اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی ( تعلیم) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور ٹیٹرا پیک پاکستان لمیٹڈ نے اکیڈمیا انڈسٹری روابط کو مضبوط بنانے کے سلسلہ میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں ۔

جس کے مطابق دونوں ادارے ریسرچ و ڈویلپمنٹ کے جملہ امور میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنی مہارتیں اور افرادی قوت ایک دوسرے کے لئے میسر کریں گے۔

معاہدے کے مطابق ٹیٹر ا پیک پاکستان زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی تحقیقی لیبارٹریوں میں تجزیاتی امور میں بہتری کیلئے تعاون کرے گا جبکہ یونیورسٹی کے طلباءوطالبات کیلئے انٹرن شپ کی سہو لیات بھی بہم پہنچائے گا۔

 
 

ایمز ٹی وی (کراچی) شہرمیں مزید 83 افراد ڈنگی وائرس کا شکار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق شہرمیں ڈنگی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اور مزید 83 افراد میں ڈنگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ دسمبر میں ڈنگی وائرس مزید شدت اختیارکرجائے گا۔

محکمہ صحت کے ماتحت چلنے والے ڈنگی کنٹرول پروگرام کے سربراہ کاکہناہے کہ شہرکے مختلف اسپتالوں کی اوپی ڈیز میں45ایسے مریضوں کو لایا گیا جو ڈنگی وائرس سے متاثرتھے جبکہ مختلف اسپتالوں میں داخل 38 مریضوں میں ڈنگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ضلع ملیر میں5، ضلع وسطی میں23،ضلع جنوبی میں19،ضلع غربی میں8، ضلع شرقی میں23جبکہ ضلع کورنگی میں5ڈنگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سال اب تک صوبے میں ڈنگی سے3 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور1465کیسزرپورٹ ہوئے جن میں سے 1333 کیسزکراچی کے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہرکے بیشتر سرکاری اسپتال ڈنگی پروگرام کو اعدادوشمار فراہم نہیں کرتے جس سے درست اعداد وشمار سامنے نہیں آتے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال شہر میں ڈنگی کے مریضوں کی تعداد 2ہزارسے تجاوزکر چکی ہے جبکہ ڈنگی سے4ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں لیکن محکمہ صحت سندھ اور کے ایم سی تاحال اسپرے مہم شروع کرنے میں ناکام ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ سال صوبے میں ڈنگی کے 3676کیسز سامنے آئے اورڈنگی سے 11ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔

 
 

ایمز ٹی وی ( گلگت )گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری نےموسم سرد کردیا ہے۔ موسم سرما نے بالائی علاقوں میں دستک دی تو گرم ملبوسات کی دکانیں بھی سج گئیں ۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آج مالاکنڈ، پشاور،بنوں راولپنڈی ،سرگودھا، لاہور، ملتان میں بارش کا امکان ہے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرما نے رنگ دکھا نا شروع کردیا ، گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے پہاڑوں پر گزشتہ روز سے موسم سرما کی پہلی برف باری اور ضلع بھر کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے بعد علاقے میں موسم سرد ہوگیا ہے۔ضلع ہنزہ میں گزشتہ رات کی ہلکی بارش نے موسم کو ٹھنڈا کردیا ہے ۔

ضلع استور میں موسم ابر آلود ہے اور پہاڑوں سے آتی ٹھنڈی ہوائیں موسم کو مزید سرد کررہی ہیں ۔موسم سرما کے بالائی علاقوں میں دستک دیتے ہی کئی جیکٹس، شالوں اور سویٹرز کی دکانیں سج گئی ہیں۔ ادھر مری، لوئردیر، اپردیر، چترال میں بادل چھائے ہوئے ہیں،جس سے موسم کافی خوشگوار ہے۔سندھ اور پنجاب میں موسم بار بار تبدیل ہونے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔


