پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان دوسرے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمینیز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا۔چوتھی ایشین مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل نے پاکستان کو ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

پاکستان نے پنلٹی شوٹ آوٹ پر ملائیشیا کو 2-3 سے شکست دی جب کہ فائنل میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دلچسپ ٹاکرا ہوگا۔

واضح رہے پاکستان کو 2012 اور2013 میں ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل ہے، اگر گرین شرٹس نے یہ ایونٹ بھی جیت لیا تو ٹیم فتوحات کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلے گی جب کہ بھارتی ٹیم آخری بار 2011 میں چیمپئنز ٹرافی میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دوران تیسرا ٹیسٹ آج سے کھیلا جارہا ہے،پاکستان نے ٹاس جیت کر کالی آندھی کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد عامر اور وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔مصباح الحق انچاسویں ٹیسٹ میچ کی کپتانی کررہے ہیں اس طرح انہوں نے عمران خان کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔عمرا ن خان نے اپنے کیریئر میں 48ٹیسٹ میچوں میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی تھی ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آج تین روز سے پولیس نے بنی گالہ کا محاصرہ کر رکھا ہے، نہ تو ہمارے کارکنوں کو اندر آنے دیا جا رہا ہے اور نا ہی کھانا اندر لانے کی اجازت دی جا رہی ہے، پولیس خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی کر رہی ہے جب کہ ہمارے کارکنوں کی جیبوں سے پیسے بھی نکالے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی کرپشن پکڑی گئی ہے اور وزیراعظم کی کرپشن سے متعلق پوچھنا میرا جمہوری اور آئینی حق ہے، حکومت نے عدالتی احکامات کے باوجود اسلام آباد کو کنٹینر لگا کر بند کر رکھا ہے، بنی گالہ کی چار دیواری کے اندر بھی سیکشن 144 نافذ کر رکھی ہے جب کہ دفاع پاکستان کونسل اور نواز شریف جلسے کرتے پھر رہے ہیں، کیا اس ملک میں ہمارے لئے الگ اور دوسروں کے لئے الگ قانون ہے، یہ میرا نہیں عدلیہ کا ٹرائل ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کی خبر لیک کرنے پر پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے لیکن وہ تو درباری ہے اور بادشاہ کی اجازت کے بغیر ایک لفظ بھی نہیں بول سکتا، قوم کو گدھے کی نہیں بکرے کی قربانی چاہیئے، نواز شریف کے دن ختم ہو چکے ہیں، ایک چوہا پکڑا گیا اور اب باقیوں کی باری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کی خبر لیک کر کے مغل خاندان کے افراد پاک فوج کو بدنام کرنے کے لئے وہی کام کر رہے ہیں جو نریندر مودی کر رہا ہے، نواز شریف آمریت کی پیداوار ہیں اور جنرل جیلانی نے انہیں دودھ پلا کر پالا ہے، نواز شریف کو کو جمہوریت کی اسپیلنگ بھی نہیں آتی، وہ جمہوریت کے نام پر اپنے بچوں کو اقتدار کے لئے تیار کر رہے ہیں لیکن اب ان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آ چکا ہے۔ خواجہ آصف کی وطن واپسی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ جب گیڈر کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف دوڑتا ہے۔

چیرمین تحریک انصاف نے ایک بار پھر کارکنوں کو ہر صورت بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون ہے تو کارکن جس طرح بھی ممکن ہو، رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے کل ہی بنی گالہ پہنچیں، بنی گالہ سے ہی اسلام آباد پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں تو ان کے ججز پیش ہوں گے جب کہ سپریم کورٹ میں خود پیش ہوں گا۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ موٹروے پر حادثے کے نتیجے میں لیفٹنںٹ کرنل شاہد شہید اور میجر جلال زخمی ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹننٹ کرنل شاہد اور میجر جلال قافلے کے ہمراہ راولپنڈی آرہے تھے لیکن کنٹینرز کی وجہ سے حضرو کے قریب روڈ بلاک تھا جس کے باعث دونوں افسر پیدل راستہ ڈھونڈے نکلے اور اس دوران کھائی میں گرگئے جس کے نیتجے میں لیفٹننٹ کرنل شاہد شہید ہوگئے۔

640245 ShahidColonelonline 1477776456 350 640x480 1

جب کہ حادثے میں میجر جلال شدید زخمی ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق حادثہ رات 8 بجے موٹرے پر پیش آیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ایک درباری فارغ ہو گیا دوسرا باہر چلا گیا ہے۔

پرویز رشید کی وزارت کا قلمدان واپس لینے اور خواجہ آصف کے دبئی جانے پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو ،نواز شریف کا دربار ختم ہونا شروع ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک درباری فارغ ہو گیا ،دوسرا درباری دبئی چلا گیا جبکہ باقی درباریوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اپنےعہدے سے مستعفی ہوگئے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات خواجہ آصف دبئی روانہ ہوچکے ہیں۔

زرائع کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں نجی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کی ابتدائی تحقیقات کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے پرویز رشید سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی۔

