جمعرات, 03 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

جامعہ کراچی نے بالاخر اپنے الحاق شدہ کالجوں سے دو سالہ ڈگری پروگرام (بی اے ، بی ایس سی اور بی کام) ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

اس مقصد کے لئے جمعرات 2 ستمبر کو اکیڈمک کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس کی صدارت جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کریں گے۔

اکیڈنک کونسل کے ایجنڈے کے مطابق دو سالہ ڈگری پروگرام ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ان آرٹس، ایسوس ایٹ ڈگری پروگرم ان سائنس اور ایسوسی ایٹ پروگرام ان کامرس میں بدل جائے گا۔ تاہم نصاب اور قواعد میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور جس نصاب کی تدریس پہلے ہوتی تھی وہ جاری رہے گی اور طلبہ کو ایسوسی ایٹ کی سند ملے گی جبکہ امتحانات کا پرانا طریقہ کار یعنی سالانہ اور ضمنی برقرار رہے گا البتہ اس حوالے سے قائم کمیٹی ایچ ای سی کی رہنمائی اور ہدایت کی روشنی اور اکیڈمک کونسل کی منظوری سے وقتا فوقتا نصاب اور امتحانات کے تبدیلی لاتی رہے گی۔

اکیڈمک کونسل سے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کی منظوری کے بعد جامعہ کراچی الحاق شدہ کالجوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں داخلوں کا اعلان کردے گی۔

اسلام آباد: یوم دفاع و شہداء سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آرنےایک اور وڈیو شیئرکردی۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے یوم دفاع وشہداء سے متعلق پانچویں مختصردورانیے کی ویڈیوجاری کی ہے۔ پانچویں ویڈیومیں شہداء کے والدین کے بلند عزم اورجذبہ کی عکاسی کی گئی ہے۔ شہداء کے والدین کا پہاڑوں جیسا حوصلہ اوروطن سے لازوال محبت دکھائی گئی۔

وڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ والد ایک بیٹے کی شہادت کے بعد دوسرے کو بھی قوم کی خدمت کیلئے بھیجنے کو تیارہے۔

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے نیشنل لائسنسنگ امتحان پاس کرنے والے میڈیکل گریجویٹس کو مکمل لائسنس جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قومی لائسنسنگ امتحان (این ایل ای) پہلی بار پانچ بڑے شہروں بشمول اسلام آباد ، لاہور ، پشاور ، کوئٹہ اور کراچی میں 20 سے 27 اگست تک منعقد کیا گیا۔

پی ایم سی کے ترجمان کے ایک بیان کے مطابق ، میڈیکل گریجویٹس کو اب پاکستان میں کام کرنے کے لیے این ایل ای پاس کرنا لازمی ہوگا۔ مزید برآں ، یہ سال میں چار بار منعقد کیا جائے گا۔

بیان میں بتایا گیا کہ کل 1،470 امیدواروں (1،164 غیر ملکی اور 306 مقامی) نے NLE کے پہلےمرحلہ کی کوشش کی ، جن میں سے 1،160 پاس ہوئے اور جلد ہی ان کے لائسنس مل جائیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دسمبر میں 123 امیدواروں کے لیے ایک اور امتحان لیا جائے گا جو اپنی رجسٹریشن کے باوجود پہلا امتحان دینے سے قاصر تھے۔

لسٹ اے میں کوالیفائی کرنے والے غیر ملکی امیدواروں کو NLE کا مرحلہ 2 پاس کرنے کے بعد مکمل لائسنس جاری کیے جائیں گے ، اور غیر ملکی گریجویٹس کو جو کہ فہرست B اور C میں ظاہر ہوتے ہیں ، عبوری لائسنس جاری کیے جائیں گے۔

مانیٹرنگ ڈیسک : اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی OPPO پاکستان نےرینو 6 سیریز لانچ کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

تصیلات کے مطابق اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی OPPO پاکستان اپنی اسمارٹ فون لائن اپ کو بڑھانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ وہ 8 ستمبر کو رینو 6 سیریز لانچ کرے گی۔رینو سیریز کو پاکستان اور عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

پہلے رینو نے 10 ایکس زوم کو نمایاں کیا جہاں او پو نے پہلی بار پیراسکوپک لینس متعارف کرایا۔

او پی پی او رینو 2 نے الٹرا سٹیڈ موڈ ، 20 ایکس ہائبرڈ زوم پر فخر کیا جبکہ رینو 2 ایف میں الٹرا نائٹ موڈ اور الٹرا وائیڈ اینگل کیمرہ تھا۔

رینو 3 کے ساتھ ، او پو نے اپنے جدید کیمرے سے تصویر کی وضاحت کو نئے سرے سے بیان کیا ہےجس سے صارفین چھوٹی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ رینو 4 میں اے آئی کلر پورٹریٹ پیش کیا گیا جبکہ رینو 4 پرو 65W سپر وی او او سی 2.0 فلیش چارج کے ساتھ آیا۔

