پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(پشاور)  پشاور کی خصوصی عدالت نے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کے جرم میں گرفتار افغان خاتون شربت گلہ کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔ عدالت نے شربت گلہ کو پندہ روز قید اور1لاکھ 10ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شربت گلہ کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں شربت گلہ نے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کا اعتراف بھی کیا جس کے بعد عدالت نے ملزمہ کو سزا کے ساتھ ساتھ ملک بدر کرنے کا حکم دیدیا ۔

افغان سفیر عمر زخیوال کا کہنا ہے کہ شربت گلہ قانونی جنگ سے آزاد ہو گئی ہے اور امید ہے کہ وہ پیر کو افغانستان پہنچ جائے گی ۔ افغان سفیر کا مزید کہنا ہے کہ شربت گلہ کی افغان صدر سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔

یاد رہے افغان خاتون شربت گلہ کو چند روز قبل ایف آئی اے نے پشاور کے علاقے سے گرفتار کیا تھا ، ان پر غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا الزام تھا

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسرڈاکٹرمونس احمر کے مطابق کلیہ سماجی علوم جامعہ کراچی اورہائرایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان سماجی اورانسانی ترقی کو درپیش چیلنجز ‘‘26 نومبر سے شروع ہوگی۔

کانفرنس میں قومی اوربین الاقوامی ماہرین اوراسکالرز شرکت کریں گے ۔افتتاحی تقریب کے بعد سماجی اورانسانی ترقی کے مختلف موضوعات پر 19 پلینری اور 30 پیرالل سیشن منعقد ہوں گے جبکہ اختتامی سیشن سے قبل پینل ڈسکشن منعقد کیاجائے گا۔جس میں قومی اوربین الاقوامی مقررین اظہارخیال کریں گے ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سینیٹ میں قانون انصاف اور مذہبی امور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس سینیٹر جاوید عباسی اور سینیٹر حمد اللہ کی زیر صدارت ہوا جس میں سینیٹر تنویر احمد خان نے فیملی قوانین ترمیمی بل 2016پیش کیا ۔بل میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں ایڈز اور تھیلیسیمیا کی روک تھام کے لیے بلڈ اسکریننگ لازمی قرار دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ،ایران اور دیگر عرب ممالک میں یہ قانون موجود ہے ،شادی سے قبل خون کی اسکریننگ سے بیماریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔تنویر احمد خان نے کہا کہ نکاح سے قبل خون کی اسکریننگ غیر شرعی نہیں ہے ،سالانہ 6سے 7ہزار بچے تھیلیسیمیا کا شکار ہو رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے بل کا مقصد اس بیماری کی روک تھام کے لیے تحقیقات کرانا ہے ۔اس موقع پر سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ لوگوں کے لیے سہولت دی جائے ،مشکلات دور کی جائیں ،دیہی علاقوں کے لوگوں کی سوچ کو بھی مد نظر رکھا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے بیٹی کے طبی معائنے پر بعض علاقوں میں اعتراضات ہوں گے ۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے قومی اسمبلی میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے خلاف آرٹیکل 6 کےتحت کارروائی کی قرارداد جمع کرائی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، علی رضاعابدی، سلمان بلوچ اورخالد مقبول صدیقی سمیت دیگرکی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نےغیرذمہ دارانہ بیانات دیے، ان بیانات سے صوبائیت اوربین الاصوبائی نفرتیں بڑھانے کی کوشش کی گئی، انہوں نے ملکی سالمیت اورسیکیورٹی کے خلاف قابل مذمت دھمکیاں دیں، اس لئے ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ پرویزخٹک کو وزارت اعلیٰ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے نا اہل کیا جائے اوران کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے پرویزخٹک کے خلاف سندھ اسمبلی میں بھی قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

 

ایمزٹی وی(پشاور) راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی میڈیا رپورٹس کے مطابق آب گم کے قریب ریلوے ٹریک پر زور دار دھماکا سنا گیا ہے جس کے بعد امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں ۔

دھماکا اس وقت کیا گیا جب راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس ٹریک سے گزر رہی تھی جس کے چند منٹ بعد ہی دھماکا ہواجس سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کا مقصد جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانا تھا ، ٹریک کو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔
دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں ۔ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے اور ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے ۔دوسری جانب قانون نافذکرنے والے اداروں نے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانیڑنگ ڈیسک) آسمان پر پرندوں کو اڑتے ہوئے دیکھنا ایک نہایت خوش کن نظارہ ہوتا ہے۔ رنگ برنگے پرندے اور ان کی چہچہاٹ ہماری فضا کا ایک حصہ ہیں اور ان کے بغیر ہمارے آسمان بہت ویران ہوجاتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں ایک پرندہ ایسا بھی ہے جو زمین پر اترے بغیر مسلسل 10 ماہ تک اڑ سکتا ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ گہرے رنگ کے پرندوں والا کامن سوئفٹ نامی یہ چھوٹا سا پرندہ سب سے زیادہ دیر فضا میں رہ سکنے والا پرندہ ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ پرندے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ فضا میں گزارتے ہیں یہ تحقیق سوئیڈن میں کی گئی جہاں سوئیڈش سائنسدانوں نے اس نسل کے 13 پرندوں کی پشت پر ٹیکنالوجی سے مزین ایک چھوٹا سا بیگ پیک نصب کیا۔ صرف ایک گرام وزن کا حامل یہ بیگ پیک اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پرندہ فضا میں موجود ہے یا زمین پر ہے۔

