پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(واشنگٹن)روس کے کاؤنٹر انٹیلی جنس امور کے ماہر مغربی جاسوس نے امریکن خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کو خبردار کیا ہے کہ ماسکو امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ کئی سالوں سے تعلقات میں ہے اور ان سے ساز باز کی کوشش کر رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے کاؤنٹر انٹیلی جنس امور کے ماہر سابق جاسوس کی جانب سے ایف بی آئی کو بھیجے گئے خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ماسکو گزشتہ 5 برسوں سے ڈونلڈ ٹرمپ کی مدد کر رہا ہے، انہیں تیار کر رہا ہے اور ان سے مسلسل رابطے میں ہے۔
سابق جاسوس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ روس کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات بڑھانے کا مقصد مغربی اتحاد میں پھوٹ ڈالنا اور اسے توڑنا ہے اور اس منصوبے کی توثیق روسی صدر ولادمیر پیوٹن بھی کر چکے ہیں۔

مغربی جاسوس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی ساتھی ماسکو سے انٹیلی جنس معلومات کا باقاعدگی سے روابط کا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔ خفیہ میمو میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کے خفیہ ادارے ڈونلڈ ٹرمپ کے ماسکو کے متعدد دوروں کے دوران سمجھوتا بھی کر چکے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو انہیں بلیک میل بھی کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ روس کے خفیہ ادارے نے امریکی صدارت کے لئے ڈیمو کریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن سے متعلق ایک ڈوزیئر بھی تیار کیا ہے جس میں انہوں نے ہلیری کلنٹن کے متعدد دورہ ماسکو کے دوران ان کی خفیہ کال ریکارڈنگ کی تفصیلات موجود ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئےوزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عدالتی ریمارکس پر تبصرہ نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ کی فائنڈنگ کا احترام کرتے ہیں اور وزیراعظم بھی عدلیہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں جب کہ عدالت پاناما لیکس پر کمیشن بنائے یا کوئی اور حکم دے مانیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عدالت نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس معاملے کو جلد سے جلد حل کیا جائے لہذا اس کے بعد سڑکوں پر احتجاج کا کوئی مقصد نہیں رہتا، عدالت کے سامنے ہم دونوں فریق کھڑے ہیں اور یہاں سے سب ڈرائی کلین ہوکر نکلیں گے۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جب عدالتیں فیصلہ کرتی ہیں تویہ لوگ فیصلہ نہیں مانتے ، عمران خان کے ثبوتوں کے کاغذ کہاں گئے اور وہ آج عدالت کیوں نہیں آئے، ہم تو تلاشی کے لیے تیار ہیں لیکن کل عمران خان کی بھی تلاشی ہونے والی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سرکاری غنڈے بنے ہوئے ہیں جب کہ 2 سال پہلے بھی اداروں کو نشانہ بنایا گیا اور 2سال پہلے جو کھیل کھیلا گیا تو وہ پھر کھیلا جا رہا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(جب)گڈانی میں شپ بریکنگ یارڈ کے قریب جہاز کے آئل ٹینک میں دھماکے سے4 مزدور جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے قریب جہاز کے آئل ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ٹینک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ،دھماکے کی زد میں آکر4 مزدور جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہیں جنہیں سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا ہےجبکہ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔جہاز میں درجنوں افراد تاحال پھنسے ہوئے ہیں جنہیں باحفاظت نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ دھماکہ آئل ٹینک کی صفائی کے دوران ہوا ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا جہاز توڑنے کے دوران آگ بھڑکنے سے ہوا جس سے جہاز توڑنے والے 20سے زائد مزدور بری طرح جھلس گئے ہیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اب تک 4 مزدور جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

