منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم ’’گارڈیئنز آف دی گلیکسی 2‘‘ کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا۔
برطانوی ناول نگارڈین ابنیٹ کی کتاب سے ماخوذ ہدایتکارجیمز گن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایسے سپرہیروز کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنی صلاحیتوں کی بدولت منفی طاقتوں کومنہ توڑجواب دیتے ہیں۔
کیون فیج کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 5 مئی کو نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔

 

 


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کے دبنگ اسٹارسلمان خان نے اپنی سابقہ گہری دوست اداکارہ کترینہ کیف سے علیحدگی تو اختیار کرلی تھی تاہم وہ ان کی اداکاری کے آج تک معترف ہیں جہاں کبھی وہ اداکارہ کے ساتھ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے مچلنے لگ جاتے ہیں تو اب وہ ان کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے اپنے دونوں بھائیوں اربازخان اورسہیل خان کے ہمراہ بھارتی ٹی وی شو میں شرکت کی، شو تا حال آن ائیرنہیں کیا گیا ہے تاہم تینوں بھائیوں کی ایک ساتھ شرکت کرنے والے شو کے ٹیزر نے ہی خاصی دھوم مچادی ہے۔ شو کے ٹیزرمیں جب میزبان کرن نے سلمان خان کے بھائی اوراداکارسہیل خان نے جب بہترین اداکاروں کے حوالے سے پوچھا تو ان کے جواب سے پہلے ہی سلمان خان نے بے ساختہ کہا کہ ساری اداکاراؤں میں کترینہ کیف بالی ووڈ کی بہترین اداکارہ ہیں، ان جیسا کوئی بھی نہیں۔

سلمان خان کے جواب کے بعد ان کے بھائی سہیل خان نے کہا کہ سلمان یہ بات کہنے کے لیے مررہے تھے اس لیے جواب انہوں نے دے دیا جب کہ کرن جوہرنے کترینہ کی تعریف پر سلمان خان سے کہا کہ وہ اداکارہ کے معروف آئٹم سانگ شیلا کی جوانی کی طرح رقص کریں تو وہ اس پربھی نہ رکے اور کترینہ کی طرح ڈانس بھی کیا۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)معروف امریکی کامیڈین اور ٹاک شو کے میزبان جمی کیمل فروری 2017 میں ہونے والی آسکرز تقریب کی میزبانی کریں گے۔۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تقریب کے منتظمین نے شوبز کی مشکل ترین تقریبات میں سے ایک آسکرز کے لیے میزبان کا انتخاب کرلیا ہے۔

اس سے قبل وہ 2016 میں ایمی ایورڈز کی میزبانی سرانجام دے چکے ہیں جبکہ امریکی میوزک ایوارڈز شو کے اسٹیج پر بھی جمی کیمل کو دیکھا جاچکا ہے۔2017 میں آسکرز کا اسٹیج 26 فروری کو لاس اینجلس میں سجے گا جسے مقامی طور پر امریکی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اکیڈمی کی جانب سے میزبان کا اعلان سامنے آنے میں غیر معمولی تاخیر کا سامنا کیا گیا ہے، عموماً اس کا اعلان نومبر تک کردیا جاتا ہے۔

آسکرز کی میزبانی مختلف حوالوں سے ایک پیچیدہ کام ہے، تقریب میں موجود سیکڑوں اے لسٹ ستاروں کو محظوظ کرنا، دنیا بھر میں ٹی وی پر دیکھنے والے ناظرین کو بور نہ ہونے دینا اور ساتھ ساتھ تقریباً 20 ایوارڈز پیش کرنا میزبان کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

امریکی میزبان جمی کیمل سیاہ فام کامیڈین کرس راک کی پیروی کریں گے جنہوں نے آسکر نامزدگیوں میں صرف سفید فام افراد کی موجودگی اور ہولی وڈ انڈسٹری میں تنوع نہ ہونے کے تنازع کے باوجود 2016 میں آسکرز کی میزبانی کی تھی۔

یہ پروگرام 34 ملین ناظرین کے ساتھ 8 سالوں کا سب سے کم دیکھا جانے والا شو تھا۔

اس سے قبل آسکرز کے اسٹیج پر ٹیلی ویژن اسٹار نیل پیٹرک ہیرس سمیت کامیڈین ایلن ڈی جینریز اور فیمل گائے سے شہرت پانے والے سیتھ میک فارلین بھی میزبانی کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں

 

 


