منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا جھوٹ پوری قوم نے دیکھا جب کہ پی ٹی آئی اورشیخ رشید کی جھوٹی سیاست کا جنازہ سپریم کورٹ سے نکلے گا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کی روزانہ کی بنیاد پرسماعت کرنے کی درخواست کردی ہے جب کہ عدالت میں ہم نے واضح کیا کہ مریم نواز کا کسی چیز سے تعلق نہیں۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اخباری تراشوں پر کوئی فیصلہ نہیں کرے گی، پی ٹی آئی کا جھوٹ پوری قوم نے دیکھا کیونکہ انہوں نے کہا تھا ہمارے پاس ثبوت ہیں تو وہ ثبوت کہاں ہیں تاہم پی ٹی آئی اورشیخ رشید کی جھوٹی سیاست کا سپریم کورٹ میں جنازہ نکلے گا۔

 

 


ایمز ٹی وی(صحت) وزن گھٹانے اور موٹاپا کم کرنے کی خواہش اپنی جگہ لیکن اسے عملی جامہ پہنانا اکثر لوگوں کے لیے اتنا مشکل بلکہ ناممکن ثابت ہوتا ہے کہ وزن اور موٹاپا کم کرنا ان کی زندگی بھر کی حسرت بن کر رہ جاتا ہے۔

البتہ اگر آپ صرف ایک ہفتے کے لیے خود پر جبر، غیر صحت بخش اور غیر ضروری غذاؤں سے پرہیز کے ساتھ ساتھ ذیل میں دیئے گئے ڈائیٹ پلان پر سختی سے عمل کرسکیں تو صرف 7 دنوں میں آپ کا وزن 12 پونڈ تک کم ہوجائے گا۔

یہ ڈائیٹ پلان جس کا بڑا حصہ انڈوں پر مشتمل ہے بظاہر کچھ خاص دکھائی نہیں دیتا لیکن اس پر عمل کرکے آپ کو کمزوری بھی محسوس نہیں ہوگی کیونکہ یہ پروٹین، وٹامن اور دوسرے اہم غذائی اجزاء سے بھرپور ہے جن کی بدولت آپ سارا دن ہشاش بشاش رہتے ہوئے اپنا وزن کم کرسکیں گے۔ اور ہاں! اگر اسی ڈائیٹ پلان کے ساتھ روزانہ 30 منٹ سے ایک گھنٹے تک کی چہل قدمی کو بھی معمول کا حصہ بنالیں گے تو اس سے بھی زیادہ وزن گھٹانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

پہلے دن کا ڈائیٹ پلان:
ناشتہ: 2 ابلے ہوئے انڈے، 2 سنگترے، ایک کپ کم چکنائی والا دودھ
دوپہر کا کھانا: 6 اونس (170 گرام) ابلی ہوئی مرغی (صرف گوشت، ہڈیوں کے بغیر)، ایک کپ دہی (245 گرام)
رات کا کھانا: ایک ابلا ہوا انڈا، 5 اونس (142 گرام) ابلی ہوئی مرغی (صرف گوشت، ہڈیوں کے بغیر)، ایک سنگترا
دوسرا دن:
ناشتہ: 2 ابلے ہوئے انڈے اور ایک لیموں کا رس (مناسب مقدار والے پانی میں حل شدہ)
دوپہر کا کھانا: 5 اونس (142 گرام) اُبلی ہوئی مچھلی، ایک چکوترہ (گریپ فروٹ)
رات کا کھانا: 3 انڈے (ہارڈ بوائلڈ یعنی اچھی طرح ابالے ہوئے)
تیسرا دن:

ناشتہ: 2 انڈے (اچھی طرح ابالے ہوئے)، ایک کپ (تقریباً 230 ملی لیٹر) نیم گرم پانی میں ایک لیموں کا رس
دوپہر کا کھانا: 6 اونس (170 گرام) ابلا ہوا گوشت (گائے یا بچھیا کا)، ایک چکوترہ (گریپ فروٹ)
رات کا کھانا: 3 انڈے (اچھی طرح ابالے ہوئے)
چوتھا دن:
ناشتہ: 3 ابلے ہوئے انڈوں کے ساتھ پیاز اور اجوائن کا آمیزہ (کچلا ہوا)
دوپہر کا کھانا: سلاد کے ساتھ 5 اونس (142 گرام) پکی ہوئی مرغی
رات کا کھانا: ایک انڈا (اچھی طرح ابالا ہوا)، 2 سنگترے
پانچواں دن:
ناشتہ: 2 گاجریں، 2 انڈے (اچھی طرح ابالے ہوئے)، ایک کھانے کا چمچہ دہی (یا خمیر اٹھائی ہوئی کریم)
دوپہر کا کھانا: 2 گاجریں، تازہ سنگترے کا رس ایک کپ (250 ملی لیٹر)
رات کا کھانا: 3 اونس (85 گرام) ابلی ہوئی مچھلی، ایک ابلا ہوا انڈا
چھٹا دن:
ناشتہ: 5 اونس (142 گرام) کم چکنائی والی دہی، ایک تازہ لیموں یا سنگترے کا رس
دوپہر کا کھانا: 2 ابلے ہوئے انڈے، 2 چکوترے (گریپ فروٹس)
رات کا کھانا: ایک گلاس (250 ملی لیٹر) پانی کے ساتھ ایک لیموں کا رس
ساتواں دن:
ناشتہ: 2 ابلے ہوئے انڈے، آدھا چکوترا (گریپ فروٹ)
دوپہر کا کھانا: 6 اونس (170 گرام) ابلا ہوا گوشت (گائے یا بچھیا کا)، ایک سنگترہ
رات کا کھانا: ایک گلاس (250 ملی لیٹر) پانی کے ساتھ ایک لیموں کا رس۔

