پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ نے بھی سیالکوٹ کے عوام کے فیصلے کی تائید کر دی ہے۔ وکٹیں اڑانے کا خواب صرف خواب ہی رہے گا، ہم نواز شریف کی قیادت میں بیٹنگ کرتے رہیں گے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے این اے 110 میں دھاندلی سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست خارج ہونے کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ اور عدلیہ کا شکر گزار ہوں۔ میرے پاس اللہ تعالی کا شکر بجالانے کیلئے الفاظ نہیں ۔عدلیہ نے بھی سیالکوٹ کے عوام کے فیصلہ کی تائید کی۔“ انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کے لوگوں کی دعائیں میرے ساتھ تھیں۔

 

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی اور دفاع کی وکٹ گرانے میں ناکام ہو گئی ہے اور سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سے وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف کی کامیابی کے خلاف عثمان ڈار کی اپیل خارج کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ آصف پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کئے تھے اور انتخابات کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخابات کرانے کی اپیل دائر کی تھی تاہم سپریم کورٹ نے یہ اپیل مسترد کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

واضح رہے کہ عثمان ڈار نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے سے قبل الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا تھا جس نے خواجہ آصف کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ خواجہ آصف کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے فیصلہ آنے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اور نادرا کی رپورٹ میں کوئی الزامات ثابت نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف 21 ہزار ووٹوں کی برتری سے جیتے تھے اور ہم نے سپریم کورٹ سے کہا کہ اگر جعلی ووٹوں کو نکال دیا جائے تو بھی ان کی برتری 16 ہزار رہ جاتی ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سپریم کورٹ نے متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماءعثمان ڈار کی اپیل خارج کر دی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ الیکشن قوانین میں اصلاحات کی کمیٹی کام کر رہی ہے اور امید ہے کہ وہ جلد ہی اپنا کام مکمل کر لے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ سول ہسپتا ل اور پولیس ٹریننگ سکول کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا گیاہے اوردونوں واقعات کے سہولت کاروں کو بھی پکڑلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ ثناءاللہ زہری نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچائیں گے،دہشت گرد بھاگ رہے ہیں لیکن ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے قومیں ختم نہیں ہوتیں، وطن دشمنوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ماریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان آج پر امن ہے پہلے عوام دہشت گردوں سے ڈر کر بھاگ رہے تھے اب وہ جان بچاکر بھاگ رہے ہیں۔ ن لیگ کی حکومت نے بلوچستان کو پر امن اور محفوظ بنانے کا اپنا وعدہ پورا کردیا۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)این اے 110کے دھاندلی کیس میں تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے شارٹ آرڈر کے ذریعے اپیل مسترد کی ہے ابھی اس پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا ۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110میں دھاندلی کے الزام کی اپیل خارج ہونے پر تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ عدالت عظمیٰ نے ہمارے ثبوتوں کو مکمل طور پر مسترد کردیاکیونکہ ابھی سپریم کورٹ نے شارٹ آرڈر کے ذریعے اپیل مسترد کی ہے۔

عدالت اعظمیٰ اپیل مسترد کرنے کی وجو ہات تفصیلی فیصلے میں جاری کرے گی جس کے بعد اس پر تبصرہ کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سماعت کے دوران دلائل ختم کر کے عدالت عظمیٰ میں ایک حدیث سنائی ہے جس کے مطابق رسول کریمﷺنے صحابہ کرام سے کہا کہ تم سے پہلے امتوں کی تباہی کا سبب یہ تھا کہ کمزور پر قانون پوری قوت سے لاگو ہوتا تھا لیکن طاقتور کو دیکھ کر قانون آنکھیں پھیر لیتا تھا ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) انتخابی اصلاحات کمیٹی الیکشن کمیشن کومالی خود مختاری دینے اورانتخابی ضابطہ اخلاق کو انتخابی قوانین کاحصہ بنانے پر تیار ہوگئی۔ نئی سیاسی جماعت کے اندراج پربھاری فیس مقررکرنے اور 3 سال تک فنڈزکی تفصیلات جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعت کوڈی لسٹ کرنے کااختیار بھی الیکشن کمیشن کودینے پراتفاق ہوگیا۔

انتخابات میں ریٹرننگ افسران کیلیے ماتحت عدلیہ کوترجیح دینے اورسیاسی جماعتوں کو صرف5کروڑتک انتخابی اخراجات کی اجازت دینے پر بھی اتفاق ہوگیا۔ ارکان پارلیمنٹ کے سالانہ گوشواروںکی جگہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے اورالیکشن کمیشن کے فیصلے صرف سپریم کورٹ میں چیلنج کیے جانے پر اتفاق نہ ہوسکا۔

