اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی ( تعلیم) گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرزایسوسی ایشن ضلع ٹھٹھہ کے انتخابات میں بھٹائی پینل کے تمام امیدواربلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔
 

تفصیلات کے مطابق ثانوی اسکولوں کے اساتذہ کی تنظیم گسٹا کے ضلعی انتخابات میں بھٹائی پینل کی جانب سے نامزدکردہ تمام امیدواربشمول صدرعثمان کھتری، جنرل سیکریٹری خیر محمد قوی، سینئر نائب صدر غلام نبی خشک،

نائبصدر شفیق آرائیں، نائب صدر فیمیل سرداری شاہ، ایڈیشنل سیکریٹری انوار الدین کلمتی جوائنٹ سیکریٹری پیر عباس شاہ، جوائنٹ سیکریٹری فیمیل نسرین پلیجو، سیکریٹری خزانہ عبداللہ میمن، سیکریٹری اطلاعات حیدر خواجہ، آفیس سیکریٹری محمد بخش بہرانی بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی بنیاد پر وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لیے دائر تمام درخواستیں 20 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔
سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی تحقیقات اور وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لیے چیرمین تحریک انصاف عمران خان، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، وطن پارٹی اور طارق اسد ایڈووکیٹ نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل 3 رکنی بینچ درخواستو ں کی سماعت کرے گا۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد)ورلڈ اکنامک فورم نے گلوبل ٹریول اینڈ ٹورازم رپورٹ کے تحت دنیا کے سب سے زیادہ پرامن اور غیر محفوظ ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں ایک بار پھر فن لینڈ کو سب سے زیادہ پر امن ملک جب کہ پاکستان کو غیر محفوظ ممالک کی فہرست میں چوتھا نمبر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں سیکیورٹی کے حوالے سے فن لینڈ کو 6.7 پوائنٹ دیئے گئے ہیں جب کہ اس فہرست میں پاکستان کو 3.04 پوائنٹ دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رہائش کے اعتبار سے سب سے زیادہ پر امن ممالک یورپ میں جب کہ سب سے زیادہ غیر محفوظ ممالک لاطینی امریکا، افریقا، ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں ہیں۔
سب سے زیادہ پر امن ممالک میں فن لینڈ کے بعد دوسرا نمبر قطر جب کہ تیسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات شامل ہے۔ اس کے علاوہ ان ممالک میں آئس لینڈ، آسٹریا، لیکسمبرگ، نیوزی لینڈ، سنگاپور، اومان اور پرتگال شامل ہیں۔ خطرناک ممالک کی فہرست میں نائیجیریا کے علاوہ کولمبیا، یمن، پاکستان، وینزویلا، مصر، گوئٹے مالے، ایل سیلوا ڈور، ہنڈراس اور تھائی لینڈ شامل ہیں جب کہ بھارت غیر محفوظ ممالک کی فہرست میں تیرہویں نمبر پر ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں بانی ایم کیو ایم، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور ریحان ہاشمی سمیت دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں وسیم اختر کے وکیل کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے ملک دشمن تقریر کی تو پارٹی نے انہیں نکال دیا جب کہ مقدمے میں فاروق ستار اور خالد مقبول سمیت پارٹی کے سینئر رہنما نامزد ہیں لیکن دیگر ملزمان باہر اور وسیم اختر جیل کے اندر ہیں۔ عدالت نے وسیم اختر کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو ان کی آزادی پر اعتراض ہے، آپ چاہتے ہیں کہ وہ بھی پکڑے جائیں جس پر وکیل نے کہا کہ انہیں اعتراض دیگر رہنماؤں کی عدم گرفتاری پر نہیں بلکہ وسیم اختر کے اندر رہنے پر ہے۔

عدالت نے ایم کیو ایم بانی، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، ریحان ہاشمی سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے 12 نومبر کوپیش کرنےکا حکم دیا ہے جب کہ عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کی ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ بھی محفوظ کرلیا ہے۔

 
 


ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) سندھ بھر کے دیگر تعلیمی بورڈ کی طرح میٹرک بورڈ کراچی کے چیئرمین کا تقرر بھی کیا گیا ہے لیکن میٹرک بورڈانتظامیہ کی غفلت سے ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا‘انوار احمد زئی کا پوسٹ شدہ پیغام تبدیل کرکے نئے چیئرمین ڈاکٹر سعیدالدین کی تصویر تک نہیں لگائی گئی۔جبکہ میٹرک بورڈ کے سابق چیئرمین انوار احمد زئی کو نیب ریفرنس میں نام کی وجہ سے 25اگست کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ایک ہفتہ قبل ڈاکٹر سعید الدین نے چیئرمین کی حیثیت سے چارج سنبھالا ہے۔

اس سے قبل وہ میر پوربورڈ میں ڈائریکٹر کالجز ‘شاہ لطیف کالج میں پروفیسر اور پرنسپل کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں جس کے باوجود بھی میٹرک بورڈ کی ویب سائٹ میں ان کی پروفائل اور چیئرمین کی حیثیت سے ان کو پیغام پوسٹ نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سابق اور نیب کیس میں گرفتار انوار احمد زئی کی تصویر اور پیغام ہی ویب سائٹ پر چیئرمین کی حیثیت سے موجود ہے۔

ل

وزیر اعلی ہائوس کا نمائندہ نہ ہونے کی وجہ سے بورڈ میں ہونےوالے اہم فیصلوں کے بارے میں وزیر اعلی کو بروقت بریفنگ دی جاتی نہ ہی اہم امور کی جانب توجہ بھی مبزول نہیں کرائی جاتی ہے ۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشن ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی کی زیر صدارت گزشتہ روز سندھ کے تمام ریجنل ڈائریکٹر اور ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوٹس سندھ کے افسران کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ریجنل ڈائریکٹر سکھر، حیدرآباد، لاڑکانہ، میر پور خاص اور کراچی نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن ریگولیشن اینڈ کنٹرول آرڈیننس 2001ترمیمی ایکٹ 2003رولز 2005 پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

ڈی جی پرائیویٹ اسکولز نے 6مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو نجی تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کریں گی۔

ٹیم مانیٹرنگ کے دوران اساتذہ کی قابلیت، ماہانہ آمدن و اخراجات، ماہانہ ٹیوشن فیس، داخلہ فیس کا جائزہ لے گی اور سالانہ پانچ فیصد سے زائد فیس وصول کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کیلئے سفارش کرے گی۔

ہر نجی تعلیمی ادارے میں لینگویج ٹیچر کا ہونا ضروری ہو گا، کمیٹی اپنی رپورٹ متعلقہ ریجنل ڈائریکٹر کو دیں گی اور ریجنل ڈائریکٹر 15دن میں اپنی رپورٹ ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کو پیش کریں گے۔

رپورٹ کی روشنی میں خلاف ورزی کرنے والے نجی اسکولوں کیخلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ تمام ریجنل ڈائریکٹر ہم نصابی سرگرمیوں کا شیڈول بنا کر ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کو بھیجیں ۔

ڈی جی پرائیویٹ اسکولز نے مزید کہا کہ ڈائریکٹریٹ جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشن کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ سرکلر اور ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، غفلت برتنے والے افسران کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیٹوشن سندھ نے پانچ فیصد سے زائد فیس لینے والے اسکولوں اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کیخلاف ایک شکایت سیل بھی قائم کر دیا ہے جس کا فون نمبر 99217489شکایت کنندہ اپنا نام، فون نمبر اور شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ شکایت درج کرا سکتا ہے تاکہ ایسے نجی تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) پیپلزپارٹی کی سولہ اکتوبرکی ریلی کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے شہر میں ٹریفک کی روانی کیلئے متبادل راستوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے پیپلزپارٹی کی سولہ اکتوبر کو ہونے والی ریلی کے پیشِ نظر ٹریفک کی روانی کیلئے متبادل راستوں کا اعلان کردیا، ریلی کے دوران شاہراہ قائدین سے ڈرگ روڈ تک ٹریفک اتوار کو عام پبلک کے لیے بند رہے گا، بلاول ہاؤس سے ریلی شروع ہوکر شارع فیصل پر اختتام پزیر ہوگی.