احتیاط:
یہ ڈائیٹ پلان صرف ان لوگوں کے لیے ہے جو موٹاپے یا زائد وزن کا شکار ہیں اور سنجیدگی سے اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ کا وزن پہلے ہی معمول پر ہے تو آپ کو اس ڈائیٹ پلان پر عمل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ایسی صورت میں آپ کو فائدے کے بجائے نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ اس ڈائیٹ پلان پر مسلسل صرف ایک ہفتے تک عمل کیا جائے یعنی دوسرے ہفتے میں بھی یہی معمول نہ دُوہرایا جائے بلکہ درمیان میں ایک ہفتے کا وقفہ کرنے کے بعد اسی ڈائیٹ پلان پر ایک بار پھر عمل کیا جائے۔

 

 

ایمزٹی وی (راولپنڈی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جب کہ قیام امن کے لیے صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون کیا جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ کا دورہ کیا جہاں کورکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے آرمی چیف کا استقبال کیا جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف کو بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جب کہ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

پاک فوج کے سربراہ نے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جب کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں انٹیلیجنس اور سیکیورٹی اداروں سے تعاون کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچوں نے امن وامان کی بہتری کے لیے قربانیاں دی ہیں، سیکیورٹی اداروں ، عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی جب کہ صوبے میں امن کی بحالی کے لیے صوبائی حکومت کو ہرممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

آرمی چیف نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبوں کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے اور پسماندہ علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بھی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) لیگ سپنر یاسر شاہ پریکٹس سیشن کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ پریکٹس سیشن کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں 2 دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یاسر شاہ انجری کے باعث وارم اپ میچ سے باہر ہو گئے ہیں تاہم امید ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل صحت یاب ہو جائیں گے اور میچ میں شریک ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 15 دسمبر سے شروع ہو رہا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایل ایل ایم سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کیلئے فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 15جنوری 2017ء تک توسیع کردی گئی ہے،جبکہ اس کے بعد5000/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 31 جنوری 2017 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم) بلوچستان ہائیکورٹ نے ترک اساتذہ کی ملک بدری کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ترک اساتذہ کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم دیدیا ہے اور کیس کی سماعت دسمبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل بنچ نے ترک اساتذہ کی ملک بدری کے خلاف اہلخانہ اور ترک اساتذہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے ترک اساتذہ کی ملک بدری کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ترک اساتذہ کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

عدالت نے ترک اساتذہ کی ملک بدری سے متعلق وزارت داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے اور آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ کیس کی سماعت دسمبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم اے سال اول وآخر پرائیوٹ عربی ،اسلامک ہسٹری،ریاضی،فارسی،سندھی اور اُردو سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہےامتحانات میں کل 174 طلبہ شریک ہوئے،2 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن،45 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب27.01 فیصد رہا۔

ریاضی کے امتحانات میں 15طلبہ شریک ہوئے ایک طالب کو سیکنڈ ڈویژن کامیاب قرار دیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 6.67 فیصدرہا۔سندھی کے امتحانات کل 13 طلبہ شریک ہوئے،03 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 4 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کاتناسب53.85 فیصدرہا۔

اُردوکے امتحانات میں کل 421 طلبہ شریک ہوئے،23 طلبہ کوفرسٹ ڈویژن،214 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 56.29فیصدرہ