ایمزٹی وی(راولپنڈی) پولیس نے گزشتہ روزگھر کی پارکنگ میں موجود گاڑی سے لڑکے اور لڑکی کی لاشوں کا معمہ حل کردیا ہے اور ان کی وجہ محبت میں ناکامی کو قراردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روزراولپنڈی میں کامسیٹس کے طالب علم 27 سالہ تیموراور25 سالہ آمنہ کی موت کا معمہ حل ہوگیا، دونوں نے زہرکھا کراپنی اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اورشادی کے خواہشمند تھے تاہم دونوں کے گھر والے شادی کے لئے رضامند نہیں تھے، ان دونوں کی منگنیاں بھی دوسرے خاندانوں میں کردی گئیں تھیں جس کے بعد تیموراورآمنہ نے دلبرداشتہ ہوکرگزشتہ روزاپنی اپنی زندگیوں کا خاتمہ گاڑی میں خود کوبند کرنے کے بعد زہرکھا کرکیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے اطلاع ملتے ہی لاشوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیمور اورآمنہ نے زہرکھا کرخودکشی کی، آمنہ اورتیمور کے معدے سے حاصل ہونے والے نمونے فرانزک لیب بھجوادئیے گئے جب کہ دونوں نے زہرکھا کرخود کوگاڑی میں بند کرلیاتھا۔

ایمز ٹی وی ( گلگت ) گلگت میں جعلی کوکنگ آئل تیار ہونے کا انکشاف ہوا تو تحصیلدار اصغر خان کی میونسپل فورس کے ہمراہ کار روائی کی اور جنرل اسٹور پر چھاپہ مارا اس دوران سرحد جنرل اسٹور سے لاکھوں روپے مالیت کا مضر صحت کوکنگ آئل اور جعلی مٹیرئل تیار کرنے کے لیے رکھے گئے تھے50خالی ڈرم اور متعدد گیلن بھی بر آ مد ہوئے.

مزکورہ سامان کی بر آمدی پر سرحد جنرل اسٹور کو سیل کر دیااور اسٹور کے مالک ثنائاللہ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مجرم نے اس بات کا انکشاف کیا کہ مختلف کمپنیوں کو لیبل شدہ ڈبوں میں پیک کر کے فروخت کرتے تھے۔جس کے بعد انہیں ppc/2731سیکشن گلگت کے تحت سات دن کے لیے جیل بھیج دیا گیااور مذید تحقیقات کے لیے تحصیلدار اصغر خان کو ہدایت دی گئی

ایمز ٹی وی ( ژوب ) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر محمد انور شیرانی جمعہ خان بابر عبدالرشید سیال کاکڑ اور دیگر نے ژوب میں جلسہ عامسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے مغربی روٹ کو نظر انداز کرنے کے خطرناک نتائج بر آمد ہونگے انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضہ ہے کہ حکومت مگربی روٹ پر کام شروع کرے ورنہ اس زیادتی کے خلاف ہر حد تک جائینگے اے این پی نے قومی مفادات پر نہ کبھی کوئی سمجھوتہ کیا اور نہ کسی کو اجازت دی جائیگیکہ وہ قومی مفادات پر ذاتی مفادات حاصل کرے انہوں نے کہا کہ قائد اسفند یار ولی خان کی ہدایت پر آج پورے ملک میں مغربی روٹ کو نظر انداز کرنے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے حکومت مغربی روٹ کے معاملے میں جھوٹ سے کام لے رہی ہے اگر سی پیک کے مغربی روٹ پر جلد کام شروع ہوا تو احتجاجی تحریک کو وسعت دی جائیگی

ایمز ٹی وی (پشاور)اسپیکرخیبر پختونخوااسمبلی اسد قیصر نے خیبر پختونخوامیں زیر تعمیر اسکولوں سمیت دیگر ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے فنڈز کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں ،انہوں نے یہ احکامات صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں اپنی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں دیئے، جس میں ایڈشنل چیف سیکرٹری،سیکر ٹری پی اینڈ ڈی،ایڈشنل سیکرٹری فنانس،ایڈشنل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ،چیف اکانومسٹ پی اینڈڈی، اسپیشل سیکرٹری محکمہ ایلیمنٹری اور چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں صوبہ بھر میں زیر تعمیر اسکولوں کی عمارتوں اور دیگر ترقیاتی پراجیکٹس پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں سی اینڈ ڈبلیو سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے بتایا کہ محکمہ فنانس کی جانب سے بر وقت فنڈز کے عدم اجراءکے باعث ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار انتہائی سست ہے جس پر سپیکر نے محکمہ فنانس کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں اور متعلقہ ٹھیکیداروں کے بقایاجات کی ادایئگی کیلئے 15دن کے اندر ایک لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

