جمعرات, 03 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

مانیٹرنگ ڈیسک : سماجی رابطےکی سب سےبڑی ویب سائٹ فیس بک نےپرائیویسی سیٹنگزکوایک بارپھربدل دیاہے۔

فیس بک انتظامیہ کاکہنا ہے کہ سیٹنگز کو 6 میجر کیٹیگریز کے گروپ میں بدلا گیا ہے، ہر گروپ میں متعلقہ سیٹنگز ہوں گی۔

یہ گروپس پرمیشنز،پریفرنس، یوئر انفارمیشن، اکاؤنٹس، کمیونٹی اسٹینڈرڈ اینڈ لیگل پالیسیز سیکشن اور آڈینئس اینڈ ویزیبلٹی پر مشتمل ہوں گے۔

فیس بک کی پرائیویسی ری ڈیزائن کرنے کا کمپنی کا یہی مقصد ہے کہ صارف آسانی سے وہاں تک رسائی حاصل کر سکے۔

اگر آپ اپنی پرائیویسی سیٹنگز کو دوبارہ اپ ڈیٹ کرنا چاہیں گے تو اب آپ کو تمام کیٹیگریز اوران کی سب کیٹیگریز میں ایک ایک کرکے جانا ہوگا۔

خیال رہے کہ مذکورہ سیٹنگز ایپ کے اینڈرائیڈ، موبائل ویب، آئی او ایس اور فیس بک لائٹ ایپس میں متعارف کروائی جا چکی ہیں۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ڈائریکٹ پی ایچ ڈی پالیسی ایک سال کےلئے منسوخ کردی۔

تفصیل کے مطابق ایچ ای سی نے، بی ایس آنرزکے بعد ڈائریکٹ پی ایچ ڈی میں داخلوں کی گزشتہ برس منظورہو نیوالی پالیسی منسوخ کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس بی ایس آنرزکے بعدڈائریکٹ پی ایچ ڈی کی پالیسی منظورہوئی تھی جس پر وائس چانسلرز کو ایم فل ختم کرکے ڈائریکٹ پی ایچ ڈی میں داخلوں پرتحفظات تھے ،اب ڈائریکٹ پی ایچ ڈی پالیسی کا22 میں دوبارہ جائزہ لیاجائے گا ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر کی یونیورسٹیز کو آگاہ کر دیا گیا، ڈائریکٹ پی ایچ ڈی پالیسی نافذکرنیوالی صرف یوای ٹی کوچھوٹ ہوگی ۔

اس فیصلے سے قبل ہی یوای ٹی ڈائریکٹ پی ایچ ڈی کی پالیسی نافذکرچکی ہے ۔ ایچ ای سی کی جانب سے منعقد اجلاس میں پی ایچ ڈی کی نئی پالیسی منسوخی کی منظوری دیدی گئی۔

گلگت : قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو احتیاطی تدابیر پر سختی سےعمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے طلبہ وطالبات کے لیے کھول دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آنے والے طلبہ وطالبات کو ویکسینشن سرٹیفکیٹ بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی کہ طلبہ وطالبات اور یونیورسٹی کا عملہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کویقینی بناتے ہوئے یونیورسٹی میں ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے سمیت KIU سیفٹی کمیٹی کی جانب سے اٹھائے جانے والے احتیاطی تدابیر پر سختی سے پیروی کرنے کی پابند ی کریںگے

ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی جن میں فیکلٹی،اسٹاف اور طلبا موجود ہونگے۔جو ایس او پیز پر عمل درآمد کویقینی بنائینگےجبکہ اور یس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والے اسٹاف اور طلبا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

طلبہ وطالبات کے لیے یونیورسٹی بسیں بھی معمول کے مطابق مقررہ روٹس پر چلنےکی اجازت دی گئی ہے۔بسوں میں بھی ان طلبا کو بیٹھنے کی اجاز ت ہوگی جنہوں نے اپنے ہمراہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لایاہو۔ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ نہ لانے والے طلبہ وطالبات کو بس میں داخل ہونے نہیں دیاجائے گا۔

