منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق بی اے ، بی کام، معادلہ(مدارس اورہومیو پیتھک)پرائیویٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 7دسمبرسے13دسمبر 2016تک توسیع کردی گئی ہے۔

امتحانی فارم الائیڈ بینک یونیورسٹی روڈگلشن اقبال اور عسکری بینک بوہرہ پیر روڈبرانچوںسے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ بی اے،بی کام(سال اول و دوم) مدارس اور ہومیو پیتھک کی امتحانی فیس2سو روپے ڈاک خرچ کے ساتھ 3ہزار5سو روپے جبکہ بی اے ، بی کام (مشترکہ) کی امتحانی فیس5ہزار2سو روپے اور امتحانی فارم کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم) گورنر سندھ و چانسلر جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے سینئر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کو جامعہ کراچی میں دوسری مدت کے لئے ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز مقررکردیا ہے۔ پروفیسر خالد عراقی کی بطور ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ کی مدت 5دسمبر 2016کو ختم ہو گئی تھی ۔

واضح رہے کہ صوبہ کی جامعات میں ڈین کی مدت تین برس ہوتی ہے ۔ یاد رہے کی ڈاکٹر خالد عراقی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے عہدے کے لئے بھی امیدوار ہیں اور تلاش کمیٹی نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے عہدے کے لئے جن تین امیدواروں کا انتخاب کیا ہے اس میں ڈاکٹر عراقی کا پہلا نمبر ہے

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے سال اول کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ ان امتحانات میں تقریباً اٹھارہ ہزار امیدواروں نے شرکت کی جبکہ تمام پرچوں میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کا تناسب تقریباً 32فیصد رہا۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد) امریکا کی بین الاقوامی شہرت یافتہ یونیورسٹی میں مسلمان ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے بے نظیر بھٹو لیڈر شپ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں بینظیر بھٹو کے ہم جماعت افراد کی تنظیم ’’کلاس اچیونگ چینج ٹو گیدر‘‘ نے مادر علمی میں مسلمان ممالک میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونے والے افراد کے لیے خصوصی پروگرام تشکیل دیا ہے جس کا نام ’’بینظیر بھٹو لیڈرشپ پروگرام‘‘ رکھا گیا ہے، اس پروگرام میں 2018 سے لوگ شریک ہوں گے۔

کلاس اچیونگ چینج کا کہنا ہے کہ پروگرام کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے اور اس میں مسلمان ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ترجیح دی جائے گی۔ اس پروگرام کی تکمیل کے بعد ان خواتین سے توقع کی جائے گی کہ وہ اپنے ملک واپس جائیں اور پروگرام کے دوران سیکھی گئی باتوں سے سیاست یا سرکاری و نجی اداروں میں تبدیلی لائیں۔

 


ایمزٹی وی(چترال) چترال سے اسلام آباد آنے والی پی کے661حادثے کے شکار ہوگئی جس میں پاکستان کے معروف نعت خواں جنید جمشید بھی شامل تھے۔ 

 جنید جمشید نے سماجی ویب سائٹ پر اپنے آخری پیغام دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ " اللہ کی راہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ ہوں" اور اپنے دوستوں کے پراہ تصاویر بھی جاری کیں۔

 

 

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) حکومت نے جسٹس ثاقب نثار کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کر دیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے موجودہ چیف جسٹس سپریم کورٹ انور ظہیر جمالی کے مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد میاں ثاقب نثار کو نیا چیف جسٹس مقرر کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ثاقب نثار 31دسمبر سے نئے چیف جسٹس سپریم کورٹ ہونگے۔

وزارت قانون نے نوٹیفکیشن صدرپاکستان کی منظوری سے جاری کیا ۔موجودہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان انور ظہیر جمالی30 دسمبر کو اپنی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں جس کے بعد جسٹس ثاقب نثار چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ۔

