منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی ( تجارت) کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل مس گریس ڈبلیو شیلٹن نے کہا کہ میں امریکا اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط دیکھنا چاہتی ہوں۔

کراچی چیمبرکے امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور کے سی سی آئی نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کومستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا،یہ بات انہوں نےگزشتہ روز کو کراچی چیمبرکے دورے کے موقع پراجلاس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی ۔

امریکی قونصل جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ امریکی قونصلیٹ پاکستانی اور امریکی کمپنیوں کوسرمایہ کاری اور دیرپا تعلقات قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سے زرعی تجارتی وفد اٹلانٹا میں منعقد ہونے والی ایک بڑی نمائش میں شرکت کیلئے بھیجاجائے گا جس کا موضوع‘‘ زراعت میں جدت’’ رکھا گیاہے ،کراچی چیمبر اس نما ئش میں شرکت کر کے زراعت کے کاروبار میں ہونے والی جدید ترقی کاجائزہ لے۔

 

 


ایمزٹی وی(آسٹریلیا)مہاجرین کے حقوق کیلیے کھل کر آوازبلند کرنے والا الیگزینڈر فان ڈیئر بیلین آسٹریا کے نئے صدر منتخب ہو گئے، وہ خود ایک مہاجرین خاندان کا پس منظر رکھتے ہیں۔

گزشتہ روز آسٹریا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے اور حتمی مرحلے میں گرین پارٹی کے سابقہ رہنما اور ان انتخابات میں بہ طور آزاد امیدوار حصہ لینے والے الیگزانڈر فان ڈیئر بیلین کامیاب ہوگئے۔ بیلن اور ان کے عوامیت پسند حریف نوربیرٹ ہوفر کے درمیان متعدد دیگر امور کے علاوہ سب سے اہم فرق مہاجرین سے متعلق موقف میں تھا۔

نوربیرٹ مہاجرین کوقبضہ کرنے والے تک کہہ چکے ہیں اور مہاجرین کے حوالے سے سخت ترین پالیسیاں وضع کرنا چاہتے ہیں جب کہ دوسری جانب فان ڈیئر بیلین مہاجرین سے متعلق نرمی کی پالیسیوں کے داعی ہیں۔ماضی میں گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والے اس سیاست دان کا اپنا پس منظر مہاجرت سے جڑا ہے۔

فان ڈیئر بیلین 1944ء میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد روس جب کہ ان کی والدہ ایسٹونیا سے تعلق رکھتی تھیں، جب کہ فان ڈیئر بیلین کا ڈچ نام اس لیے ہے کیونکہ انکا خاندان اٹھارہویں صدی میں ہالینڈ سے روس منتقل ہوا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کمپنی ہونڈا نے اپنی نئی کانسیپٹ گاڑی کی پہلی تصویر جاری کردی ہے۔

acstilldec 05

 

 

نیو وی نامی اس تجرباتی گاڑی کو اگلے سال کے آغاز میں لاس ویگاس میں ہونے والے ایک ایونٹ کے دوران باقاعدہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

suzukisq concept narrow track lightweight tandem two seater 11

 

ہونڈا کے مطابق یہ گاڑی آٹو میٹڈ، الیکٹرک ہے اور اسے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے جسے ایموشن انجن کا نام دیا گیا ہے۔

کمپنی نے اس کے حوالے سے زیادہ تفصیلات تو جاری نہیں کیں تاہم اس کے بقول اموشن انجن ایسی ٹیکنالوجیز سے لیس ہے جو مشینوں کے 'جذبات' بناتی ہیں۔

یعنی یہ گاڑی کسی قسم کے مسئلے پر معاونت فراہم کرے گی اور بتائے گی کہ ٹینک میں ایندھن کتنا ہے وغیرہ وغیرہ۔

57f7c2fc57540c8d728b485e 2200

 

 

اسی طرح اینیمیٹڈ ڈیش بورڈ ٹریفک جام میں پھنسنے کی صورت میں ڈرائیور کو گاڑی کے اندر تفریح فراہم کرے گا۔

اب گاڑی کی تفصیلات تو اگلے ماہ سامنے آئیں گی تاہم تصویر کی جھلک نے لوگوں کو کافی متاثر کیا ہے اور وہ بے تابی سے اس کے سامنے آنے کے منتظر ہیں۔