اس سال ، OPPO نے Reno5 اور Reno5 Pro لانچ کیاہے جس میں مختلف خصوصیات کی نمائش کی گئی ہے۔ رینو سیریز کے فونز میں خوبصورت ڈیزائن ، فاسٹ پروسیسرز اور امیجنگ کی منفرد خصوصیات ہیں۔

رینو 6 کے بارے میں خبر گردش کررہی ہے کہ اس کا مشہور رینو گلو ڈیزائن ہے ، جس میں روشنی اور رنگ کی ٹیپسٹری ہے جو ہمارے تخیل کی جنگلی گہرائیوں سے متاثر ہے۔ کمپنی اپنے جلد لانچ ہونے والے اسمارٹ فون کے بارے میں مزید معلومات شیئر کرے گی۔ ہینڈسیٹ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے دیکھتے رہیں۔

اسلام آباد :رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تحت پندرہویں کانووکیشن کاانعقاد کیاگیا۔

کانووکیشن میں 14 پی ایچ ڈی گریجویٹس اور 115 گولڈ میڈلسٹس کو تمغے دئیے گئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی چانسلر حسن محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی نے پروگرامز، فیکلٹی اور طلباء کی تعداد اور معیار کے لحاظ سے تیزی سے ترقی کی ہے ،

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد نے کہا کہ رفاہ نہ صرف ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے ، یہ اسلامی عقائد اور سماجی تبدیلی کی تحریک بھی ہے ،رفاہ ایک جدید ترین تعلیمی ادارہ ہے جو 146 تعلیمی پروگرامز پیش کر رہا ہے جس میں اندراج شدہ طلباء کی تعداد 22000سے زائداور 908 فیکلٹی ممبرز شامل ہیں، بریگیڈیئر (ر) سلیم احمد خان، رجسٹرار نے 15 ویں کانووکیشن کی تقریب کے کامیاب انعقاد پر شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں 1600سے زائد گریجویٹ طلباء نے آن لائن شرکت کی،

کراچی: سندھ بھر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا لیکن کتابوں کی کمی کو تاحال پورا نہ کیا جاسکا۔

سندھ میں کئی ماہ کی تاخیر کے بعد نئے تعلیمی سال کےآغازپر طلبہ خالی بستے لےجانے پرمجبور ہیں کیوں کہ بازار میں جماعت اوّل تا 12ویں جماعت کی کتابیں دستیاب ہی نہیں ہیں۔

اس حوالے سے کتب فروش حضرات کاکہناہے کہ رواں سال 2021میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی نئے سال کی ایک کتاب بھی بازار میں دستیاب نہیں ہے جب کہ نیا تعلیمی سال پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے جب کہ کتابوں کے ساتھ کاپیوں اور اسٹیشنری کی قیمتوں میں بھی کئی گنااضافہ کیا جاچکا ہے

تین ماہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں19 گریڈ کے افسر پرویز بلوچ کو چئیرمین مقرر کیا گیا تھا مگر انھوں نے بازار کی کتب کی چھپائی کے سلسلے میں پبلیشرز کو ورک آڈر تاخیر سے دیا اور کتابوں کی نئی قیمتوں کی منظوری بھی گزشتہ ہفتے دی تھی جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی اور اب تاخیر سے کتابیں بازار میں دستیاب ہوں گی۔

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں چئیرمین اگر چہ نئے ہیں تاہم سیکریٹری حفیظ اللہ کے ساتھ ان کی ورکنگ ریلیشن نہیں بن پائی ہے حفیظ اللہ جو بنیادی طور پر کالج کے اسٹنٹ پروفسیر ہیں اور طویل عرصے سے کالج میں پڑھانے کے بجائے سیاسی بنیادوں پر تعینات ہیں۔ ایک پبلیشر نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری پہلی ترجیح جماعت اوّل تا دہم مفت درسی کتب کی چھپائی پر مرکوز رہی اور ہم وہ سابق چئیرمین احمد بخش ناریجو کے دور میں چھاپ چکے ہیں اب اگلا مرحلہ بازار کی کتابوں کا تھا جس کے ورک آڈر تاخیر سے ملے اور پھر قیمتوں کا تعین بھی دیر سے کیاگیا تاہم ہم ستمبر کے پہلے ہفتے تک کتابیں بازار میں لانا شروع کردیں گے۔

نئی کتابوں کی عدم دستیابی کے باعث لوگ پرانی اور ان کی فوٹو اسٹیٹ کاپی خریدنے پر مجبور تھے تاہم کیمبرج اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی بعض کتب بھی بازار میں موجود نہیں تھیں۔

اسلام آباد: اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 173 ملین لوگ دھول کے طوفانوں کے نتیجے میں اعتدال سے زیادہ درجہ حرارت کا شکار ہیں۔