یونیفائیڈ الیکشن ایکٹ 2016 کے مسودے پر انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے کام مکمل کرلیا۔ زاہد حامد کی صدارت میںقائم ذیلی کمیٹی نے 68 اجلاس کیے اور22 ماہ بعد یونیفائیڈ الیکشن ایکٹ2016کے مسودے پراتفاق کرلیا۔ ذیلی کمیٹی آئندہ اجلاس میں ایکٹ 2016 کا مسودہ پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی میں منظوری کیلیے پیش کرے گی۔

میڈیا کو دستیاب ایکٹ کی کاپی کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی سزاہوگی، الیکشن کمیشن توہین عدالت آرڈر 2003 کے تحت کسی کوسزاسناسکے گا۔ ایکٹ کی منظوری کے بعدالیکشن کمیشن کوپارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور دیگرآئینی اداروں کی طرح چارج بجٹ دیاجائے گا۔ ایکٹ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اورریٹرننگ افسران کی تعیناتی کیلیے ماتحت عدلیہ کو ترجیح دینے کی شق بھی شامل ہے۔

الیکشن کمیشن افسران دوسری اورسرکاری ملازمین تیسری ترجیح ہوںگے۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق اسمبلی اورسینیٹ انتخابات کیلیے ہائیکورٹ کاجج جبکہ مقامی حکومتوںکے الیکشن کیلیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یاایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز ٹریبونل کے سربراہ ہوںگے۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ سندھ) جامعہ سندھ جام شورو میں داخلوں کے لئے پری انٹری ٹیسٹ ہفتے کو منعقد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ سندھ جام شورو کی جانب سے بیچلر ڈگری پروگرامز 2017ءمیں داخلے کے لیے علامہ آئی آئی قاضی کیمپس اور بدین‘ میرپورخاص‘ دادو‘ ٹھٹھہ اور لاڑکانہ کیمپس میں قائم کیمپسز میں ہفتہ 12 نومبر 2016ءکو منعقد ہونے والے پری انٹری ٹیسٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

اس سلسلے میں جامعہ سندھ کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق جامعہ کی جانب سے امیدواروں کی سہولت کے لیے حیدرآباد‘ قاسم آباد‘ لطیف آباد‘ کوٹری اور جام شورو پھاٹک سے پوائنٹ بسیں چلائی جائینگی

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین کی خصوصی ہدایات پر جماعت نہم سائنس وجنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارمز برائے سال 2017 جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 30نومبر 2016تک توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہاکہ سائنس وجنرل گروپ ریگولر کے امتحانی فارمز 14نومبر سے 30 نومبر تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کرائے جاسکتے ہیں

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز،سلطان زین العابدین یونیورسٹی ملایشیاء کے باہمی اشترک سے موٹاپے اور معیارِ زندگی پر تین روزہ سمپوزیم کا انعقاد کررہی ہے۔

جو 15سے 17نومبر تک ڈائو یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں منعقد کیا جائے گا۔ جس کا موضوع زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے موٹاپے سے لڑائی ہے

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)ملائشیاء کے قونصل جنرل اسماعیل بن محمد نے کہا کہ ملائشیاء اور پاکستان کے مابین مثالی تعلقات قائم ہیں ۔پاکستانی جامعات بالخصوص جامعہ کراچی کا ملائشین پام آئل بورڈ سے اشتراک لائق تحسین ہے۔

مجھے امید ہے کہ یہ اشتراک آئندہ بھی جاری رہے گا۔پام آئل ملائشیاء میں کافی مقبول ہے مگر پاکستان میں لوگ اس کی اہمیت وافادیت سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتے باوجود اس کے ملائشین پام آئل پاکستان کی فوڈ انڈسٹری کا ایک اہم جز ہے ،ملائشین حکومت پاکستان کو بہترین معیار کا پام آئل درآمد کرتاہے۔

مجھے امید ہے کہ مذکورہ پروگرام سے پاکستانی اساتذہ اور طلبہ کو ملائشین پام آئل کی اہمیت وافادیت سے متعلق بھر پور آگاہی ملے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار بعنوان: ’’پام آئل کے صنعتی ،صحت اور معاشی فائدے ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے ملائشیاء کے قونصل جنرل اسماعیل بن محمد کو جامعہ کراچی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ملائشیاء کے مابین دوستانہ تعلقات استوار ہیں۔

 

ایمزٹی وی(پشاور) انسداد دہشت گردی فورس نے مالا کنڈ میں کارروائی کر کے ایک اہم دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی نے مالا کنڈ کے علاقے چک درہ کے بازار میں کارروائی کر کے دہشت گرد شہراز کو گرفتار کیا ۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گر د نے 2009میں اپنے ساتھیوں سمیت مسجد پر حملہ کیا تھاجس کے نتیجے میں 33افراد جاں بحق اور 10زخمی ہو ئے ۔