جمعرات, 03 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی انڈر گریجویٹ پالیسی 2020ء کو فی الوقت انجینئرنگ پروگرامز کیلئے موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ای سی کی گورننگ باڈی کے گزشتہ اجلاس میں وائس چانسلرز کمیٹی کے 43ویں اور انجینئرنگ ایکری ڈیٹشن بورڈ (ای اے بی) کے 99ویں اجلاس میں پیش سفارشات کی توثیق کرتے ہوئے پاکستان انجینئرنگ کونسل نے اپنی موجودہ پالیسیوں اور معیارات کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی انڈر گریجویٹ پالیسی 2020ء کو فی الوقت انجینئرنگ پروگرامز کیلئے موخر کیا جائے گا۔ اجلاس میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ چونکہ پاکستان انجینئرنگ کونسل پی ای سی ایکٹ کے تحت انجینئرنگ کی تعلیم اور پیشے کے ضابطے اور پالیسیاں طے کرنے والا ادارہ ہے لہٰذا ادارہ پہلے ہی واشنگٹن معاہدے / آئی ای ای کے رہنما اصولوں کے تحت او بی ای سسٹم پر عملدرآمد کر رہا ہے ان اصولوں کے تحت چار سالہ ڈگری پروگرام میں جنرل ایجوکیشن کی تمام تر ضروریات کا خیال رکھا جاتا ہے اور ساتھ ہی اپنے پروگرام کی تمام شرائط اور ضروریات بشمول انٹرن شپ اور ایف وائی ڈی پی کو بھی پورا کیا جا رہا ہے۔

اسی دوران ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ساتھ اتفاق کیا ہے کہ ایک اجلاس بلایا جائے گا جس میں یو جی پالیسی میں انجینئرنگ پروگرامز کے تمام مسائل کو اتفاق رائے کے ساتھ حل کیا جائے گا۔

اسلا م آباد: این سی او اسی نے دو روز ویکسی نیشن کا عمل بند رکھنے کااعلان کیاہے

تفصیلات کے مطابق این سی او اسی نے 14اگست و عاشورہ کے موقع پر ویکسی نیشن کے بارے میں فیصلہ کیا ہے کہ چودہ اگست کو ویکسی نیشن کا عمل بدستور جاری رہے گا، لیکن محرم کی نویں و دسویں تاریخ کو ویکسی نیشن کا عمل معطل رہے گا۔

ادھر کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔ کنسائنمنٹ میں سائینو فارم کی 10 لاکھ خوارکیں موجود ہیں۔ ویکسین دفتر خارجہ اور چینی سفارت خانے نے وصول کی۔

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹرنےملک میں ویکسینیشن کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کر دیا۔

ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے این سی او سی نےفیصلہ کیا ہے کہ دوسری خوراک کے درمیانی وقفے کی مدت کو کم کر دیا جائے۔ این سی او سی نے یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ماہرین کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

دس ستمبر کے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ دس ستمبر کے بعد ویکسینیشن کا جزوی سرٹیفیکیٹ کارآمد نہیں ہوگا۔ اس حوالے سے تمام اکائیوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ وبا کے بڑھتے ھوئے پھیلاؤ کو روکنے اور اسکے اثرات کو کم کرنے کیلئے ویکسینیشن کے عمل کی جلد تکمیل انتہائی مفید قرار دی گئی ہے۔

دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بلے بازوں کی فہرست میں بدستور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

جبکہ دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں

بلے بازوں کی فہرست میں انگلینڈ کے جوئے روٹ ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

جبکہ پہلی تینوں پوزیشنز پر بالترتیب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ اور آسٹریلیا ہی کے مارنس لبوشین براجمان ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے ہنری نکولس کے ہمراہ بدستور 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز کی فہرست میں بھی پہلی 6 پوزیشنز پر کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ایک درجہ ترقی پاکر ساتھی فاسٹ بولر کرس براڈ کی جگہ ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

