اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمزٹی وی (انٹرنیشنل)ہیٹی سے آنے والا طوفان ’میتھیو‘ تباہی مچانے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا سے بھی ٹکرا گیا جب کہ طوفان کے باعث ہیٹی، کیوبا اور باہاماس میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 339 ہو گئی ہے جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

07matthew4 master675

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹی میں طوفان میتھیو کے باعث شدید تباہی پھیل گئی ہے، کیٹگری فور کے طوفان کے باعث اس وقت کیرولینا اور فلوریڈا کا ساحلی علاقہ تیز ہواؤں کی زد میں ہے جب کہ سمندری طوفان کے باعث ڈزنی تھیم پارک کو بھی بند کردیا گیا۔ ہیٹیحکومت کے مطابق زلزلے میں اب تک 300 سے افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں جب کہ بڑے پیمانے پر تباہی کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

 

طوفان میتھیو کے باعث بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ اور درجنوں دیہات کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے ہیں جب کہ جنوبی علاقے جیریمی میں 80 فیصد عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ طوفان کے باعث مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے جب کہ جنوبی ہیٹی کے جنوبی علاقوں کا ریاست کے دیگر حصوں سے زمینی راستہ بھی معطل ہو گیا ہے۔ میتھیو نامی طوفان نے ہیٹی میں تباہی مچانے کے بعد بہاماس پر اپنا قہر ڈھایا تو فلوریڈا، جارجیا اور کیرولینا کی عوام کو خبردار کردیا گیا کہ وہ بھی احتیاطی تدابیر اختیار کر لیں اور 20 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

392B61BD00000578 3824483 People listen to an update on Hurricane Matthew after speding a a 98 1475769688604

دوسری جانب طوفان کے پیش نظر امریکی صدر باراک اوباما نے ریاست فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جب کہ امریکی ریاست میں جاری صدارتی مہم بھی طوفان کے پیش نظر عارضی طور پر ملتوی کردی گئی ہے۔ ہلیری کلنٹن نے بھی اپنی صدارتی مہم بھی فی الحال ملتوی کرنےکا اعلان کردیا ہے۔

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم) سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کے دور میں آرٹس اور کامرس کالجوں میں خلاف ضابطہ بھرتی ہونے والے لیب اسسٹنٹ اور لیب اٹینڈنٹ کیخلاف کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔

گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج پنجابی کلب کالج کھارادر جو بنیادی طور پر آرٹس اور کامرس کا کالج ہے وہاں براہ راست تقرر کئے جانے والے6لیب اسسٹنٹ کو ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی ضمیر کھوسو کے احکامات پر ریجنل ڈائریکٹر کالجز رپورٹ کرا دیا گیا ہے جن لیب اسسٹنٹ کو رپورٹ کرایا گیا ہے ان میں عاصم سعید، احسن، محمد وسیم، محمد یعقوب، زبیر احمد اور امداد حسین شامل ہیں۔

یہ بھی معلوم ہوا کہ کراچی کے ایک درجن سے زائد آرٹس اور کامرس کالجوں میں مزید لیب اسسٹنٹ موجود ہیں جن کالجوں میں ان کی موجودگی پتہ چلا ہے ان میں گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کے ایم سی پارک میں 8، دختر مشرق گرلز کالج میں 6، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج 7Cمیں 6، گورنمنٹ ڈگری بوائز کامرس و آرٹس کالج گلستان جوہر میں 8، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج اعظم بستی میں 6، لیب اسسٹنٹس یا لیب اٹینڈ موجود ہیں۔

لیب اسسٹنٹ کی اسامی کی گریڈ 7کی ہوتی ہے اور لیب اٹینڈنٹ گریڈ 2 کی ہوتی ہے۔ لیب اسسٹنٹ اور لیب اٹینڈنٹ کی اسامی بنیادی طور پر سائنس کالجوں کیلئے ہوتی ہیں جہاں وہ طلبہ کو سائنس کے پریکٹیکل کرانے میں مدد کرتے ہیں کامرس اور آرٹس کالج میں سائنس لیب کا وجود ہی نہیں ہوتا مگر اس کے باوجود سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کے دور میں اس طرح کی بھرتیاں کی گئی۔

موجودہ چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن جو اس وقت سیکرٹری تعلیم تھے انہوں نے خلاف ضابطہ بھرتی میں ملوث اس وقت کے ریجنل ڈائریکٹر کالجز رانی غنی کے دور میں کی جانیوالی بھرتیوں کو غلط قرار دے کر ان کیخلاف کارروائی کی بھی سفارش کی تھی۔ یاد رہے کہ پروفیسر رانی غنی نے کراچی کے کالجوں میں بھرتیاں پرانی تاریخ میں کی تھیں اس وقت نجمہ نیاز ڈائریکٹر کالجز کے عہدے پر تھیں۔

