اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) کوئٹہ میں آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ شرپسندوں کے عزائم کو اتحاد اور اتفاق سے شکست دی جائے گی۔

آئی جی ایف سی کا محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ہونے والے اجلاس میں کہنا تھا کہ محرم کے مقدس مہینے میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے گا اور معصوم خواتین کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسان نہیں ہو سکتے۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اس امر کا اعادہ کیا کہ محرم الحرام کے دوران قانون نا فذ کرنے والے اداروں سے بھر پور تعاون کر کے دشمن کے ناپاک ارادوں کو شکت دی جائے گی۔

ایمز ٹی وی ( پشاور ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ یاسمین نگار خان جو ہند وستان میں رہائش پذیر ہے جنہوں نے حالیہ دنوں میں بھارتی میڈیا اور بی بی سی کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ خان عبدالغفار خان المعروف با چا خان بابا کی نواسی ہیں.

 

اس حوالے سے اسفندیاروالی نے کہا کہ میں یہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ یاسمین نگار خان کسی بھی طور پر باچا خان کے خاندان سے تعلق نہیں رکھتی اور نہ ہی ان کی ہماری سیاسی تحریک سے کوئی وابستگی ہ.

،انہوں نے کہا کہ وضاحت کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ غلط فہمی دور ہو جائے جو میڈیا پر آنے کے بعد پیدا ہوچکی ہے۔

 
 

ایمزٹی وی (کراچی) کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے ایک مقدمے میں میئر وسیم اختر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت نے تھانہ ملیر سٹی میں درج مقدمے میں وسیم اختر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ 15 اکتوبر کو سنایاجائے گا۔

تفتیشی افسر کے مطابق وسیم اختر پرخواتین سے متعلق تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ دوسری طرف وسیم اختر کے خلاف سچل تھانے میں درج مقدمہ اے ٹی سی 3 کو منتقل کردیاگیا جس کی سماعت 15 اکتوبر کو ہوگی۔

تھانہ سچل میں درج مقدمے کا چالان اے ٹی سی 3 میں جمع کرادیا گیا ہےجبکہ تھانہ بریگیڈ میں درج مقدمے میں تفتیشی افسر کو عدم حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ۔

 
 

ایمز ٹی وی (پشاور)ڈاکٹرز تنظیموں نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹر عصمت اللہ قاتلانہ حملہ کے خلاف دورروز سے شروع کی گئی احتجاجی ہڑتال کو محرم الحرام میں ممکنہ ایمرجنسی کے پیش نظر عارضی طور پر موخر کردیا ہے جبکہ دسویں محرم کے بعد احتجاجی ہڑتال کو تمام صوبہ کے ہسپتالوں تک توسیع دی جائیگی۔

اس سلسلہ میں گزشتہ روز بھی ڈاکٹرز تنظیموں نے ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرنا پڑا۔دوسری جانب ڈاکٹر عصمت اللہ کو علاج کیلئے الشفاءہسپتال اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے

 

جبکہ دوسری جانب ڈاکٹروں کی ہرتال کے باعث ہسپتال آنیوالے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) بلوچستان پرائیویٹ اسکولزگرینڈ الائنس کے رہنمائوں نذر محمد بڑیچ، رشید کاکڑ، محمد نواز، نذیر احمد لہڑی، مظہر محمود، ملکجمیل کاسی، عطا محمد اور آغا گل شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی رضامندی اور مشاورت کے بغیر امتحانات لئے جارہے ہیں ۔

امتحانات کے کسی بھی عمل میں نجی تعلیمی اداروں سےمشاورت تک نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں امن وامان کی بد ترین اور خطرناک ترین صورتحال سب کے سامنے ہے۔

لوگ اپنے آٹھ دس سال کے بچے کو کیسے امتحانی سینٹروں تک پہنچایئں گے۔اسکولوں میں طلباو طالبات کی تعداد میں خطرناک حد تک کمی کا قوی امکان ہے۔,انھوں نےکہا کہ گورنمنٹ سسٹم کو برباد کرنے کے بعد نجی شعبہ کو تباہ کر کے سوچے سمجے منصوبے کے تحت ایکٹ لایا جارہا ہے تاکہ بین الاقوامی اداروں کو باور کرا یا جائے کہ انہیں قانونی تحفظ دیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