ایدھی ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ جائے حادثہ پر آگ بجھانے کا عمل جاری ہے اور امدادی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ اس قدر شدید ہے کہ دھویں کے بادل دور دور تک اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں اور دھواں کئی کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جولوگ قومی سلامتی کو نریندر مودی کے ہاتھوں بیچتے ہیں اور جن لوگوں نے قومی سلامتی کی خبر لیک کی تاکہ بھارتی وزیراعظم پاک فوج کو بدنام کر سکے اور جو لوگ طیب اردگان بننا چاہتے ہیں میں کبھی بھی ان کے ساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا، پاک فوج فیصلہ کرے کہ ان حکمرانوں نے اردگان کے ساتھ رہنا ہے یا جمہوریت کے ساتھ رہنا ہے، امریکی کانگریس میں پاک فوج کے خلاف کاغذ کیوں لہرایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور نواز شریف سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہوں، جس طرح 28 اکتوبر کو نکلا تھا 2 نومبر کو بھی نکلوں گا، ہم لوگ لال حویلی لیاقت باغ یا چاندنی چوک سے نکلیں لیکن اور ہر صورت میں بنی گالہ پہنچیں گے اور عوام سے بھی کہتا ہوں کہ ملک بچانے اور عمران خان کا ساتھ دینے کے لئے باہر نکلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایک دن میں 2، 2 ارب کے اشتہارات دیئے جا رہے ہیں، پرویز مشرف ایک آمر تھا اور میں اس کے ساتھ تھا لیکن مجھے اس پر کوئی شرمندگی نہیں ہے کیونکہ وہ ایک آمر ہونے کے باوجود ان چوروں سے بہتر تھا، جس روز پرویز مشرف پر کرپشن کا الزام لگا تو اسی روز شام میں سیاست چھوڑ دوں گا۔
اکبر بگٹی کے حوالے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اکبر بگٹی جس طرح مارا گیا وہ بھی ایک سوالیہ نشان ہے، اگر قوم کہے گی تو اس پر بھی مباحثہ ہو سکتا ہے، اکبر بگٹی غار میں تھا اور میرے علاقے سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان اور آفیسر اندر گئے تو اندر سے راکٹ لانچر چلا اور غار گر گئی جوان غار کے اندر گئے تو اندر سے راکٹ لانچر چلا جس سے ساری غار گر گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو 28 اکتوبر کو لال حویلی آنا چاہیئے تھا لیکن مجھے اس کے نا آنے کا کوئی دکھ نہیں ہے کیونکہ ہم جنگ کے عالم میں گلے شکوے نہیں کرتے، جو کام پرویز خٹک نے کیا ہے میں اسے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاناما لیکس کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کر رہا ہے۔ کیس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا تمام فریقین نے پاناما لیکس کے حوالے سے جواب جمع کرا دیا ہے؟جس پر جسٹس شیخ عظمت سعید کا کہنا تھا کہ نیب کے سوا کسی بھی فریق نے جواب جمع نہیں کرایا۔
طارق اسد ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ حکمران ہم پر مسلط ہیں جب کہ نیب نے پاناما لیکس کے حوالے سے تحقیقات نہیں کیں جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو ہم ہی نے منتخب کیا ہے جب کہ عدالت نے نیب کے جواب کو افسوسناک قرار دیا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے نیب پراسیکیوٹر سے پوچھا کہ آپ نے معاملے کی تحقیقات کیوں نہیں کیں جب کہ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ کیا نیب کے پاس شواہد اکٹھے کرنے کا اختیار نہیں ہے، عوام شواہد ان کے پاس لے کر آئیں گے تو نیب کارروائی کرے گا۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بھی نیب کے جواب پر اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے روز مرہ کارروائی سے انحراف کیوں کیا؟ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بڑا واضح پیغام مل گیا ہے کہ کوئی ادارہ اپنا کام نہیں کرنا چاہتا، اب اس معاملے پر کمیشن بنانے کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ اس کیس کو خود دیکھے گی۔
وزیراعظم کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل سلمان بٹ پیش ہوئے اور کہا کہ مجھے 5 روز قبل ہی وکیل مقرر کیا گیا ہے لہذا جواب جمع کرانے کے لئے مہلت دی جائے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پوری قوم کی نظریں پاناما لیکس پر لگی ہیں اس لئے آپ کو جواب جمع کرانا چاہیئے تھا، ہم سمجھیں گے کہ آپ کو جواب جمع کرانے میں دلچسپی نہیں، بادی النظر میں یہ معاملہ عوامی ہے اس لئے اس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو سکتی ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ 20 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے کیس 2 ہفتے میں لگانے کا فیصلہ کیا لیکن خبر لگی کہ عدالت نے کیس کی تاریخ پر نظر ثانی کردی، یہ سرخی کیسے بگی؟ میڈیا کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیئے۔
عمران خان کے وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ اپریل میں پاناما کا معاملہ سامنے آیا، پاناما دستاویات میں میں اہم شخصیات کی آف شور کمپنوں کا بتایا گیا جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ کیا کسی نے بھی پاناما دستاویزات پر اعتراض نہیں کیا؟ تو حامد خان نے جواب دیا کہ کسی نے بھی اعتراض نہیں کیا۔
حامد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے بچوں کی فرمز کا ویب سائٹ کے ذریعے علم ہوا تو عدالت نے پوچھا کہ نیلسن اور نیسکول کب بنائی گئیں جس پر حامد خان نے کہا کہ ایک ہی فلور پر 4 جائیدادوں کا ذکر کیا گیا ہے اور چاروں جائیدادیں 1993 سے 1996 کے درمیان بنائی گئیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پاناما لیکس کے حوالے سے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جب کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر عدالت نے یکم نومبر تک وزیراعظم نواز شریف سمیت تمام فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم)پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی کے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرظفر اقبال کو بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں دوسری انٹرنیشنل کانفرنس میں پیش کردہ پوسٹر کو تیسری پوزیشن اور سرٹیفکیٹ آف ایکسی لینس سے نواز ا گیا ہے ۔

