جمعرات, 03 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

سلیکان ویلی: واٹس ایپ وہ واحد ایپ ہےجواپنےصارفین کےلئےسب سےزیادہ تبدیلیاں کرتاآیاہے۔

اس بار بھی واٹس ایپ اپنے استعمال کنندگان کے لیے ایک نہایت ہی مفید اور اچھوتا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔ اس فیچر کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اب سماعت سے محروم افراد بھی واٹس ایپ کے ’ وائس میسیجز‘ کو پڑھ سکیں گے۔

واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’’ڈبلیو اے بی-ٹا اِنفو‘‘ (WABeta Info) کے مطابق ابھی یہ فیچرابھی ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہے، اور یہ بات واضح نہیں ہے کہ استعمال کنندگان کے لیے یہ فیچر کب پیش کیا جائے گا، تاہم یہ فیچر اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے دستیاب ہوگا۔

اس سروس کے تحت آپ کے صوتی پیغامات کو ٹرانسکرپشن کے لیے واٹس ایپ یا فیس بک کے سرور پر نہیں بھیجا جائے گا اور نہ ہی یہ براہ راست آپ کی شناخت کو ظاہر کریں گے۔ یہ ایک آپشنل فیچر ہوگا اور اسے ٹرانسکرائب کرنے کے لیے آپ کو خصوصی اجازت درکار ہوگی۔ اجازت ملنے کے بعد آپ کا صوتی پیغام ٹرانسکرپشن سروس کے لیے دستیاب ہوگا۔

جب آپ اپنے صوتی پیغام کو کھولیں گے تو ایک پاپ اپ ظاہر ہوگا جس پر’ WhatsApp Would Like To Access Speech Recognition‘ لکھا ہوگا۔ Allow کرنے پرآپ کا صوتی پیغام ٹرانسکرپشن سروس کے لیے دستیاب ہوگا۔ اور ایک نیا ’ ٹرانسکرپٹ ‘ سیکشن کھل جائے گا۔ جہاں آپ آڈیو پیغام کو کسی مخصوص فاصلے سے بھی تحریری شکل میں ڈھال سکتے ہیں۔

پہلی بار ٹرانسکرائب ہونے کے بعد مذکورہ پیغام آپ کی ڈیوائس کے واٹس ایپ ڈیٹا بیس میں محفوظ ہوجائے گا، اسے بار بار ٹرانسکرائب کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، اور آپ جب چاہیں اسے دیکھ سکتے ہیں۔

سندھ کے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتی کے لیئے ریکروٹمنٹ کا عمل آج سے شروع ہوگیا۔

مزکورہ ریکروٹمنٹ کے عمل میں 46549 ٹیچرز کی بھرتی کی جائے گی۔

ٹیسٹ کےحوالے سےگزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم سردار شاہ کاکہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ کی بھرتی کی جا رہی ہے ، اور یہ سارا پروسیس آٹومیٹیڈ ہے۔اساتذہ کی بھرتی کے عمل میں مکمل شفافیت کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے گا

اجلاس میں آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر سید میرمحمد شاہ بھی شریک تھے.ٹیچر بھرتی کا عمل مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ ہے، اس میں کسی قسم کی سفارش اور رشوت کی جگہ نہیں۔

اساتذہ کے ٹیسٹ میرٹ پر ہونگے مکمل شفاف عمل ہے کسی کو ایک روپیہ دینے کا سوچیے بھی نہیں اپنی محنت میں یقین رکھیں.
انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ تعلیم کا کوئی ملازم اساتذہ کی نوکریوں کے عیوض رشوت میں ملوث پایا گیا تو نہ صرف اسکو نوکری سے ٹرمینیٹ کرینگے بلکہ جیل بھی بھیجیں گے.

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے آئی بی اے کے وائس چانسلر سید میر محمد شاہ نے کہا کہ سکھر آئی بی اے کے ذریعے تھرڈ پارٹی رکروٹمنٹ کے لیے محکمہ تعلیم اور سکھر آئی بی اے کے مابین معاہدہ ہوا ہے.

