پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت ختم ہونے کے حوالے سے پاک فوج کی کمانڈ میں تبدیلی کی تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گی ہیں ، یہ تقریب 29نومبر کی صبح جی ایچ کیو سے ملحقہ ہاکی گراﺅنڈ میں منعقد کی جائے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف سپہ سالار کو چھڑی پیش کریں گے اور نئے آرمی چیف فرمان آمروز جاری کریں گے ۔

خیا ل رہے موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف 28نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں جس کے بعد حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نئے آرمی چیف پاک فوج کی کمان سنبھال لیں گے ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بھارت بدستور پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بلے بازوں کی فہرست میں یونس خان چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں اور یاسر شاہ بھی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

جاری کی گئی ریکنگ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت بدستور پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اس فہرست میں آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، سری لنکا چھٹے، نیوزی لینڈ ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن تیسرے نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ویرات کوہلی کیرئیر میں پہلی مرتبہ چوتھی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ پانچویں، پاکستان کے یونس خان چھٹے، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز ساتویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر آٹھویں، بھارت کے چتیشور پجارا نویں اور انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک دسویں نمبر پر ہیں

باﺅلرز کی فہرست میں کوئی بھی باﺅلر بھارت کے روی چندرن ایشون سے پہلی پوزیشن چھیننے میں ابھی تک ناکام ہے۔ سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ دوسرے، جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین تیسرے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چوتھے، انگلینڈ ہی کے سٹورٹ براڈ پانچویں اور بھارت کے رویندرا جدیجہ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے یاسر شاہ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مچل سٹارک آٹھویں، آسٹریلیا ہی کے جوش ہیزل ووڈ نویں اور جنوبی افریقہ کے ویرنون فلینڈر دسویں نمبر پر ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی (اسلام آباد) پارلیمنٹ کی راہداریوں میں جنرل راحیل شریف کی رٹائرمنٹ اورنئے آرمی چیف کے حوالے سے تذکرہ ہوتا رہا، اراکین پارلیمنٹ اورصحافی اپنی اپنی رائے دیتے رہے اور جنرل راحیل شریف کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ انھوں نے ایک اچھا فیصلہ کیا ہے جس سے ان کی عزت میں مزیداضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روزآئی ایس پی آر کی جانب سے جنرل راحیل شریف کے الوداعی دورے شروع کرنیکے اعلان کیساتھ ہی ایک نئی بحث چھڑگئی کہ نیا آرمی چیف کون ہوگا۔یہ بحث پارلیمنٹ کی راہداریوں تک بھی جاپہنچی اور لوگ نئے آرمی چیف کے حوالے سے پیش گوئیاں کرتے رہے توساتھ ہی آرمی چیف راحیل شریف کی خدمات اور مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے ان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہاگیاکہ جنرل راحیل شریف نے پروفیشنل انداز میں کام کیاہے جس کوجتناسراہاجائے کم ہے۔

ان کے اس فیصلے سے ان کی عزت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا، راحیل شریف کو بطور آرمی چیف مختلف مواقع میسر آئے جن سے وہ استفادہ کر سکتے تھے مگرانہوں نے پروفیشل طریقے سے اپنا کام کیا اور ثابت کیا کہ وہ پروفیشنل سولجر ہیں۔ پارلیمنٹ کی راہداریوں میں یہ تذکرہ بھی ہوتا رہا کہ سینئر جرنیل کوہی نیا آرمی چیف لگایاجائے گااوراس توقع کا اظہار کیا گیا کہ جلدوزیراعظم کی جانب سے نئے آرمی چیف کا اعلان کردیا جائیگا۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مزید 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی جوانوں اورشہریوں کے قتل میں ملوث مزید 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے، دہشت گردوں پر ٹرائل کے دوران جرم ثابت ہوا اور ان میں سے6 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ یہ تمام دہشت گرد ملک کے مواصلاتی نظام اور اسکولوں کو تباہ کرنے سمیت کیپٹن جنید، کیپٹن نجم ریاض راجہ اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں حنیفہ، تیراہ گل، محمد ولی، خائستہ گل، علی رحمان، فضل علی، محمد علی، ناصرعلی، خیال جان اور پائیوجان شامل ہیں۔ خائستہ محمد ولدعبدالجلیل تحریک طالبان پاکستان کا رکن تھا اور اس کے حملے میں حوالدار مقصود، سپاہی راشد اور وسیم کی شہادت ہوئی، خائستہ گل نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول زنگی اور پی ٹی سی ایل ٹاور بھی تباہ کیا جب کہ دہشت گرد علی رحمان، فضل واحد اور محمد علی کا تعلق بھی تحریک طالبان پاکستان سے تھا اور تینوں دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں حوالدار منیر احمد، سپاہی ساجد شہید ہوئے۔