جس کی وجہ گاڑی کا ڈیزائن کی انفرادیت ہے جو اسے مستقبل کی گاڑیوں کا روپ دیتا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے ایپل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے اگلے فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی ایس ایٹ میں سے ہیڈ فون جیک کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سام سنگ سے متعلق رپورٹس سامنے لانے والی سائٹ سام موبائل کے مطابق اس فلیگ شپ فون میں نہ صرف ہیڈ فون جیک بلکہ ہوم بٹن کو بھی ختم کردیا جائے گا۔

ایپل نے بھی آئی فون سیون میں ہیڈ فون جیک کو نکال دیا تھا جو اقدام کافی متنازع بھی قرار پایا تھا جبکہ موٹرولا، ایچ ٹی سی وغیرہ نے اپنے اینڈرائیڈ فونز میں اس پورٹ کو ختم کیا۔

سام سنگ کو گلیکسی نوٹ 7 کی بیٹریاں پھٹنے کے مسئلے کے باعث اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا جبکہ متعدد صارفین نے اس جنوبی کورین کمپنی سے بھی منہ موڑ لیا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ گلیکسی ایس 8 کی کامیابی سام سنگ کے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

اس فون میں یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ چارجنگ اور موسیقی سننے کے لیے دی جاسکتی ہے جبکہ اسٹریو اسپیکرز بھی اس کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

اسی طرح ہوم بٹن کو ہٹا کر فنگر پرنٹ سنسر امولیڈ ڈسپلے کا حصہ بن سکتے ہیں اور ایسا ہی کچھ ایپل اپنے اگلے سال کے آئی فون میں بھی کرنے کا سوچ رہی ہے۔

سام سنگ کی جانب سے فون کو پہلے سے پتلا اور بیٹری کو زیادہ طاقتور بھی بنایا جائے گا۔

عام طور پر گلیکسی ایس سیریز کے فون فروری میں بارسلونا میں ہونے والے ایونٹ موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران متعارف کرائے جاتے ہیں تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ فون اب زیادہ دور نہیں۔

 

 


ایمزٹی وی (برازیل) برازیل میں شادی کے روز شوہر کو سرپرائز دینے والی خاتون ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر تقریب میں شرکت کرنا چاہتی تھی تاہم ہیلی کاپٹر تقریب گاہ سے کچھ دوری پر گر کر تباہ ہوگیا اور دلہن سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں نیسمنٹو سلوا نامی خاتون اپنی شادی کے موقع پر ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر تقریب میں شرکت کرنے کی بچپن کی خواہش پوری کرنے کے ساتھ اپنے ہونے والے شوہر کو سرپرائز دینا چاہتی تھیں تاہم ہیلی کاپٹر شادی کی تقریب کے مقام سے کچھ دوری پر گر کر تباہ ہوگیا اور ہیلی کاپٹر میں سوال دلہن، اس کا بھائی، خاتون فوٹو گرافر اور پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

خاتون کی شادی کی تقریب کا حصہ بننے والے 300 افراد میں سے صرف 6 لوگوں کو علم تھا کہ دلہن ہیلی کاپٹر کے ذریعے تقریب میں شرکت کریں گی تاہم تاخیر ہونے پر دلہا نے دلہن کو خود فون کیا تو کوئی جواب موصول نہ ہوا اور تشویش بڑھنے پر جب دلہن کے ہیلی کاپٹرسے آنے کا بھید کھلا تو معلوم ہوا کہ ہیلی کاپٹر تقریب کے مقام سے ایک میل کے فاصلے پر جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔

حکام کے مطابق غالب امکان ہے کہ بارش اور دھند ہونے کے باعث ہیلی کاپٹر درخت سے ٹکرا کر گر کر تباہ ہوا تاہم نیشنل سول ایوی ایشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو یکم فروری 2017 تک استعمال کرنے کی اجازت تھی۔

 

 


ایمزٹی وی(جکارتہ)انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 6.5 شدت کے زلزلے سے کم از کم 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جب کہ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے آچے کے جزیزے سماٹرا میں زیر زمین آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 17 کلو میٹر تھی۔ حکام کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے جو کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے تاہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

زلزلے کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلع پیدے جیا کے ڈپٹی چیف کا کہنا ہے کہ اسپتال سے حاصل کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 18 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ درجنوں زخمی ہیں جنہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب انڈونیشیا کے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق زلزلے کے باعث متعدد دکانیں اور عمارتیں تباہ ہوگئیں جس کے باعث درجنوں افراد پھنس گئے جنہیں ہیوی مشینری کی مدد سے باہر نکالا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کئی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زلزلے کے باعث کئی عمارتیں، دکانیں، مندر اور بجلی کے کھمبے ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2004 میں انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 9.2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں آنے والے سونامی نے ہر طرف تباہی مچا دی تھی اور صرف آچے صوبے میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

