پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/کراچی) جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ نظمیات وانصرام پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہاکہ کسی بھی ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے طلبہ اور نوجوان ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ زندہ قومیں اپنے طلبہ اور نوجوانوں کو مستقبل کا معمار سمجھتی ہیں اور ان کیلئے قومی پیمانے پر تعلیمی سہولتوں کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ مقابلوں اور تفریحی لمحات کا اہتمام کرتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام منعقدہ ’’ٹیلنٹ ہَنٹ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسزنے اپنے قیام سے ہی ان امور پرتزویراتی تقاضوں سے عمل پیراہے۔

اس موقع پر چیئر مین سمٹ بینک علی پسنانی نے کہا کہ ایک کامیاب سربراہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ خوداعتماد ہونے کے ساتھ خود پر ہونے والی تعمیری تنقید کی حوصلہ افزائی کرنے کی طاقت رکھتا ہو۔

چیئر مین سمٹ بینک نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے ایسے طلبہ جنہیں مالی مشکلات درپیش ہیں انہیں سمٹ بینک بلاسود قرضے فراہم کریگا ۔

چیئر مین شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹرشبیب الحسن نے کہا کہ ہمارے طلبہ انتہائی قابل ہیں اگرانہیں صحیح مواقع فراہم کئے جائیں تووہ زندگی کے ہر شعبہ میں اپنا لوہا منواسکتے ہیں۔

 
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ میں بیرسٹر ظفراللہ خان کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنانے کے خلاف درخواست دائرکرائی گئی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ چیف جسٹس کمیشن بنانے کی حکومتی درخواست پہلے ہی رد کرچکی ہے، چیف جسٹس نے حکومت کو معاملے کی تحقیقات کے لئے قانون سازی کی تجویز دی تھی، انکوائری کمیشن بل 2016 پارلیمنٹ میں زیر التواء ہے تو ایسے میں عدالت پارلیمنٹ کے اختیار میں مداخلت کیسے کر سکتی ہے۔

درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے اور عدالتیں بھی پارلیمنٹ کے قوانین پر عمل درآمد کی پابند ہیں، عدالت معاملہ کی تحقیقات کے لیے ٹی او آرز بنانے کی مجاز نہیں۔ بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ کسی سیاسی خاندان کا تنازع عدالت کا اختیار سماعت نہیں ہے جب کہ کوئی بھی مخالف اس طرح عدلیہ کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ)جھل مگسی میں دو متحارب قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جھل مگسی کے علاقے گاجان میں لاشاری قبائل کے دوگروپوں کے درمیان ہونے والی لڑائی خونی معرکے میں بدل گئی جس کے نتیجے میں دو اطراف سے چھ افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
اطلاع ملتے ہی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی، کئی مورچی خالی کرالئے گئے، سترہ افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ۔لیویز ذرائع کے مطابق مسلح تصادم میں مرنے والوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردیں گئی ہیں جبکہ مزید گرفتاریوں کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/کراچی) بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کی طالبات نے سیپ سرٹیفکیٹ کورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سی آئی بی اے کنسلٹنگ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارسیپ سرٹیفکیٹ کورس کے امتحانات کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ملک بھر سے کل 77امیدوار شریک ہوئے جن میں 64بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے طلباء تھے۔
44طلباء نے کامیابی حاصل کی جس میں بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کی طالبات نے سیپ موڈیول فنانس میں نور بانو نے 99فیصد،

n


سیپ موڈیول ایچ سی ایم میں رقیہ نے 99فیصد

14914596 1701012323560066 1775357097 n


اور سیپ موڈیول فنانس میں مہوش ریاض نے 95فیصد نمبر حاصل کر کے ریکارڈقائم کیا ۔
واضح رہے کہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس یونیورسٹی نے پاکستان میں سب سے پہلے سیپ سرٹیفکیٹ کورس کا انعقاد کیا تھا۔

۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 258کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ۔
فہرست میں مسلم لیگ نواز کا کوئی بھی امیدوار شامل نہیں ہے ۔یہ نشست ن لیگ کے حکیم بلوچ کے استعفیٰ سے خالی ہوئی تھی ۔ حلقے میں انتخابات 22نومبر کو ہونے جا رہے ہیں جہاں مسلم لیگ نواز کے علاوہ دیگر جماعتوں کے 17امیدوار مد مقابل ہونگے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا تاج محمد حنفی سمیت 10آزاد امیدوار بھی مقابلے کیلئے تیار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم ، پاکستان تحریک انصاف کے مابین کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے ۔
یاد رہے کراچی میں مسلم لیگ نواز کے واحد ایم این اے عبدالحکیم بلوچ نے رکنیت سے استعفیٰ دیکر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی جس کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)پشاور کے نواحی علاقے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دوران اشتہاری سمیت کئی افراد کو گرفتار کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے خزانہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے رات گئے مشترکہ آپریشن کر کے اشتہاری سمیت 31افراد کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے 3مشین گن ، 4رائفلیں ، 9پستول اور سینکڑوں گولیاں ملی ہیں جبکہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔ اس کے علاوہ کرایہ داری ایکٹ کے تحت کوائف مکمل نہ ہونے پر 5افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاكستان تحریك انصاف نے سپریم كورٹ سے پاناما لیكس كا فیصلہ ہونے تك قومی اسمبلی کے اجلاس میں شركت نہ كرنے كا فیصلہ كیا ہے

ذرائع كے مطابق چیرمین عمران خان كی صدارت میں بنی گالا میں پارٹی كے كور گروپ كا اجلاس ہوا جس میں سیكرٹری جنرل جہانگیر ترین، سیكرٹری اطلاعات نعیم الحق، ڈاكٹر شیریں مزاری، شفقت محمود سمیت دیگر نے شركت كی۔
ذرائع كے مطابق اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس میں تحریك انصاف كی اراكین كے شركت حوالے سے مختلف آراء كا جائزہ لیا جب کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریك انصاف كے اراكین سینیٹ ایوان بالا كی اجلاسوں میں بھر پور انداز میں شریك ہوں گے تاہم جب تك سپریم كورٹ سے پاناما لیكس كیس كا فیصلہ نہیں ہوتا تحریك انصاف قومی اسمبلی اجلاسوں میں شركت نہیں كریں گے۔ 

ذرائع نے مزید بتایا كہ اگر ہم قومی اسمبلی كی طرح سینیٹ اجلاس كا بھی بائیكاٹ كرتے ہیں تو پھر ہمیں صوبائی اسمبلیوں كے اجلاسوں كا بھی بائیكاٹ كرنا ہوگا جب كہ خیبرپختونخوا میں تحریك انصاف كی اپنی حكومت ہے۔

ذرائع نے بتایا كہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے پاناما لیكس كیس كی سماعت كے دوران تیاری كے ساتھ كیس كا حصہ بننے كے لیے پارٹی كے قانونی ماہرین كا اجلاس اتوار كو بنی گالا میں طلب كیا ہے، اجلاس میں پاناما لیكس كیس كے حوالے سے حكمت عملی طے كی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز معروف قانون دان سینیٹر بابر اعوان نے بھی تحریك انصاف كے چیئرمین عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات كی، اس موقع پر تحریك انصاف كے رہنماء عثمان ڈار بھی موجود تھے، ملاقات میں 8 نومبر كو وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف كے خلاف عثمان ڈار كی جانب سے سپریم كورٹ میں كیس كی پیشی كے حوالے سے تبادلہ خیال كیا گیا۔

معروف قانون دان بابر اعوان نے اس موقع پر پاناما لیكس اور سیكیورٹی لیكس پر عمران خان كو قانونی اور آئینی نقاط كے حوالے سے بریفنگ دی۔ عمران خان نے كہا كہ پاناما لیكس كے معاملے پر شریف خاندان كے بیانات ریكارڈ پر ہیں، ہمارا عدالتوں پر نہ صرف اعتماد ہے بلكہ دل سے عدالتوں كو مانتے ہیں، پاناما لیكس پر ہمیں سپریم كورٹ سے انصاف كی امید ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(حب)بلوچستان کے علاقے گڈانی شپ یارڈ میں بحری جہاز سے مزید ایک لاش ملنے کے بعد سانحے میں ہونے والی ہلاکتوں کی کل تعداد 21 ہو گئی ہے۔ ادھر جہاز میں لگی آگ چوتھے روز بالآخر خود ہی بجھ گئی۔

