پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا جنوبی ایشیا میں امن اور تعاون بارے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خطے کی آبادی میں مسلسل اضافہ وسائل کی کمی کا باعث بن رہا ہے جب کہ جنوبی ایشیائی ریاستوں کے باہمی تنازعات کے باعث برے اثرات مرتب ہورہے ہیں اور ان تنازعات کے حل کے بغیر خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سارک کانفرنس ایک ملک کے غیرذمہ دارانہ رویہ کے باعث نہ ہوسکی، بھارت ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی سمیت سرحد پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال بھی کر رہا ہے جب کہ بھارت سی پیک پر اثرانداز ہورہا ہے اور پاکستان میں دہشت گردی میں بھی براہ راست ملوث ہے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ خطے میں اسلحے کی دوڑ دیگر ممالک کے لیے خطرات کا باعث ہےلیکن اسٹریٹیجک استحکام کے لیے پاکستان کو کم از کم دفاعی ضروریات پوری کرنا پڑتی ہیں، بھارت کی جانب سے طاقت کا استعمال تعلقات میں بگاڑ کا سبب ہے اور بھارت نے خطے میں امن و تعاون کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچایا جب کہ عالمی برادری این ایس جی کے حوالے سے بلا تفریق پالیسی اپنائے کیونکہ بھارت کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت سے طاقت کا توازن متاثر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے مابین پرامن تعلقات میں مسئلہ ہے جب کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق دینے کو تیار نہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی ( کھیل )ساؤتھ افریقا کے کپتان کے بعد اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی بھی بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے وڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی کو منہ میں موجود چیونگم یا کینڈی سے بننے والے مواد کو انگلی کی مدد سےبال پر رگڑتے دیکھاجاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کوئی بھی ایسا عمل جو بال کی اصل حالت کو تبدیل کرے بال ٹیمپرنگ کے زمرے میں آتاہے۔

واضح رہے کہ ساؤتھ افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی بھی بال ٹیمپرنگ کے مرتکب قرار دیئے گئے تھے، تاہم آئی سی سی کا کہنا ہے کہ فاف ڈوپلیسی میچ کھیلنے کی پابندی سے بچ گئےہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کرکٹ کے عالمی کرتا دھرتا بھارتی کپتان کی اس حرکت پر کیا ایکشن لیتے ہیں

 

ایمز ٹی وی ( ترکی ) ترکی کی حکومت نے ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں سرکاری ملازمین، فوجی اور پولیس اہلکاروں سمیت مزید 15 ہزار افراد کو ملازمتوں سے بر طرف کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق ترکی کی حکومت نے رواں سال جولائی میں ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے جرم میں تقریباً 400 کے قریب اداروں کو بند کردیا ہے جب کہ سرکاری ملازمین، فوجی اور پولیس اہلکاروں سمیت 15 ہزار کے قریب افراد کو بھی برطرف کردیا گیا ہے جن میں فوج کے تقریبا 2 ہزار اہلکار اور 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں سمیت دیگر سرکاری محکموں کے 5 ہزار کے قریب اہلکار شامل ہیں

۔واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے حکومت کی جانب سے فوج، عدلیہ اور سرکاری اداروں میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے اور بغاوت میں ملوث ہونے کے جرم میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کو نوکریوں سے برطرف یا پھر گرفتار کیا جاچکا ہے۔

 
  

ایمز ٹی وی ( کھیل )جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی ولن بن گئے ۔ ابھی بال ٹیمپرنگ کیس سے آزادی بھی نہیں ملی تھی کہ ایڈیلیڈ ائیرپورٹ پر صحافی سے بھی الجھ پڑے ۔ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ڈوپلیسی ائیر پورٹ پر اترے تو آسٹریلوی صحافی نے ان سے بات کرنی چاہئے ،مگر ڈوپلیسی نے جواب نہ دیا جس پر ڈوپلیسی کے سیکورٹی منیجر نے صحافی کو دھکا دے دیا ۔

جنوبی افریقی سیکورٹی منیجر کا کہنا تھا کہ صحافی حد عبور کرنے کی کوشیش کر رہا تھا ۔ جس پر اسے پیچھے کیا گیا ۔ دوسری جانب یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ڈوپلیسی تیسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی اسکواڈ کا حصہ ہو نگے ۔

فاف ڈوپلیسی جن پر گزشتہ دنوں بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ جس کے نتیجے میں ڈوپلیسی پرایک ٹیسٹ میچ کیلئے پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔ ڈوپلیسی کے بال ٹیمپرنگ کیس کی سماعت آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ میں ہونے والے میچ تک ملتوی بھی ہو سکتی ہے ۔

جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ تاخیر کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ڈو پلیسی کےوکلاء اس وقت مصروف ہیں ۔ واضح رہے کہ کرکٹ جنوبی افریقہ کے قانونی مشیر منگل کو ایڈیلیڈ پہنچیں گے۔

 
 

 

ایمز ٹی وی ( کھیل )جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان فاف ڈوپلیسی کو آئی سی سی نے ٹیمپرنگ الزامات میں قصور وار قرار دیتے ہوئے سو فیصد میچ فیس کٹوتی کی سزا سنا دی ہے ۔ پروٹیز کپتان ہوبارٹ ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی کے نرغے میں آئے تھے ۔ جنوبی افریقہ کی ہوبارٹ ٹیسٹ میں جیت کا مزہ پھیکا پڑ گیا ۔

آئی سی سی نے پروٹیز کپتان ڈوپلیسی کو بال ٹیمپرنگ الزامات میں قصوروار قرار دے دیا ہے ۔ وہ ہوبارٹ ٹیسٹ کے دوران گیند کیساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے پائے گئے تھے ۔ آئی سی سی کی جانب سے اس معاملے پر ہونے والی سماعت کے بعد انہیں سو فیصد میچ فیس کٹوتی کا جرمانہ ہوا ہے ۔ سماعت کے دوران ہوبارٹ ٹیسٹ کے فیلڈ امپائرز نے ٹیمپرنگ کے شواہد پیش کیے ۔ آئی سی سی پینل نے انہیں آئندہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرنے کی تنبیہہ کی ہے ۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی ( کھیل ) ہیڈ کوچ طاہرزمان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے این او سی ملنے کے بعد کھلاڑیوں میں جوش وخروش بڑھ گیا ہے، انھیں بھارتی سرزمین پر کھیلنے کا کوئی خوف نہیں، میگا ایونٹ میں فتح وکامرانی کی نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو رواں برس بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کا سخت چیلنج درپیش ہے، سلطان آف جوہرکپ کے فوری بعد جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم میں کیمپ کمانڈنٹ طاہر زمان کی سربراہی میں کیمپ لگایا گیا جس میں مجموعی طور پر26کھلاڑیوں کومدعوکیا گیا ہے۔ ان میںگول کیپرز علی رضا ، منیب الرحمان ، حافظ علی عمیر ، فل بیکس عاطف مشتاق ، حسن انور، مبشر علی، ضیا الدین، ہاف بیک ابوبکرمحمود، فیضان ، جنیدکمال، ایم عثمان، تعظیم الحسن، ایم عدنان، شکیل بٹ، فارورڈز شان ارشد، اظفر یعقوب ، ایم دلبر، ایم عتیق ارشد، بلال قادر، محسن صابر، رانا سہیل ریاض، سمیع اللہ ، ایم رضوان، محمدنوید، فہد اللہ اورعمرحامدی شامل ہیں۔\

یاد رہے کہ جونیئر ورلڈ کپ 8سے18دسمبرتک بھارتی شہرلکھنو میں ہوگا، ٹیم4 دسمبر کو بھارت روانہ ہوگی ۔ میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ پاکستان کوگروپ بی میں رکھاگیا ہے جس میں ہالینڈ اور بیلجیئم بھی شامل ہیں، فرانس میں منعقدہ1979ورلڈ کپ کے بعد سے قومی ٹیم اب تک دوبارہ ٹائٹل اپنے نام کرنے سے محروم رہی ہے۔ ورلڈ کپ کے حوالے سے ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے حکومتی اجازت ملنے سے کھلاڑیوں میں جوش و خروش بڑھ گیا اور انھوں نے.کیمپ میں مزید محنت شروع کردی ہے۔ نمائندہ’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا پول سخت ہے اور اس میں ہالینڈ اور بیلجیئم کی ٹیمیں بھی شامل ہے ، ہمارا پہلا میچ ہالینڈ سے ہے اور اسے ہم زیادہ اہمیت دے رہے ہیں، گروپ میں شامل تمام ٹیموں کی ویڈیوز کے ذریعے خوبیوں اور خامیوں کا جائزہ لے کرحکمت عملی بنائی جا رہی ہے، پنالٹی کارنر ، دفاع، اٹیک اور گول کیپنگ کے شعبے پر زیادہ توجہ دی گئی اور کھلاڑیوں میں موجود خامیوں کو بڑی حد تک دورکرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایک سوال پرچیف کوچ نے کہاکہ ملائیشیا میں شیڈول سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں حصہ لینے سے قبل قومی جونیئر سائیڈ نے سینئرزکے ساتھ 3 پریکٹس میچوں کی سیریز میں حصہ لیا تھا، یہ حکمت عملی خاصی کارگر ثابت رہی،کامیاب تجربے کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر بھارت روانگی سے قبل قومی سینئر ٹیم کے ساتھ 2 پریکٹس میچزکا اہتمام کیا جائیگا۔طاہر زمان نے مزید کہاکہ کھلاڑیوں کو بھارتی سرزمین پرمیچزکا تجربہ دلانے کے لیے2 پریکٹس مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، پہلا 5 دسمبرکو جرمنی جبکہ دوسرا6 تاریخ کوکینیڈا سے ہوگا، ہیڈکوچ نے کہاکہ میگا ایونٹ کی ابتدائی8 ٹیموں میں جگہ بنانا ہمارا پہلا ہدف ہوگا جس کے بعد سیمی فائنل اور وکٹری اسٹینڈ تک رسائی کی کوشش کرینگے۔ْ

