پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(اسلام آباد) سعودی فضائیہ (رائل سعودی ایئرفورس) پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں میں دلچسپی لے رہی ہے اور یہ طیارے بڑی تعداد میں خریدنے کی خواہش مند بھی ہے۔

خبروں کے مطابق اس خواہش کا اظہار سعودی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل محمد صالح العتیبی نے دو روز پہلے اپنے دورہ پاکستان میں کیا ہے تاہم پاک فضائیہ کے ذرائع سے اب تک اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔
قبل ازیں پاکستان میں سعودی عرب کے موجودہ سفیر عبداللہ مرزوق الظہرانی کے حوالے سے بھی ایسی خبریں آچکی ہیں کہ سعودی حکومت، پاکستانی دفاعی مصنوعات میں دلچسپی لے رہی ہے لیکن یہ پہلا موقعہ ہے کہ جب خاص طور پر سعودی فضائیہ کےلئے جے ایف 17 تھنڈر کی ممکنہ خریداری سے متعلق کوئی خبر شائع ہوئی ہے

دفاعی تجزیہ نگار اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ سعودی فضائیہ کے بھاری لڑاکا طیاروں میں ایف 15، یوروفائٹر ٹائفون اور پاناویا ٹورنیڈو شامل ہیں جب کہ ہلکے لڑاکا طیاروں میں اس کے پاس پرانی قسم کے ’’ایف 5 ای ٹائیگر II‘‘ ہی موجود ہیں جو نارتھروپ گرومین کے تیار کردہ ہیں۔
چونکہ پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر ہلکے اور کثیرالمقاصد لڑاکا طیاروں ہی سے تعلق رکھتا ہے، اس لئے ممکنہ طور پر یہ سعودی فضائیہ میں ان ہی پرانے ایف 5 لڑاکا طیاروں کی جگہ لے گا۔ پاکستانی ’’تھنڈر‘‘ کی خریداری سے سعودی فضائیہ کو بہ یک وقت دو فائدے ہوں گے: اخراجات میں کمی اور جدید طیاروں کا حصول۔
یہ بات اس لئے بھی درست ہے کیونکہ جے ایف 17 تھنڈر میں نہ صرف جدید ترین ریڈار نصب کرنے کی تیاری ہے بلکہ یہ حدِ نظر سے دور تک، فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں (BVRAAM) سے بھی لیس کیا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں اسے استعمال میں رکھنے کی لاگت (آپریشنل کاسٹ) بھی بہت کم ہے۔
یہ بھی ممکن ہے کہ سعودی عرب، پاکستان سے دو نشستوں والے ’’جے ایف 17 بی‘‘ خریدے تاکہ انہیں اپنے پائلٹوں کی تربیت کے علاوہ زمینی اہداف کے خلاف مخصوص کارروائیوں میں بھی استعمال کرسکے۔ واضح رہے کہ ’’جے ایف 17 بی‘‘ کی اوّلین پروازیں اس سال کے اختتام تک متوقع ہیں۔

یہ امکان بھی بعید از قیاس نہیں کہ سعودی عرب، پاکستان سے دونوں طرح کے (یک نشستی اور دو نشستی) جے ایف 17 لڑاکا طیارے بتدریج خریدنا چاہتا ہو۔ یہ نکتہ اس لئے بھی قابلِ توجہ محسوس ہوتا ہے کیونکہ اس وقت یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی افواج کو مسلسل مزاحمت کا سامنا ہے۔ حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیاں سب سے مؤثر ثابت ہورہی ہیں لیکن اس ضمن میں امریکی اور یورپی لڑاکا طیاروں کے اخراجات سعودی عرب پر بھاری اقتصادی بوجھ کے طور پر مسلط ہیں جسے کم کرنا بہت ضروری ہے۔ پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے یہاں بھی کم خرچ بالا نشین حل کا درجہ رکھتے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیراعظم استعفیٰ کیوں دیں ؟ کسی کے کہنے سے کوئی مجرم نہیں بن جاتا، اچھی ہوا ہے کہ لوگ سپریم کورٹ میں چلے گئے ہیں کیونکہ اب کایا پلٹ جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی کے کہنے سے کوئی مجرم نہیں بن جاتا، پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیراعظم استعفیٰ کیوں دیں؟ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی تلاشی سے کیوں بھاگ رہے ہیں ، اچھا ہوا لوگ سپریم کورٹ چلے گئے کیونکہ اب کایا پلٹ جائے گی، اب عمران خان گرفت میں آئیں گے اور ان کی ٹیم کی نااہل ہو جائے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ روز روز قلابازیاں معاشرے میں نہیں چلتیں جبکہ فرقہ واریت سے قوم تقسیم ہوتی ہے، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔
آرمی چیف کی تبدیلی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تبدیلی وزیراعظم کی صوابدیدی ہے، آئین اور قانون کے تحت ایک آرمی چیف جاتا ہے، دوسرا آتا ہے ۔

