جمعرات, 03 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

جامشورو: مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور شہید ذوالفقارعلی بھٹوکیمپس خیرپور میرس کی2150 نشستوں کیلئے مہران یونیورسٹی جامشورو میں کمپیوٹرائزڈ داخلہ ٹیسٹ مرحلہ وار شروع ہو گیا۔

داخلہ ٹیسٹ کےپہلے روزتقریباً 700 امیدواروں نے دو شفٹوں میں ٹیسٹ دیا۔داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کے لئے7511 طلبہ و طالبات کو اہل قرار دیا گیا ہے جو 04ستمبر تا 14 ستمبر تک مرحلے وار روزانہ700 طلبہ وطالبات کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹ دیں گے۔

رواں سال جامعہ مہران نے پہلی مرتبہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میرس میں بھی کمپیوٹرائزڈ داخلا ٹیسٹ کا سینٹر قائم کیا ہے۔

جامعہ مہران کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی، پرو وائس چانسلر خیرپور کیمپس ڈاکٹرعبدالسمیع قریشی، رجسٹرار ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی اور پری ایڈمیشن ٹیسٹ کمیٹی (پیٹکو) کے سربراہ اور ممبران سمیت وابسطہ ذمہ داران نے ٹیسٹ سینٹروں کا دورہ کیا۔

ٹیسٹ کے دوران کورونا وبا کے احتیاطی اقدامات کی ایس اور پیز پر سختی سے عمل کرایا گیا۔

بنگلہ دیش: 18ماہ کی بندش کے بعد 12 ستمبر سےملک میں اسکول اور کالج دوبارہ کھولنےکا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے وزیر تعلیم دیپو مونی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صرف پبلک امتحانات کے امیدوار تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے کے بعد ہر روز کلاسوں میں شرکت کریں گے۔

دوسری کلاسوں کے طلبا ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ کلاسیں لیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت نے اس سے قبل 15 اکتوبر سے ملک میں یونیورسٹیاں کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

بنگلہ دیش نے گذشتہ سال 16 مارچ کو ملک میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ کووڈ۔19 کے پھیلائو پر قابو پایا جاسکے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 26افراد 432 اموات ہوئیں ہیں جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 15لاکھ 10ہزار 283 تک پہنچ گئی ہے۔

 

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بلوچستان کےطلباءوطالبات کیلئےمیٹرک میں داخلہ،تعلیم اورکتب مفت فراہمی کااعلان کردیا ۔

ریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سید قمر الدین نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلباء کیلئے دو سال تک میٹرک مفت کرنیکا فیصلہ کیاگیاہے اس دوران دو سال تک میٹرک کاامتحان بھی مفت ہوگا۔

میٹرک میں داخلے سمیت دیگر سہولیات کیلئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ پانچ ستمبرہے انہوں نے کہاکہ میٹرک میں مفت داخلے کیلئے مڈل پاس سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔

کراچی:وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کاکہنا ہےنویں سےبارہویں جماعت تک کےتمام طلباوطالبات کوویکسن ایک ہفتہ کےاندرلگائی جائے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی زیرِصدارت ڈاریکٹوریٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن اینڈ رجسٹریشن برائے پرائیویٹ اسکولز و کالجز کا اعلی سطحی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکریٹری اسکولز اکبر لغاری ، سیکریٹری کالج خالد حیدر شاہ سمیت دیگر افسران شریک تھے۔

اجلاس میں وزیرتعلیم سردار علی شاہ نے ڈائریکٹر جنرل ، پرائیویٹ سکول کو ہدایات جاری کیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام نجی سکولوں اور کالجوں کے نویں اور اس سے اوپر کے طلباء کو ایک ہفتے کے اندر ویکسین دی جائے اور اس سلسلے میں ضلعی سطح پر محکمہ صحت کی طرف سے قائم کردہ ٹیم سے قریبی رابطہ قائم کرکے بھرپورتعاون کیاجائے۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام نجی اداروں کا پروفائل محکمہ کے ریفارم سپورٹ یونٹ کی مدد سے کیا جا سکتا ہے۔

سندھی مضامین پڑھانے کے حوالے سےوزیر تعلیم نے ڈی جی پرائیویٹ اسکولوں کو یہ بھی ہدایت کی کہ تمام نجی سکولوں میں سندھی سبجیکٹ ضرور پڑھائی جائے ، متعلقہ فیلڈ افسران تمام پرائیویٹ سکولوں کا دورہ کریں تاکہ سرکاری ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔نجی اسکولز کے اساتذہ کی سندھی پڑھانے کی ٹریننگ لینگویج اتھارٹی دے گی ۔ہم چاہتے ہیں سندھی زبان سے ہم آہنگی پیدا کریں-قانون کے مطابق نجی تعلیمی اداروں میں سندھی لازمی ہے جس پر عملدرآمد کرنا ہوگا

اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیاگیاہے کہ بڑے ہوں یا چھوٹے نجی اسکولز والوں کو قانون کے مطابق دس فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینا ہوگی فیسوں کی ادائیگی میں تاخیر ہونے کےباعث بچوں کو اسکول سے نہیں نکالا جائے گا اس طرزِ عمل سے بچے کی پڑہائی متاثر ہوتی ہے ۔