کراچی تعلیم بچائو کمیٹی کے سربراہ انیس الرحمٰن کے مطابق جنہوں نے غلط بھرتیاں کیں ان کیخلاف نیب اور اینٹی کرپشن کو فوری حرکت میں آنا چاہئے۔

 
 


ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اثاثے بالکل محسوس ہاتھوں میں ہیں اور پاکستان مخالف کسی بل کا علم نہیں ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پر امید ہے کہ پاکستان نے اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لیے موثر انتظام کر رکھا ہے اور پاکستان کے ایٹمی اثاثے بالکل محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے امریکا کا موقف بالکل تبدیل نہیں ہوا، واشنگٹن کی خواہش ہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کم ہو اور اس کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بامعنی مذاکرات ہوں۔
کانگریس میں پاکستان کے خلاف بل کے حوالے سے جان کربی کا کہنا تھا کہ انہیں ایسے کسی بل کا علم نہیں ہے تاہم خطے میں دہشت گردی تمام ممالک کے لیے ایک مشترکہ خطرہ ہے اور ہم اس کے لیے پاکستان اور افغانستان اور خطے کی دیگر حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے تاکہ ان مشترکہ خطرات کا مل کر مقابلہ کیا جاسکے۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر میں ایک سالہ بیچلر آف ایجوکیشن( بی ایڈ) ڈگری پروگرام ختم کردیا ہے۔ اس سال نئے داخلے چار سالہ بی ایڈ آنرز کے تحت دیئے جائیں گے، ایچ ای سی نے اس حوالے سے تمام یونیورسٹیوں اور کالجز کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے

۔ زرائع کے مطابق ملک میں تعلیم کے شعبے کو عالمی معیار پر لانے کیلئے ایک سالہ بی ایڈ پروگرام کو ختم کیا گیا۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد)نیٹو ملٹری کمیٹی کے چیرمین جنرل پیٹر نے اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں خطے کی سلامتی صورتحال اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی افغانستان کے حوالے سے واضع پالیسی ہے،افغانستان کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں جب کہ افغانستان میں استحکام پاکستان اور خطے کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ ہم نے افغانستان کو دہشت گردی کے خاتمہ کےلیے تعاون کا یقین دلایاہے اس سلسلے میں دونوں ممالک کی سیاسی و عسکری قیادت رابطے میں ہے، افغان حکومت کی استدعا پر امن عمل میں سہولت کاری بھی فراہم کررہے ہیں، اس کے علاوہ گزشتہ روز ہی افغانستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت ہمارے لیے مسائل پیدا کر رہا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دوہرا معیار اپنا رکھا ہے اور اُڑی حملے کا پاکستان پر بلا جواز الزام لگا رہا ہے تاہم ہم اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتے ہیں۔ بھارتی مظالم سے بے گناہ کشمیری شہید اور اندھے ہو رہے ہیں تاہم پاکستان کشمیر ایشو کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے پیچھے پوری قوم کھڑی ہے، پاکستانی مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف ان گنت قربانیاں دیں جب کہ آپریشن ضرب عضب کسی بھی فوج کا سب سے بڑا آپریشن ہے۔

نیٹو ملٹری کمیٹی کے چیرمین جنرل پیٹر پیول کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں اطمینان بخش رہیں، پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے متاثر ہوا ہوں جب کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی حکمت عملی نیٹو کیلئے بھی سبق آموز ہے۔ مسئلہ کشمیر توجہ کا متقاضی ہے کیونکہ دو ایٹمی طاقتیں اس کی فریق ہیں لہذا دنیا تنازعہ کشمیر سے لاتعلق نہیں رہ سکتی، دنیا اور اقوام متحدہ کو اصولوں کا ساتھ دینا چاہیے۔

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) گزشتہ روز نچاری امام بارگاہ کے دورے کے موقع پر کیرانی روڈ پر شہید ہونے والی خواتین کے ورثااور ہزارہ برداری کے سےاسی قبائلی ودینی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کمانڈر لیفٹنینٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کے خواتین کو ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بنا یا سراسر بزدلی ہے دشمن شکست خردہ ہوکراب خواتین کو نشانہ بنارہا ہے مشکل کی گھڑی میں تمام اقوام متحدہوکر دشمن کو شکست دینی ہوگی۔

اس موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افنگن،جی او سی 41ڈویژن میجر عابد لطیف،ممبرصوبائی اسمبلی آغامحمد رضا،ہزارہ قوم کے سردار سعادت علی ہزارہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

 

کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹنینٹ جنرل ریاض نے کہا کہ ہزارہ قوم پر امن اور صبروتحمل کا مظاہرہ کرنے والی قوم ہے۔اتنی قربانیوں کے باوجودبھی انھوں نے صبر کے دامن کا ہاتھ نہیں چھوڑا۔کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ دشمن فرقہ ورانہ فساد کرواکر برادراقوام کو آپس میں لڑانا چاہتا ہے لیکن ہمیں دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانا ہے۔


ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے محرم الحرام کے بعد اسلام آباد کوبند کرنے کی دھمی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اسلام آبادکوبند کرنے کی دھمکی دے کر ملک دشمن عناصر کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

اسلام آباد کوبندکرنا پاکستان کے سسٹم کوبندکرنا اور ملک دشمن ممالک کاایجنڈا ہے جس پر عمران خان عمل پیرا ہےں انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے لگا کر چند ہزارافراد جمع کرنے سے کسی ملک میں انقلاب نہیں آتا نہ تو اےسے حکومت گرائی جاسکتی ہے انہیں آرام اوراطمینان سے2018 کے الیکشن کاانتظارکرنا ہوگا۔

اگرہماری پارٹی بقول آپ کے بہت کرپٹ ہے توعوام مستردکردیں گے اور آپ بہت سیانے اوراچھے ہیں تو عوام آپ کومنتخب کرلے گی مگر پاکستان کی ترقی کے عمل کوروک کر عوام کوعذاب میں ڈال کرآپ کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کے پی کے پرتوجہ دیں ایسا نہ ہوکہ وزیراعظم بننے کے چکر میںایک صوبے کی حکومت سے بھی ہاتھ دھوبیھٹیں۔انہوں نے جودودھ کی نہریں خیبرپختونخواہ میں بہائی ہیں سب کے سامنے ہیں۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسلام آباد میں پیمرا شکایت کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پیمرا ابصار عالم کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں الیکٹرونک میڈیا صحافت نہیں کررہا، چند لوگوں نے پاکستانی صحافت کو بدنام کردیا ہے اور ان لوگوں کی نشاندہی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی فیصلہ کیا جاتا ہے اس میں جلد بازی نہیں کرتے ہم اپنا کام حکمت عملی اور قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے کرتے ہیں۔

ابصارعالم کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سیاسی رہنما نازیبا الفاظ استعمال کرتا ہے تو اس کو نشر ہونے سے روکنے کے لئے ٹائم ڈیلے سسٹم کو لازمی کررہے ہیں جبکہ زیادتی کا نشانہ بننے والی اور خود کشی کرنے والی خواتین کی ٹی وی پر شناخت بتانے والوں کی روک تھام کے لئے کام کررہے ہیں۔ پاکستان کے ٹی وی چینلز نے قوم کو پریشان اور مایوس کررکھا ہے، جس کے باعث لوگ نیوز چینلز سے ہٹتے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیمرا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ہم نے بڑے مسائل اور بڑے اداروں سے کام شروع کیا ہے ہمیں صرف کوڈ آف کنڈیکٹ پر عملدرآمد کرانا ہے پیمرا کا ہرعمل تمام ہائی کورٹس اورسپریم کورٹ کے قانون کے مطابق ہو گا آئین کی پاسداری کی جائے گی اور اسی کے مطابق کام کریں گے


ایمزٹی وی(اسلام آباد) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ 3 ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری کر رکھی ہے، 110 بے گناہ افراد کو شہید اور 15 ہزار سے زائد کشمیریوں کو زخمی کیا جاچکا ہے جبکہ 60 سے زائد افراد بینائی سے محروم ہوگئے ہیں۔ ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیرمیں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ قابض بھارتی فوجیوں نے جموں وکشمیر لیبریشن فرنٹ کے چئیرمین یاسین ملک کو قید کررکھا ہے پاکستان کو یاسین ملک کی غیر قانونی حراست ، خرابی صحت اور طبی سہولیات نہ ملنے پر تحفظات اور تشویش ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیلا روس کے صدر کا دورہ پاکستان انتہائی مثبت رہا اور انہوں نے بھی تائید کی ہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت کے غیر ذمہ دار بیانات خطے کے امن کے لئے نقصان دہ ہیں بھارت کے جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور پھر اسے سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ بے بنیاد اور سراسر الزام ہے ہم نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے سرجیکل اسٹرائیکس اور بھارت کی جانب سے غلط بیانات کا معاملہ اٹھایا اور احتجاج کیا۔

نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان میں امن استحکام افغانستان میں امن سے مشروط ہے اسی لئے پاکستان نے افغانستان کی بحالی و تعمیر نو کے لئے مزید 500 ملین ڈالرز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ایمز ٹی وی ( راولپنڈی ) بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پربین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا،

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کا سلسلہ افتخار آباد ،کوٹلی اور کیل سیکٹر پر بدھ کی شام کو شروع ہوا جو بغیر وقفے کے رات گئے تک جاری ہے۔

پاک فوج نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا بھر پور جواب دے رہی ہے۔