بھارت کے جسپریت بھمرا 10 درجے ترقی پاکر ایک بار پھر ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے ہیں اور اس وقت 760 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک: انسٹاگرام نے اپنے صارفین کومزیدراغب کرنےکیلیےاپنےپلیٹ فارم پر پہلی بار ای کامرس اشتہارات کی آزمائش شروع کردی۔

انسٹاگرام اپنے پلیٹ فارم کو ای کامرس بزنس کے لیے زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے اور اب اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم انسٹاگرام شاپ پر اشہارات لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

یہ ہماری نیلامی کی بنیاد پر کام کرنے والی پراڈکٹ ہے جس کی آزمائش امریکا میں کی جا رہی ہے، اور اگر یہ تجربہ کام یاب رہا تو دوسری مارکیٹوں میں اس نئے فارمیٹ کو متعارف کرایا جائے گا۔

انسٹاگرام شاپس میں اشتہارات سے ای کامرس آؤٹ لیٹس اپنی انسٹاگرام شاپس کے استعمال کو مزید موثر بنا سکیں گے، انسٹا گرام نے گزشتہ سال آن لائن شاپنگ کے لیے فیس بک کے استعمال کو مزید مضبوط بنانے کے لیے شاپس کا فیچر متعارف کروایا تھا، جس میں چیک آؤٹ کا فیچر مربوط تھا، جب کہ حال ہی میں ہونے والی ڈیولپمنٹ کے بعد فروخت کنندگان اپنی پراڈکٹ کو ایک تصویر یا تصویروں کی ایک پوری ریل بنا کر آن لائن فروخت کے لیے پیش کرسکیں گے۔

انسٹاگرام کے مطابق فی الحال اشتہارات کا فیچر صرف امریکا کے موبائل صارفین کے لیے دست یاب ہے، اوراستعمال کندہ کوانسٹاگرام کے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے اشتہارات دکھائے جائیں گے

کیلیفورنیا: ٹک ٹاک دنیا بھرمیں سب سے زیادہ ڈائون لوڈکی جانے والی ایپ بن گئی۔

اسمارٹ فون ایپس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی غیر امریکی ایپ نے ڈاؤن لوڈز کے حوالے سے فیس بُک کو شکست دی ہے۔

امریکا میں ڈیجیٹل اینالیٹکس کمپنی ’’ایپ اینی‘‘ کا کہنا ہے کہ 2020 کے دوران ٹک ٹاک دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ رہی۔

’’ایپ اینی‘‘ کی جاری کردہ فہرست کے مطابق، 2020 میں ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس میں ٹک ٹاک سب سے اوپر رہی جبکہ دوسری سے پانچویں پوزیشنوں پر بالترتیب فیس بُک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بُک میسنجر ایپس رہیں جو ساری کی ساری ’’فیس بُک‘‘ کی تیار کردہ ہیں۔

ایک اور ویب سائٹ ’’سینسر ٹاور‘‘ کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2020 میں ٹک ٹاک کو 981 ملین (98 کروڑ 10 لاکھ) صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا اور اب تک یہ ایپ تین ارب سے زیادہ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کی جاچکی ہے۔

2019 میں دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ کا اعزاز ’’فیس بُک‘‘ کے پاس تھا جسے 2020 میں ’’ٹک ٹاک‘‘ نے اپنے نام کرلیا ہے۔

لاہور: لاہور ایجوکیشن بور ڈ نے نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات کاآغاز 28اگست سے ہوگا جو 8 ستمبر تک جاری رہے گا۔

امتحانات دو شفٹوں میں منعقد کیئے جائیں گے۔

پہلے گروپ کا پرچہ صبح 30ـ:8 سے11:00 بجے تک ہوگا۔

جبکہ دوسرےگروپ کاپرچہ 30:1 سے شام 00:4 بجے تک ہوگا۔جبکہ جمعۃ المبارک کے دن سیکنڈگروپ کا پرچہ 2:30 بجے ہوگا۔

 