جسٹس ثاقب نثار چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے بعد سینئر ترین جج ہیں جنہیں چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کیا گیا ہے ۔جسٹس ثاقب نثار 17 جنوری 2019 ء کو ریٹائر ہونگے۔

 

 


ایمزٹی وی(چترال) صوبائی وزیر مشتاق غنی نے کہا ہے کہ طیارے میں ڈی سی چترال اور ایک چینی باشندہ بھی سوار تھا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق صوبائی وزیر کے پی کے مشتاق غنی نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار ہونیوالے بد قسمت طیارے پی کے 661 میں ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ اور ہی چینگ نامی چینی باشندہ بھی سوار تھا۔

 

 


ایمزٹی وی(راولپنڈی)پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 کے تباہ ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد پاک فوج بھی میدان میں آ گئی ہے اور امدادی ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔ ان امدادی دستوں میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چترال سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 کے ابتدائی طور پر لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں تاہم اس کے کچھ ہی دیر بعد حویلیاں میں طیارے کے گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہونے لگیں اور عینی شاہدین کے مطابق دھویں کے انتہائی گہرے بادل بھی اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(چترال) ممکنہ طورپر چترال سے اسلام آباد آنیوالا قومی ایئرلائن کاطیارہ حویلیاں کے قریب مجاب کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جہاں سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہاہے ۔

عینی شاہدین کے حوالے سے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیاکہ آرڈیننس فیکٹری کے عقب میں مجاب اور پپلیاں کے قریب دھواں اٹھتادکھائی دے رہاہے اور یہ پہاڑی علاقہ ہے ۔

یادرہے کہ ساڑھے چار بجے اس بدقسمت طیارے پی کے 661کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیاتھا جبکہ پولیس نے بھی ریسکیوٹیمیں موقع پر بھیجنے کی تصدیق کردی۔

 

 

ایمز ٹی وی( انٹرٹینمنٹ) بھارت میں ویسے تو پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے باعث فواد خان اور علی ظفر اپنی فلموں ’اے دل مشکل‘ اور ’ڈئیر زندگی‘ کی تشہیر کا حصہ نہیں بن سکے، تاہم فلم 'رئیس' کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے فلم کی مرکزی اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو انہیں بھارت لے کر آئیں گے۔

فلم 'رئیس' کا پہلا ٹریلر لانچ کر دیا گیا ہے، اس ایونٹ میں شاہ رخ خان، نوازالدین صدیقی اور راہول ڈھولکیا موجود تھے، جبکہ ماہرہ خان حالات کے باعث اس کی ریلیز کا حصہ نہیں بن سکیں۔

تاہم جب راہول ڈھولکیا سے ماہرہ خان کی غیر موجودگی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ 'اگر ضرورت پڑی تو ماہرہ کو فلم کی پروموشنز کا حصہ بنانے کے لیے بھارت لائیں گے، مجھے نہیں لگتا کہ بھارتی حکومت ماہرہ کے ہندوستان آنے پر کسی قسم کی پابندی عائد کرے گی، ایسا نہیں ہے کہ وہ پاکستان سے آنے والوں کو ویزا دینا بند کردیں، تو جب بھی ہم ماہرہ کو شامل کرنے کا فیصلہ کریں گے وہ یہاں موجود ہوں گی'۔ماہرہ خان کی ڈیبیو بولی وڈ فلم 'رئیس' میں وہ شاہ رخ خان کی اہلیہ کے کردار میں نظر آئیں گی، جبکہ شاہ رخ خان ایک گجراتی گینگسٹر اور نواز الدین صدیقی پولیس اہلکار کے طور پر شامل ہوں گے۔

فلم 'رئیس' اگلے سال 25 جنوری کو ہریتھیک روشن کی فلم 'قابل' کے مدمقابل ریلیز کی جائے گی۔

شاہ رخ خان نے بھی فلم 'رئیس' کے ٹریلر کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مداحوں سے شیئر کیا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ 'بولا تھا نہ میں نے، لو آگیا'۔