 
 

ایمزٹی وی (کراچی) کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں 9 اور 10 محرم الحرام کو لوڈشیڈنگ نہیں کی جائی گی تاہم کسی بھی مقامی فالٹ کو لوڈشیڈنگ سے نہ جوڑا جائے۔

کے الیکٹرک نے شہر قائد میں 9 اور 10 محرم الحرام کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے 9 اور 10 محرم الحرام کو لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی جب کہ 8 محرم الحرام کی شام کو بھی مجالس کی سہولت کے لئے کراچی کے شہریوں کو بجلی کی فراہمی باہم پہنچائی جائے گی تاہم کسی بھی مقامی فالٹ کو لوڈشیڈنگ سے نہ جوڑا جائے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا عملہ دونوں دن 24 گھنٹے عوام کی سہولت کے لئے موجود رہے گا جبکہ 4 ریجنل کمانڈ کنٹرول سیٹر 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کریں گے صارفین کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 یا کے الیکٹرک کے ڈیجیٹل فورم میں رابطہ کرسکتے ہیں۔

 
 

ایمزٹی وی (کراچی) ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی آٹھ ،نو اور دس محرم الحرام کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ جلوس سے متصل راستوں اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ تین دن تک ایم اے جناح روڈ عام ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ محرم الحرام کے مرکزی جلوس اور مجالس عزا کے لیے کراچی میں بھی سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ آٹھ ،نو اور دس محرم کے جلوس کی کڑی نگرانی ہوگی۔

جلوس کی گزرگاہوں کو جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ نمائش سے ٹاور تک اطراف کے راستوں پر کنٹینر، بسیں اور دیگر گاڑیاں کھڑی کر دی گئیں۔ جلوس کے راستے کی تمام دکانیں انتظامیہ کے افسران کی موجودگی میں سیل کی گئیں۔

تین روز تک ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ جلوس اور مرکزی مجالس میں آنے والے عزاداروں کے لیے خصوصی واک تھرو گیٹ نصب کردیے گئے ہیں۔ عزاداروں کی حفاظت کے لیے چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار،ڈھائی ہزار سے زائد رینجرز اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتے بھی جلوس کی گزرگاہوں کو چیک کریں گے، جلوس کی فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ بلند عمارتوں پر اسنائپرز بھی تعینات ہوں گے۔ کسی ںاخوشگوار صورتحال کے لیے جلوس کے راستوں میں میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔

 
 

ایمزٹی وی (کراچی) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہےہیں، دہشتگردی ختم ہو رہی ہے اور معشیت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان کشمیر کاز کی حمایت جاری رکھے گا،برہان وانی کشمیر کا فخرہے۔

ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حق خود ارادیت کو دہشتگردی کے ساتھ جوڑنا بھارت کی غلط فہمی ہے۔ برہانی وانی آزادی کے لیے جنگ لڑا۔ پاکستان کشمیر کاز کی حمایت جاری رکھے گا۔ اگر بھارتی وزیراعظم کو لگتا ہے کہ آزادی کی جدو جہد کو دہشت گردی قرار دیا جا سکتا ہے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا تھا، اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔دو ہزار تیرہ میں اقتدار میں آئے تو بے شمارچیلنجز کا سامنا تھا مگراب ملک سے دہشتگردی ختم ہورہی ہے اورمعشیت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے ن لیگ کی مجلس عاملہ سے خطاب میں مخالفین کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا ترقی اور کچھ لوگوں کا ایجنڈہ صرف احتجاج ہے۔ یہ لوگ دو ہزار چودہ میں بھی ناکام ہوئے اور اب پھر ناکام ہوں گے۔ ایسے عناصر منفی سیاست سے پاکستان کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں ۔

وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ایک مرتبہ پھر دو ہزار اٹھارہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین اقتصاری راہداری کا بنیادی ڈھانچہ تیارکرلیا گیا ہے ۔

