جمعرات, 03 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کےزیراہتمام انٹری ٹیسٹ فال2021 کااہتمام کیاگیا۔

دس شعبہ جات میں داخلہ کیلئے دو ہزار سے زائد طالبعلموں سے اینٹری ٹیسٹ ہفتہ اور اتوار کو یونیورسٹی میں کمپیوٹرپر لیا گیا تھا۔

اس موقع پر ڈینز پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی، ڈین ڈاکٹر پروفیسر جمشید عادل ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی ، رجسٹرار غلام مصطفی شیخ اور کنٹرولر آف ایگزامینیشن فرقان افتخار نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کاجائزہ لیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے بھی زیادہ تعداد میں طالبعلموں کا داخلہ کیلئے اپلائےکرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایس ایم آئی یو نوجوانوں کی ترجیحات میں شامل ہے اور زیادہ سے زیادہ طالبعلم یہاں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس ادارے کی خوبی ہے کہ یہاں پر پورے پاکستان سے طالبعلموں کو میرٹ پر داخلے دیے جاتے ہیں، ہمارا عزم ہے کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کریں۔

واضح رہے کہ انڈرگریجویٹ پروگرام میں داخلہ لینے والے طلبہ نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا جبکہ گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں داخلہ لینے والے امیدواروں کاانڈر گریجوئیٹ طالبعلموں کے ہمراہ 24 اور 25 اگست کو انٹرویوز لیے جائیں گے۔ کامیاب ہونے والے امیدواروںکی حتمی میرٹ لسٹ 27 اگست کو جاری کی جائے گی جبکہ کلاسزکا ٓکا آغاز 13 ستمبر سے کیا جائے گا۔

لاڑکانہ: بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کوپوسٹ گریجویشن،ایم فل کرانےکی اجازت مل گئی۔

ترجمان بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی عبدالصمد بھٹی کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو 13 سال بعد پوسٹ گریجویشن، ایم فل کرانے کی اجازت کا این او سی جاری کردیا ہے

جس کے بعد اب جامعہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی باضابطہ طور پر مائیکرو بائیالوجی اور بائیو کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کرسکے گی۔

2018 میں بطور وائس چانسلر جامعہ کا چارج لینے والی پروفیسر انیلا عطاالرحمان کی کاوشوں کے باعث ہائرایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی کو این او سی جاری کیا ہے جن کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں جلد پبلک ہیلتھ میں ایم ایس کی ڈگری بھی شروع کی جائے گی ۔

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی نے امتحانی فارم جمع کرانے کےاعلان کردیا۔

جامعہ اردوکےناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق معادلہ (مدارس) پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم شعبہ امتحانات کے سیکشن سے 23 اگست تا 7 ستمبر 2021 حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

 

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (سمیوٹا) کی طرف سے تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے کے سندھ حکومت کے فیصلے پر اظہار تشویش کیا گیا ہے

اس سلسلے میں سمیوٹا قیادت کا کہنا ہے کہ جب باقی دیگر ادارے اور کاروبار ایس او پیز کے تحت کھولے گئے ہیں تو پھر تعلیمی ادارے کیوں نہیں؟ اگر باقی ادارے اور کاروبار وغیرہ بند رہنے سے ملک و قوم کو کسی قسم کا نقصان ہے تو پھر تعلیمی ادارے بند رہنے سے صوبے کی تعلیم پر کتنا منفی اثر پڑ سکتا ہے اس کا اندازہ سندھ حکومت کو کیوں نہیں۔ اس کے علاؤہ تاحال کوئی ایسی تحقیق یا کوئی رپورٹ کیوں حکومت کی طرف سے سامنے نہیں آئی جس میں تعلیمی اداروں کے بند رہنے کا تعلیم پر نقصانات کا جائزہ لیا گیا ہو یا کسی محفوظ طریقے سے تعلیمی ادارے ایس او پیز کے تحت کھلے رکھنے کا طریقہ دریافت کیا گیا ہو کہ جس میں موجودہ سہولیات کی بنیاد پر جو بھی اسکول، کالج اور جامعات ہیں وہ کھولے جا سکیں؟ اگلے پانچ سال کے لئے اگر کیسز بڑھتے رہیں گے تو کیا اگلے پانچ سال اسی طرح بغیر کسی صاف لائحہ عمل کے تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے؟ تاہم اس بات کا بھی دھیان رکھنا چاہیے کہ آنلائن تعلیم فزیکل تعلیم کا متبادل نہیں اور سندھ کے کئی اسکولوں اور کالجوں میں آنلائن تعلیم کے کوئی سہولیات اور انتظامات نہیں۔ اس لئے تعلیمی ادارے فزیکل ایجوکیشن کے لئے کھولے جائیں۔

سمیوٹا حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ جب والدین، اساتذہ اور طلباء نے ویکسینیشن کروا لی ہے تو پھر تعلیمی اداروں کو بغیر کسی مزید تاخیر کے فی الفور کھول دیا جائے اور 30 اگست تک تعلیمی ادارے بند رکھنے والا اعلامیہ واپس لیا جائے۔

کراچی: آل پرائیوٹ اسکول ایسو سی ایشن کے چیئرمین طارق شاہ کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت کی وجہ سے صوبے کی تعلیم شدید متاثر ہورہی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بند ش پرشدید ردِ عمل دیتے ہوئےآل پرائیوٹ اسکول ایسو سی ایشن کے چیئرمین طارق شاہ کا کہنا ہےکہ ہمارے بچے بچیاں تعلیم سے محروم ہورہی ہیں اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 90فیصد سے زائد پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے، والدین کو ویکسین لگانے کی شرط ناقابل سمجھ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پورے ملک کے بچے پڑھ رہے ہیں، صرف سندھ کے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھا جارہا ہے۔