اس ضمن میں چائنہ ، ترکی ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش سے چار جیوری ممبران نے کانفرنس میں پیش کئے گئے 25پوسٹرز کا بغور مشاہدہ کرنے کے بعد پہلے تین بہترین پوسٹرز کا انتخاب کیا

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاناما لیکس سے متعلق کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کرے گا۔پاناما لیکس کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں کل سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کرے گا۔

سماعت کے موقع پر عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق سمیت وفاقی وزراء کی عدالت میں پیشی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے پاناما لیکس کے حوالے سے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جب کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر عدالت نے یکم نومبر تک وزیراعظم نواز شریف سمیت تمام فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) پولیس نےبنی گالہ سے گرفتار کئے گئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عارف علوی اور عمران اسماعیل کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم ہر مقدمہ درج کیے بغیر ہی رہا کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی اور عمران اسماعیل نے بنی گالہ جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں جانے سے روک لیا جس پر دونوں رہنماؤں نے سڑک پر دھرنا دے دیا، بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے دوبارہ بنی گالہ جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر دونوں رہنماؤں نے مزاحمت کی تو پولیس نے دونوں رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔
قبل ازیں پولیس نے تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کو بھی بنی گالہ جانے سے روک دیا تھا جس پر وہ اپنی گاڑی سے اتر کر بنی گالہ کے لئے روانہ ہو گئیں۔ شیریں مزاری کو پولیس نے گزشتہ روز بھی بنی گالہ جانے سے روک دیا گیا تھا جس پر وہ خود اپنی گاڑی سے اتریں اور رکاوٹیں ہٹٓا کر بنی گالہ کے لئے روانہ ہو گئیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 2 نومبر کو اسلام آباد کو جام کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے دھرنے کو روکنے کے لئے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری کو تعینات کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب بھر میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی حکومت نے مریم اورنگزیب کو وزیر اطلاعات و نشریات کا قلمدان دیدیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ہوں گی اور ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آج کسی بھی وقت جاری کر دیا جائے گا۔
مریم اورنگزیب رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی بیٹی ہیں اور خواتین کی مخصوص نشست پر قومی اسمبلی کی رکن بنی تھیں۔ وہ وزارت داخلہ کی پارلیمانی سیکرٹری کا کردار ادا کر رہی تھیں جبکہ خواتین کیلئے اصلاحات میں بھی انہوں نے کا فی کردار ادا کیا ہے اور حکومت کی ترجمانی کرنے والے میڈیا سیل میں بھی وہ کافی فعال کردار ادا کر رہی تھیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں وزیر اطلاعات و نشریات بنانے کی منظوری دیدی ہے۔

واضح رہے کہ پرویز رشید سے حکومت کی جانب سے استعفیٰ لئے جانے کے بعد وزارت اطلاعات خالی ہوئی تھی تاہم آج وفاقی حکومت کی جانب سے نئے وزیر کا نام سامنے آ گیا ہے۔ پرویز رشید کو ڈان اخبار میں قومی سلامتی کے خلاف خبر چھپنے سے رکوانے میں ناکامی پر ہٹایا گیا۔

 

 

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)صوابی انٹر چینج پر پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی کے قافلے پر شیلنگ کر دی ۔

ذرائع کا کہنا ہے صوابی میں ہارون پل پر پولیس نے کنٹینر لگا کر راستہ بند کر رکھا ہے جب قافلہ اس مقام پرپہنچا تو پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کر دی۔
قافلے کے ساتھ کنٹینر ز کو ہٹانے کیلئے کرین بھی موجود تھی جب کرین آگے بڑھی تو پولیس نے شیلنگ کر دی جس سے کارکن منتشر ہو گئے۔
ہارون پل صوابی سے آٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جہاں کارکنوں پر پولیس کی بھاری شیلنگ جاری ہے جبکہ تحریک انصاف کے کارکن پولیس پر پتھراﺅ کر رہے ہیں ۔