 

کراچی: آئی بی اےنےنئے جونیئر اسکول ٹیچرز کےلیے درخواستیں جمع کروانے والوں کے ٹیسٹ لینے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

کراچی کے تمام اضلاع میں 13 ستمبر سے آئی بی اے ٹیسٹ لے گی۔

کورنگی 

شاہ فیصل، ملت ٹاؤن، لانڈھی، ماڈل کالونی میں 13 ستمبر کو صبح 7.30 بجے انٹری ٹیسٹ لی جائیں گی۔

ضلع جنوبی.
آرام باغ، صدر، گارڈن اور لیاری میں بھی 13 ستمبر کو انٹری ٹیسٹ لی جائیں گی

ملیر.
گڈاپ ٹاؤن، جناح، بن قاسم، ملیر ٹاؤن،مراد میمن شاہ مراد،ابراہیم حیدری میں 14 ستمبر کو انٹری ٹیسٹ ہونگے

ضلع ویسٹ
بلدیہ ٹاؤن، منگھو پیر، کیاماڑی ٹاؤن،سائٹ،ھاربر، ماڑیپور، مومن آباد، اورنگی ٹاؤن میں بھی 14 سمتبر کو انٹری ٹیسٹ ہونگے۔

ضلع ایسٹ

گلزار ھجری، فیروزآباد،گلشن ٹاؤن، گلشن اقبال،جمشید ٹاؤن میں 15 ستمبر کو ٹیسٹ لی جائیں گی

ضلع کیماڑی
کیماڑی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، فش ھاربر،سائٹ ٹاؤن میں بھی 15 ستمبر کو انٹری ٹیسٹ ہونگے

سینٹرل کراچی
نارتھ ناظم آباد،ناظم آباد،گلبرگ ٹاؤن،لیاقت آباد اور نیو کراچی میں 16 ستمبر کو انٹری ٹیسٹ ہونگے۔

ٹیسٹ کاانعقاد این ای ڈی یونیورسٹی میں صبح 30:7 بجے کیا جائے گا۔تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کپ وہ مقررہ وقت پر اپنے اصلی شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ہمراء شرکت کریں۔بغیر شناخی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ سلپ کے بغیر کمرہ امتحان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسلام آباد: اسلام آباد میں تمام کورونا کیسز میں اضافےکی روک تھام کےلئے تمام تعلیمی ادارے بندکردیئےگئےہیں۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر اور این سی اوسی کے سربراہی میں این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک تمام نجی او سرکاری اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز اورانسٹیٹیوٹشنز بند رہیں گے۔جس کا بقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تاہم فیڈرل بورڈکے تحت ہونے والے ایچ ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے۔

پشاور: کورونا کیسز میں اضافے کے بعد خیبر پختونخواہ میں تعلیمی ادارے بند کرنےاعلان کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی کےاجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش ِ نظر خیبر پختونخواہ کے8 اضلاع میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارےبند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

ان اضلاع میں مالاکنڈ، سوات، ہری پور، ایبٹ آباد، صوابی، پشاور، مانسہرہ،ڈی آئی خان شامل ہیں ان اضلاع میں 6ستمبرسے11 ستمبر تک تمام سرکاری و نجی اسکولز، جامعات اور انسٹیٹیوٹزبند رہیں گے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

لاہور: ون ڈے سیریز کے لیےنیوزی لینڈ کےخلاف پاکستان کرکٹ اسکواڈ کااعلان کردیاگیا۔

ہوم سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں 20 کھلاڑیوں نے جگہ بنائی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابقر خوشدل شاہ اور مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمدکی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

قومی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، حارث رؤف، حسن علی، عبداللہ شفیق، امام الحق،فخر زمان، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، افتخار احمد، وکٹ کیپر محمد رضوان ، وکٹ کیپر محمد حارث، محمد حسنین، محمد نواز، وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔اس کے علاوہ زاہد محمود، شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر اور وکٹ کیپر محمد حارث بھی اسکواڈ میں شامل میں۔

Image

اس کے علاوہ حارث سہیل، سلمان علی آغا،سرفراز احمد اور صہیب مقصود ون ڈے اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے ہیں۔

خیرپور : شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور نےامتحانی فارم جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کردی۔

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے ناظمِ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سالانہ امتحانات 2020 کیلئے بی اے، بی ایس سی ، بی کام سال دوئم اور ایم اے ( فائنل) کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 04 ستمبر 2021 تک توسیع کی گئی تھی، آج 04 ستمبرفارم جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔

امتحانی فارم ، حبیب بینک کا آن لائن چالان اور فیس کا شیڈول سکھر اور لاڑکانہ ریجن کے ملحقہ ڈگری کالجوں اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.salu.edu.pk پر دستیاب ہے۔

امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنے فارم جمع کروائیں۔

 

لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے نتائج کااعلان کردیا۔

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی (تین سالہ )پارٹ۔ون، ٹو ، تھری اور ایل ایل بی (پانچ سالہ )پارٹ ون ،ٹو، تھری اور فورسپلیمنٹری امتحانات 2020ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk  پر دیکھی جا سکتی ہیں۔