کراچی: اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈکےتحت 23اگست سے شروع ہونے والے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے۔

چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیم بورڈ کے چیئرمین پروفیسر سعید الدین نے کا کہا ہےکہ سالانہ امتحانا ت کا دوسرا مرحلہ پیر23 اگست سے شروع ہوگا.جس میں ایک لاکھ 36ہزار833 سے زائد طلبا و طالبات شریک ہونگے۔

گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات دو شفٹوں میں منعقد کئےجائیں گے جس میں گیارہویں جماعت ( فریش)، امپروومنٹ آف ڈویژن ، بارہ پرچوں (TP)، اسپیشل چانس، بینفٹ کیسز، ایڈشنل
سبجیکٹس، شارٹ سبجیکٹس اور 2020 کے سالانہ امتحانات کے نتائج سے غیرمطمئن تمام گروپس (پری میڈیکل، پری انجینئرنگ ، سائنس جنرل،کامرس،ہوم اکناکمس، خصوصی امیدوار اور میڈیکل ٹیکنالوجی)کےطلبا امتحان دیں گے۔

کیلیفورنیا: اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین اب اپنے پیغامات کو گوگل میسجز پر سیٹ کر سکتے ہیں تاکہ بعد کی تاریخ میں بھیجا جائے۔

ڈیٹا کے مطابق گوگل میسجز نے میسجنگ ایڈیٹنگ فیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ فون والے صارفین کے لیے مفید ہے جو اپنے پیغامات ٹائپ کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں فوری طور پر بھیجنا نہیں چاہتے۔ اگر آپ کسی بھی وقت سالگرہ مبارک یا کسی خاص دن کا پیغام بھیجنا چاہتے ہیں تو آپ اس خصوصیت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اس سلسلے میں ، گوگل میسجز متعدد فیچرز پیش کرتا ہے جن میں میسج ایڈیٹنگ اورڈیفالٹ ٹیکسٹ ایڈیٹنگ شامل ہیں۔ اپنے اینڈرائڈ فون پر ٹیکسٹ پیغامات کو ترتیب دینے کا طریقہ درج ذیل ہے۔

1. میسجنگ ایپ کھولنے کے لیے سب سے پہلے میسج آئیکن پر ٹیپ کریں اور اسی آئیکن پر ٹیپ کرکے پیغامات شروع کریں۔
2. اپنا پیغام لکھیں۔

Google Messages 1

3- میسج بھیجنے کے لیے تیر والے سینڈ بٹن کو تھامیں اور جب ایک چھوٹی سی ونڈو کھل جائے تو اس کو پیغام بھیجنے کا وقت منتخب کریں۔

Google Messages 2

4- اگر آپ کام کے اوقات سے مختلف وقت منتخب کرنا چاہتے ہیں تو ، "تاریخ اور وقت منتخب کریں" پر کلک کریں اور جس وقت آپ پیغام بھیجنا چاہتے ہیں اسے ٹائپ کریں۔

گوگل میسجز کے بغیر صارفین گوگل پلے سٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور جدید ترین فیچرز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

سندھ میں اسکولوں کے بعد جامعات بھی بندکرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے کورونا کی صورتحال کےباعث تمام سرکاری و نجی جامعات مزید ایک ہفتے کےلیےبند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کی تمام جامعات اوربورڈز 30 اگست سے کھلیں گی جبکہ طالبعلم و اساتذہ 30 اگست سے پہلے ویکسین کروانےکی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہےصوبے بھرمیںتمام جامعات سمیت اسکولز23اگست سے کھولے جانے کااعلان کیا گیا تھاتاہم کورونا کیسز کےپیشِ نظرگزشتہ روز فیصلہ میں نظرثانی کے بعد ایک ہفتہ مزید بند رکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی: سندھ بھر کے جامعات میں زیرِ تعلیم طلبا و طالبات کو کووڈویکسینشن لازمی قرار دے دیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیرِ صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں 23اگست سےتعلیمی ادارےکھولنے کافیصلہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جامعات میں زیرَ تعلیم طلبا و طالبا کو ویکسین لازمی کروانی ہوگی۔جبکہ اسٹاف کی ویکسینیشن کو سو فیصد ہونا چاہیے

ویکسینشن کے عمل کویقینی بنانے کے لئےجامعات اور اسکولز میں محکمہ صحت کی جانب سے موبائل ویکسینیشن کروائی جائے گی تاکہ تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جاسکے۔

کراچی: سندھ بھر میں 23 اگست سے تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں کورونا صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز کی متفقہ رائے سے پیر 23اگست سے تمام تعلیمی ادارے 50فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

تاہم بچوں کو اسکول بھیجنے سے قبل والدین کو ویکسینشن سرٹیفکیٹ جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہےنیز جن اسکولوںمیں پیرتک سوفیصد عملےکی ویکسینیشن مکمل ہوگی وہی اسکول کھولےجا سکیں گے۔

جامعات بھی 23 اگست سے کھول دیئے جائیں گے۔اجلاس میں یونیورسیٹیز کے طالبعلموں کےلئے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔جامعات اور اسکولز میں محکمہ صحت کی جانب سے موبائل ویکسینیشن کروائی جائے گی

جامعات اور اسکولز میں محکمہ صحت کی جانبسے موبائل ویکسینیشن کروائی جائے گی ۔

اجلاس میں نصاب، تعلیمی دن ،ویکسینیشن کی نگرانی اور تعلیمی سال کے شیڈول کو طے کرنے کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی کے ممبران پر مشتمل ایک ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہےکمیٹی میں ہیلتھ ایجوکیشن ہوم ودیگرمتعلقہ اداروں کے افسران شامل ہونگے.