دہشت گرد نثارعلی ولد دمساز خان تحریک طالبان پاکستان کا متحرک کارکن تھا اور یہ بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا، اس نے ایف سی کے سپاہی فضل ملک کو شہید کرنے کا اعتراف بھی کیا، خیال جان ولد سیال جان لشکر اسلام کا متحرک رکن رہا اور اس نے شہری عبداللہ اور خاصہ دار فورس کے اہلکار سمید خان کو قتل کیا، پایو جان ولداصل جان لشکر اسلام کا دہشت گرد تھا اور اس نے حملہ کرکے سپاہی قاسم رضا کو شہید کیا تھا۔
لا

 

 


ایمزٹی وی(ٹوکیو)جاپان میں 6.9 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے جب کہ حکام کی جانب سے جاری کی گئی سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز سمندر میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا جب کہ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس نے علاقے میں واقع عمارتوں کو ہلاکر رکھ دیا، زلزلے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔

حکام نے زلزلے کے بعد سونامی کی واننگ جاری کرتے ہوئے ک

japan earthquake

ہا تھا کہ 3 میٹر بلند سمندری لہریں ساحل سے ٹکرا سکتی ہیں، اس لئے ساحلی علاقوں میں رہنے والے عوام سےکہا گیا کہ وہ محفوط مقامات پر منتقل ہو جائیں تاہم بعد میں ان کی شدت کم ہونے کے بعد وارننگ واپس لے لی گئی۔ 

3AA2C20E00000578 3958936 image a 5 1479770278301

زلزلے کے بعد ایک میٹر بلند لہریں ساحل سے ٹکرائیں جب کہ ایک لہر فوکوشیما پاور پلانٹ سے بھی ٹکرائی۔
واضح رہے کہ 2011 میں جاپان میں آئے 9.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 18 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے، طاقتور زلزلے نے فوکوشیما میں جوہری پلانٹ کو بھی بری طرح متاثر کیا تھا۔

 


ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی)محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کا چھٹا کا نو وکیشن آج شام 6:15 بجے پی اے ایف کنوینشن سینٹر شارع فیصل کراچی میں منعقد ہوگا ۔

جن ممتازشخصیتوں کی کانووکیشن میں شرکت کا امکان ہے ان میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا،
صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر، سینیٹر عبدالحسیب خان اور کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس کے صدر ڈاکٹر منصور احمد قابل ذکر ہیں۔

کانووکیشن میں گزشتہ ایک سال کے دوران بزنس ایڈمنسٹریشن اور کمپیو ٹر سائنس کے مضامین میں
کامیاب ہونے والے تقریباً 1100 طلبہ بیچلرز اور ماسٹرز ڈگریاں وصول کریں گے، وہ طلبہ جنہوں نے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہیں انہیں قائد اعظم گولڈ میڈلز دئیے جائیں گے۔

 

 


ایمزٹی وی (تعلیم/خیرپور)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے تمام تدریسی شعبہ جات میں تعلیمی سال 2017کیلئے ماسٹرز (دوسالہ پروگرام)میں داخلوں کیلئے پری انٹری ٹیسٹ مکمل ہو گیا
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹیسٹ میں 1300سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔جن میں 500خواتین امیدوار بھی شامل تھیں، ٹیسٹ کے پرامن انعقاد کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے .

ٹیسٹ میں امیدواروں کی سہولت کیلئے تمام تر انتظامات بہترین طریقے سے کئے گئے تھے ، امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر ایڈمٹ سلپ کے اسٹال یونیورسٹی میں لگائے گئے ، اس موقع پرطبی امداد کی فراہمی کیلئے ایمبولینس اور یونیورسٹی کا میڈیکل ڈسپنسری اسٹاف بھی موجود تھا۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے امتحانی فارمز سال 2017 جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق تمام فارمز23نومبر سے 30دسمبر 2016 تک بغیر لیٹ فیس کے ساتھ وصول کیے جائیں گے جبکہ 2 جنوری 2017سے 13جنوری سو روپے ، 16جنوری سے 23جنوری دو سو روپے ، 24جنوری سے 31جنوری پانچ سو روپے ، یکم فروری سے 8فروری ایک ہزار روپے اور 9فروری سے 17فروری تک بارہ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارمز جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد/ تعلیم)زادکشمیر میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے اور میرٹ پر اساتذہ کی بھرتی کے لئے محکمہ تعلیم آزادکشمیر اور نیشنل ٹیسٹنگ سروس اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے .

ایم او یو کی دستاویز پر محکمہ تعلیم آزادکشمیر کے سیکرٹری ارشاد احمد قریشی اور این ٹی ایس اسلام آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شہزاد ہ خان نے دستخط کئے.

اس معاہدے کے تحت نیشنل ٹیسٹنگ سروس اسلام آباد آئندہ تین سال کے دوران آزادکشمیر کے سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی بھرتیاں میرٹ کے مطابق کرنے کے لئے این ٹی ایس ٹیسٹ لے گا۔

 

 


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی ، انسانیت کے خلاف جرائم اور سرجیکل اسٹرائیکس کے بے بنیاد دعویٰ کی حقیقت سامنے آنے کے بعد دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے شہری آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری کر رہی ہیں۔

کھوئی رٹہ سیکٹر پر 4 معصوم بچوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین ان واقعات کی تحقیقات کریں اور بھارت کو عالمی برادری کے سامنے جوابدہ ٹھہرایا جائے

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت جو کچھ مقبوضہ کشمیر میں کر رہا ہے اسے انسانیت کے خلاف جرم اور کشمیریوں کی نسل کشی کے علاوہ دوسرا کوئی نا م نہیں دیا جا سکتا ،کشمیری قوم آزادی کے سوا کسی دوسرے آپشن پر سمجھوتہ نہیں کرے گی،مقبوضہ کشمیر میں کوئی دہشتگرد نہیں ، نہتے نوجوان دنیا کے جدید ترین جنگی ساز و سامان سے لیس قابض افواج کے سامنے سینہ سپر ہیں جن کا ایک ہی نعرہ ہے کہ بھارتی غلامی قبول نہیں،کشمیری لائن آف کنٹرول کو تسلیم نہیں کرتے یہ جنگ بندی لائن ہے

بھارت کبھی پاکستان پر حملہ نہیں کرے گا ۔ اگر یہ بیوقوفی کی تو خود کشی کے مترادف ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے قرار دادیں ابھی تک قابل عمل اور زندہ ہیں،جب تک ان پر عملد رآمد نہیں ہوتا یا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل متبادل قرار داد کے ذریعے ختم نہیں کرتی وہی قرار دادیں مسئلہ کشمیر کی ٹھوس بنیاد ہیں،ہمیں افسوس ہے کہ عالمی برادری اس جانب توجہ نہیں دے رہی لیکن کشمیری قوم مایوس نہیں ، ہم اپنی جدوجہد منزل کے حصول تک جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بڑی چالاکی اور عیار ی سے یہ پراپیگنڈا کر رہا ہے کہ کشمیری دہشتگرد ہیں جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں، کشمیر کی تین ہزار سال پرانی تاریخ ہے ، کشمیری امن پسند اور جنگ و جدل سے نفرت کرنے والی قوم ہے ،1947 سے پہلے کشمیر میں فرقہ واریت کی بنیاد پر لڑائی جھگڑے اور قتل و غارتگری کا کوئی ثبوت نہیں ملتا،کشمیر میں صرف مسلمان ہی نہیں کشمیری ہندو، سکھ ، بدھ مت اور عیسائی بھی بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