پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی ( تجارت) شپ بریکنگ یارڈ پر کام بند، ہزاروں مزدور بیروزگارایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیئرمین محسن شیخانی، سینئر وائس چیئرمین محمد حسن بخشی اور سدرن ریجن کے چیئرمین محمد ایوب نے کہا کہ دنیا کے تیسرے بڑے شپ بریکنگ یارڈ پر کام بند ہونے سے 20ہزار سے زائد مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں۔

ان کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس صنعت سے بالواسطہ 20لاکھ سے زائد افراد معاشی طور پر بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

آباد کے رہنمائوں نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں المناک حادثے کے کے بعد حکومت کی جانب سے گڈانی یارڈ میں حفاظتی اقدام سخت کرنے کے بجائے دفعہ144 نافذ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بندش سے سریے کی قیمتوں میں بھی فی ٹن15 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

جس سے تعمیراتی سرگرمیاں شدید متاثر ہور ہی ہیں۔ مارکیٹ میں سریے کی قلت ہوگئی ہے، جس کے باعث بلڈرز کے لیے اپنے پروجیکٹس کو جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔

انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کو فاقوں سے بچانے اور تعمیراتی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے گڈانی شپ یارڈ پر نافذ دفعہ 144 سے کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت)غیر ملکی قرضوں کی مد میں ادائیگی کے سبب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، ذخائر 24 ارب ڈالر کی سطح کے قریب آگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 11 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوکر 24 ارب 9 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

مرکزی بینک کے ذخائر 19 ارب جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 5 ارب ڈالر ہوگئے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( تجارت) آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں سردی بڑھتی جارہی ہے ،ٹھنڈ بڑھی تو گیس سلنڈر، ہیٹرز،لکڑی،خشک میوہ جات کی قیمتوں کو پر لگ گئے ۔ اُدھر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہوتے ہی موسمی بیماریا ں پھیلنے لگیں ۔

ملک کے بالائی علاقوں میں ابر آلود موسم اور سرد ہواؤں نے سردی میں اضافہ کردیا ۔ میدانی علاقوں میں صبح شام خنکی اور خشک ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

مظفر آباد ، وادی لیپہ ، نیلم اور ملکہ کوہسار مری، چترال ، سوات ، استور ، ہنزہ ،سمیت شمالی علاقہ جات میں سردی بڑھتی جارہی ہے جبکہ سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں بھی موسم ٹھنڈا ہوچلا ہے اوراپنے ساتھ کئی بیماریاں بھی لے آیا ہے۔ خشک سردی کے باعث نزلہ،زکام،گلے اور سینے کے انفیکشن کا شکار ہوکر اسپتالوں اورکلینکس پرآنے والوں میں بچوں اور بزرگوں کی تعداد زیادہ ہے ۔

قبائلی علاقوں اورکزئی اورکرم ایجنسی میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی ہے ۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے معاشی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے ملک کے نامور معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز کا احاطہ نہیں کیا اور گرتی ہوئی برآمدات، حکومتی قرضوں میں اضافہ، ایگری کلچر سیکٹر کی منفی شرح نمو، خسارے میں چلنے والے اداروں کی ابتری سے معیشت پر پڑنے والے اثرات کو عوام کے سامنے اجاگر نہیں کیا گیا۔

مزمل اسلم نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کڑے وقت میں حکومتی ساکھ کو سنبھالا دینے کی کوشش کی ہے اور گزشتہ مالی سال کے اعدادوشمار کو خوش کن انداز میں پیش کیا گیا ہے، اس وقت ترسیلات اور برآمدات میں ہونے والی متواتر کمی، بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی جیسے عوامل معیشت کے لیے میڈیم ٹرم کے لیے بڑے خدشات ہیں جن کی بنا پر معیشت کو ہرگز متوازن یا مستحکم قرار نہیں دیا جاسکتا۔