ذرائع سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق پرویزرشید سے دو روز قبل وزارت اطلاعات واپس لی جاچکی تھی جس کے بعد وہ اپنے دفتر نہیں جارہے تھے جبکہ سرکاری امور بھی انجام نہیں دے رہے تھے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ایک اعلیٰ سطح کی سرکاری میٹنگ کے حوالے سےنجی اخبار کے صحافی سیرل المیڈا کی خبر شائع ہوئی تھی۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پیپلز پارٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر حکومت کا ساتھ چھوڑنے پر غور شروع کردیا ،بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نواز شریف خود کو امیر المومنین کہلواتے ہیں ،دہشت گردی کے خلاف کارروائی سے مطمئن نہیں ،حکومت اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی کر رہی ہے،ڈاکٹر عاصم کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔

کراچی کے جنا ح ہسپتال میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہوں،اب حکومت کو مزید سپورٹ کیوں کریں؟ ،کراچی میں جو بھی ہو رہا ہے وہ غلط ہے ،ڈاکٹر عاصم دہشت گرد نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے رہنما ہیں ،کراچی کا شہری ہونے کی حیثیت سے سوال کرتا ہوں کہ میرا مئیر جیل میں کیوں ہے ؟،نواز شریف نے کراچی کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پیپلز پارٹی نے سب کو ایک پیج پر اکٹھا کیا لیکن اب نیشنل ایکشن پلان پر حکومت کا ساتھ چھوڑنے پر غور شروع کردیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں حکومت سے علیحدہ ہونے کے حوالے سے غور کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی کر رہے ہیں ،ڈاکٹر عاصم کو 16ماہ سے قید میں رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین سمیت مئیر کراچی اور قادر پٹیل پر اے ٹی سی میں مقدمات چلا ئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صرف پیپلز پارٹی ایسی جماعت ہے جس نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ،بے نظیر بھٹو کو دہشت گردوں نے شہید کیا تو سب چھپ گئے تھے ،دہشت گردی سے میں بھی متاثر ہوا ہوں ۔

 
 

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف 2نومبر کے دھرنے سے قبل اپنی فیملی سمیت دبئی چلے گئے ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اپنی فیملی کے ساتھ آج اسلام آباد ائیر پورٹ کے راول لاونج میں پہنچے تووہاں موجود لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔

اس موقع پر پی آئی اے کے عملے نے انہیں پروٹوکول دیا اور پھر وہ دبئی کے لیے روانہ ہو گئے ۔خواجہ آصف دوپہر ایک بجے پی آئی اے کی پرواز پی کے 211کے ذریعے اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی حالات دن بدن بگڑتے جا رہے ہیں ،ایک طرف سرل المائڈا کی متنازع خبر حکومت کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے تو دوسری جانب عمران خان کی جانب سے دو نومبر کو دھرنے کے اعلان نے حکومت کے سکھ کا سانس چھین لیا ہے ،ایسے حالات میں پاکستان چھوڑ کر جانے پر خواجہ آصف انگلیاں اٹھنے لگی ہیں ۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے عمران خان نے کبھی جیل کا منہ نہیں دیکھا، وہ جدوجہد کیا کریں گے۔ وہ ”میں نہ مانوں“ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ پانامہ لیکس پر عدالتی کا فیصلہ کا انتظار کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور اب انہیں صبر کر کے عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی جیل کا منہ بھی نہیں دیکھا، وہ جدوجہد کیا کریں گے۔ عمران خان نے ریفرنڈم میں پرویز مشرف کی حمایت کی او روہ ہر بات پر مذاکرات اور سڑک پر مجمع لگانا چاہتے ہیں۔ 2014ءکے دھرنے کے باعث سی پیک لیٹ ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کی آزادی کی تحریک چلائی لیکن عمران خان تو سپریم کورٹ کو بھی نہیں مانتے۔ نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت ہماری وجہ سے ہی بنی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد ) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ مریم نواز کو وزیر اعظم ہاوس سے لاہور بھیج دیا گیا ہے جو تحریک انصاف کی پہلی فتح ہے ،عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ 2نومبر کو حکومت اور تحریک انصاف مل کر اسلام آباد بند کرے گی ۔

فوج مارشل لاءنہیں لگائے گی ، تبدیلی نہ آئی تو اگلے وزیرا عظم بھی نوازشریف ہی ہونگے پرویز مشرف

بنی گالا کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ مریم نواز کو وزیر اعظم ہاوس سے نکال کر رائیونڈ محل بھیج دیا گیا جو تحریک انصاف کی پہلی فتح ہو گئی ہے ،اس کامیابی پر تحریک انصاف کے کارکنوں مبارکباد دیتا ہوں ،دوسر ی کامیابی تب ملے گی جب وزیراعظم نواز شریف بھی یہاں سے چلے جائیں گے ۔.

انہوں نے کہا کہ آج جس طرح پہاڑوں کا سفر کرتے ہوئے بنی گالا پہنچے ہیں شائد وزیر اعظم ہاوس بھی اسی طرح جانا پڑے ،ہم اس کے لیے تیار ہو گئے ہیں ۔ادھر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو تماشا لگانا ہے لگا لے ،اب تحریک انصاف کے سونامی کو کوئی بھی نہیں روک سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ قوم اسلام آباد بند کرنے کے لیے تیار ہے ،حکومت نے پہلے ہیں جڑواں شہروں کو بند کیا ہوا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2نومبر کو تحریک انصاف بھی اسلام آباد بند کرے گی اور حکومت بھی وفاقی دارالحکومت کو بند کرے گی ،لہذا حکومت اور تحریک انصاف دونوں مل کر اسلام آباد کو بند کریں گے ۔