اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر عمر زاخیل وال کا کہنا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ افغانستان کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے اور اس کا حصہ بن کر افغانستان کئی سالوں سے جاری جنگ کی تباہ کاریوں کا ازالہ کرسکتا ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں متعین افغان سفیر عمرزاخیلوال نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ ایک عظیم منصوبہ ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔

افغان سفیر کا کہنا تھا کہ جو چیز پاکستان کےلیے اچھی ہے وہ پورے خطے کے لیے بھی فائدہ مند ہوگی جب کہ افغانستان اس عظیم منصوبے کا حصہ بن کر ملک میں جاری کئی عشروں پر محیط جنگ کی تباہ کاریوں اور نقصانات کاازالہ کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کی صدر نے بھی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں پاک چین راہداری منصوبےکا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جب کہ سعودی عرب بھی اس منصوبے میں شامل ہونے کا خواہاں ہے

ایمز ٹی وی ( تعلیم) محکمہ تعلیم پنجاب نے نجی تعلیمی اداروں کا ڈیٹا بیس تیار کر نے کافیصلہ کر لیا، معلومات کی فراہمی میں تعاون نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے نجی تعلیمی اداروں کا ڈیٹا بیس تیار کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نو ٹیفکیشں جاری کر دیا ہے۔ ڈیٹا بیس کیلئے نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ وفاق کے تحت چلنے والے اسکول بھی شامل ہوں گے۔

تعلیمی حکام کے مطابق تمام تعلیمی اداروں سے بچوں کی تعدادا اور دیگر سہولتوں کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لی گئی ہے ۔

تمام اضلاع کے اے ڈی اوز دیٹا نومبر میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔

معلومات کی فراہمی میں لاپرواہی اور عدم تعاون کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن نے سیز فائر لائن توڑنے کے لیے تیاریاں شروع کر دیں ،مظفرآباد ڈو یژن کے ٹکٹ ہولڈروں ،سٹی اورضلعی عہدیداروں نے مہم چلانے کا آغاز کردیا ہے۔

مسلم لیگ کی سالانہ تقریبات

سابق وزیر پیر غلام مرتضیٰ گیلانی ،دیوان علی خان چغتائی ،شمیم علی ملک ،راجہ ثاقب مجید ،مفتی منصور الرحمان میر عتیق الرحمان ،کرنل ریٹائرڈ عارف عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سردار عتیق احمد خان کے اعلان کو سراہتے ہیں ،سیز فائرلائن کو توڑنے کیلئے عملی اقداما ت کریں گے۔

کشمیر ی عوام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،کشمیریوں پرظلم وبربریت کا حساب بھارت کو چکانا ہوگا


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)مسلم کانفرنس کی 84 ویں سالگرہ آزاد کشمیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں شایان شان طریقے سے منائی جائے گی۔

مسلم کانفرنس کے قائم مقام سیکرٹری جنرل راجہ آفتاب اکرم کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق آج سے 17اکتوبر تک یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اور سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔

ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)پاک چین فرینڈشپ کار ریلی کا بیس گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاکستان پہنچ گیا۔

گلگت بلتستان کے وزیرتعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال، رکن گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ،کمشنر گلگت ڈویژن سبطین احمداور دیگر حکام نے پاک چین سرحدپر خنجراب زیروپوائنٹ میں فرینڈ شپ کار ریلی کا استقبال کیا۔

Chinese Car Rally 5

اس موقع پر پرچم کشائی کی مختصر تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ قراقرم سیکورٹی فورس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے ریلی کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ اس ریلی سے ناصرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔


اس طرح کی ریلی سے دونوں ممالک کے مابین سفارتی ، تجارتی او ر ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ چینی مہمان اپنے دورے میں گلگت بلتستان کی خوبصورتی اور دلکشی کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کرانے میں اپنا بھرپور کر دار ادا کریں گے۔

ریلی کے انچارج مسٹر لی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ اور کے ٹو سے بلند ہے اور دونوں ملکوں کے عوام آپس میں تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ہمیشہ کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرینڈشپ کار ریلی کا مقصد دونوں ملکوں میں روابط کو مزید مضبوط اور پاک چین اقتصادی منصوبے کو اجاگر کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پاک چین کارریلی نے چھ ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کر لیا ہے اوراب وہ پاکستان میں خیبر پختون خوا،پنجاب،سندھ اور بلوچستان سے ہوتے ہوئے متحدہ عرب امارات جا ئے گی۔پاک چین فرینڈشپ کار ریلی ہفتہ کی صبح گلگت سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگی۔


ایمزٹی وی(مظفرآباد) نوسری کے قریب دریائے نیلم میں گاڑی گرنے سے 6 افراد جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وادی نیلم سے مظفر آباد جانے والی گاڑی نوسری کے مقام پربے قابو ہوکردریائے نیلم میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

مقامی افراد اورریسکیو رضاکاروں نے لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اس کی حالت بھی انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق وادی نیلم سے ہے، واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ لاشوں کو شناخت کئے جانے کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔


ایمزٹی وی(نیوز ڈیسک)باکو میں پاکستانی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ کشمیر ہے، اُڑی جیسےواقعات بھارت کی جانب سےکشمیرمیں مظالم کاردعمل ہیں، بھارت نے ہمیشہ کشمیر پربات کرنے سے گریز کیا ہے تاہم اگر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں اور وہ اس میں مسئلہ کشمیر کو شامل رکھیں تو ہم بھی بات چیت کے لیے تیارہیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کے اعلان پر وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارامقصد پاکستان کوچلانا ہے مگر کچھ عناصر اس کو بند کرنا چاہتے ہیں جب کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں ہم پاکستان کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں۔ عمران خان اسلام آباد کو بند جب کہ ہم کھلا رکھناچاہتے ہیں اور اسلام آبادکھلا رہے گا۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی ہے، ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور کراچی کے حالات میں بھی بہتری آرہی ہے، کراچی میں بھی گرین لائن بس سروس کاآغاز کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ توانائی بحران پر2018میں حل کردیں گے، سسٹم میں 10میگاواٹ بجلی آنے سے نہ صرف توانائی بحران ختم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ بجلی کی قیمتیں بھی مسلسل کم کی جارہی ہیں، رواں سال داسوپاور پراجیکٹ پر بھی کام شروع کررہے ہیں جب کہ دیامر اور بھاشاڈیم کے لیے 105 ارب روپے کی زمین خریدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز آئی ہے لیکن وہ اسے منظور نہیں کریں گے۔
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک پر سیاست سے گریز کیاجائے، احسن اقبال سی پیک کے حوالے سے ہرجگہ پر تحفظات دورکررہے ہیں جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے لہذا اس کی رفتار میں سستی کا تاثر درست نہیں، سی پیک پرجاری کام کی رفتار پر چین نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) نوابزادہ طلال اکبربگٹی مرحوم کی اہلیہ اور جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ شازین بگٹی ،گہرام بگٹی کی والدہ قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئیں۔

مرحومہ کو آبائی قبرستان ڈیرہ بگٹی میں سپردخاک کردیا گیا مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بگٹی ہاؤس کوئٹہ میں ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق نوابزادہ طلال اکبربگٹی مرحوم کی اہلیہ اور جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ شازین بگٹی ،گہرام بگٹی کی والدہ کی وفات پر مختلف سیاسی اورمذہبی رہنماؤں کی جانب سےگہرے دکھ کا اظہار کیاگیااور انکی مغفرت کیلئے دعا بھی کی۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) وفاقی اردو یونیورسٹی ، سوشل اسٹوڈنٹس فورم اور پیام پاکستان ِکے زیر اہتمام پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی 65 ویں برسی کے موقع پرتقریری مقابلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
تقریری مقابلہ بعنوان’’لیاقت علی خان نواب زادہ نہیں خاک زادہ‘‘ بروز پیر 17اکتوبر کو صبح 9 بجے ڈاکٹر عبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں منعقد ہو گا۔

جس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کریں گے۔ سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان کے مطابق اس تقریری مقابلے میں انٹر کالج و جامعات کے طلباء و طالبات اپنے ادارے کے اجازت ناموں کے ساتھ شرکت کرسکتے ہیں۔

مقابلے میں شرکت کے خواہشمند موبائل نمبر0321-8775725 اور ای میل This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) خیرپور میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مشہور عالم شاہ نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی منظور ی سے کالج میں 37نئے پروفیسراور8رجسٹراربھرتی کئے ہیں خیرپور میڈیکل کالج کو پاکستان کا مثالی کالج بنانا چاہتا ہوں وہ کالج کے کانفرنس ہال میں معیاری تعلیم اور آئندہ کے تعلیمی منصوبوں کے متعلق صحافیوں کو بریفنگ دے رہے تھے۔

بریفنگ میں ڈاکٹر مختیار لاکھو، ڈاکٹر صفدرآرائیں،ڈاکٹر فرخ امتیاز بھنبھرو،ڈاکٹر بشرارامیجو ،ڈاکٹر ظہور پھل اورتمام فیکلٹیزکے ڈاکٹر موجود تھے ۔

پروفیسر ڈاکٹر مشہورعالم شاہ نے کہاکہ کالج میں نئے بھرتی کئے گئے پروفیسروں میں سے 5پروفیسرایک ایسوسی ایٹ پروفیسر25اسسٹنٹ پروفیسراور8رجسٹرارشامل ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ خیرپورنیا میڈیکل کالج ہے نئے بھرتی کئے گئے ڈاکٹروں نے ایک شخص کے دماغ کا کامیاب آپریشن کر کے تاریخی کارنامہ سرانجام دیا انہوں نے کہاکہ کالج میں نئے ڈاکٹر بھرتی کر نے سے ڈاکٹروں کی کمی کی شکایات کافی حد تک ختم ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم کالج میں ملک کی پہلی مثالی لیبارٹری قائم کرنا چاہتے ہیں جبکہ مزید فیکلٹیزقائم کر کے سندھ کے دیہی علاقوں کو مطلوبہ علاج کی سہولیات فراہم کریں گے ۔

ایک سوا ل پر انہوں نے کہاکہ کالج میں بچوں کے ماہر ڈاکٹر مقرر کئے گئے ہیں تاہم ضرورت پڑنے پر مزید ماہر ڈاکٹر بھرتی کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ مستقبل قریب میں خیرپو رمیڈیکل کالج سندھ کا سب سے بڑا اور کامیاب کالج ثابت ہو گا جبکہ آگے چل کر خیرپو رمیڈیکل کالج کو پاکستان کا سب سے بڑا مثالی کالج بنائیں گے انہوں نے پی پی ایچ آئی اور دیگراداروں کے تعاون کی تعریف کی جبکہ انہوں نے سول

سوسائٹی کے نمائندوں اور سماج سدھارکی تنظیموں کو اپیل کی کہ کالج کی معیاری تعلیم اور خیرپور میں بہترعلاج کے متعلق عوام میں بیداری مہم چلائیں تاکہ بیماریوں میں مبتلا مریض ہمارے پاس آئیں اورہمارے ڈاکٹر مسیحا بن کر ان کی مد د کرسکیں ۔