اس بیگ پیک سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی جانچ کے بعد سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کامن سوئفٹ اپنے انڈے دینے کے موسم کے بعد ہجرت کر جاتے ہیں اور مستقل فضا میں رہتے ہیں، یہاں تک ان کا تولیدی موسم لوٹ آتا ہے اور اس وقت یہ ایک طویل عرصہ بعد زمین پر اترتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ تقریباً 10 ماہ کا عرصہ ہوتا ہے جو یہ مستقل فضا میں اڑتے ہوئے گزارتے ہیں۔ ان کے مطابق کچھ پرندے رات کے وقت زمیں پر اتر جاتے ہیں لیکن بیشتر تمام عرصہ فضا میں ہی رہتے ہیںلیکن زمین پر اترنے والے پرندوں کے ان 10 ماہ کا 99 فیصد سے زائد وقت فضا میں ہی گزرا۔ یہ اپنی خوراک بھی اسی طرح دوران پرواز حاصل کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کا تعین تو نہیں کرسکے کہ یہ پرندے سونے کے لیے کیا طریقہ کار اختیار کرتے ہیں، تاہم ان کا اندازہ ہے کہ سورج نکلنے سے کچھ دیر قبل اور بعد میں یہ اپنی پرواز دھیمی رکھتے ہوئے ذرا سی جھپکی لے لیتے ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق یہ اب تک معلوم پرندوں میں سے فضا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے والا پرندہ ہے

 

 

ایمزٹی وی (صحت) آج کی مصروف زندگی میں ڈپریشن ایک عام مرض بن چکا ہے۔ ہر تیسرا شخص ڈپریشن یا ذہنی تناؤ کا شکار ہوتا ہے۔ کام کی زیادتی اور زندگی کی مختلف الجھنیں ہمارے دماغ کو تناؤ کا شکار کر دیتی ہیں۔

جن دنوں آپ ذہنی تناؤ کا شکار ہوں ان دنوں آپ چاہ کر بھی زندگی کی کسی چیز سے لطف اندوز نہیں ہوسکتے۔

لیکن فکر مت کریں، یہاں ہم آپ کو ذہنی تناؤ کم کرنے کے چند نہایت انوکھے طریقے بتا رہے ہیں۔ اس کے لیے نہ ہی تو آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت ہے نہ آپ کی بھاری رقم خرچ ہوگی.

لزیز کھانا:

 

1 ذہنی تناؤ کم کرنے کا ایک طریقہ لذیذ کھانا ہے۔ آپ کے پسند کا بہترین کھانا آپ کے موڈ پر خوشگوار اثرات چھوڑتا ہے۔ ایسے موقع پر آپ کے پسندیدہ فلیور کی آئس کریم بھی بہترین نتائج دے گی۔

سیڑھیاں چڑھیں:

3

سیڑھیاں چڑھنے سے آپ کی سانسوں کی آمد و رفت تیز ہوگی اور آپ زیادہ آکسیجن کو جذب کریں گے۔ زیادہ آکسیجن جذب کرنے سے آپ کے جسمانی اعضا فعال ہوں گے نتیجتاً جسم کے لیے مضر اثرات رکھنے والے ہارمون کم پیدا ہوں گے۔

:صفائی کریں

4

بعض دفعہ ہمارے آس پاس پھیلی اور بکھری ہوئی چیزیں بھی دماغ کو دباؤ کا شکار کرتی ہیں۔

چیزوں کو ان کے ٹھکانے پر واپس رکھا جائے اور آس پاس کے ماحول کو سمٹا ہوا اور صاف ستھرا کرلیا جائے تو ذہنی تناؤ میں کافی حد تک کمی ہوسکتی ہے۔

:کنگھا کریں

5

سر کی مالش یا کنگھا کرنا سر کے دوران خون کو تیز کرنے کا سبب بنتا ہے۔ دوران خون تیز ہوگا تو دماغ خود بخود تازہ دم ہوگا اور اس پر چھایا تناؤ کم ہوسکے گا۔ ایک مصروف اور تناؤ بھرا دن گزارنے کے بعد 10 سے 15 منٹ اپنے بالوں میں کنگھا کریں۔ یہ عمل یقیناً آپ کے دماغ کو سکون فراہم کرے گا۔

:مساج کریں

6

چہرے، بھوؤں، اور آنکھوں کا ہلکا سا مساج کرنا بھی ذہنی دباؤ کم کرنے کا سبب بنے گا۔