 

گلگت : شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاوراورقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کےمابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پردستخط کئے گئے

سمجھوتے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ تحقیق ،فیکلٹی ایکسچینج خاص کر خواتین کی بہبود و ترقی کیلئے خصوصی پروگرام کےاجرءسمیت دیگر امور پر مل کرکام کرینگے ۔

سمجھوتے پر دستخط شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ اورقراقرم یونیورسٹی کی جانب سے دستخط وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کئے ۔

لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن نجی پنجاب اور سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی تربیت پر 9 کروڑ روپے خرچ کرےگا۔

یکساں نصاب پڑھانے کے لیےمحکمہ اسکول ایجوکیشن نجی پنجاب9کروڑروپےخرچ کرےگا جس کی  تقسیم کاطریقہ کار قائد اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ نےفنڈزبےبتادیاجس کےمطابق ماسٹر ٹرینرزکوروزانہ تربیت کی مد میں 4 ہزاراور انٹرٹینمنٹ کیلئے 500 روپے دئیے جائیں گے ۔

پہلے مرحلے میں 3 لاکھ اساتذہ کو تربیت دی جارہی ہے ۔

ٹیکنیکل ایکسپرٹس کو پوری ٹریننگ کا 30 ہزار روپے دیا جائے گا ۔ٹریننگ کی مد میں مختص بجٹ کسی اور مد میں خرچ نہیں کیا جائے گا،ٹریننگ کا پہلا فیز 25 اگست کو ختم ہوگا ۔

دوسری طرف ماہرین تعلیم نے تربیت پر سوالات اُٹھائے ہیں۔ان کا کہنا ہے تربیت کے لیے 3دن بہت کم ہیں ،یکساں نصاب میں جو مواد شامل کیا گیا ہے اس کے لیے 1ماہ کی تربیت ضروری ہے ،آن لائن تربیت اتنی موثر نہیں ۔اساتذہ کی جانب سے بھی تربیت کے عوض اعزازیہ کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

ادھر قائد اکیڈمی نے تربیت کے دوسرے فیز کا بھی اعلان کیا ہے جس میں ایل ڈی اے ،ٹرسٹ، لیبر ڈیپارٹمنٹ اورنجی سکولوں کے اساتذہ بھی شامل ہونگے ۔ ڈائریکٹر جنرل قائد کا کہنا ہے کہ اس تربیت میں مائیکروسافٹ کے لیے پانچ ہزار لاگ ان مفت دئیے گئے ،دوسرے مرحلے کی تربیت کیلئے 12 سے 20اگست تک رجسٹریشن کی جائے گی ۔

 محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری و نجی اسکولز کے عملے کو نئی ہدایت جاری کردی۔

محکمہ اسکول کے اسٹاف کو عوامی مسائل کی فائلیں فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سرکاری اور نجی اداروں کے تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ تعلیمی ادارے کھولنے سے پہلے خود کو ویکسین لگوائیں ورنہ ان کی تنخواہیں روک دی جائیں گی۔

کراچی: جامعہ کراچی نےسیکنڈسیمسٹر(صبح)کی کلاسز 23اگست سےشروع کرنےکااعلان کردیا۔

جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کے ڈینز کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے سیکنڈ سمسٹر کی کلاسز کا آغاز 23 اگست سے آغاز کیاجائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہےسیکنڈ سمسٹر میں ہابرڈ طریقہ اپنایا جائے گا۔

کلاس میں طلبا و طالبات کی تعدا زیادہ ہونے کی صورت میں آن لائن کلاسز ترجیح دی جائے گی جبکہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر جامعات بند ہونے کی صورت میں تمام کلاسز آن لائن شیڈول کے مطابق ہونگی۔

سلیکان و یلی: واٹس ایپ ہمہ وقت اپنےاستعمال کنندگان کےلیےنت نئی اپ ڈیٹ دیتی رہتی ہے۔