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر اور اداکارہ کاجول کی دوستی میں دراڑ آگئی اور اب انہوں نے تقریبات میں ایک دوسرے کو نظرانداز کرنا شروع کردیا ہے۔
ادکارہ کاجول نے ہدایتکار کرن جوہر کی متعدد فلموں میں کام کیا ہے جس کے باعث دونوں میں خوب دوستی بھی تھی جس کا برملا اظہار کیا جاتا تھا لیکن اب اپنے شوہر اجے دیوگن کی وجہ سے دونوں کی دوستی میں دراڑیں آگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن کی فلم ’’شیوے‘‘ اور ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی نمائش کے معاملے پراختلافات ہوگئے تھے اور اجے دیوگن نے ہدایتکار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس لڑائی کا اثر کرن جوہر اور کاجول کی دوستی پر بھی پڑ گیا ہے اور دونوں کی دوستی میں دراڑ آگئی ہے۔

گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اداکارہ کاجول اور ہدایتکار کرن جوہر سمیت متعدد فلمی ستاروں نے شرکت کی جب کہ تقریب میں پرانے دوست ایک دوسرے سے ملنے سے کتراتے رہے اور پوری تقریب میں ایک دوسرے کو نظر اندازکیا۔

واضح رہے کہ ہدایتکار کرن جوہر اور کاجول نے ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘،’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ اور ’’مائی نیم از خان‘‘ جیسی بلاک بسٹر فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی( اسپورٹس)سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران انکشاف ہوا کہ وزیراعظم نواز شریف نے دو سالوں میں حسین نواز سے 74کروڑ روپے کے تحفے لیے ۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے پاناما لیکس کیس کی سماعت کی ۔اس دوران تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے 2014اور 2015کے دوران حسین نواز سے 74کروڑ روپے تحفے میں لیے

۔ان کا کہنا تھا کہ ان تحفوں پر وزیراعظم نے ٹیکس ادا نہیں کیے جس کے باعث وہ ٹیکس چوری کے مرتکب ہوئے ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان نے حالیہ ٹورکے دوران آسٹریلیا میں ٹیسٹ فتح کی21 سالہ پیاس بجھانے کی آس لگا لی، بلند عزائم لیے ٹیم نے تیاریاں شروع کردی ہیں،کپتان مصباح الحق نے کینز میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرلیا، مہمان کرکٹرز نے خوشگوار موسم میں وارم اپ اور مختلف مشقیں کرنے کے بعد فیلڈنگ پریکٹس کی،سلپ کیچز پر خصوصی توجہ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں مسلسل 2 شکستوں سے دوچار ہونے والی قومی ٹیسٹ ٹیم کو آسٹریلیا میں مزید کڑے امتحان کا سامنا ہے، جمعے کو ہلکی ٹریننگ کے بعد کرکٹرز2 روز سیروتفریح کرنے سے تازہ دم ہوگئے تھے، اب گذشتہ روز بھرپور ٹریننگ کا آغاز کردیا،
ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور معاون گرانٹ فلاور بیٹسمینوں کو باہر جاتی گیندوں اور باؤنسرز کا سامنا کرنے کیلیے تیار کرتے رہے، یونس خان نے چمکتی پچ پر اپنے اسٹروکس چیک کیے، پیسرز نے طویل سیشن کیا، کوچز نے وہاب ریاض کو سوئنگ اور اسپیڈ کے ساتھ باؤنسر بہتر بنانے کیلیے مشورے دیے،آسٹریلیا میں بہتر کارکردگی دکھانے کے خواہاں یاسر شاہ نے بھی صلاحیتیں نکھارنے پرکام کیا، اظہر علی بھی خود کو پارٹ ٹائم بولر کے کردار کیلیے تیار کرتے نظر آئے۔گرین کیپس نے کینگروز کے دیس میں آج تک کوئی سیریز نہیں جیتی،32 ٹیسٹ میں سے صرف 4میں سرخرو ہوئے، گذشتہ تینوں ٹورز میں کلین سویپ کی خفت اٹھانا پڑی، آخری میچ 1995میں جیتا تھا۔ گیندوں کو فضا میں اچھالتے ہوئے فیلڈرز کو قابو پانے کا ٹاسک دیا جاتا رہا۔

اظہر علی بھی خود کو پارٹ ٹائم بولر کے کردار کیلیے تیار کرتے نظر آئے، مکی آرتھر اور بولنگ کوچ اظہر محمود نے وہاب ریاض کو سوئنگ اور اسپیڈ کے ساتھ باؤنسر بہتر بنانے کیلیے مشورے دیے،پیسر کو نو بال کا خاص طور پر دھیان رکھنے کیلیے کہا گیا، مقامی نوجوان بولرز بھی نیٹ میں معاونت کیلیے موجود تھے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے52سال میںکینگروز کے دیس میں11سیریز کھیلیں مگر ایک بھی نہیں جیتی، پہلا ٹور 1964میں کیا جس میں واحد ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا، مجموعی طور پر یہاں گرین کیپس نے32میں سے صرف4 ٹیسٹ میں فتح حاصل کی،وقت گزرنے کے ساتھ کارکردگی مزید خراب ہی ہوئی،1999،2004اور 2009 میں کھیلی گئی گذشتہ تینوں سیریز میں میزبان ٹیم نے ہر بار3-0سے کلین سویپ کیا۔

پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا میں آخری فتح حاصل کیے21سال بیت گئے،یہ موقع دسمبر1995 کے سڈنی ٹیسٹ میں آیا تھا، پاکستان نے ابتدائی دونوں میچز میں شکستوں کے بعد 74رنز سے کامیابی وسیم اکرم کی زیرقیادت حاصل کی تھی، مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں اعجاز احمد کے 137 رنز سے تقویت پاتے ہوئے 299 رنز بنائے تھے،شین وارن 4اور میکڈرمٹ 3 وکٹوں کے ساتھ نمایاں تھے،آسٹریلیا نے مارک واہ کی سنچری سے تقویت پاکر257 رنز بنائے، مشتاق احمد 5اور وسیم اکرم4 شکار کرنے میں کامیاب ہوئے، دوسری اننگز میں انضمام الحق کی ففٹی نے گرین کیپس کا اسکور 204تک پہنچایا، 247 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میزبان بیٹنگ 172پر ڈھیر ہوئی،مین آف دی میچ مشتاق احمد4، وقار یونس3 اور وسیم اکرم 2 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے،اس بار بھی ٹیم کو باصلاحیت لیگ اسپنر یاسر شاہ کی خدمات حاصل ہیں، مثبت پہلو یہ ہے کہ مبصرین اسٹیون اسمتھ الیون کو گذشتہ27سال میں پاکستان کا سامنا کرنے والی کمزور ترین ٹیم قرار دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 1979کی ورلڈ سیریز کے بعد گریم یلپ اور کم ہیوزکی زیرقیادت بھی کینگروز ایسی ہی مشکلات کا شکار تھے، پروٹیز سے سیریز کا آخری میچ جیت کر آسٹریلیا نے اپنی ساکھ بحال کرنا چاہی، مگر درست کمبی نیشن کی متلاشی ٹیم میں اعتماد کی کمی پاکستان کیخلاف میچز میں بھی مسائل پیدا کرسکتی ہے، گرین کیپس کو پہلے ٹیسٹ سے قبل 8دسمبر سے شروع ہونے والے وارم اپ میچ میں بھی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں حامد خان کو این اے 125سے ہی الیکشن لڑنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان کی جانب سے خود کو مذکورہ علاقے سے امیدوار ظاہر کرنے کے بعد حامد خان جو اسی حلقے سے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے مقابلے میں 80 ہزار ووٹ لے چکے ہیں ان کا بھی پارٹی قیادت سے رابطہ ہوا ہے جس پر پارٹی چیئرمین عمران خان نے حامد خان کو اس حوالے سے گرین سگنل دے دیا ہے جس پر عبدالعلیم خان ناراض نظر آتے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ نے ملاقات کی ہے جس میں پیشہ ورانہ امور او رسمندری سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔

اس موقع پر ایڈمرل ذکا اللہ نے وزیراعظم کو بھارتی آبدوز کے حوالے سے آگاہ کیا اور سمندری سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج سمندروں کے تحفظ کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملکی دفاع کے لیے پاک بحریہ کا کردار اہم نوعیت کا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)مشہور قوال عزیز میاں کو مداحوں سے بچھڑے 16 برس بیت گئے لیکن ان کے گائے ہوئے کلام نے انہیں آج بھی زندہ رکھا ہوا ہے۔ نبی نبی یا نبیﷺ، اللہ جانے کون بشر ہے، تیری صورت اور مجھے آزمانے والے جیسی شہرہ آفاق اور ہر دلعزیز قوالیوں نے عزیز میاں قوال کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا اور یہی وجہ ہے کہ کئی سال گزرنے کے باوجود اپنی بلند آہنگ آواز کا جادو جگانے والے قوال عزیز میاں آج بھی سننے والوں کے دلوں کی ڈھرکن ہیں جن کو ان کے منفرد انداز نے زندہ رکھا ہوا ہے۔

عزیز میاں قوال کو حکومت کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نواز گیا۔ ان کے صاحبزادے بھی اپنے والد کے فن کو زندہ رکھنے کی کاوشوں میں مصروف ہیں۔
عزیز میاں قوال کو وصیت کے مطابق اولیاء کے شہر ملتان میں دفن کیا گیا جہاں پر ان کے عرس کی تقریبات جاری ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(لاہور)میجر شبیر شریف شہید کی آج 46 ویں برسی منائی جا رہی ہے ۔ اس موقع پر میانی صاحب لاہور میں ان کی قبر پر سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔
میجر شبیر شریف نے 1971 کی پاک بھارت جنگ میں جام شہادت نوش کیا تھا ۔ اس موقع پر شہید کی قبر پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ان کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