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے ،بھارتی فوج لاشیں گرائے اور ہم تماشا دیکھیں یہ نہیں ہوسکتا،مظفر وانی کی شہادت نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیر اہتمام 24 نومبر کو سیز فائر لائن توڑنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے مرکزی چیئرمین یوتھ ونگ راجہ ثاقب مجید، سابق وزیر مرتضیٰ گیلانی، میر عتیق، انصر پیرزادہ، خواجہ شفیق، میر امتیاز، شیخ مقصود،اظہر گیلانی، سجاد عباسی، عاصم نقوی، یاسر نقوی، راجہ قضافی ، راجہ افتخار، ہارون آزاد، محسن مجید، راجہ اکمل، صفید عباسی، عاصم نقوی، وقاص گیلانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/قصور)گورنمنٹ ڈگری کالج پتوکی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں فائرنگ سے پانچ طالب علم شدید زخمی ہو گئے ۔

گزشتہ روز فہیم جٹ، طاہر ، صابر علی کی ملک برادران ملک عامر، ملک عادل اور حافظ بہادر علی کیساتھ لڑائی ہو گئی ۔

جس پر دونوں گروپوں کے حمایتی بھی آگئے ۔ لڑائی کے دوران فائرنگ شروع ہو گئی جس سے ساجد ،طاہر ، ذیشان، شبیر علی اور ساگر علی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 
 

 

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/راولپنڈی) لاہور ہائی کورٹ کی 150 سالہ تقریبات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ جوڈیشری راولپنڈی نے گزشتہ روزسرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے بچوں کو جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں قائم عدالتوں کا خصوصی دورہ کروایا۔

جس میں بچوں کو کورٹس کی کارروائی کے متعلق ڈاکو منٹری دکھائی گئی۔بعدازاں بچوں کو کورٹ کا وزٹ کراکر عدالتوں میں روزمرہ کی کارروائی کے متعلق معلومات فراہم کی گئیں ۔

اس موقع پر بچوں نے عدالتی امور کے بارے میں مختلف سوالات کیے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن بہادر علی خان نے بچوں کے سوالات کے جواب دیئے ۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو عدالتی امور سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ اسی نوجوان نسل نے مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/راولپنڈی) بے نظیر بھٹو ہسپتال میں زندہ طالبہ کو مردہ قرار دینے کی انکوائری تاحال مکمل نہ ہوسکی۔

ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے ڈیوٹی ڈاکٹروں کو بے گناہ قراردے دیاگیا۔معلوم ہواہے کہ بے نظیر ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج بی کام کی زندہ طالبہ حفصہ کو مردہ قراردئیے جانے کے واقعہ کی شکایت پر سیکرٹری صحت پنجاب نے 3اکتوبرکو انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے 48گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی تھی ۔

جو تاحال مکمل نہ ہوسکی جس پر ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ انکوائری کیلئے مریضہ کے لواحقین ابھی تک کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے ۔

جس کے باعث انکوائری مکمل نہیں ہوئی جبکہ اپنے طور پر جو انکوائری کی گئی ہے اس میں ڈاکٹروں کی کوئی غفلت سامنے نہیں آئ۔ بینظیر ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے ڈیوٹی ڈاکٹروں کو بے گناہ قراردے دیاگیا

واضح رہے کہ اس کے علاوہ روڈحادثہ کے زخمی نوجوان ولید کو انتہائی نگہداشت وارڈ جبکہ 19 سالہ آمنہ کو شعبہ گائنی میں ڈیوٹی ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث فوت ہوجانے کے الزامات کی الگ الگ انکوائری میں بھی ڈیوٹی ڈاکٹروں کی غفلت ثابت نہیں ہوسکی۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/اسلام آباد) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے نئے تعلیمی سال میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے امیدواروں کے لئے خصوصی شکایات سیل قائم کر دیا ۔

قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر سید اظہر علی شاہ نے بتا یا کہ سیل کے قیام کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلہ لینے والوں کی شکایات کا ازالہ کرنا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ نئی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمشن پالیسی کے مطابق پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج صرف پی ایم اینڈ ڈی سی کی جانب سے مقرر کردہ فیس 642000روپے وصول کر سکتے ہیں۔

انہوں نے طلباء کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی درخواست / شکایت ای میلThis email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. یا ویب سائٹwww.pmdc.org.pk کے ذریعے درج کرو ائیں ۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/کراچی) جامعہ کراچی کے شعبہ اسپیشل ایجوکیشن اور معروف این جی او نےآگاہی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

تقریب گزشتہ روز شعبہ ٹیچرز ایجوکیشن میں منعقد ہوئی ۔مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کی جانب سے رئیس کلیہ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ناصر سلمان ،پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن جبکہ آگاہی این جی او کی جانب سے پرویش چوہدری نے دستخط کیے ۔

اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر بھی موجود تھے ۔مذکورہ یادداشت کا مقصد مستقبل کے فریم ورک اور پالیسی ڈیزائنز مرتب کرنا ہے۔

جس کے ذریعے پاکستان اسٹیٹ آف دی فیوچر انڈیکس کی اشاعت کی جاسکے ۔اس ضمن میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کو ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کے لئے انگیج کیا جائے گا۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/کراچی) محکمہ ثقافت ،سیاحت و نوادرات حکومت سندھ نے امریکا اور ترکی سمیت مشرق و مغرب کے تمام ممالک کو پیش کش کی ہے کہ علم و ثقافت کے پھیلاؤ میں دلچسپی لینے والے ہر ملک کو صوبہ سندھ میں محکمہ ثقافت و سیاحت کی جانب سے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اپنی ثقافت و تہذیب کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کے لئے ثقافتی تبادلے کے پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

جس کے حوالے سے تمام ممالک کے قونصل جنرلز کو خط لکھے گئے ہیں۔ امریکا کے بعد ترکی نے سندھ کی مختلف لائبریریز میں ثقافتی کارنرز قائم کرنے میں پہل کی ہے .

تقریب سے خطاب اور بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ترکی کے قونصل جنرل کے گری یوسین ، حسن کوبیک اور موسیٰ ارباس پر مشتمل ترکی کے وفد نے محکمہ ثقافت سندھ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے صوبائی وزیر ثقافت کے ساتھ سندھ ترک کلچرل کمپلیکس کے قیام کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کیے ۔

معاہدے کی رو سے ترکی محکمۂ ثقافت کی کراچی میں قائم لیاقت میموریل لائبریری میں ترکش کلچرل کمپلیکس قائم کرے گا جہاں پر ترک زبان کی کلاسیں اور مختلف ثقافتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے کہا کہ سندھ ترک کلچرل سینٹر کے قیام سے سندھ اور ترکی کی ثقافتی، علمی و ادبی مشترکہ سرگرمیوں کا انعقاد ہوگا اور اس کے علاوہ سندھ اور ترکی کے ثقافتی پروگرامز بھی منعقد ہونگے.

 
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/کوئٹہ) محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مخصوص تعلیمی اداروں کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے اس لئے تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں ایک ہفتے کےلئے معطل کردی جائیں۔

ڈی ای او کوئٹہ کی جانب سے تعلیمی اداروں کو بھجوائے گئے مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر اسکولوں کی سیکیورٹی ناگزیر ہے، اس لئے اسکولوں کی حفاظت پر مامور اہلکار اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور بغیر شناخت کسی بھی شخص کو اسکول میں داخل نہ ہونے دیا جائے, اسکول میں داخل ہونے کے بعد کسی بھی طالب علم کو باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔

دوسری جانب کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن نے بھی تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

جبکہ آئی ٹی ، اورویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق تدریسی عمل کو جزوی معطل کردیا گیا ہے اسی لئے طلبہ و طالبات کےلیےیونیورسٹی بسیں نہیں چلائی گئیں۔