پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(کراچی) کراچی میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنماﺅں فاروق ستاراور خواجہ اظہارالحسن کے خلاف نفرت انگیز وال چاکنگ کردی گئی ہے۔ وال چاکنگ کے خلاف ناظم آباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کتے مطابق رات گئے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم پاکستان رہنماﺅں خواجہ اظہار اور فاروق ستار کے خلاف نفرت انگیز وال چاکنگ کی گئی ہے۔

وال چاکنگ میں مہاجر قوم کا غدار سمیت دیگر نعرے تحریر ہیں وال چاکنگ میں 18نومبر 2016 اور یوسی38 بھی تحریر ہیں۔ ایس پی لیاقت آباد ثاقب ابراہیم کے مطابق ناظم آباد تھانے میں اشتعال اور نفرت انگیز وال چاکنگ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مقدمہ الزام نمبر366/16 سیاسی جماعت کے خلاف درج کیا گیا ہے

 

 


محکمہ آثار قدیمہ خیبرپختونخوا نےتاریخی عمارات اور آثار قدیمہ میں برائیڈل فوٹو شوٹ پر پابندی عائد کر دی۔ فوٹو شوٹ کرنے والوں سے 30 ہزار روپے تک فیس وصولی پر غور کیا جارہا ہے۔

محکمہ آثار قدیمہ خیبرپختونخوا برائیڈل فوٹّو شوٹ سے پریشان ہے جس پر تاریخی عمارات اور آثار قدیمہ میں برائیڈل فوٹو شوٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

سیٹھی ہاؤس پشاور، پشاور میوزیم، تخت بھائی آثار قدیمہ سمیت دیگر مقامات پر اب برائیڈل فوٹو شوٹ نہیں ہوگا۔

آثار قدیمہ میں ذاتی فوٹو شوٹ کےلئے 2سو اور کمرشل فوٹو شوٹ کےلئے 5 ہزارروپے تک فیس وصول کی جاتی ہے۔

تاہم اب برائیڈل فوٹو شوٹ کےلئے 5 ہزار سے 30 ہزار روپے تک فیس وصولی پر غور کیاجارہاہے۔

 


ایمزٹی وی(کراچی)سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں شہداء قبرستان جانے کی اجازت دی جائے، کل شہداء قبرستان نہیں جانے دیا گیا جس کا ہمیں بے حد غم ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ کل جو ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، اس پروگرام کو سبوتاژ کرنے والوں نے خود بھی فاتحہ خوانی نہیں کی، ہم شہداء قبرستان پر جانے کی اجازت کیلئے سندھ حکومت کو تحریری درخواست دے رہے ہیں، ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ دوبارہ شہداء قبرستان جانے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ 3 سال سے لاپتہ کارکنوں کے خلاف جو الفاظ استعمال کئے گئے ان سے بہت افسوس ہوا، ایم کیو ایم کے لاپتہ افراد کا پتا چلانا سب کی ذمے داری ہے، کل گمشدہ افراد کے کمیشن میں تاثر دیا گیا کہ گمشدہ افراد انتقال کرگئے ہیں

 

ایمزٹی وی(لاہور)آج شام لاہور میں ترک صدر رجب طیب اردگان کی موجودگی میں حکومت پنجاب اور ترکی کے درمیان محکمہ صحت میں اصلاحات کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوں گے اور مجوزہ معاہدے کے تحت محکمہ صحت میں خاطرخواہ تبدیلیاں متوقع ہیں جس کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں خوار ہونیوالے عوام کے مسائل میں کمی متوقع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے دورہ ترکی کے دوران ترکی کے محکمہ صحت میں ہونیوالی اصلاحات کا جائزہ لینے کے بعد ترک وزیرصحت اور وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات میں پنجاب کے شعبہ صحت میں مثبت اصلاحات کیلئے مدد کی درخواست کی تھی جس پر ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے اپنے وزیر کوہدایت کی کہ پاکستان کے لیے جو بھی ہوسکتا ہے کریں، ترک وزیراعظم کی طرف سے مثبت اشارہ ملنے اور صدر اردگان کے دورے کے شیڈول کو حتمی شکل ملنے کے بعد گزشتہ ہفتے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہیلتھ خواجہ شمائل کی سربراہی میں ایک دفد ترکی گیاتھا جہاں معاہدے کی تفصیلات طے کی گئیں اور آج شام لاہور کے شاہی قلعے میں ہونیوالی تقریب میں صدر اردگان کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط ہوں گے ۔

ترک صدر کی مشترکہ کانفرنس میں شرکت

حکومت پنجاب اور ترک حکومت کے درمیان ہونیوالے اس معاہدے کے تحت ترک حکومت طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ کورول ماڈل کے طورپر چلائے گی اورباقی ہسپتالوں میں بھی وہی میکنزم لاگو کیاجائے گا۔ معاہدے کے تحت ترک حکومت ہسپتال کاانتظام وانصرام ، مریضوں کی دیکھ بھال اور مفت ادویات کی مریضوں کوشفاف طریقے سے فراہمی میں حکومت پنجاب کی مدد کرے گی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاکہناتھاکہ علاج معالجے کی معیاری سہولتیں ہر شہری کا حق ہے اور حکومت پنجاب اس مقصد کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے، عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل کی کمی نہیں ہے، اگر طبی شعبے سے وابستہ افراد اپنے فرائض محنت اور احساس ذمہ داری سے سرانجام دیں اور وسائل کا صحیح استعمال کریں تو مریضوں کو مزید بہتر طبی سہولتیں میسر آئیں۔ طبی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اصلاحاتی پروگرام وضع کیا جا رہا ہے اور وہ خود اصلاحاتی پروگرام کی نگرانی کریں گے ۔