واضح رہےجے ای ایس ٹی کی 14039 اور پی ایس ٹی کی 32510 پوسٹس اور کل 46549 اسامیاں پر ٹیسٹ منعقد کئے جارہےہیں ۔

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان رمیز راجہ پی سی بی کےنئےچئیرمین منتخب ہوگئہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ بلامقابلہ پی سی بی کے 36 ویں چئیرمین منتخب ہوگئے، جاوید برکی عبدالحفیظ کارداراور اعجاز بٹ کے بعد وہ چوتھے کرکٹرز اور تیسرے سابق کپتان ہیں، جنہوں نے بطور سربراہ کرکٹ بورڈ کا چارج سنبھالا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عظمت شیخ کی جانب سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں گورننگ بورڈ کے خصوصی اجلاس میں رمیز راجہ کے مقابلے میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے رمیز راجہ کے کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ بننے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

گورننگ بورڈ کے اس اجلاس میں جواد قریشی،عاصم واجد جواد،اسد علی خان، عارف سعید اوعالیہ ظفر نے شرکت کی۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان بھی اس اہم اجلاس کا حصہ تھے۔ اجلاس کے شرکا نے رمیز راجہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جس کے بعد انہوں نے چئیرمین کی کرسی پر بیٹھ کرچیف الیکشن کمشنر اور بورڈ ممبران کا شکریہ اداکیا۔ رمیزراجہ نے کرکٹ کی بہتری کے لیے مستقبل کے پلانز پر روشنی ڈالی۔

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےڈگریاں مکمل کرنےکی مدت مقررکردی ہے. 

تفصیلات کےمطابق اوپن یونیورسٹی کےتحت میٹرک اور ایف اےکم ازکم دوسال اور زیادہ سےزیادہ پانچ سال میں مکمل کرناہوگا. 

طلبا کوپوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کوکم ازکم ایک سال زیادہ سےزیادہ تین سال  میں مکمل کرنا لازمی ہوگا 

ایسوسی ایٹ ڈگری میں داخلہ لینےوالےخواہشمند امیدواروں کو کم ازکم 2سال زیادہ سے زیادہ چارسال میں ڈگری مکمل کرنی ہوگی. 

یونیورسٹی کی جانب سےبی ایڈ کےطلبا وطالبات کےلئےبھی نئی معیاد مقرر کی گئی ہے. 

انتظامیہ نےبتایاہےکہ بی ایڈ ڈیڑھ سال سےتین سال تک, ڈھائی سالہ بی ایڈپانچ سال تک اور چارسالہ بی ایڈ پروگرام 8سال میں مکمل کرنا ہوگا 

ماسٹرزپروگرام کم ازکم دواورزیادہ سےزیادہ 4سال میں مکمل کرناہوگا. 

دو قومی نظریے کی بنیاد پر جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کو الگ ملک دلوانے والے بابائے قوم، قائد اعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی انتہائی احترام سے منائی جا رہی ہے۔

کچھ لوگ پیدا ہی عظیم ہوتے ہیں اور کچھ اپنی جدوجہد اور کارناموں کی وجہ سے عظمت حاصل کر لیتے ہیں،اپنی عظمت و قابلیت کی وجہ سے قائد اعظم محمد علی جناح کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کی بدولت پاکستان دنیا کے نقشے پر آزاد ملک کی حیثیت سے ا بھرا۔

ان کی سیاسی جدوجہد ملک کے سیاست دانوں کے لیے ایک مثال ہے ۔ علامہ اقبال نے قائد اعظم کے کردار کو اس طرح اجاگر کیا ہے کہ ان جیسے لوگ نا تو خریدے جا سکتے ہیں نا ہی انہیں بدعنوانی پر آمادہ کیا جا سکتا ہے۔

بابائے قوم پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن بیماری کے سبب زندگی نے وفا نہ کی۔

اپنی وفات سے پہلے قوم کے نام پیغام میں مستقبل کا راستہ، قائد اعظم نے ان الفاظ میں بیان کیا کہ ’آپ کی مملکت کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، اب آپ کا فرض ہے کہ اس کی تعمیر کریں۔‘

قائد اعظم محمد علی جناح کا انتقال 11 ستمبر 1948 کو کراچی میں ہوا اور آج ان کی 73 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

 

اسلام آباد: پندرہ سال عمر کے بچوں کی بھی کورونا ویکسینیشن شروع کرنےکافیصلہ کرلیا۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق 15 تا 18 سال والوں کی ویکسینیشن کا آغاز 13 ستمبر سے ہوگا۔ اس عمر کے بچوں کو فائزر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 15 تا 18 سال والوں کی ویکسینیشن کی منظوری دیدی ہے۔ اس عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کیلئے ب فارم کا استعمال ہوگا۔ اس وقت ملک بھر میں 17 تا 18 سالہ افراد کی کورونا ویکسینیشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر میں مثبت کیسز کی شرح ڈیڑھ ماہ بعد 6 فیصد سے کم ہوگئی ہے۔ 10 ستمبر کو کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.50 فیصد رہی جبکہ 23 جولائی کو یہ شرح 4.89 فیصد تھی۔

