پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/ لاہور) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

13ڈینٹل کالجوں کے 784طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے539پاس جبکہ 243فیل قرار پائے۔

کامیابی کا تناسب68.93فیصد رہا۔ڈی مونٹ مورنسی کالج آف ڈنٹسٹری لاہورکی عائشہ سہیل نے605 نمبر لے کر پہلی پوزیشن ،ڈینٹل سیکشن پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کی مریم اسلم نے593 نمبر لیکر دوسری جبکہ اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی آمنہ خالد ے589 نمبرلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم/خیرپور) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے ناظم امتحانات کا دفتر کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں بدل دیا گیا ہے اب طلبہ اپنی اسناد کمپوٹرائزڈ طریقے سے حاصل کر سکیں گے۔

یہ بات یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ نے ناظم امتحانات کے دفتر میں کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ناظم امتحانات کا دفتر کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں تبدیل ہونے سے کرپشن اور دیگر شکایات ختم ہو جائیں گی ۔

جبکہ اس سسٹم کے آنے سے شفافیت کا عنصر مضبوط ہو گا اور ملازمین پر کام کا بوجھ بھی کم ہو گا ناظم امتحانات ڈاکٹر آصف علی شاہ نے اس موقع پر بتایاکہ کمپیوٹرائزڈ سسٹم امتحانی ونگ کے پروگرامر اعجاز احمد سومرو نے بنایا ہے ۔

جو لطیف یونیورسٹی کے امتحانی شعبے کے ملازم ہیں جس پر یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے اعجاز سومرو کی عقلمندی سے متاثر ہو کر اپنی تنخواہ میں سے ان کو 10ہزار روپے ماہانہ جبکہ ڈاکٹر آصف علی شاہ نے اپنی تنخواہ میں سے اعجاز سومرو کو 5ہزا ر روپے ماہانہ انعام کے طور پر دینے کا اعلان کیا ۔

دریں اثناء الائیڈ کنسلٹنٹ کراچی کے وفد نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کا دورہ کیا بعدازاں انہوں نے ڈاکٹر پروین شاہ کے ساتھ ملاقات کر کے ان کو یونیورسٹی کے بہتر انتظامی و تدریسی امور چلانے پر مبارکباد دی وفد نے اس موقع پر کہاکہ یونیورسٹی کے تمام شعبوں کو دیکھ کر ان کو یقین ہو گیا ہے کہ خیرپور یونیورسٹی بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی بن جائے گی۔

اس موقع پر پرووائس چانسلر ڈاکٹر نور احمد شیخ ،رجسٹرار اسد رضا عابدی،پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری،مداحسین قریشی ،غلام شبیر کنبھر،پروفیسر غلام علی ملاح اور دیگر موجود تھے ۔

 

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم/جوہی) جوہی مین پرائمری اسکول کے 5 کمروں میں دراڑیں پڑنے سے سیکڑوں بچوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو گیا۔

گذشتہ 3سال سے خستہ حال عمارت کی مرمت اور تعمیر کیلئے منتخب نمائندوں کے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران کی جانب سے بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا جا سکا ۔

تفصیلات کے مطابق جوہی شہر کے مین پرائمری اسکول کے پانچ کمروں میں گذشتہ 3سال سے دراڑیں پڑ گئی ہیں خستہ حال عمارت میں سیکڑوں بچے زیر تعلیم ہیں ان بچوں پر ہر وقت تلوار لٹک رہی ہے۔

لیکن بار بار توجھ دلانے کے باوجود محکمہ تعلیم کے اعلی افسران نے کوئی نوٹس نہیں لیا واضح رہے کہ محکمہ ایجوکیشن ورکس کے افسران نے جوہی میں پرائمری اسکول کو خطرناک عمارت قرار دیکر بچوں کو اس عمارت میں تعلیم دینے سے منع بھی کیا تھا۔

لیکن محکمہ تعلیم جوہی اور دادو کے افسران کی لاپرواہی اور بے توجہی کے باعث سینکڑوں بچوں پرخوف کی تلوار لٹک رہی ہے ۔

اس سلسلے میں اسکول کے ہیڈماسٹر غلام محمد، اساتذہ عزیز سومرو ،علی نواز روسمانی نےبتایا کہ اسکول کے 5کمرے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں لیکن کوئی اس اہم مسئلے پر توجہ دینے کیلئے تیار نہیں جوہی کے مختلف سیاسی سماجی کاروباری ادبی مذہبی، ثقافتی اور انسانی حقوق سے وابستہ تنظیموں کے رہنماؤں غلام قادر ببر، علی نواز سومرو، یونس سولنگی رشید لغاری سمیت دیگر شہریوں نے ہنگامی بنیادوں پر اسکول کی عمارت نئے سرے سے تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مشقوں میں تمام اہداف حاصل کرلیے اورکامیاب مشقوں سے جنگی تیاریوں پر اعتماد میں اضافہ ہوا جب کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلیے تیار ہیں۔58223ecde6530

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کی سینٹرل کمانڈ کی جنگی مشقوں کا معائنہ کیا، پاک فوج کے سربراہ نے رات اور سحر کے آپریشنز دیکھے۔

COAS7

ترجمان کے مطابق سینٹرل کمانڈر کی جنگی مشقوں میں پہلی بار ورچوئل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا استعمال ہوا جب کہ مشقوں میں ملکی ساختہ مائن ڈسپنسنگ سسٹم کا پہلی بار مظاہرہ کیا گیا جس کے ذریعے میدان جنگ میں بارودی سرنگیں بچھائیں جاتی ہیں۔