جہاز میں کولنگ کا عمل مکمل کرنے کے بعد سرچنگ کی جائے گی۔ تحقیقات کے لئے وزیر اعظم پاکستان کی تشکیل کردہ ٹیم نیوی ہیلی کاپٹر کے ذریعے گڈانی پہنچی اور یارڈ کا دورہ کیا۔

دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا تھا کہ جہاز میں تیل موجود تھا تو بریکنگ کا عمل کیسے شروع ہوا۔ ادھر بلوچستان پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ اب تک تین ملزمان حراست میں لئے جا چکے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(گلگت بلتستان) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان کی سر براہی میں سیکورٹی کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں آئی جی ظفراقبال اعوان نے کہا کہ چہلم کے ماتمی جلوس کے حفاظتی انتظامات بالکل اس طرح ترتیب دیں جس طرح یوم عاشورہ کو ترتیب دئیے گئے تھے۔

فورتھ شیڈول والوں کی نگرانی مزید سخت کی جائے۔اہم مقامات کی حفاظت کےلئے سیکورٹی آڈٹ کی روشنی میں پلان ترتیب دین تمام اضلاع میں موجود افغانیوں کے مکمل انخلاءتک کاروائی جاری رکھی جائے۔ عارضی رہائشی ایکٹ 2016پر عملدار آمد کو یقینی بنایا جائے۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی مزید بہتر بنائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ اداروں کو اطلاع کیا جائے۔سی پیک روٹ پر ملحقہ اہم مقامات پل، عطاءآباد ٹنل، سست ڈرائی پورٹ اور چائنیز کی حفاظت کےلئے تما م وسائل بروئے کار لائی جائیں۔شاہراہ قراقرم پر چیکنگ کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے اور مسافروں کو بے جا تنگ نہ کیا جائے۔

غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کے خلاف جاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے۔،زیر تفتیش مقدمات کو جلد ازجلد نمٹاکر چالان عدالتوں میں پیش کئے جائیں۔ اشتہاری ملزمان اور دیگر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کےلئے کاروائیوں کو تیز کیاجائے۔یکم دسمبر سے PTCمیں اپر اور انٹر کے کورسز کا اجراءکیا جائے۔ فورس کے کسی آفیسر اور جوان کی ترقی کے دوران لیت و لعل برداشت نہیں کیاجائے گا۔

تمام اضلاع میں کوئیک رسپانس فورس کو ایکٹیو کیا جائے۔ اجلاس مین تمام اضلاع کے ایس ایس پیز نے اپنے اپنے ضلع کے مختلف امور کے حوالے سے آئی جی پی کو بریفنگ دی،اجلا س تمام ڈی آئی جیز ، سی پی او کے اے آئی جیز ، سپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی اور پی ٹی سی کے زمہ دارن سمیت تمام اضلاع کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے وزیراعظم کے کابینہ کو بائی پاس کرنے سے روکنے کے حکم کیخلاف حکومتی اپیل کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم کابینہ کی منظوری کے بغیر جو چاہے کر سکتا ہے جس پر حکومتی وکیل نے جواب دیا کہ حکومتی امور کے لئے مضبوط وزیراعظم کی ضرورت ہوتی ہے۔

فریقین کےدلائل سننے کے بعد عدالت عظمیٰ نے نظر ثانی اپیل خارج کردی، عدالت نے قرار دیا کہ آئین میں وزیراعظم کی نہ سولو فلائٹ کی گنجائش ہے اور نہ ہی کہیں لکھا ہے کہ وزیراعظم یا وزیر تنہا وفاقی حکومت ہیں لہذا رولز کبھی بھی آئین سے بالاتر نہیں ہو سکتے۔

دوران سماعت جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کیا وزیراعظم کابینہ کی منظوری کے بغیر جو چاہے کرسکتا ہے، آئین میں وفاقی حکومت کی تعریف بیان نہیں کی گئی لہذا وفاقی حکومت کابینہ کے مجموعے کو کہاجائے گااور ہر وفاقی وزیر وفاقی حکومت کہلائے گا۔
واضح رہے کہ رواں سال اگست میں سپریم کورٹ نے وزیراعظم کا کابینہ کو بائی پاس کرنے کا اختیار کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کابینہ کے فیصلے کے پابند ہیں اور وزیراعظم کابینہ کےفیصلے کو بائی پاس نہیں کر سکتے۔