گزشتہ سہ ماہی کے دوران ٹیکس ریونیو کا ہدف بھی پورا نہیں ہوسکا اور نہ ہی کپاس کی پیداوار کے اہداف پورے کیے گئے، پاکستان کی آبادی کے بڑے طبقے کا انحصار زراعت پر ہے جبکہ زرعی شعبے میں منفی شرح نمو دیکھی جارہی ہے جس سے زراعت کے شعبے میں روزگار کے مواقع کم ہونے کے ساتھ اس شعبے سے ہونے والی آمدنی بھی متاثر ہورہی ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری کے نام پر ملک میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولتوں کے لیے وفاق پر عائد ہونے والی ذمے داریوں سے بھی منہ پھیر لیا ہے اور ملک میں تمام انفرااسٹرکچر منصوبوں کا انحصار سی پیک پر کیا جارہا ہے، سی پیک اپنی مقررہ ٹائم لائن کے تحت آگے بڑھ رہا ہے تاہم پاکستان کے معاشی اور سماجی مسائل زیادہ تیزی سے بڑھ رہے ہیں، حکومت اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے مہنگائی کی شرح میں کمی کا پرچار کیا جارہا ہے تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کسی بھی قسم کی کمی نہیں ہوسکی۔

جائیدادوں کی قیمت بڑھنے سے مکانات کے کرائے بھی بڑھ رہے ہیں، اسی طرح طبی سہولتوں اور تعلیم کے شعبے کی زبوں حالی کی قیمت بھی عوام کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت کے چوتھے سال میں داخل ہونے کے باوجود خسارے میں چلنے والے اداروں کو بحال کرنے میں بری طرح ناکام ہے اور ان اداروں کے بیل آئوٹ پیکیج معیشت پر بوجھ بن رہے ہیں۔

 
 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ لاہور)چیف آف آرمی چیف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اپنے مادر عملی میں اساتذہ اور طلباءسے گفتگو کی ۔انہوں نے یونیورسٹی میں طلباء کو لیکچر بھی دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے طالب عملی کے دور کی یادیں تازہ کرنے کیلئے کالج کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا ۔ انہوں نے طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل اللہ پر یقین رکھتے ہوئے سخت محنت کرے ۔”پاکستانی قوم بلا شبہ ایک عظیم قوم ہے “۔news 1479451719 9153

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف نےطلبہ کی بہترین تعلیم و تربیت پر اساتذہ اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یونیورسٹی نےعالمی سطح کےدانشور،فنکار،سائنسدان پیدا کرنے میں مرکزی کردارادا کیا،طلبہ اللہ پر یقین رکھتے ہوئے سخت محنتسےعزاور وقار کیلیے جدوجہد کریں۔آپریشن ضرب عضب نےامن کی راہ ہموارکی۔نوجوان کریکٹر،ہمت اوراعتمادپرزوردیں۔

 

 

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)ویانا میں ہونے والے اجلاس میں کسی بھی ملک کو خلاف ضابطہ رکنیت دینے کی مخالفت کردی گئی۔گزشتہ ہفتے ویانا میں ہونے والے اجلاس میں جوہری عدم پھیلاﺅ کے معاہدےاین پی ٹی ممالک کی رکنیت کے معاملے پر غور کیا گیا۔

اس اجلاس میں این پی ٹی کے غیر رکن ممالک(پاکستان اور بھارت)کی گروپ میں شمولیت کے حوالے سے تکنیکی، قانونی اور سیاسی معاملات پر بحث ہونی تھی اور بھارت کا معاملہ خاص طور پر توجہ کا مرکز رہا کیوں کہ رواں سال کے آخر تک بھارت کو این ایس جی میں شامل کرنے کیلئے امریکہ دباﺅ ڈال رہا ہے۔48رکنی گروپ جو عالمی سطح پر جوہری مواد کی تجارت کے قواعد و ضوابط طے کرتا ہے، اس کا اجلاس خاص طور پر اسی مقصد کیلئے طلب کیا گیا تھا۔

اجلاس میں این ایس جی کے 12رکن ممالک نے کسی بھی ملک کو رکنیت دینے کیلئے مروجہ اصولوں پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ویانا میں ہونے والے اجلاس کی کارروائی سے واقف ذرائع نے بتایا کہ ان ملکوں میں چین، ترکی،قازقستان، بیلاروس، اٹلی، آئرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، نیوزی لینڈ، بلجیم، برازیل اور روس شامل ہیں۔بھارت کا موقف ہے کہ چین اس کی رکنیت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

اجلاس میں چین اپنے اس موقف پر قائم رہا کہ جو بھی فارمولا طے کیا جائے وہ غیر امتیازی اور تمام این پی ٹی ممالک کیلئے قابل قبول ہونا چاہئے، اس سے این ایس جی کی بنیادی حیثیت اور اثر پذیری، عالمی عدم پھیلا ورجیم کی اتھارٹی اور سالمیت کے حوالے سے بدگمانی پیدا نہیں ہونی چاہئے جبکہ اسے جوہری عدم پھیلاو کے بین الاقوامی قوانین سے متصادم نہیں ہونا چاہئے۔

بیجنگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چین نے این ایس جی کے رکن ممالک کو مطلع کیا کہ وہ اس سلسلے میں جلد پیش رفت کو یقینی بنانے کیلئے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

 

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)لاہور میں پاک ترک اسکولز کے اساتذہ نے طلباءکے ہمرہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ملک بدری کے حکومتی اعلان کے بعد اساتذہ اور طلباءکو شدید دکھ پہنچا ہے کیونکہ اساتذہ کی ملک بدری سے طلباءکی تعلیم کا حرج ہو گا ۔

اساتذہ کا مزید کہنا تھا کہ ترک اسٹاف کا ترک حکومت سے تعلق نہیں ہے ، پاک ترک اسکولز میں 11ہزار طلباءکو تعلیم دی جا رہی ہے تاہم اگر اساتذہ کو ملک بدر کر دیا گیا تو بچوں کا مستقبل بھی داﺅ پر لگ جائے گا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاک ترک آرگنائزیشن کے عملے کو ملک بدر کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔

یاد رہے ترک صدر رجب طیب اردوان کی آمد سے دو روز قبل وفاقی حکومت نے پاک ترک آرگنائزیشن کو ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کیے تھے اور وفاقی وزیر داخلہ نے اہلکاروں کے ویزے بھی منسوخ کردیے تھے

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم فل بینچ نے مردم شماری میں تاخیر از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ، سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا فوج کی عدم دستیابی کی وجہ سے مردم شماری نہیں کرائی جا سکی تاہم اگر فوج دستاب ہوئی تو مارچ یا اپریل 2017ءتک مردم شماری کا آغاز کر دیا جائے گا۔

جس پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیے کہ حکومتی تحریر محض دکھاوا ہے،حکومت واضح اور ایک تاریخ بتائے ۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ سارے کام فوج نے کرنے ہیں تو اداروں کی کیا ضرورت ہے؟ کوئی ایمرجنسی ہو تو فوج کو طلب کر لیا جاتاہے۔

سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے مارچ اور اپریل 2017ءکی دی گئی مشروط حکومتی تاریخ مسترد کر دی گئی ۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پورا ملک ایک قیاس پر چل رہا ہے،”سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہیں کرانا تو اسے بند کر دیتے ہیں“ ۔ہم انصاف نہیں دے سکتے تو ادارے کی بھی کیا ضرورت ؟ ۔

انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا اٹارنی جنرل سے کہا کہ ہر بڑی سیاسی جمود کے حق میں ہے، مردم شماری نہ ہونا موجود ہ اور سابقہ حکومتوں کی ناکامی ہے تاہم لوگوں کو بیوقوف بنائیں نہ پیسہ ضائع کریں ۔ اب بھی کہہ دیں مردم شماری کرانا حکومت کے بس کا کام نہیں۔ مرد م شماری کرائی تو اسمبلیوں کی سیٹیں بڑھانا پڑیں گی۔”مرد م شمارنہیں کرانی تو ادارہ شماریات بند کردیں “۔
جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیے کہ مردم شماری کرنا آئینی تقاضا ہے ، شرط نہیں لگائی جا سکتی ۔آبادی کے اعدادوشمار ہی معلوم نہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(راولپنڈی)مری کے قریب سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران داعش کا کمانڈر مارا گیا اور ساتھی فرار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور داعش کے کارندوں کے درمیان مری کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا جس کے نتیجے میں کمانڈر مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا جس کی تلاش کیلئے سر چ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی حملوں کی منصوبہ بندی کی اطلاعات پر کی گئی جس پر داعش کے کارندوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ سے داعش کا ایک کارندہ موقع پر ہی مارا گیا جس کی شناخت احسان ستی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فرار دہشت گرد کا نام عمران ستی ہے ۔
فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے 2اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ دہشتگردوں سے رائفلیں ، گولیاں اور بم بنانے والی ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں ۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی) رینجرز نے کراچی کے علاقے مشرف کالونی ہاکس بے میں آپریشن کر کے 2دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔

ترجمان رینجر کے مطابق آپریشن لیاری گینگ وار کے ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ۔
آپریشن کے دوران رینجرز اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے 2 رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، دستی بم اور منشیات برآمد ہوئی تاہم فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے ۔