 
 

ایمز ٹی وی ( تعلیم) صوبائی وزیر برائے تعلیم و خونداگی جام مہتاب حسین ڈھر نے نارتھ ناظم آباد ڈسلوا ٹاؤن میں قائم سینٹ جوٹ اسکول کے پانی کے زیرزمین ٹینک میں سات سالہ طالب علم کے ڈوب کر جاںبحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر مذکورہ واقعہ کی رپورٹ پیش کریں ۔

انہوں نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ نجی اسکولز میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے نجی تعلیمی اداروں کے مالکان/ سربراہان کو اس بات کا پابند بنائیں کہ وہ اپنے اداروں میں طالبعلموں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے نجی اسکولز کی انتظامیہ کوتنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر صورت بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 
 

ایمز ٹی وی ( تعلیم) صوبائی اسسٹنٹ رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز نے سپلا کی موجودہ باڈی کو اراکین سے ممبر شپ و دیگر فیس وصول کرنے سے روک دیا ہے جبکہ سپلا کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ منتخب باڈی ہے اور ممبران سے وصول کی گئی فیس صحیح خرچ کی گئی ہے۔

صوبائی اسسٹنٹ رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز کی جانب سے 14 اگست 2016 ءکو ایک اشتہار کے ذریعے 1860ءایکٹ کے تحت رجسٹرڈ تمام تنظیموں کو گذشتہ چار سال کے دوران ہونے والے الیکشن‘ عہدیداروں و ممبران کی تفصیلات اور وصول کی گئی فیس کا ریکارڈ جمع کرانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جس پر سابقہ مرکزی عہدیدار پروفیسر یعقوب چانڈیو نے اپنا موقف جمع کراتے ہوئے کہا کہ عدالت میں کیس ہونے کے باوجود سپلا کے ایک گروپ نے غیر قانونی طور پر الیکشن کراکے گذشتہ چار سال سے ممبران سے سالانہ 500 روپے فیس وصول کی ہے ۔

(جو چار سال میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بنتی ہے) جس کے بعد اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے سپلا کے عہدیدار شیر خان سیلرو کو لیٹر نمبر 121/130 جاری کرکے کہا گیا ہے کہ وہ ممبر شپ و دیگر فیس وصول کرکے اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کرارہے ہیں ایسا عمل فوری طور پر بند کیا جائے بصورت دیگر پروفیسر شیر خان سیلرو کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب سندھ پروفیسرز لیکچرر ایسوسی ایشن (سپلا) مرکز اور سپلا حیدرآباد ریجن کے عہدیداران کا اجلاس زیرصدارت پروفیسر شیر خان سیلرو منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروفیسر شاہ جہاں پنہور‘ لیاقت جعفری‘ انور ساگر کاندھڑو و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپلا کا کیس پہلے ہی ہائی کورٹ بینچ حیدرآباد میں چل رہا ہے اور کورٹ نے منع نامہ جاری نہیں کیا ہے‘ اس لیے سپلا الیکشن کا جمہوری عمل جاری ہے‘پراونشل اسسٹنٹ رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز حیدر آباد کو کوئی موقف دینا تھا تو کورٹ میں دیتے لیکن مخالفین کی جھوٹی درخواست پر لیٹر جاری کرکے پراونشل اسسٹنٹ رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز حیدر آباد نے توہین عدالت کی ہے‘ اس پر سپلا کی موجودہ قیادت پراونشل اسسٹنٹ رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز حیدر آباد کے خلاف توہین عدالت کا کیس داخل کیا جائے گا۔

سپلا کا مرکزی سیکریٹری جنرل پورے سندھ کا منتخب عہدیدار ہوتا ہے‘ پرونشل اسسٹنٹ رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز حیدر آباد نے انہیں نام نہاد کہہ کر سندھ بھر کے کالج اساتذہ کی توہین اور دل آزاری کی ہے‘ اس لیے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ پرونشل اسسٹنٹ رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز حیدر آباد کے خلاف 50 لاکھ کے ہرجانے کا کیس داخل کیا جائے