 

ترجمان کے مطابق اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مشقوں میں تمام اہداف حاصل کرلیے، کامیاب مشقوں سے جنگی تیاریوں پر اعتماد میں اضافہ ہوا اور ملکی ساختہ سسٹم کی شمولیت سے خود انحصاری میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی کسی بھیمہم جوئی سے نمٹنے کیلیے تیار ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آج نادرا کے آن لائن شکایات سیل کا افتتاح کرینگے۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان آج نادرا کے آن لائن شکایات سیل کا افتتاح کرینگ اور اس موقع پرملکی سیکیورٹی کی صورت حال پر میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر نادرا میں آن لائن شکایات سیل قائم کیا گیا ہے جس میں شہری نادرا کی سروسز اور عملے سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت درج کرا سکیں گے۔شکایات کے اس خود کار نظام کا وزیر داخلہ آج افتتاح کرینگے۔

اس نظام کا مقصد نادرا کی سروس کو بہتر بنانے کے ساتھ جعل سازی کی روک تھام اور عملے کے رویے کو بہتر بناناہے۔

 

 

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے 139یوم ولادت پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ محمد اقبالؒ کا بچوں اور نوجوانوں کے لئے شاعرانہ کلام ان میں جذبہ حب الواطنی اور خدمت انسانیت پیدا کرتا ہے،علامہ اقبالؒ نے رنگ و نسل پر پر دھیان نہ دینے کی تلقین کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام انسان اللہ تعالیٰ کی نظر میں برابر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم ایک لازوال ضابطہ حیات ہے جس کا مطالعہ انسان کو رشد و ہدایت نصیب کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی عوام کو اقبال کے نظریات و افکار کا مطالعہ اور اس پر پیروی کرنا اشد ضروری ہے تاکہ ہم دنیا پر ثابت کر سکیں کہ پاکستان ایک ناقابل تسخیر قوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آج تحریک پاکستان کے اس جذبے کی ضرورت ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں یکجا کرکے پاکستان کے قیام کے حصول کو ممکن بنایا۔

 

 

ایمزٹی وی(پشاور) پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ حاصل کرنے والی افغان خاتون شربت گلہ کو عدالتی حکم پر 15روزہ سزا کے بعد افغانستان ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے ۔

شربت گلہ کو ایف آئی اے نے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کے الزام پر پشاور سے گرفتار کر کے عدالت پیش کیا تھا جہاں پر اسے 15روزہ کی سزا ، 1لاکھ 10ہزار روپے جرمانے کے ساتھ ساتھ 9نومبر کوڈی پورٹ کر نے کا حکم سنایا گیا تھا ۔

سزا پوری ہونے کے بعد شربت گلہ کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔ شربت گلہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج اور ہیپا ٹائٹس میں مبتلا تھی۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں میں فوجی مشقوں کے جائزے کے بعد جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں،دشمن کو اسٹریٹیجک غلطی کا بھرپور جواب دیا جائے گا،مشقوں نے اپنے مقاصد حاصل کرلئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مشکل وقت کے باوجود ہماری صلاحیتوں کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے،فوجی مشق سے حربی تیاریوں سے متعلق ہمارا اعتماد بڑھاہے،مسلح افواج کے عزم ،ہمت اور کارناموں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے، ہم نے خود کودشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلیے تیار رکھا ہوا ہے،دشمن جان لے ہم بالخصوص مغربی سرحدپردہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مکمل تیارہیں۔

آرمی چیف نے رات کھاریاں کے قریب فیلڈ ایریا میں گزاری،آرمی چیف نے سینٹرل کمانڈ کے رات اورصبح کے آپریشنزکامعائنہ کیا۔

 

 


ایمزٹی وی(کوئٹہ) سانحہ 8اگست سے متعلق انکوائری کمیشن کی سماعت ہوئی ہے،سول اسپتال کے ڈاکٹروں کے بیانات رکارڈکیے گئے ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی پولیس نے کہا کہ صرف 4 فائر ہوئے،پولیس کی کارکردگی کاگراف نیچے جا رہا ہے۔

ڈاکٹر زریں گل نے اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ سول ہسپتال میں دھماکے کے بعد شدید فائرنگ ہوئی،یہ فائرنگ چند منٹ تک جاری رہی،ایمرجنسی روڈوالے گیٹ پرکسی کی تلاشی ہوتے نہیں دیکھی،میں دھماکے میں زخمی بھی ہوئی تھی،فہرست میں میرا نام معمولی زخمی کے طور پر لکھاگیا،مجھے یہ مالی معاونت نہ بھی ملے تو کوئی بات نہیں،حکومت پنجاب کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ روپے ملے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد )جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان نے عمران خان پر نکاح کے حوالے سے جھوٹ بولنے پر انہیں نااہل قرار دلانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے۔

جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان کی طرف سےالیکشن کمیشن میں دائردرخواست میں نکتہ اٹھایاگیاہےکہ عمران خان نےاپنےنکاح کے حوالےسےجھوٹ بولا ہے۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ نکاح کےبارےمیں غلط بیانی کرکےعمران خان آرٹیکل62اور63کی زد میں آ گئےہیں،لہٰذا رکنِ پارلیمان کی حیثیت سےانہیں نااہل قرار دیا جائے۔