ایشیا اور پیسفک میں دھول اور دھول کے طوفان کے خطرے کی تشخیص پر ایک رپورٹ کے مطابق ، پاکستان اس خطے کا دوسرا ملک ہے جہاں کی آبادی خراب ہوا کے معیار سے دوچار ہے۔

بھارت میں 500 ملین سے زیادہ ، ایران میں 62 ملین اور چین میں 40 ملین لوگ خراب ہوا کے معیار سے متاثر ہیں۔ تناسب سے ، ترکمانستان ، پاکستان ، ازبکستان اور ایران کی کل آبادی کا 80٪ سے زیادہ دھول کے طوفانوں کی وجہ سے ہوا کے معیار کو اعتدال سے اعلی درجے کا شکار ہے۔

پاکستان میں شمسی توانائی پر دھول اور دھول کے طوفانوں کے اثرات کا تخمینہ 37 ملین ڈالر سالانہ ہے۔ جہاز کے انجنوں کو دھول کے ذرات سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ کھیتوں کے بڑے علاقے ترکمانستان 71فیصد، پاکستان%49 اور ازبکستان 44فیصد میں دھول جمع ہونے سے متاثر ہوتے ہیں۔

ہمالیائی ہندو کش رینج اور تبتی سطح مرتفع بہت زیادہ دھول جمع کرتا ہے ، جو ایشیا کے 1.3 ارب لوگوں کو میٹھا پانی مہیا کرتا ہے۔

کراچی: کورونا وبا کی چوتھی لہر کے پیش نظر بند ہونے والے تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وبا کی چوتھی لہر کے پیش نظر بند ہونے والے تعلیمی ادارے آج سےکھل گئے ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق صرف وہ تعلیمی ادارے ہی کھلیں گے جہاں کا تدریسی و غیر تدریسی عملہ مکمل طور پر ویکسینیشن کرواچکا ہوگا، تعلیمی ادارے ہفتے میں 6 روز کھولے جائیں گے، طلبہ کو تین روز 50 فیصد حاضری کے فارمولے کے تحت بلایا جائے گا جب کہ بچوں کے والدین کو بھی کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اسکولوں میں جمع کروانا ہوں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کی چوتھی لہر کے پیش نظر 16 جولائی کو سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے۔

این ای ڈی یونی ورسٹی کے 100 برس مکمل ہونے پرحکومتِ پاکستان کی جانب سے سو روپے کے یادگاری سکّے اور 20 روپے کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجرا کی تقریب کا انعقاد آج ہوگا

تقریب کے مہمانِ خصوصی جامعہ سے فارغ التحصیل سول انجینیئر، وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ ہوں گے۔ جامعہ ترجمان کے مطابق 29 اگست 1921 کو پرنس آف ویلز کالج کا قیام عمل میں لایا گیا تھا، بعد ازاں اس کا نام تبدیل کرکے نادر شاہ اڈلجی ڈنشا کے نام کی مناسبت سے این ای ڈی رکھا گیا۔ کورونا صورت حال کے سبب مختصر تقریب کا انعقاد سٹی کیمپس میں کیا جارہا ہے جب کہ دنیا بھر سے انجینئرز آن لائن تقریب میں شرکت کریں گے۔

شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے اس یادگاری سکّے اور ڈاک ٹکٹ کا اجرا خوش آئند ہے۔ اس موقعے پر انہوں نے جامعہ سے وابستہ ہر فرد کو ادارے کی ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کرنے پر سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انجینئرنگ سیکٹر میں جدید تعلیم و ٹیکنالوجی کے خواہاں ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہمارا انجینئر ملکی و بین الاقوامی سطح پر مستند شمار کیا جاتا ہے۔

شیخ الجامعہ نے آئندہ کے لیے پُرعزم ہوتے ہوئے کہا کہ ہم اس برس تھر انسٹی ٹیوٹ میں سول انجینئرنگ کے داخلوں کا آغاز کررہے ہیں تاکہ مزید قابل انجینئرز دنیا بھر میں جامعہ کا نام روشن کرسکیں.

سرگودھا: سرگودھا یونیورسٹی نے خزاں سمسٹر 2021کا آغاز کردیا۔

سرگودھایونیورسٹی نے داخلے کے پہلے مرحلےمیں ایم فل کے 25، ایم ایس سی کے14 اور19پی ایث ڈی پروگرامز میں داخلوں کاآغاز کیا ہے

یہ داخلے فیکلٹی آف سائنسز، ایگریکلچر، سوشل سائنسز،آرٹس اینڈ ہیومینٹیز کے 58 پروگرامز میں آن لائن داخلے دیئے جائں گے۔ داخلوں کا سلسلہ 7ستمبر شام 5بجے تک جاری رہے گا۔

دوسرے مرحلے میں انڈر گریجویٹ پروگرامزکا آغاز کیا جائے گا۔

تمام درخواستیں سرگودھا یونیورسٹی کی ویب پورٹل  admission.su.edu.pk  کے زریعے آن لائن بھیجنا ضروری ہے۔