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ سندھ) جامعہ سندھ جام شورو کے مختلف شعبوں میں ایم فل ڈگری پروگرامز 2017ءمیں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ میں کم سے کم 45 فیصد مارکس حاصل کرنے والے امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹر فار انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز کے امیدواروں کے انٹرویوز 6دسمبر‘ سینٹر فار انوائرمینٹل سائنسز کے امیدواروں کے انٹرویوز7دسمبر کو جبکہ عابدہ طاہرانی سندھ ڈولپمنٹ اسٹڈیز سینٹر کے امیدواروں کے انٹرویوز جمعہ 9 دسمبر 2016ءکو صبح 10 بجے لیے جائیں گے

۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انٹرویو کی مقرر کردہ تواریخ و وقت پر اپنے متعلقہ شعبے کے سربراہان کے دفاتر میں حاضر ہوں

 

 


ایمزٹی وی(پنجاب) لاہور کے چنبہ ہاؤس میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی مسلم لیگ (ن) کی کارکن متوفیہ سمعیہ چوہدری کی موت کے حوالے سے تحقیقات جاری ، تفتیشی حکام کو سمعیہ کے کمرے میں 3افراد کی موجودگی کے شواہد مل گئے جنہوں نے کھانا بھی اکٹھے بیٹھ کر کھایا،سمعیہ چوہدری کے کمرے کا دروازہ کھلا تھا ، لاش پر کمبل تھا اور منہ سے جھاگ نکل رہا تھا ، پرس سے ملنے والے مشکوک پاؤڈر کو فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ، مزید انکشاف سامنے آگئے ، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سمعیہ چوہدری کی موت کا واقعہ قتل نہیں لگتا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورمیں ارکانِ اسمبلی کی سرکاری رہائش گاہ چنبہ ہاؤس میں پراسرارطورپرمردہ پائی گئی مسلم لیگی کارکن سمعیہ چودھری کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔سمیعہ کی موت کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ چنبہ ہاؤس میں پراسرارطور پرمرنیوالی سمیعہ کاکمرہ کھلا تھا، اندرسے کنڈی نہیں لگی تھی، لاش پر کمبل پڑاتھا اور منہ سے جھاگ بھی نکل رہے تھے،پرس سے ملنے والا مشکوک پاؤڈر فرانزک لیب بھجوادیا گیا۔ تفتیشی حکام کو سمیعہ کے کمرے میں 3 افراد کی موجودگی کے شواہدبھی ملے ہیں، ان 3 افراد نے کسی نجی فوڈ کمپنی سے منگوایا گیا کھانا اکٹھے بیٹھ کرکھایا، سمیعہ چودھری کے پرس سے ایک پڑیا بھی ملی جس میں ہلکے سیاہ رنگ کاپاوڈرتھا، دیگر شواہد کے علاوہ یہ پاوڈر بھی معائنے کے لئے فرانزک لیب بھجوا دیا گیاہے۔

دوسری جانب تفتیشی حکام کہتے ہیں کہ سمیعہ کے قتل یا خودکشی کے آثار نہیں ملے، کمرے کی اشیاء بالکل صحیح حالت میں تھیں۔ لاش دیکھ کرپتہ چلتا ہے کہ کوئی مزاحمت بھی نہیں کی گئی تاہم موت کی اصل وجہ کاتعین کیمیکل ایگزامینر کی رپورٹ آنے پر ہی کیا جا سکے گا۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ واقعہ قتل نہیں لگتا ،چنبہ ہاؤس میں خاتون کی موت نشہ آور شے زیادہ مقدار میں لینے سے ہوئی ہے ، چنبہ ہاؤس کے ملازم نے سمعیہ کے لئے کمرہ بک کرایا تھا۔

واضح رہے کہ لیگی کارکن 35 سالہ سمعیہ چوہدری چند روز قبل چنبہ ہاؤس کے ایک کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق جس کمرے میں سمیعہ مقیم تھی وہ چنبہ ہاؤس کے ملازم سلامت نے اپنی ضمانت پر دلوایا تھا۔گاڑی کا مالک بھی کوئی اشرف نامی شخص نکلا۔ دونوں افراد پولیس کی حراست میں ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔ چنبہ ہاؤس میں سمعیہ کی خدمت پر مامور ملازم زین العابدین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک، چین اقتصادی راہدری منصوبے کی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی سفیر سن وی ڈونگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق چینی سفیر سن وی ڈونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے سلک روڈ بینک اور ایشین انفراسٹرکچر بینک بنا دئیے ہیں اور سی پیک منصوبے پر بھرپور انداز میں کام شروع ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے 17 مختلف منصوبوں میں 10 ہزار مقامی افراد کو نوکریاں ملی ہیں۔پاک، چین اقتصادی راہداری منصوبے کی ویب ساءئٹ وزٹ کرنے اور منصوبے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے ویب سائٹ پر وزٹ کرسکتے ہیں۔