 

ایمز ٹی وی( مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کا براﺅزر 'کروم' 2008 میں متعارف کرایا گیا تھا اور یہ بہت جلد ہی دنیا میں انٹرنیٹ کی سرفنگ کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پروگرام بن گیا جس نے فائر فوکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

مگر متعدد افراد اس میں چھپے چند اہم فیچرز سے واقف نہیں۔

درحقیقت متعدد ایسی ایکسٹینشنز اور پروگرامز موجود ہیں جو کروم کا استعمال زیادہ بہتر اور پرلطف بناتے ہیں۔

ان کے ذریعے آپ مضامین کو کہیں بھی پڑھنے کے لیے محفوظ کرسکتے ہیں، نئی زبان سیکھ سکتے ہیں اوراس کے علاوہ بھی بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

اور ہاں اصل چیز تو یہ ہے کہ اس کے لیے آپ کو اضافی وقت یا رقم کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔

مضامین کو محفوظ کریں
پاکٹ کسی بھی مضمون کو محفوظ کرکے بعد میں پڑھنے کا سب سے آسان راستہ ہے، جسے فون، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر کہیں بھی پڑھا جاسکتا ہے، مثال کے طور پر آپ کسی ویب سائٹ یا مضمون کو اوپن کرتے ہیں مگر پڑھنے کا وقت نہیں تو پاکٹ ایکسٹیشن پر کلک کردیں، یہ اس کی لسٹ میں چلا جائے گا جس تک رسائی کسی بھی ڈیوائس سے ممکن ہوگی۔

نئی زبان سیکھیں
لینگویج امرسین ایک بہترین ایکسٹینشن ہے جو کہ انگلش کے الفاظ اور جملوں کو آپ کی منتخب کردہ زبان میں ترجمہ کرتا رہتا ہے، اس کی مدد سے آپ بغیر کسی مشکل کے نئی زبان کو سیکھنے کی مشق کرسکتے ہیں، چاہے اس وقت دفتر کا کوئی اہم کام ہی کیوں نہ کررہے ہوں۔

پینک بٹن
اگر آپ کے ارگرد کوئی ایسا فرد ہے جس کو آپ اپنے اوپن کردہ پیجز نہیں دکھانا چاہتے تو کروم بند کرنے کی بجائے پینک بٹن پر ہٹ کردیں، یہ ایک مفید ایکسٹیشن ہے جو کہ نہ صرف آپ کے کام کو دیگر افراد کی نگاہوں سے بچاتی ہے بلکہ یہ ان سائٹس کو ایک علیحدہ فولڈر میں بھی محفوظ کردیتی ہے جو آپ نے اوپن کررکھی ہوتی ہیں، جنھیں آپ بعد میں کسی بھی وقت اوپن کرسکتے ہیں۔

جی میل کی ای میلز پر نظر
گوگل میل چیکر اُن افراد کے فائدہ مند ہے جو روزانہ کافی مقدار میں ای میلز کرنے کے عادی ہوں، یہ ایکسٹیشن بہت سادہ اور استعمال میں آسان ہے جو جی میل کو اوپن کیے بغیر بتا دیتی ہے کہ آپ کو کتنی ای میلز موصول ہوچکی ہیں۔

اشتہارات کو بلاک کریں
ایڈبلاکر اشتہارات کو بلاک کرنے کے لیے مقبول ترین ایکسٹیشنز میں سے ایک ہے، یہ بینر اشتہارات اور پوپ اپ ونڈوز کو بلاک کرتی ہے اور یہ صارف کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ کس حد تک اس طرح کا تجربہ برداشت کرسکتا ہے۔

بہت زیادہ ٹیبز کا درد سر
ون ٹیب ہر اس فرد کے لیے مفید ایکسٹیشن ہے جو بیک وقت متعدد ٹیبز اوپن کرتے ہیں، جس میں اپنے مطلوبہ پیج کو ڈھونڈنا مسئلہ بن جاتا ہے، مگر ون ٹیب انہیں ایک لسٹ کی شکل دے دیتی ہے اور انہیں وقت اور تاریخ کے لیے لحاظ سے منظم کرتی ہے، جبکہ اس سے کمپیوٹر کی میموری بھی زیادہ متاثر نہیں ہوتی۔

