پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہے کہ دھرنے والوں کا اس بار پاکستان سیکریٹریٹ میں گھسنے کا منصوبہ ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ متنازع خبر سے پہلے کچھ حقائق واضح کرنا چاہتا ہوں کیونکہ عوام کونہیں معلوم سچ کیا اور جھوٹ کیا ہے، ملک میں حقائق پر بات نہیں ہورہی، سچ بھی میڈیا پر چل رہا ہے اور جھوٹ بھی۔
ان کا کہنا تھا کہ خبر پر ایکشن لینا میرا کام ہے اور میری وزارت نے خبر پر ایکشن لیا، آرمی چیف سے ملاقات چھپ چھپاکر نہیں ہوئی سب کے سامنے ہوئی اور خوشگوارماحول میں یہ ملاقات ہوئی لیکن کچھ لوگوں کا وطیرہ بن گیا ہے کہ چیزوں کو ڈرامائی انداز میں پیش کریں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ لگتا ہے ڈان لیکس اور پاناما لیکس ملک کو لے ڈوبیں گے جب کہ پرویز رشید کو متعلقہ صحافی کو متنازع خبرچھاپنے سے منع کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سالوں سے لیکر آج تک کسی اجلاس میں سول اور ملٹری قیادت کے درمیان کوئی تلخ کلامی ہوئی اور نہ ہی آئی ایس آئی چیف اور وزیراعلیٰ پنجاب میں کوئی تلخ کلامی ہوئی ہے جب کہ 3 تاریخ کو ایسا کوئی اجلاس ہی نہیں ہوا لہذا تلخ کلامی والی بات سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی) Bionic Eye یا مصنوعی اور غیرحقیقی آنکھ ایک ایسی نئی ایجاد ہے جس میں quantum dots کو استعمال کرکے بینائی یا بصارت کو بالکل انوکھے انداز سے بہتر بنایا جاسکتا ہے، جس کے لیے اس میں ریٹینا کو اس حد تک متحرک کیا جاتا ہے، تاکہ وہ روشنی کے سامنے خود کو بے بس محسوس کرنے کے بجائے اس کا جوابی ردعمل دے سکے۔ اس کے ردعمل میں متاثرہ انسان کی کم زور بینائی بہتر ہوسکتی ہے۔
ہماری آبادیوں میں بالخصوص بوڑھے افراد میں ریٹینا (پردۂ چشم) کو بڑھتی ہوئی عمر کے سبب نقصان پہنچتا ہے تو اس سے ان کی بینائی بری طرح متاثر ہوجاتی ہے اور انہیں دیکھنے میں مشکل پیش آنے لگتی ہے۔ اس طرح کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
یونیورسٹی آف کولوراڈو ہاسپٹل کے جیفری اولسن نے روشنی کو بڑھانے والا آلہ “quantum” ڈاٹس ایجاد کیا ہے۔ اس میں ریٹینا کو ملنے والی روشنی ایک دم بڑھ جاتی ہے، جس کی وجہ سے انسانی آنکھ کو دکھائی دینے والی تصاویر زیادہ روشن اور چمک دار ہوجاتی ہیں اور بہت صاف اور واضح دکھائی دیتی ہیں۔
“quantum” dots جب فوٹونز سے ٹکراتے ہیں تو وہ چمکتے ہیں جس کی وجہ سے تصاویر زیادہ واضح طور پر دکھائی دینے لگتی ہیں اور ان کے روشنی سے متاثر ہونے والے سیلز بھی عمدگی سے کام کرنے لگتے ہیں۔ یہ ڈاٹس سیمی کنڈکٹرز کے طور پر کام کرتے ہیں اور انہیں ریٹینا میں لگادیا جاتا ہے۔ یہ سلیکون چپس سے بھی کہیں زیادہ چھوٹے ہوتے ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)ماہرین نے ایک ایسی گاڑی ایجاد کی ہے جو عام طور سے ہوور بورڈ کی طرح ہی ہے، مگر یہ جزوی طور پر segway ہے یعنی سامان لانے لے جانے والا بورڈ یا ٹھیلا اور جزوی طور پر یہ اسکیٹ بورڈ بھی ہے، بس یوں سمجھ لیں کہ یہ ایک ایسا اسکوٹر ہے جس پر کھڑے ہوکر اپنا توازن خود برقرار رکھنا ہوگا۔

