اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمز ٹی وی (آزاد کشمیر)صدرآزاد جموں وکشمیرسردار محمد مسود خان کی وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال گولہ باری،آزادکشمیر کی شہر آبادی کو نشانہ بنانے،مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سمیت ملکی دفاع اور سلامتی سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرصدر آزاد کشمیرسر دار محمدمسعود خان نے خواجہ آصف کو بتایا کے اگر چے بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر کی شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہیں ۔لیکن اس حوالےسے پاک افواج نے انہیں دندان شکن جواب دیا ۔جس کے بعد بھارتی توپیش خاموش ہوجاتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام پاک افواج سے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کریں گے۔ہم اپنے دفاع سے غافل نہیں ہیں پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی فوج رکھنے والا جوہری صلاحیت کا حامل ملک ہے دشمن اس کی سر زمین پر میلی آنکھ نہیں ڈال سکتا۔صدر سردار محمد مسعود خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام پاکستان کو مضبوظ اور خوشحال ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ دشمن کے مزموم عزائم کو نا کام بنانے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحادکو بڑھانا ہوگا۔

ایمزٹی وی(کراچی)کراچی کے علاقے عزیز آباد میں گزشتہ روز جس ٹینک سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا اس کے بارے میں تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی طور پر اسی لیے ڈیزائن کر کے بنایا گیا تھا۔

دوسری طرف کراچی میں گزشتہ روز عزیز آباد سے برآمد کیے جانے والےاسلحے اور گولہ بارود کا مقدمہ عزیز آباد تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

بھاری مقدار میں اسلحہ کہاں سے آیا؟

اسلحہ کی برآمدگی کا مقدمہ عزیز آباد تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف دہشتگردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے اور مقدمے کی تفتیش میں آگے جاکر اس میں ریاست سے بغاوت کی دفعہ بھی شامل کی جائے گی۔

اسلحے کی فارنزک بھی پاک فوج کرے گی۔رات گئے ڈی آئی جی ویسٹ آفس کے دفتر میں رات گئے عزیز آباد کے گھر سے برآمد اسلحہ کو محفوظ جگہ رکھنے کے لئے پاک فوج کے حوالے کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں

ذرائع کے مطابق تمام ہتھیاروں سے ایک یا دو گولیاں فائر کی جائیں گی جنھیں فرانزک کے لئے بھیجا جائے گا۔


ایمزٹی وی(کوئٹہ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی نے سانحہ سول اسپتال کوئٹہ کی تحقیقات کےلئےسپریم کورٹ کے جج پر مشتمل جوڈ یشل کمیشن تشکیل دینےکاحکم دے دیا۔

چیف جسٹس آف نے یہ حکم سانحہ سول اسپتال سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران کیس میں فریق وکلاء اور بارکی تنظیموں کی درخواست پر دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں

عدالت کے حکم کے مطابق جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پرمشتمل ہوگا،کمیشن سانحہ سے متعلق تحقیقات کےبعد اپنی رپورٹ ایک ماہ کےاندر پیش کرےگا۔رپورٹ آنے تک کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

اس سے قبل کیس کی سماعت کےدوران چیف جسٹس کے ریمارکس تھے کہ ہماری اطلاعات کے مطابق تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے جو حوصلہ افزا ہے ہمیں ان کیمرہ بریفنگ میں سانحہ کی تفتیش سے متعلق بتایا گیاہے۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا یہ بھی کہناتھا کہ معلومات ایسی نہیں کہ جنہیں یہاں سب کے سامنے بتایاجائے۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس کے تحریری امتحان2016 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

جس کے تحت9643امیدواروں میں سے صرف 202 ہی امتحان کو پاس کر سکے۔ بدھ کو جاری تفصیلات کے مطابق20717امیدواروں نے سی ایس ایس کے تحریر ی امتحان میں حصہ لیا ۔ اور صرف 202امیدوار کامیاب قرار پائے

 


ایمزٹی وی(پشاور)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنےکےفیصلے پر قائم ہوں کیونکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کوئی نئی بات نہیں ہوگی، اس سے قبل آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کی شرکت سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔


عمران خان نے مزید کہا کہ نوازشریف منی لانڈرنگ، اثاثےچھپانے اور ٹیکس چوری میں پکڑے گئے ہیں، نواز شریف نے وزیر اعظم ہونےکا اخلاقی جواز کھو دیا ہے، ان کے پاس صرف 2 راستے ہیں، یا تو استعفیٰ دےدیں یا خود کو احتساب کے لئے پیش کردیں۔

 