کروم ریموٹ ڈیسک ٹاپ
کروم ریموٹ ڈیسک ٹاپ جادوئی ایکسٹیشن قرار دی جاسکتی ہے جو آپ کو اپنے کمپیوٹر کے اندر دیگر کمپیوٹرز تک رسائی دیتی ہے، جیسے کوئی فائل دفتر بھول آئے ہیں تو ریموٹ ڈیسک سے کنکٹ کرکے اسے حاصل کرلیں۔

تصاویر کی شناخت
سرچ بائی امیج سے آپ آن لائن تصاویر کو آسانی سے شناخت کرسکتے ہیں، بنیادی طور پر یہ یہ گوگل امیجز جیسی ہی ایکسٹینشن ہے جو آپ کو کسی بھی تصویر کو گوگل سرچ کرنے میں مدد دیتی ہے، یہ مقامات کی شناخت یا گمنام جگہوں کے بارے میں جاننے کے لیے مفید ہے۔

موبائل کروم
کروم ٹو موبائل آپ کو کسی بھی جگہ دفتر کا کام کرنے میں مدد دیتی ہے، یہ ایکسٹیشن آپ کے ڈیسک ٹاپ براﺅزر کے تجربے کو اسمارٹ فون میں لائیو ویب پیجز اور ورک کی بدولت منتقل کرتی ہے، یہ آف لائن بھی کام کرتی ہے تو انٹرنیٹ کے بغیر بھی کارآمد ہے۔

گرامر کی غلطیوں سے بچیں
اگر آپ کو لگتا ہے کہ کچھ تحریر کرتے ہوئے گرامر کی کافی غلطیاں ہوسکتی ہیں تو گرامرلی نامی ایکسٹیشن آپ کے لیے ہے، یہ اسپیلنگ اور تحریر کے معیار کو بہتر بناتی ہے، یہ نہ صرف جی میل بلکہ سوشل میڈیا پر بھی کام کرتی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بہت جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت کیلئے آتے ہوئے صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پوچھے جانے والے 3 سوالات کی کیا اہمیت ہے جس پر عمران خان نے صرف اتنا ہی کہا کہ 3 سوالات کے علاوہ اور بھی سوالات ہیں۔

اس موقع پر صحافی نے عمران خان کے ہمراہ موجود شاہ محمود قریشی سے وہی سوال دہرایا تو انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 3 سوالوں نے قلعی کھول دی ہے اور بہت جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے والا ہے

 

 

ایمز ٹی وی ( تجارت) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ2016 بھی نافذالعمل ہوگیا۔ ایف بی آرکواس ایمنسٹی اسکیم سے بھاری وصولیاں ہونے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2016 نافذالعمل ہوگیا۔ پارلیمنٹ نے چندروزقبل منظوری دی تھی جس کے بعدصدرنے دستخط کردیے ہیں۔

مذکورہ ترمیمی ایکٹ کے نفاذسے چونکہ ریئل اسٹیٹ سیکٹرکیلیے کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے ایمنسٹی اسکیم کا نفاذ ہوچکا ہے جس کے تحت غیر منقولہ جائیدادکی فروخت پر3 فیصد ٹیکس اداکرکے اسے قانونی حیثیت دلوائی جاسکتی ہے۔

یہ 3 فیصد ٹیکس فروخت ہونیوالی غیرمنقولہ جائیداد پراس کے ڈی سی ریٹ اورایف بی آر کی مقررکردہ قیمت کے درمیان پائے جانے والے فرق کی رقم پر اداکرناہوگا اوراس اسکیم سے جوکالا دھن سفیدکرایا جائیگا ۔

ایف بی آر نہیں پوچھے گا کہ یہ پیسہ پاس کہاں سے آیا۔ اسکیم کے نفاذسے ایف بی آر کو بھاری ریونیو اکٹھا ہونے کی توقع ہے۔ اس ایکٹ کے تحت شہدا کے خاندانوں کو ایک مرتبہ کیپیٹل گین ٹیکس میں رعایت دی گئی ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے 4 مطالبات ذاتی یا سیاسی فائدے کیلئے نہیں ہیں، حکمرانوں کو کشمیر کے معاملے پر واضح پالیسی دینی

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 4 مطالبات ذاتی یا سیاسی فائدے کیلئے نہیں ہیں، ہم پارلیمینٹ میں پانامہ سمیت تمام مسائل حل کرنا چاہتے ہیں
۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی رائے کے مطابق نکالا جائے جبکہ حکمرانوں کو کشمیر کے معاملے پر واضح پالیسی دینی چاہئے۔