پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)آسٹریلوی پولیس نے سابق کرکٹر شین وارن ، کیون پیٹرسن اور مائیکل سلیٹر کو جرمانہ کر دیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی پولیس نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کے جرم میں آسٹریلوی ٹیم کے سابق کرکٹر شین وارن ، انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن اور مائیکل سلیٹر کو تین تین سو ڈالر جرمانہ کر دیا ۔ تسمانیہ پولیس نے جرمانہ1کرکٹرکی سوشل میڈیاپرلائیووڈیودیکھنے کے بعدکیا۔
شین وارن،پیٹرسین اورسلیٹرکامینٹری کے بعد اسٹیڈیم سے ہوٹل جارہے تھے کہ پولیس اہلکاروں نے انہیں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کے جرم پر روکا اور پھر ٹریفک قوانین کے مطابق جرمانہ کر دیا ۔
یاد رہے اس سے قبل پاکستانی کھلاڑی عمر اکمل کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جا چکا ہے جس کے بعد انہوں نے ٹریفک وارڈن کے ساتھ بدتمیزی بھی کی تھی ۔

 

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) امریکی حکام نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل قدر اور قابل احترام ساتھی قرا ردیتے ہوئے ان کی مستقبل کی سرگرمیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل راحیل شریف کے آرمی چیف کی حیثیت سے ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے کہا کہ پاک فوج میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ایک اندرونی معاملہ ہے اور بہتر یہی تھا کہ اس سے متعلق کوئی بیان بھی حکومت کی جانب سے ہی سامنے آتا۔ انہوں نے کہا کہ ” ہم نے چیف آف آرمی اسٹاف کی تبدیلی کی خبریں دیکھی ہیں۔ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، اور میں آپ سے کہوں گا کہ اس سے متعلق مزید معلومات کیلئے حکومتِ پاکستان سے رابطہ کریں۔“

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے خبر رساں ادارے کے ساتھ اسلام آباد میں واقع امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان کا تبادلہ بھی کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ”ہم نے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں دیکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین سال پورے ہونے پر ریٹائر ہو رہے ہیں۔“
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”جنرل راحیل شریف تین سالوں کے دوران خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل قدر اور قابل احترام ساتھی تھے۔ ہم انہیں اور ان کے خاندان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔“

 

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دید ی ہے تاہم تنخواہوں میں اضافے سے قومی خزانے پر 40کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑیگا ۔” افراط زر کو مد نظر رکھ کر اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا “۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں عوامی نمایندوں کی تنخواہوں پرنظرثانی کی گئی ہے اور وزیر اعظم نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری بھی دیدی ہے ۔ ارکان اسمبلی کی بڑھائی گئی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف بھی شامل ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ہر سال اضافہ کیا جاتا ہے تاہم 2004ءکے مقابلے میں افراط زر میں اضافہ ہو اہے ۔ 2010ءمیں پہلی بار ایڈہاک ریلیف دیا گیا تاہم تنخواہوں میں اضافے کے باوجود ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں ارکان بلوچستان اسمبلی سے کم رہیں گی ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم نے وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو پیمرا قوانین کو اپ ڈیٹ کرنے اور انہیں شفاف بنانے کیلئے ترامیم کی تجاویز دیگا ۔کمیٹی میں وزیر دفاع خواجہ آصف ، زاہد حامد اور قادر بلوچ کے علاوہ سیکرٹری فنانس بھی شامل ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے 6ممالک کے ساتھ 9 معاہدے کیے ہیں جن میں مالدیپ کےساتھ ڈاکٹرزاورفارماسیوٹیکل کے حوالے سے معاہدہ ہواہے جو شارٹ اور لانگ ٹرم ہے ۔اس کے علاوہ ملائیشیا کےساتھ کرپشن پرقابوپانے کے حوالے سے معاہدہ ہواجبکہ بیلاروس کےساتھ آئی ٹی کے استعمال سے کرائم روکنے ،قازقستان کے ساتھ بھی دفاعی معاہدہ ہواہے ۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پاکستان اورجنوبی افریقاکےساتھ دفاعی معاہدہ ہواہے۔آذربائیجان کےساتھ ایمرجنسی اورقدرتی آفات سے نمٹنے کامعاہدہ ہواہے۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/پشاور)پشاور ہائی کورٹ نے پاک ترک اسکول کے اساتذہ کی ملک بدری روک دی ۔ ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے اہم کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے پاک ترک اسکولز کے اساتذہ کی ملک بدری کو روک دیا ۔عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ۔

11ہزار بچوں کا مستقبل داﺅ پر

پشاور ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حکومتی فیصلے سے اسکولوں میں زیر تعلیم 11ہزار بچوں کا مستقبل داﺅ پر لگ رہا ہے لہذٰا عدالت حکومت کو اس فیصلے پر عملدرآمد سے روکے ۔درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا تھا۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے ترک صدر کی آمد سے دو روز قبل فتح اللہ گولن کی تنظیم پاک ترک آرگنائزیشن کو 3 روز میں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے پاک ترک آرگنائزیشن کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے 400ملازمین کے ویزے بھی منسوخ کر دیے تھے۔

 

 