 

 

 


ایمزٹی وی (اسلام آباد) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی جہاں انہوں نے ترک صدر کی تقریر سنی اس ھوالے سے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ترک صدر کی تقریر اچھی تھی ۔

اس دوران صحافی نے موقع پا کر آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھارتی جارحیت سے متعلق سوال پوچھ لیا جس پر انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہیں ،بھارتی جارحیت پر کسی بھی پریشانی کی ضرورت نہیں ۔اسکے بعد آرمی چیف نے یہ کہہ کر مزید بات کرنے سے انکار کردیا کہ میں روز آپ سے بات کرتا ہوں آج رہنے دیں ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)ترک صدر نے صرف دو گھنٹوں میں دو اہم فورمز پر مسئلہ کشمیر پر گفتگو کر کے نہ صرف پاکستانیوں بلکہ کشمیریوں کے بھی دل جیت لیے ۔ برادر ملک کے صدر نے پہلے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مسئلہ کشمیر پر تفصیل سے گفتگو کی ۔بعدازاں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیریوں کی آزادی کے لیے تفصیلی بات کی جسے سن کر نہ صرف پاکستانیوں کے دل بڑے ہو گئے بلکہ کشمیریوں نے بھی ان بیانات کا خیر مقدم کیا ۔ رجب طیب اردوان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اپنا دو ٹوک موقف پیش کر کے مودی کو واضح پیغام دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاﺅس میں مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں تاہم ترکی کشمیری بھائیوں پر مظالم سے آگاہ ہے ۔مسلمانوں کے درمیان نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں تاہم پاکستان کیساتھ ترکی کا تعلق روز آخر تک قائم رہے گا۔

انہوں نے اس سے قبل وزیر اعظم ہاﺅس آمد پر وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیر کے حوالے سے کہا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں ، پاکستان اور بھارت کو کشمیر کا معاملہ ملکر مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئیے ۔

رجب طیب اردوان نے کہا ہے اقوام متحدہ کو چاہئیے کشمیر کے معاملے پر اپنی قراردادوں پر عمل کرائے تاکہ یہ درینہ ایشو حل ہو سکے ۔ پاکستان اور ترقی کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رہے گا ۔داعش سمیت دہشتگردوں کو مسلم دنیا سے باہر پھینک دینا چاہئیے ۔متحدہ ہو کر دہشت گردوں کو ختم کرنا ہو گا ۔ پاکستان کیساتھ تعلق روز آخر تک قائم رہے گا ۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/اسلام آباد)وزیر مملکت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمن نےمتحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبد اللہ الباشا النوایمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے تصورات کے فروغ میں متحدہ عرب امارات کے تعاون کے خواہاں ہیں، 2013 میں ہمارا ملک دہشت گردی کی آماجگاہ بن چکا تھا لیکن وزیراعظم کے نظریات کی روشنی میں ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے اطلاق سے بہت بہتری آئی ہے.

سرمایہ کاری میں اضافہ،جی ڈی پی میں ٹیکس کی شرح بہتر اور بین الاقوامی کمیونٹی کا پاکستان پر اعتماد و بھروسہ بحال ہوا ہے

وزیر مملکت نے کہا کہ شیخ زید اسلامک سنٹرز (لاہور ،کراچی ،پشاور) کی حکومت نے 2015 میں گرانٹ ایک ملین سالانہ سے بڑھا دی ہے ۔ ہم نئے پروگراموں کے آغاز کے لیے ان مراکز کی فنڈنگ بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔

ان اداروں کو نیشنل ایکشن پلان سے منسلک کر رہے ہیں تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حل تلاش کرسکیں۔ سفیر نے کہا کہ ہم ان مراکز کے سلسلہ میں معاہدے کی تجدید کے خواہاں ہیں

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد) یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکسلا کے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ہر ضلع میں یونیورسٹی کیمپس قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔

 

  انجینئرز ترقی کے معمار ہیں، ہمیں ایجادات کی ریس میں دیگر قوموں کے ہم پلہ ہونا ہوگا۔علاوہ ازیں تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم پر نظرثانی اور رٹہ ازم ختم کر کے تصوراتی تعلیم پر زور دیا جا رہا ہے ۔  

 

یہ ایجادات کا دور ہے ، اس میں جدید تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنا ہوگا۔ امتحانی نظام بہتر بنائے بغیر نصاب اور اساتذہ کی تربیت بے سود ہے ، جب تک طلبا کی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں نہیں جانچا جاتا ذہین دماغوں کا ابھر کر سامنے آنا ممکن نہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ امتحانی نظام بہتر بنائے بغیر معیاری تعلیم ممکن نہیں، تین برسوں میں اعلیٰ تعلیم کا بجٹ 100 ارب روپے سے بڑھا کر 215 ارب روپے کر دیا ہے ۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی نے ڈی فارمیسی اور بیچلرز پروگرام میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ اور ایوننگ پروگرام) اور بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلے برائے سال2017ء کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع کردی گئی ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے طلباء کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرمیڈیٹ کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدواروں کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

ناظم امتحانات نے بتایا کہ پروگرام کے مطابق مذکورہ بالا گروپس کے پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم متعلقہ سیکشنوں سے تصدیق کے بعد جبکہ ریگولر امیدوار اپنے کالج پرنسپل سے تصدیق کے بعد بروز جمعرات 17 نومبر اور بروز جمعہ 18 نومبر کوایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بورڈ آفس کے اکائونٹس سیکشن میں جمع کرا سکتے ہیں۔