پیپلزپارٹی کی سولہ اکتوبرکی ریلی کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے شہر میں ٹریفک کی روانی کیلئے متبادل راستوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے پیپلزپارٹی کی سولہ اکتوبر کو ہونے والی ریلی کے پیشِ نظر ٹریفک کی روانی کیلئے متبادل راستوں کا اعلان کردیا، ریلی کے دوران شاہرا ہ قائدین سے ڈرگ روڈ تک ٹریفک اتوار کو عام پبلک کے لیے بند رہے گا، بلاول ہاؤس سے ریلی شروع ہوکر شارع فیصل پر اختتام پزیر ہوگی.

گلشن اقبال سے کلفٹن کیلئے شہید ملت روڈ، ہینو چورنگی جبکہ شہری ایئرپورٹ سے صدر کیلئے ڈرگ روڈ، راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ، یونیورسٹی روڈ، پیپلز چورنگی سے کوریڈور تھری استعمال کریں۔

ناظم آباد، لیاقت آباد سے ایئرپورٹ جانے والے نیپا تا ڈرگ روڈ استعمال کریں، کلفٹن، ڈیفنس سے جناح اسپتال کیلئے چوہدری خلیق الزمان روڈ استعمال کیا جائے، ضیا الدین اسپتال جانے کے لیے سی ویو روڈ اور چائنہ چورنگی کا روٹ استعمال کیا جائے گا۔ ساؤتھ سٹی اسپتال جانے کے لیے بحریہ انڈر پاس کا روٹ استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

سول اسپتال جانے کے لیے بوہرہ پیر اور چاند بی بی روڈ کا استعمال کرسکتے ہیں، لیاقت نیشنل اور آغا خان اسپتال جانے کے لیے یونیورسٹی روڈ، نیو ٹاؤن روڈ کو استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

ایسٹ و ملیر سے آنے والے ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ استعمال کریں جبکہ کینٹ اسٹیشن جانے کیلئے شہیدِ ملت، ہینو چورنگی، کورنگی روڈ استعمال کریں۔

 
 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) ملیر کے علاقے سعود آباد سے اسکول کی 3 طالبات لاپتا ہوگئیں جن کی بازیابی کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کردی۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں 3 لڑکیاں لاپتا ہوگئیں جو نویں جماعت کی طالبات ہیں۔ والدین کے مطابق بچیوں کو صبح اسکول چھوڑا جس کے بعد وہ واپس نہیں آئیں، اسکول سے پتا کرنے پر پتا چلا کہ اسکول میں ان کی کوئی حاضری نہیں لگی۔

پولیس کے مطابق والدین نے بچیوں کی گمشدگی کی درخواست دی جس کے بعد اسکول سے پتا کرنے پر ان کی عدم حاضری کا بتایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ جو بچیاں لاپتا ہوئی ہیں ان میں اقرا، بسمہ اور رابعہ شامل ہیں جن کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مقدمے میں اغوا کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کےمطابق لاپتا ہونے والی بچیوں میں سے ایک کے پاس موبائل فون ہے جسے ٹریس کرنے پر بذرٹا لائن کی لوکیشن سامنے آئی ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بچیوں کے لاپتا ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد) مشیرقومی سلامتی کی زیر صدارت اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے کےلئے چاروں صوبوں میں کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ ، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور اس پر عمل درآمد تیز کرنے سے متعلق لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو تیز بنانے کا اعادہ کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ چاروں صوبوں میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کمیٹیاں قائم کی جائیں گی اور یہ صوبائی کمیٹیاں صوبے کے وزیراعلیٰ کے ماتحت کام کریں گی۔ صوبائی کمیٹیاں ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد کو یقینی بنائی گی اور اس بات کی نشاندہی کریں گی کہ کن نکات پر عمل نہیں ہورہا۔


ایمزٹی وی(تعلیم)باکو اسٹیٹ یونیورسٹی نے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دیدی

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی امن کیلئے وزیر اعظم نواز شریف کی کوششوں کے اعتراف میں باکو اسٹیٹ یونیورسٹی کی جانب سے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی ہے ۔
وزیر اعظم نوازشریف ان دنوں آذربائیجان کے دورے پر ہیں جہاں وہ صدر اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ۔