ایمزٹی وی(پشاور)فاقی حکومت اور صوبہ پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ کی حکومت نے بھی صوبے میں ترقیاتی کاموں کیلئے پاکستان کے قریبی دوست چین کی جانب نگاہیں کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے کا 11 رکنی سرکاری وفد چین کے دورے پر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو مختلف پراجیکٹ کا جائزہ لے گا۔ ترجمان کے پی کے حکومت کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے وفد کیلئے ویزے جاری کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری دستاویزات کے مطابق 11 رکنی وفد کا سرکار ی دورہ ایشیائی ترقیاتی بینک کرا رہا ہے جس میں وزراء، ناظم پشاور، پی ڈی اے حکام اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندے شامل ہوں گے۔ ترجمان کے پی کے حکومت مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ ویزوں کے اجراءکیلئے وزارت خارجہ کو خط بھیج دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ وفد دورہ چین کے دوران بس ریپڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ کا جائزہ لے گا اور تکنیکی پہلوئوں کے جائزے کے بعدٹرانزٹ پراجیکٹ پشاور میں بھی شروع کیا جائے گا۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ نے پیمرا کو ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کی اجازت دیدی، نیلامی ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے سے مشروط ہوگی۔

میڈیا نیوز کے مطابق پیمرا عدالتی فیصلے تک کوئی حتمی اعلان نہیں کرسکتا جبکہ لائسنس جاری کرنے کے حتمی معاہدے کو کیس کا حتمی فیصلہ آنے سے منسوب کردیا گیا۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) سہ ملکی سیریز کا پانچواں میچ آج سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک ایک ایک فتح حاصل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کوئنز اسپورٹس کلب بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کے سکواڈ میں اوپل تھرنگا، دھنانجایا دی سلوا، نیروشن ڈیکویلا، نووان فرنینڈو، اسیلا گونارتنے، شیہان جے سوریا، نووان کلاسیکرا، لاہیرو کمارا، سورنگا لکمل، کوشل مینڈس، سشیتھ پاتھیرانا، کوشل پریرا، لکشن سنداکن، داسون شناکا اور جیفری ویندرسے شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کے سکواڈ میں جیسن ہولڈر، سلیمن بین، کارلوس بریتھ ویٹ، جوناتھن کارٹر، جونسن چارلز، میگوئل کومنز، شین ڈاﺅریچ، شین گیبریل، شئی ہوپ، ایوین لوئس، جیسن محمد، سنیل نارائن، ایشلے نرسے اور روومین پاول شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) بھارت نے نیوٹرل وینیو پر بھی پاکستان کیساتھ ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کے میچز کھیلنے سے انکار کردیا جس کے بعد آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم کو چھ پوائنٹ ایوارڈ کر دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان وویمن چیمپئن شپ کیلئے تین میچ کھیلے جانے تھے تاہم بھارتی تحفظات پر آئی سی سی نے دونوں ممالک کو نیوٹرل وینیواور وقت طے کرنے کیلئے یکم اگست سے 31اگست تک ایک ماہ کا وقت دیا تھا مگر بھارت کی جانب سے کوئی بھی وینیو طے نہیں کیا گیا ´اور نہ ہی آئی سی سی کے خط کا واضح جواب دیا گیا ہے ۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ سریز کھیلنے پر کوئی واضح موقف نہیں دے سکا جس کے بعد تین میچوں کے چھ پوائنٹس پاکستانی ٹیم کو دے دیے گئے ہیں ۔

 
 

 

 


ایمزٹی وی(آنٹرٹینمنٹ)چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 33 ویں برسی آج منائی جارہی ہے جہاں ملک بھر میں ان کی برسی کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جب کہ کراچی میں ہرسال کی طرح اس سال بھی اداکار وحید مراد کی برسی کے موقع پر ان کے پرستار ان کی برسی پی خصوصی تقاریب منعقد کرتے ہیں۔

وحید مراد نے 2 دہائیوں تک ملک کی سب سے زیادہ سحرانگیز شخصیت ہونے کا لطف اٹھایا تاہم 1970 کی دہائی کے آخر میں ان کا کیرئیر زوال پزیر ہوا کیونکہ اس وقت کی معروف اداکاراؤں زیبا ، شبنم اور نشو کو اپنے شوہروں کی جانب سے چاکلیٹی ہیرو کے مد مقابل کام کرنے کی اجازت نہیں تھی ، جس کی وجہ سے وہ وحید، ندیم یا محمد علی کے ساتھ بطور معاون اداکار کے طور پر یا ‘ پھر دوسرے درجے کے ہداتکاروں کی فلموں میں بطوراداکار کے طور پر کام کرنے پر مجبور ہوگئے۔ وحید مراد اس طرح کے بدترین برتاؤ کو برداشت نہیں کرپا رہے تھے جس کی وجہ سے ناصرف وہ اخلاقی پستی کا شکار ہوئے بلکہ ان کی گھریلو زندگی بھی ناچاقی کا شکار ہوئی۔

1983 میں وحید مراد کی گاڑی ایک حادثے کا شکار ہوگئی جس سے وحید تو معجزاتی طور پر بچ گئے لیکن حادثہ ان کے چہرے پر ایک بڑا نشان چھوڑ گیا تھا۔ کل تک جو ہدایت کار اور پروڈیوسر انہیں اپنی فلم میں شامل کرنے کے لئے برسوں انتظار کرتے تھے وہ اب ان سے پہلو بچانے لگے تھے۔ اس صورت حال سے وہ اس قدر دلبرداشتہ ہوگئے کہ 23 نومبر 1983 کو وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے اور لاہور میں اپنے والد کے پہلو میں آسودہ خاک ہوئے۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ اور سیکنڈ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2016 اور بی ڈی ایس فرسٹ اور سیکنڈ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں35طلبہ شریک ہوئے،27طلبہ کو کامیاب جبکہ08طلبہ کو ناکام قرار دیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 77.14 فیصد رہا۔ ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 77 طلبہ شریک ہوئے ،68 طلبہ کو کامیاب جبکہ 09 طلبہ کو ناکام قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 88.31 فیصد رہا۔