اسے ہوور بورڈ کہا تو جارہا ہے، جسے ہوور کرنا چاہیے، یعنی پانی یا سطح سے تھوڑا اوپر معلق ہونا چاہیے، مگر یہ اسکوٹر ایسا کچھ نہیں کرتا، پھر بھی ہوور بورڈ کہلاتا ہے۔ ہوور بورڈ اسکوٹر دیکھنے میں ایک عام سی چھوٹی سی گاڑی یا اسکوٹر ہے، مگر اس نے دھوم مچادی ہے اور یہ بالخصوص نوجوانوں میں بے حد مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

اس اسکوٹر پر اچھل کر سوار ہونے والے شخص کو ایک ڈیوائس استعمال کرنی ہوتی ہے جو اصل میں برقی gyroscopes کی ایک جوڑی ہوتی ہے اور ہر پیڈ کے نیچے لگی ہوتی ہے۔ اس سے خود کار طریقے سے خود کو بیلنس کیا جاتا ہے، اس سے اپنے جسمانی توازن کے ذریعے گاڑی کا آگے بھی بڑھایا جاتا ہے، پیچھے بھی کیا جاسکتا ہے اور گھمایا بھی جاسکتا ہے۔ چناں چہ نوجوان اس ہوور بورڈ اسکوٹر پر طرح طرح کے کمال دکھاتے ہیں جس میں ریس سے لے کر ڈانس تک شامل ہیں۔

PhunkeeDuck نامی کمپنی کے شریک بانی میکس ایلن کا کہنا ہے:

’’ٹرانسپورٹ کی یہ نئی قسم خاص طور سے شہروں اور کالجوں کے لیے تیار کی گئی ہے، مگر مسئلہ یہ ہے کہ اعلیٰ عہدے داروں کو اس پر اعتراض ہے، وہ اسے سڑکوں اور گلیوں میں چلانے سے منع کررہے ہیں، کیوں کہ ان کے خیال میں اس سے ٹریفک کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ لیکن چوں کہ یہ ایک سستی اور آسان سی اسکوٹر ہے، اس لیے اسے چھوٹے شہروں میں آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ انوکھی ہوور بورڈ اسکوٹر یقیناً ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔‘‘

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سول ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے کیڈٹس سے ملاقات کی ۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو اپنی والدہ کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی دہشت گردی سے متاثر ہونے والی شہید بے نظیر بھٹو کا بیٹا ہوں ۔ لوگ مریں یا جیئیں، تخت رائے ونڈ والے چاہتے ہیں کہ حکمرانی چلتی رہے ۔ جب تک خون بہتا رہے گا، آپ کی باتوں کو نہیں مانوں گا ۔

بلاول بھٹو نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ مطالبات پورے نہ ہوئےتو قبل از وقت انتخابات کی مہم چلاؤں گا ، انہوں نے حکومت کو سات نومبر تک مہلت دے دی اور وزیر داخلہ چودھری نثار سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا ۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان امپائر کی انگلی کے بغیر قدم نہیں اٹھاسکتے ، اس موقع پر جمہوریت کیلئے خدمات کے اعتراف میں اپنی والدہ محترمہ بت نظیر بھٹو شہید کے ذکر پر وہ آبدیدہ ہوگئے ۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو نے حکومت کو وارننگ دی اور 4 نومبر کو سندھ اور پنجاب کی سرحد پر جلسے کا اعلان کر دیا ، ان کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو شریفستان اور چودھری نثار علی خان کی ضرورت نہیں ، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ چودھری اعتزاز احسن اور ایان علی کے کیسز میں تو بڑی جلدی دلچسپی لیتے ہیں لیکن ڈاکٹر عاصم کے کیس میں ان کا طرز عمل تبدیل ہوجاتا ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنی تقریر کے دوران ملکی حالات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی قرار دیا اور وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور عمران خان کو اس صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا ۔ خطاب کے اختتام پر انہوں نے شرکا کے ساتھ مل کر پاکستان کھپے کا نعرہ بھی لگایا ۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورخیبرپختونخوا حکومت کے وزیرریونیو علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹس اورشراب کی بوتل بھی برآمد ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے بنگش چوک پر پولیس نے تلاشی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے اسلحہ،بلٹ پروف جیکٹس اورشراب کی بوتل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 2 ایس ایم جی رائفلز سمیت درجنوں گولیاں اور آنسو گیس کے شیل شامل ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/لاہور)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی کام پارٹ ون اور ٹو سیکنڈ اینول 2016کے ا متحانات کی ڈیٹ شیٹس جاری کر دی ہیں ۔

