جمعرات, 03 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

نیشنل اینڈ کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی جانب سے کوروناویکسین کی جعلی سرٹیفکیشن کے سلسلے کو روکنے کے لیے پاک کووڈ19 ویکسینیشن ایپ متعارف کروادی گئی ہے

ٹوئٹر پر این سی او سی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ این سی او سی نے نادرا کے اشتراک سے پاک کووڈ 19 ویکسینیشن ایپ لانچ کردی ہے جو کہ کووڈ سرٹیفکیشن کے لیے ڈیجیٹل والٹ پرس ہے۔

جو کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیشن کی شناخت کے ساتھ ساتھ ویکسین لگوانے والے افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروس کے عہدیداران کاکہنا ہے کہ ایپ کو موبائل پلے اسٹور سے بآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے جب کہ کوئی بھی شخص اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر(CNIC) درج کرکے پاس حاصل کرسکتا ہے۔

حکام کے مطابق حاصل شدہ پاس کو ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے جس کے بعد مذکورہ شخص اسے متعلقہ حکام کو دکھاسکتا ہے جب کہ وہ غیر ملکی جنہوں نے پاکستان میں ویکسین لگوائی ہے اپنا پاسپورٹ اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نمبر داخل کرکے پاس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

کراچی: جامعہ اردو میں بابائےاردو مولوی عبدالحق کی60ویں برسی کےموقع پرمزارپرگل افشانی وفاتحہ خوانی کااہتمام کیاگیا۔

اس موقع پروفاقی اردو یونیورسٹی کی قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نےکہا کہ بابائے اردو مولوی عبدالحق نے اردو زبان کی ترویج کے لئےاپنی پوری زندگی وقف کردی۔وفاقی جامعہ ارد و کا قیام ان کی انتھک محنت اورکوششوں کا نتیجہ ہے ۔

انہوں کہا کہ بابائے اردومولوی عبدالحق نے جو چراغ جلایا ہمیں اُس کو آگے لیکر چلنا ہے اردو زبان ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہے ہمیں بابائے اردو کے مشن کو کامیابی سے ہمکنارکرنا ہے۔ اردو دنیا کی عظیم زبانوں میں سے ایک ہے اگراسکو اہمیت دی جائے تو اسکا شمار دنیا کی اہم ترین زبانوں میں ہوگا جبکہ اس کے برعکس پاکستان میں ا ردو کی ترقی اور فروغ کے لئے اسطرح سے کام نہیں ہورہا ہے جیسا کہ بابائے اردومولوی عبدالحق نے خواب دیکھا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ اردو بابائے اردو مولوی عبدالحق کی زندگی بھر کی کوششوں کا ثمر ہے جسے ہم رائیگاں جانے نہیں دیں گے اور ان کے لگائے ہوئے پودے کو تناور درخت بنائیں گے اوراردو کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کریں گے۔

س موقع پرانجمن ترقی اردو کے صدرواجد جو اد،وقائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم،پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، پروفیسر ڈاکٹرمحمد ضیاء الدین،ٹریژار دانش احسان، نجم العارفین، محمد صدیق،ڈاکٹر کمال حیدرو دیگربابائے اردو کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

لاہور: پاکستان میڈیکل کمیشن نے تمام سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجزکو ہدایت جاری کی ہے کہ رواں سال داخلہ پالیسی کے صرف الیکٹوو سبجیکٹس میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیا د پر داخلے دیئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم سی کاکہناہے کہ ۲۵جون کوہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کوروناکے باعث میڈیکل کالجز میں داخلہ برائے2021-22 کےلئےطلبا کے صرف اختیاری مضامین میں حاصل کردہ مارکس میرٹ کا حصہ ہونگے
طلبا کے اختیای مضامین (بائیولوجی، کیمسٹری، حساب اور فزکس) کے مارکس شامل ہیں علاوہ ازیں ایف ایس سی میں مجموعی طور پر 65 فیصد یا اس سے زیادہ حاصل کرنے والے طلبا داخلے کےلئے اہل ہونگے