انہوں نے یہ احکامات صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں اپنی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں دیئے،جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری پی اینڈ ڈی ،ایڈیشنل سیکرٹری فنانس،ایڈیشنل سیکرٹری سی انڈ ڈبلیو ، چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی ،سپیشل سیکرٹری محکمہ ایلیمئری اور چیف انجینئرسی اینڈ ڈبلیو سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ،اجلاس میں صوبہ بھر میں زیر تعمیر اسکولوں کی عما رتوں اور دیگر ترقیاتی پراجیکٹس پر تعمیرتی کام کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں سی اینڈ ڈ بلیو سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے بتایا کہ محکمہ فنانس کی جانب سے بر وقت فنڈز کے عدم اجزاءکے باعث ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار انتہائی سست ہے جس پر سپیکر نے محکمہ فنانس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں اور متعلقہ ٹھیکیداروں کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے 15دن کے اندر ایک لائحہ عمل مرتب کیا جائے ۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) زیر تعمیر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کا ہنہ نو میں ہنگامی دروازہ نہ نکالنے پر طلبہ کے والدین نے احتجاج کیا ہے۔ بٹرھتی ہوئی دہشت گردی کے باعث تعلیمی اداروں کودھمکی آمیز کالز کے بعد پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔

تعلیمی اداروں میں کسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لیئے ہنگامی راستوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے مگر اس کے بر عکس وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلقہ159میں زیر تعلیم گورنمنٹ بوائز ڈگر ی کالج کاہنہ نو میں ٹھیکیدار نے پیسے بچانے کی غرض سے صرف ایک مین گیٹ ہی بنایا ہے جس پر زیر تعلیم طلبہ کے والدین کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اورا یم این اے سے ہنگامی گیٹ تعمیر کرنے کی اپیل کی ہے

ایمز ٹی وی (تعلیم) وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر محمد لانگو جنرل سیکرٹری محمد بچل ابڑو نائب صدر میر یوسف بگٹی مانک خان بنگلزئی محمد بخش بلوچ ملک دائود مشوانی کریم بخش جتک غلام مصطفیٰ ہارون اختر اور ساجد تونسوی نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں طلباء اور اساتذہ کے مفادات کے پیش نظر وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے پیش کردہ 20 نکاتی ڈیمانڈ پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے اساتذہ کو ذہنی کوفت سے نکالنے اور طلباء کو تدریسی پیشکش سے موثر انداز میں مستفید ہونے کیلئے جائز مطالبات کوتسلیم کیاجائے اور وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن سے تعلیمی مفادات کے پیش نظر بہت ساری امیدیں وابستہ رکھے ہوئے ہیں لہٰذا اساتذہ کے مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کرایاجائے۔

 
 

ایمز ٹی وی ( تعلیم) رکن صوبائی اسمبلی پنجاب عامر سلطان چیمہ نے پنجاب اسمبلی میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے قائم مقام وائس چانسلر کے خلاف تحریک التواءکار جمع کروادی۔
جمع کروائی جانے والی تحریک التواء کا ر میں موقف اختیار کیا گیا کہ سرگودھا یونیورسٹی جو کچھ عرصہ پہلے بہترین درسگاہ سمجھی جاتی تھی اب مسائل کا گڑھ بن گئی۔

یونیورسٹی کے پانچ آئینی عہدے وائس چانسلر ،پرووائس چانسلر ، رجسٹرار ،کنٹرولر امتحانات اور ڈائریکٹر اکیڈمکس پر ایڈہاک تعینات افسر کام کررہے ہیں۔