لاہور: قائد اعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی کے موقع پر 78 سالہ سلیم بٹ نے کینیڈا، امریکہ،روس، سمیت دنیا کے 50 سے زائد ممالک کی اسپورٹس پنوں کی مدد سے قائد اعظم اور مزار قائد کے پورٹریٹ تیار کر کے منفرد انداز میں بانی پاکستان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی کی مناسبت سے لاہورکے 78 سالہ مصور سلیم بٹ نے قائد اعظم کی تصاویر اور مزار قائد کے پورٹریٹ بنا کر منفرد انداز میں بانی پاکستان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ سلیم بٹ کے پاس کینیڈا، امریکا، روس، کوریا، یورپ سمیت دنیا کے 50 سے زائد ممالک کی35 ہزار سے زائد سپورٹس پنیں موجود ہیں جن کی مدد سے انہوں نے فوجی ٹینک، جنگی جہاز، نشان حیدر، گھنٹہ گھر، فیصل مسجد، باب خیبر سمیت سینکڑوں ایسے شاہکار تیار کئے ہیں کہ دیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے۔

 سلیم بٹ نے اپنی بنائی ہوئی یہ منفرد تصاویر اپنے گھر کے ایک بڑے سے ڈرائنگ روم میں سجا رکھی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

تحریک پاکستان کے رکن پروفیسر شرافت علی خان اور عالمی شہرت یافتہ مصور طاہر بن قلندرنے بھی سلیم بٹ کے اس فن کو شاہکار قرار دیا ہے۔ اپنی تصاویر کے حوالے سے سلیم بٹ کا کہنا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنا کرہم پربڑا احسان کیا ہے،یہ ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ اس ملک کی آن بان شان کے لئے اپنا سب کچھ نچھاورکردیں۔

اسلام آباد: 18 سال بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ طے شدہ پروگرام کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم ایک روز روم آئیسولیشن میں گزارے گی، ہوٹل میں قیام کے دوران کیوی کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کوویڈ ٹیسٹ ہوگا، رپورٹس منفی آنے کی صورت میں انہیں پریکٹس کرنے کی اجازت ملے گی۔
دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شامل تینوں میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے ڈھاکا سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی ہے جہاں سے انہیں انتہائی سیکیورٹی میں نجی ہوٹل روانہ کردیا گیاہے

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 2003 میں آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان اب تک 3 مرتبہ نیوزی لینڈ کی میزبانی کر چکا ہے تاہم یہ تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تھے۔

محکمہ تعلیم سندھ نےآئی بی اے ٹیسٹ ملتوی کا نوٹیفکیشن جعلی قراردےدیا۔

تفصیلات کے مطابق 13ستمبرسے شروع ہونے والےJESTاور PSTٹیسٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جعلی خبریں زیرِ گردش ہیں۔

زیرِ گردش جعلی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کووڈ کے پیشِ نظرٹیسٹ ملتوی کردیئے گئے ہیں جبکہ نئی تاریخوں کااعلان بعد میں کیا جائےگا۔

جس کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے ایسے نوٹیفکیشن کو بے بنیا د قرار دیتے ہوئے ٹیسٹ مقررہ وقت پرمنعقد کرانے کااعلان کیا ہے

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے میٹرک سالانہ اورضمنی امتحانات 2019کے (پکا)سرٹیفکیٹ جاری کرنے کااعلان کر دیا ہے۔

میٹرک بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق طلباء و طالبات کے سرٹیفکیٹ ان کی درسگاہوں کو جاری کئے جا رہے ہیں تمام طلباء و طالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے یا سینئر اساتذہ کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے متعلقہ سیکشن گراؤنڈ فلور کمرہ نمبر 23بلاک بی میں بھیج کر صبح9:30بجے سے سہ پہر 1بجے تک جبکہ جمعہ کوصبح9:30سے سہ پہر 12:00بجے تک سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

سرٹیفکیٹ جاری کرتے وقت طلباء وطالبات سے کسی بھی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی۔

یاد رہے کہ بورڈ کے قواعد کے مطابق سرٹیفکیٹ کی جاری کردہ تاریخ کے چھ ماہ گزرنے کے بعد بورڈ آفس سے لیٹ فیس کے ساتھ سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے۔