:پینٹنگ

8

ماہرین کا کہنا ہے کہ رنگوں اور مصوری کا تعلق دماغ کے خوشگوار اثرات سے ہے۔ اگر آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں تو مصوری کریں، یہ یقیناً آپ کے موڈ پر خوشگوار اثرات مرتب کرے گا۔ مصوری کے ذریعے ذہنی کیفیات میں خوشگوار تبدیلی لائیں ۔

 :غسل کریں

2 1

موسم کی مناسبت سے سرد یا گرم پانی سے غسل کرنا بھی ذہنی تناؤ کو کم کرنے کا باعث بنے گا اور دماغی اعصاب کو پرسکون بنائے گا۔

:رقص کریں

7

رقص کرنا ذہنی دباؤ کو کم کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ خالی کمرے میں میوزک کے ساتھ رقص کرنا نہ صرف ذہنی دباؤ بلکہ وزن گھٹانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

:اچھی خوشبو سونگھیں

10

پھولوں، گھاس، درختوں کی خوشبو یا بہترین پرفیومز کی خوشبو سونگھنا آپ کے دماغ پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے۔

:اچھی یادیں 

9

ذہنی دباؤ کے وقت اس گزرے ہوئے وقت کو یاد کریں جس میں آپ ہنسے اور زندگی سے لطف اندوز ہوئے۔ ہنسنے والی باتوں کو دوبارہ دہرائیں یقیناً آپ ہنس پڑیں گے۔ یہ عمل آپ کے ڈپریشن کو کم کرسکتا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) برآمد کنندگان کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ وزارت خزانہ نے سیلزٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی کے لئے 26 ارب روپے جاری کردئیے۔ اسٹیٹ بینک کو ری فنڈز کی ادائیگی کے لئے ایڈوائس بھی جاری کردی گئی ۔

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایف بی آر کے چیئرمین زبیر طفیل نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت نے26 ارب روپے سیلز ٹیکس رفنڈ کے لئے جاری کردئیے ہیں ۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کو ادائیگی کے لئے ایڈوائس بھی جاری کردی گئی ۔

۔زبیر طفیل نے بتایا کہ برآمد کنندگان کے اکاؤنٹ میں آن لائن ری فنڈ ملنا شروع ہوگئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ 4 ہزار سے زائد برآمد کنندگان کو رفنڈز جاری کئے جائیں گے ۔سیلز ٹیکس رفنڈ نہ ملنے کی وجہ برآمدکنندگان کو مشکلات کا سامنا تھا

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) ملکی منڈیوں میں15 روز کے دوران پھٹی کی بڑے پیمانے پر آمد کے باعث کپاس کی پیداوار 31 اکتوبر تک 69 لاکھ 48 ہزار 381 گانٹھ تک پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 7.47 فیصد زیادہ ہے۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 16 سے 31اکتوبر تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 25لاکھ 73 ہزار399 گانٹھوں کے برابر پھٹی پہنچی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 18 لاکھ 1 ہزار 724 بیلز کی آمد کے مقابلے میں7لاکھ 71ہزار675 گانٹھ زیادہ ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 31اکتوبر تک صوبہ پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں ریکارڈ 39 لاکھ 22 ہزار 50 بیلز کے برابر پھٹی پہنچی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4 لاکھ 76 ہزار 879 بیلز یا13.84 فیصدزیادہ ہے، سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد 0.20فیصد یا 5 ہزار 902 گانٹھ اضافے سے 30لاکھ 26 ہزار 331بیلز رہی، پنجاب میں ملتان، لودھراں، بہاولنگر، خانیوال، مظفرگڑھ اور بہاولپور میں کپاس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا جبکہ سندھ میں نوشہروفیروز، نواب شاہ اور خیرپور کی پیداوار بڑھی، بلوچستان میں بھی کپاس کی پیداوار میں کم وبیش26 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق ٹیکسٹائل ملز نے 31 اکتوبر تک 49 لاکھ 96 ہزار 603 بیلز خریدی ہیں جو گزشتہ سال سے 7 لاکھ 80 ہزار بیلز زائد ہیں جبکہ 1 لاکھ 21 ہزار 629 بیلز بیرون ملک برآمد کی گئی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 لاکھ 11 ہزار 926 بیلز کم ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹرخالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق شعبہ ویژول اسٹڈیز میں بیچلرز آف ڈیزائننگ(چارسالہ پروگرام) ،بیچلرز آف فائن آرٹس(چارسالہ پروگرام) اور بیچلرز آف آرکیٹیکچرز (پانچ سالہ پروگرام )میں داخلے کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے ۔
طلبہ داخلہ فارم بمعہ کتابچہ بعوض 1000 روپے آج بروز جمعہ 4نومبر2016 ء کو صبح 9 تا دوپہر 1 بجے تک حاصل اور جمع کراسکتے ہیں۔