورسز کے درمیان مذاکرات کے بعد باب دوستی کو دوبارہ کھول دیا گیا جس سے سرحدی تجارت بھی بحال ہو گئی چمن سے سیکڑوں مال بردار تجارتی ٹرک افغانستان میں داخل ہو گئے ۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی)معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید کے بھائی ہمایو ں جمشید نے کہا ہے کہ جنید جمشید کی تدفین کہاں ہو گی ،اس حوالے سے ابھی مشاورت چل رہی ہے ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ہمایو ں جمشید نے کہا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ جلد ہی آنے کا امکان ہے ،تدفین کے حوالے سے ابھی مشاورت جاری ہے جس کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے ۔

انہوں نے مز ید کہا کہ دنیا بھر سے جنید جمشید کے چاہنے والوں کی کالز آرہی ہیں جو اپنے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں ۔

 

 


ایمزٹی وی(سیالکوٹ)وزیردفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ ہمارے مخالفوں کی اس سے بڑی شکست کیا ہوسکتی ہے ان کو تائید کنندہ تک نہیں ملتا،ان کو ان کی ناعاقبت اندیشی اس مقام تک لے آئی ہے.

سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2013 کے عام انتخابات میں ان کے حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار کو 72 ہزار ووٹ ملے تھے لیکن گزشتہ روز مئیر کے لئے تحریک انصاف کو تائید کنندہ تک نہیں ملا مخالفین کے لئے اس سے بڑی شکست اور کیا ہوگی، انہیں ان کی سیاسی ناعاقبت اندیشی اس مقام تک لائی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر صورت سچ بولنا چاہیے کیونکہ اسے یاد رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی جب کہ جھوٹ کو یاد رکھنا پڑتا ہے، عمران خان نے خود پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے کمیشن کی درخواست دی تھی لیکن جب عدالت نے کمیشن کا کہا تو عمران خان بھول گئے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغان صدر نے احسان فراموشی کی زبان استعمال کی افغانستان کی جانب سے بھارت میں جو زبان پاکستان کے لئے استعمال کی گئی اس کو سراہا نہیں گیا پاکستان نے افغانستان کے لئے بہت قربانیاں دیں اور 35 سال سے ان قربانیوں میں تواتر قائم ہے۔

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاسی حالات خرابی کی طرف جا رہے ہیں، مرکزی حکومت پر جب بھی مشکل وقت آتا ہے ملک میں کوئی حادثہ رونما ہو جاتا ہے جو سوالیہ نشان ہے ، مرکزی حکومت ہندوستان سے دوستی نبھا رہی ہے ،بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کے فرار کی راہیں تلاش کی جار ہی ہیں، اس معاملے پر مشیر خارجہ کا بیان مایوس کن ہے ، سیز فائر لائن توڑنے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں مزار چوہدری غلام عباس پر 18 دسمبر کو قائد ملت کی برسی کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے سیکرٹری جنرل مہرالنساء ، چیئرمین استقبالیہ کمیٹی راجہ یاسین ، سردار صغیر خان، افتخار رشید، بابر محمود منگوال اور دیگر نے خطاب کیا، اجلاس کے دوران طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت کے لئے دعابھی کی گئی ، سردار عتیق احمد نے کہا کہ حسب روایت اس بار بھی برسی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی،تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کو مدعو کیا جائے گا تاکہ اُس پار مثبت پیغام جا سکے.

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) شاہ عبدالطیف بھٹائی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو گولڈ میڈل دے دیا گیا۔
تفصیلاے کے مطابق پاکستان فیڈریشن آف بزنس اور پروفیشنل وومین آرگنائزیشن کی جانب سے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کو بہترین تعلیمی خدمات سرانجام دینے پر گولڈ میڈل اور بہتر کارکردگی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی کےشعبہ خصوصی تعلیم کے زیر اہتمام معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار بعنوان ’’خصوصی تعلیم میں ٹیکنالوجی کا کردار‘‘ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شکیل فاروقی نے کہا کہ معذور افراد سے اپنائیت، محبت اور شفقت کا عمل ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے ۔

ٹیکنالوجی کے میدان میں من حیث القوم ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں سائنس کے میدان میں ترقی کاپیمانہ تین درجوں میں تقسیم ہے پہلا درجہ ایجاد کا ہے ،دوسرادرجہ اینوویشن اور تیسرادرجہ ڈسکوری کا ہے جبکہ چوتھا درجہ ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا ہے جس سے ہم استفادہ کررہے ہیں اورجولمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہحقیقت یہ ہے کہ ہم سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے درجے سے آگے نہیں جاسکے جو افسوسناک ہے،ٹیکنالوجی آپ کی تہذیب ،معاشرت اور ثقافت پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے کوئی بھی نئی ٹیکنالوجی آئے تو وہ انتہائی مہنگی ثابت ہوتی ہے،علاوہ اس کے آپ اسے اپنی ثقافت ،کلچر،ا، معیشت اوراپنی معاشرت میں سمونہ دیں،دنیاکے دیگر معاشروں نے اپنی ضرورت کے حساب سے ٹیکنالوجی کو ایجاد کیا جبکہ ہم نے اس ٹیکنالوجی کو اسی شکل میں اُٹھایا اور اپنے ہاں منتقل کردیا جو افسوسناک امرہے ۔

جامعہ کراچی کے شعبہ خصوصی تعلیم کی انچارج ڈاکٹر حمیرا عزیز نے کہا کہ خصوصی افراد کی کفالت اور نگہداشت کرناکسی بھی معاشرے کے صحت مند ہونے کی دلیل ہوتی ہے۔