دوسری جانب پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت کا کام تعلیم،صحت اور انصاف دیناہے، عام آدمی کو انصاف نہ ملے تو معاشرہ ناکام ہوجاتا ہے ، حکومت صرف عمارتیں بنانے میں لگی ہوئی ہے، غریب عوام کو تعلیم سے محروم کردیا گیا ہے ، معاشرے میں سب سے بڑا کردار اساتذہ کا ہے، میٹرو بس اورٹرین سے قومیں نہیں بنتیں، انسانوں پر سرمایہ کاری سے قومیں بنتی ہیں، استاد معاشرہ اور قوم بناتا ہے، میرٹ کے بغیر کوئی ادارہ کامیاب نہیں ہوسکتا ۔ ہم خیبرپختونخوا میں اداروں کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ امید ہے کہ ہم کرپشن کے خلاف جنگ بہت جلد جیت جائیں گے۔


ایمزٹی وی(کوئٹہ)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروارئی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پرشاہوانی باغ کے قریب پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کر کے اندھا فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک جب کہ 2 زخمی حالت میں فرار ہو گئے، دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق تربت کے علاقے اورناگ میں فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا گھیراؤ کیا تو انہوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 5 کو اسلحے سمیت گرفتار کر کے ان کے 2 ٹھکانے مسمار کر دیئے گئے۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) وفاقی جامعہ اردو کے ناظم امتحانات نے جاوید اکرم کاکیس انفرمین کمیٹی (یوایف ایم) میں بھیجنے کی سفارش کردی ہے ۔

جاوید اکرم 28 جولائی کو شعبہ ماحولیاتی سائنسز کی لیبارٹری میں بغیر انویجیلیٹر کے غیرقانونی طورپرایم ایس کاپرچہ دیتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جاویداکرم کا امتحانی فارم بھی جمع نہیں ہے وہ بغیرامتحانی فارم جمع کرائے مبینہ طورپر ایک ٹیچر کی خصوصی مہربانی کے باعث پرچے دے رہاتھا ۔


ذرائع کاکہناہے کہ جاوید اکرم اس سے قبل کنٹریکٹ پر جامعہ اردو میں گریڈ14 کاملازم تھا اوراپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھتا تھا۔ بعد ازاں گریڈ 17 میں جعلی بھرتی اورگریڈ 18 میں جعلی ترقی کی بنیاد پر اسلام آباد کیمپس میں جوائن کرتے ہو ئے پکڑا گیا تھا جس پر اسے کنٹریکٹ کی ملازمت سے بھی ہاتھ دھونے پڑے تھے ۔

ذرائع کے مطابق جاوید اکرم ایچ ای سی کے ایک اعلیٰ افسر کا فرنٹ مین ہے اورکراچی کی سرکاری و نجی جامعات سے رقوم وصول کرتا ہے ۔ جس کی وجہ سے جامعات کی انتظامیہ اس سے ڈرتی تھیں۔ واضح رہے کہ جاوید اکرم نے ماضی میں ایچ ایس سی کے اعلیٰ افسر کی سفارش پر اردو یونیورسٹی میں نوکری بھی حاصل کی تھی۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس کیلئے ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے امتحانی فارمز جمع کروانے کی تاریخوں کااعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا ہے کہ پروگرام کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس سمیت امپروومنٹ آف ڈویژن، بینیفٹ کیسز اورایڈیشنل مضامین کے ضمنی امتحانات برائے 2016ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم آج بروز جمعرات سے پیر 24 اکتوبر تک اپنے متعلقہ کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

جبکہ پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم بورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرواسکتے ہیں۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) پاکستان ریلویز کے ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان نے گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم ، وفاقی سیکرٹری تعلیم حسیب اطہر اور ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم اﷲ بخش سے ملاقات کی

جس میں وفاقی وزار ت تعلیم کی نئی پالیسی کے تحت پاکستان ریلویز کے ماتحت چلنے والے تمام اسکولز اور کالجز میں قرآنی تعلیم اور ترجمہ پڑھانے کو لازمی قراردے دیاگیا ۔

ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن ریلویز کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

 
 

ایمز ٹی وی (تعلیم) ایف آئی اے زونل آفس میں یو این او ڈی سی کے تعاون سے بننے والے ای لرننگ سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔

یو این او ڈی سی کے نمائندے سیزر گوڈیز نے سینٹر کا افتتاح کیا، ا س موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آسٹریلین اور برطانیہ کے نمائندے بھی موجود تھے ۔

سنٹر میں امیگریشن کے عملے کو جعلی ویزا اسٹیکر، دستاویزات اور جعلی پاسپورٹ پکڑنے سمیت سیکیورٹی فیچر کی جانچ پڑتال کے متعلق ٹریننگ دینے کا عمل شروع کر دیا گیا