اس پالیسی کا اطلاق صرف ان طلبا و طالبات پر لاگو ہوگا جنہوں نے ۲۰۲۱میں ایف ایس سی کا امتحان دیا ہویا گزشتہ برس کے نتائج پر یا اے لیول کے نتائج کی بنیاد پردرخواست دے رہا ہو۔
پاکستان میڈیکل کمیشن نے یہ بھی ہدایت جاری کی ہے کہ داخلے کے لئے میرٹ پر امتیازی سلوک رکھاجائے۔

دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کاشیڈول جاری کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئٹی ورلڈکپ کے شیڈول کےمطابق میگا ایونٹ کے میچز17 اکتوبر سے یواے ای اور عمان میں ہوں گے۔ 17 اکتوبرسےپہلے مرحلے کے میچز کاآغازہوجائے گا جب کہ سپر بارہ ٹیموں کا مرحلہ 23 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔

پروگرام کے مطابق روایتی پاکستان اپنا پہلا میچ حریف بھارت کے ساتھ24 اکتوبر کو دبئی اسٹیڈیم میں کھیلےگا، 26 اکتوبر کو شارجہ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ میں جوڑ پڑے گا جب کہ 29 اکتوبر کو دبئی میں پاکستان اور افغانستان مدمقابل ہوں گے، 2 نومبر کو ابوظہبی میں پاکستان کا مقابلہ کوالیفائنگ کرنے والی ٹیم سے ہوگا جب کہ 7 نومبر کو شارجہ میں کوالیفائنگ راونڈ کی دوسری ٹیم سے پاکستان کا میچ رکھاگیاہے۔

آئی سی سی کے مطابق 10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی میں ہوگا اور 11 نومبر کو دبئی میں دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلاجائے گا۔

لاہور: پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل جامعات میں داخلہ لینےکےخواہشمندطلباء کےلیےرجسٹریشن کھول دی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہو ر ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق ایم ڈی کیٹ میں داخلہ لینے والے خواہشمند طلباوطالبات کے لئےپاکستان میڈیکل کمیشن نے 5 روز کے لیے خصوصی رجسٹریشن ایک بار پھر کھول د ی ہے۔

میڈ یکل جامعات میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء 17 اگست تا 21 اگست تک درخواستیں لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرا سکتے ہیں۔ تمام فارم آن لائن جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

تمام رجسٹریشن فارم عدالتی فیصلے کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ وصول کیے جائیں گے۔

یاد رہے ملک بھر میں میڈیکل جامعات کا داخلہ ٹیسٹ 30 اگست تا 30 ستمبر کے درمیان لیے جائیں گے۔

کراچی: صوبائی وزیرتعلیم سردارشاہ نےکہاہےکہ سندھ حکومت یکساں قومی نصاب پرعمل درآمدنہیں کرےگی۔

"ہم پہلے ہی SNC پر اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔ 18 ویں ترمیم کے بعد تعلیم ایک صوبائی مضمون ہے۔ اس لیے صوبوں کو حق ہے کہ وہ اپنا نصاب تیار کریں۔

شاہ نے کہا کہ ایس این سی کا نفاذ ہر صوبے کے لیے لازمی نہیں تھا۔ یہ صوبوں پر منحصر ہے کہ وہ ایک ہی نصاب کو قبول کریں یا نہ کریں۔ 18 ویں ترمیم کی روشنی میں ہمیں اپنے فیصلے کرنے کا اختیار ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی حکومت ہر صوبے پر اپنے غیر آئینی فیصلے مسلط نہیں کر سکتی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا تھا کہ ایس این سی پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے۔ اس لیے سندھ حکومت پر یہ فرض نہیں ہے کہ وہ تحریک انصاف کے انتخابی منشور کو پورا کرے۔ SNC سندھ کی شرکت کے بغیر قومی اور یکساں نصاب نہیں بن سکتا۔ ہم اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں۔

وزیر نے کہا کہ سندھ سائنس کے مضامین میں صرف اچھی تبدیلیاں قبول کرے گا۔ لیکن سماجی علوم میں ، ہر صوبے کی اپنی تاریخ ، ثقافت اور ہیرو ہوتے ہیں۔ ہم نے اپنے نصاب میں قومی ہیروز کے اسباق کو شامل کیا ہے۔ اگر ہم اردو اور انگریزی کے ساتھ سندھی پڑھانا چاہتے ہیں تو یہ ہمارا آئینی اور تاریخی حق ہے اور ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔

پشاور: وزیر تعلیم خیبرپختونخواہ شاہرام خان تارکزئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زیر صدارت ایس این سی کی لانچنگ تقریب میں تاریخ رقم کی گئی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ٹوئیٹر پر انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ایس این سی کی لانچنگ تقریب میں تاریخ رقم کی گئی ہےیکساں قومی نصاب نے  طبقاتی نظام کو کچل دیا ہے اور اپنے جوہر میں ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھی ہے جہاں تمام سرکاری، نجی اسکولوں اور مدارس میں ایک ہی نصاب پڑھیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ متوازی تعلیمی نظام کی 3 اقسام نے معاشرے کو دو دھڑوں میں تقسیم کیا۔یکساں قومی نصاب معاشرے کے طبقات کے درمیان پھوٹ کو دور کرے گا۔اب پاکستان کا ہر بچہ پڑھے گا ایک کتاب اوراس ملک کی ایک آواز بنے گا ۔

عمران خان کا وژن اور ہمارا مشن ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ ہمارا مشن تمام بچوں کو یکساں تعلیم کے مواقع فراہم ہوں۔

واضح رہے آج وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں یکساں تعلیمی نصاب کا اجراء کیا گیا ہے جس میں وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ شریک تھے۔

اسلام آباد: ملک بھرمیں یکساں تعلیمی نصاب کا اجراء کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں یکساں تعلیمی نصاب کے اجراء کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، یکساں تعلیمی نصاب کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ان کا "یکساں نصاب لانا اور کلاس پر مبنی تعلیمی نظام کو ختم کرنا ہے"۔

عمران نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو نجی اسکولوں ، سرکاری سکولوں اور دینی مدارس میں تین قسم کے نصاب استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ یکساں نصاب لانا ایک مشکل کام ہوگا کیونکہ "ایلیٹ سسٹم اس تبدیلی کی اجازت نہیں دے گا" ، تاہم وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ جو عمل شروع کیا گیا ہے وہ "ناقابل واپسی" ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایس این سی پاکستانی نوجوانوں کو "ایک سمت کی طرف لے جائے گی اور انہیں غیر ملکی ثقافتوں کے حملے سے نجات دلائے گی"۔ انہوں نے وزیر تعلیم شفقت محمود سے کہا کہ وہ اس سال کے آخر تک ان گریڈوں کے یکساں نصاب کو نافذ کریں۔

عمران نے یہ بھی کہا کہ اس سے نوجوانوں کو مذہب کو بہتر طور پر سمجھنے میں بھی مدد ملے گی لہذا وہ ان عناصر سے گمراہ نہیں ہو سکتے جو "اپنے ذاتی مفادات کے لیے مذہب کی غلط تشریح کرتے ہیں"۔

وزیراعظم نے وضاحت کی اور کہا کہ اقلیتوں کو ان کے متعلقہ مذاہب کے بارے میں جاننے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

اس موقع پر اپنے ریمارکس میں وزیر تعلیم نے کہا کہ یکساں نصاب کا پہلا مرحلہ پنجاب ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں نافذ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ سندھ حکومت بھی ایس این سی کو نافذ کرنے پر راضی ہو جائے گی

۔

اسلام آباد :وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہےکہ پہلی سے پانچویں جماعت تک یکساں نصاب تعلیم کل سےنافذالعمل ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی باریکساں نصاب تعلیم لایاجارہاہےجو کل سےپہلی سے پانچویں جماعت تک نافذالعمل ہوگا

یکساں نصاب ہمارےمنشورکاحصہ ہےکل وزیراعظم یکساں نصاب تعلیم کااعلان کریں گے

یکساں تعلیمی نظام پر تمام صوبے متفق ہیں البتہ ٰاس حوالے سےوزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ سے ملاقات کرونگا سندھ حکومت سے استدعا ہےکہ یکساں تعلیمی نظا م پرقومی دھارے میں آئے۔

کوٹلی: کورونا کے باعث تعلیمی ادارے 21 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوٹلی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظرکوٹلی میں انتظامیہ نے ضلع بھر میں تعلیمی ادارے 21 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ۔

تمام تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتہ بند رکھے جائیں گے۔