 
 

 

 

ایمز ٹی وی ( بھارت )بھارتی حکام نے معروف مسلم اسکالر ذاکر نائیک کی تنظیم اسلامی ریسرچ فاونڈیشن پر پابندی کے بعد اب ان کے ادارے کی ویب سائٹ بھی بند کردی ہے۔ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے خلاف بھارتی حکومت کا کریک ڈاون جاری ہے، بھارتی حکومت نے آئی ار ایف پر پابندی کے بعد ادارے کی ویب سائٹ بھی بند کردی گئی ہے جب کہ تنظیم کے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر موجود مواد پابندی کے لیے امریکی حکام سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

 

اس کے علاوہ بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی ذاکر نائیک کے خلاف انٹر پول سے ریڈ کارنر نوٹس بھی لینے کی کوشش کرے گی۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے ذاکر نائیک کی تنظیم ’اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن‘ پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ اس سے قبل بنگلا دیش کی حکومت نے بھی اپنے ملک میں تنظیم کے زیر انتظام چلنے ولاے ’پیس ٹی وی‘ کی نشریات پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس پابندی کے بارے میں بنگلہ دیش کی حکومت کا کہنا تھا کہ ڈھاکا میں ایک کیفے پر حملہ کرنے والے ذاکر نائیک سے متاثر تھے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( پاکستان )بھارتی فضائیہ پاکستانی شاہینوں کی نقل کرنے میں ناکام ہوگئی اوراس کے پائلٹ ہائی وے کورن وے ہی نہ بنا سکے۔ پاک فضائیہ نے گزشتہ ماہ ملک بھرمیں جنگی مشقیں کی تھیں جن میں موٹرویز پر ہنگامی لینڈنگ بھی شامل تھیں، بھارتی فضائیہ نے بھی پاک بحریہ کی نقل کرتے ہوئے اسی قسم کی مشقوں کا انعقاد کیا۔ اس سلسلے میں 300 کلو میٹر سے زائد طویل آگرہ لکھنو ہائی وے کا انتخاب کیا گیا۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ نے شاہینوں کی نقل کرنے کی کوشش کی تو کی لیکن اب انہیں کون سمجھائے کہ شاہینوں اورکرگس میں بہت فرق ہوتا ہے۔ سامان حرب تو ہرملک کے پاس پوتا ہے لیکن عزم ، حوصلہ اور ہمت کسی بازار سے خریدی نہیں جاسکتی۔ نام نہاد سورماؤں نے طیارے کے پچھلے پہیے تو سٹرک پر لگا دیے لیکن بھارتی فضائیہ کے کم ہمت پائلٹوں نے ٹائر پھٹنے کے خوف سے لینڈنگ کا خطرہ مول ہی نہیں لیا۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی ( چین ) چین کے شمال مشرقی ہائی وے پر 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ،خوفناک حادثے میں 17 افراد ہلاک جبکہ37 زخمی ہوگئے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق حادثہ شہرشانچی کے بیجنگ کن منگ ہائی وے پرپیش آیا،دھند اور سڑکوں پر پھسلن کے باعث گاڑیاں اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے سے قبل برف باری اور بارش ہوئی تھی،ہائی وے پر حادثے کا شکار ہونے والے ٹرکوں اور گاڑیوں کی قطار لگ گئی،جسے بند کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پاک فوج کے سربراہ ، جنرل راحیل شریف کو فیلڈ مارشل کے عہدہ پر ترقی دینے سے متعلق خارج کردہ درخواست کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ہے۔

درخواست گزار عدنان سلیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی آئینی درخواست میں وفاق پاکستان، وزیر اعظم اور وزارت دفاع کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے حوالہ سے خدمات کے اعتراف کے طور پر وفاقی حکومت کوانہیں ترقی دیتے ہوئے فیلڈ مارشل بنانے کا حکم جاری کیا جائے۔ ہائی کورٹ نے ان کی درخواستیں خارج کرد ی تھیں۔