آج ہی واٹس ایپ نے گوگل پلے بی ٹا پروگرام کے ذریعے اپنے ورژن کو 2.21.16.10 پر اپ ڈیٹ کیا ہے

ایموجیز کی ریفرینس ویب سائٹ ’’ایموجی پیڈیا‘‘ نے حال ہی میں اعلان کیا تھاکہ ایپل نےاپنےآپریٹنگ سسٹم iOS 14.5 کی نئی اپ ڈیٹ میں متعدد نئے ایموجیز کو متعارف کرایا۔

آج واٹس ایپ نے انہی نئے ایموجیز کو اپنے لے آؤٹ کو استعمال کرتے ہوئے اینڈروائیڈ کی نئی اپ ڈیٹ 2.21.16.10 میں متعارف کرادیا ہے اور اب اینڈروئیڈ صارفین بھی ایپل کے اس نئے ایموجیز کو اپنے دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔

واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق یہ نئے ایموجیز تمام استعمال کنندگان کے لیے آج سے دستیاب ہیں تاہم اس کے لیے آپ کو اپنی واٹس ایپ ایپلی کیشن کونئے بی ٹا ورژن پر اپ ڈیٹ کرنی پڑے گی۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کا سندھ سیکریٹری میں موجود محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اچانک دورے پرپہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کی وزرات سنبھالنے کے دوسرے روز ہی آج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کے آفیسز کا اچانک دورہ کیا اور اسٹاف اور افسران کی حاضری چیک کی. سید سردار علی شاہ نے عملے و افسران سے ماسک نہ پہننے اور سینیٹائرز کے استعمال کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔

اس موقع پر سیکریٹری کالج ایجوکیشن خالد حیدر شاہ بھی انکے ہمراہ تھے۔وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے محکمہ تعلیم کے دفاتر میں صفائی ستھرائی نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا انہوں نے آئی ٹی سیکشن کے آفیس کے فرش پر پھیلے پھٹے ہوئے کاغذات اور کچرا دیکھا تو عملے سے پوچھا کہ آپ محکمہ تعلیم کے افسران ہیں اور آپ کی اپنی تعلیم کا اندازہ یہاں اس کچرے کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔

وزیر تعلیم نے وہ کچرا خود اٹھاکر ڈسبن میں ڈالا اور عملے کو ہدایات کی آپ ایجوکیشن آفیس میں بیٹھے ہیں کم از کم آپ کو تو اپنے آفیس میں صفائی رکھنی چاہیے. وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے محکمہ اسکول کے اسٹاف کو عوامی مسائل کی فائلیں فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور سختی سے تلقین کی کہ کسی کی بھی فائل کو اپنے دفتر میں بلاوجہ روک کر نہ رکھیں۔

سید سردار علی شاہ نے سب کو تنبیہہ کی وہ اپنے کام پر مکمل توجہ دیں اور کہا کہ وہ وقتاً فووقتاً محکمے کا دورہ کرتے رہیں گے اور عملے کی کارکردگی کو وہ خود چیک کرتے رہیں گے.

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹر سال دوم کےسالانہ امتحانات کانیاشیڈول جاری کردیا۔

نئے شیڈول کے مطابق31 جولائی کو ملتوی ہونیوالے پرچے 10 اگست، 2 اگست کو ملتوی ہونیوالے پرچے11 اگست،
3 اگست کو ملتوی ہونیوالے پرچے 12 اگست، 4 اگست کو ملتوی ہونیوالے پرچے 13 اگست کو لیے جائیں گے ۔

10اگست باٹنی،11اگست زولوجی اور 12 اگست کو اکنامکس کاپرچہ لیا جائے گا۔

چیئرمین انٹر بورڈ سعید الدین کاکہنا ہے کہ امپروومنٹ ڈویژن، اسپیشل چانس،بارہ پرچوں(TP)بینیفٹ کیسز، ایڈیشنل سبجیکٹس اور شارٹ سبجیکٹ کےامتحانات کی تاریخوں کااعلان بعد میں کیاجائے گا۔