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی کام پارٹ ون اور ٹو سیکنڈ اینول 2016کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹس جاری کر دی ہیں ۔ تفصیل پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جا سکتی ہے ۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)جامعہ کراچی کے 10طلبہ نوین حسین اسکالر شپ کیلئے منتخب ہوگئے، شیخ الجامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹرمحمد قیصر نے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ جامعہ کراچی میں 35 ہزارسے زائد طلباوطالبات زیر تعلیم ہیں جن کومختلف اسکالرزشپ فراہم کی جاتی ہیں لیکن تعداد کے لحاظ سے اسکالر شپس کی تعداد بہت کم ہیں۔

کراچی پروفیسرڈاکٹرمحمد قیصر نے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ جامعہ کراچی میں 35 ہزارسے زائد طلباوطالبات زیر تعلیم ہیں جن کومختلف اسکالرزشپ فراہم کی جاتی ہیں لیکن تعداد کے لحاظ سے اسکالر شپس کی تعداد بہت کم ہیں۔ المنائی جامعہ کراچی کو مزید اسکالرشپس دلوانے کیلئے اپنا مثبت کردار اداکریں۔ ڈاکٹر رفعت حسین، ڈاکٹر جی اے جے حسین اورنوین حسین اسکالر شپ کی جانب سے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات سے 10 طلبہ کامیرٹ کی بنیاد پر انتخاب کیا گیا ہے ۔

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کشمیر کے تمام کارکن 2نومبر کوعمران خان کی کال پر اسلام آباد پہنچ کر ہر اول دستہ ثابت ہوں اور ہر ممکن غیر قانونی گرفتاریوں سے بچیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر اجاگر کیا اب عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر کرپشن کے خلاف لڑیں گے ۔

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)گزشتہ روز یہاں پاکستانی ہائی کمیشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں داعش ، القاعدہ یا جیش محمد سمیت کسی شدت پسند تنظیم کا کوئی وجود نہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی نہتے اور پڑھے لکھے نوجوان چلا رہے ہیں جن کا سب سے بڑا ہتھیار انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ہے ۔

بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل تحقیقاتی مشن مقبوضہ کشمیر بھیج کر حقائق معلوم کئے جائیں کہ پیلٹ گن کے چھروں سے زخمی نوجوانوں کا کسی شدت پسند تنظیم سے کبھی تعلق رہا ہے یا نہیں۔

صدر آزاد کشمیر نے بھارت کی بلوچستان میں در پردہ جنگ کی مذمت کی اور کہا کہ افغانستان کے ذریعے بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے ۔ عالمی برادری کو اس کا فوری نوٹس لینا چا ہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ برطانوی وزیراعظم اپنے آئندہ دورہ ہندوستان میں مسئلہ کشمیر کو اٹھائیں اور دو طرفہ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کرنے سے پہلے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بھارت پر دباؤ ڈالیں ۔ انہوں نے برطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ میئرز ، کونسلرز اور سول سوسائٹی کے ارکان پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی حکومت کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کے ساتھ معاملہ اٹھانے پر مجبور کریں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات غیر مشروط ہونے چا ہئیں ۔ ہم کوئی آپشن لے کر مذاکرات کو قبول نہیں کریں گے ۔ ہم ریاست کی وحدت پر یقین رکھتے ہیں۔ کسی کو ریاست کی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/اسلام آباد) آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ادیب جاودانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے سے 6 ہزار پرائیویٹ اسکولوں کے ڈھا ئی لاکھ طلبہ کی تعلیم متاثر ہو گی ۔

اگر عمران خان نے 2 نومبر کے بعد بھی اسلام آباد کو بند کیا تو ہم تمام پرائیویٹ اسکو ل کھول دینگے اس موقع پر چوہدری محمد فرقان نے بھی خطاب کیا۔