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کےسالانہ امتحانات برائے 2021ء کےملتوی شدہ پرچوں کاآغاز ہوگیا۔

پرچے کے دوسرےروز 11اگست صبح کی شفٹ میں سائنس پری میڈیکل گروپ کا زولوجی پارٹ ٹو، سائنس جنرل کا کمپیوٹر سائنس پارٹ ٹو جبکہ ہوم اکنامکس گروپ کا کیمسٹری پارٹ ٹو کاپرچہ لیا گیا

پرچوں کے دوران سندھ کے صوبائی وزیر برائے بورڈز و جامعات محمد اسماعیل راہو، سیکریٹری بورڈز و جامعات ڈاکٹرمنصور عباس رضوی کے ہمراہ چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ، کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نےمختلف امتحانی مراکز پر طلباء و طالبات کو دی گئی سہولیات کے ساتھ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئےاطمینان کااظہار کیا۔

اس موقع پرسندھ کے صوبائی وزیر برائے بورڈز و جامعات محمد اسماعیل راہونے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ طلباو طالبات کو پرسکون ماحول مہیا کریں جس میں وہ صحیح طریقے سے اپنے امتحانات دے سکیں۔ امتحانات کو پرُامن اور شفاف طریقے سے جاری رکھنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں۔

چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹرسعید الدین نے اس موقع پر بتایا کہ کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پرامن ماحول میں شفاف انداز سے جاری ہیں ، شہر میں کسی امتحانی مرکز سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا ہے، امتحانی مراکز پر کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں، امتحانی عملے اور طلبہ کو ماسک کے بغیر امتحانی مراکز میں داخلے کی اجازت نہیں ہے جبکہ کمرء امتحان میں بھی سماجی فاصلے کا خیال رکھا جارہا ہے۔

پشاور: محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ نے ویکسینشن سےانکارکرنےپرعملےکواسکول میں داخلے پرپابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق :محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ نے تمام اضلاع سے ویکسین نہ لگوانے والے عملے کی رپورٹ طلب کرلی اور ویکسینشن سے انکاری اسٹاف کااسکولوں میں داخلہ بند کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

واضح رہے وفاقی حکومت نے تمام اسکول، کالجز میں اسٹاف ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا ہے جس کے بعد محکمہ تعلیم کےپی کے نے تمام اسٹاف کی 10اگست تک ویکسینیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی

مقررہ تاریخ کے ویکسین نہ لگوانے والے عملے کا اسکولوں میں داخلہ بند کردیا جائے گا۔

خیال رہے متعدد اضلاع سے سرکاری اسکولوں میں تعینات تدریسی اور انتظامی عملہ کے ویکسین نہ لگانے کی شکایت موصول ہوئی تھیں

لاہور: پی ایچ ڈی اساتذہ کی ملک گیر تنظیم آل پاکستان ٹینورٹریک ایسوسی ایشن (آپٹا) نے ملک بھرکی جامعات بند کرنے کی عندیہ دےدیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایچ ڈی اساتذہ کی ملک گیر تنظیم آل پاکستان ورٹریک ایسوسی ایشن (آپٹا) نےاساتذہ کی تنخواہوں میں اضافےکامطالبہ کرتے ہوئےملک گیر احتجاج کااعلان کیا ہے

آل پاکستان ٹینورٹریک ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر خرم کا کہناہےکہ 2015 سےپی ایچ ڈی اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا31اگست تک اگر اضافہ نہ کیا گیا تو ملک بھرکی جامعات بند کرکے ہائرایجوکیشن کے سامنے احتجاج کریں گے۔

آپٹاکے جنرل سیکرٹریڈاکٹر سجاد سمرانے کہا ہے کہ خوفناک مہنگائی کے اس بدترین دور میں سخت پریشان ہیں ایسی صورتحال میں ملک بھرکے اساتذہ جو بی پی ایس پر ہیں انکی تنخواہیں چھ سالوں میں80 فیصد اضافہ ہوا لیکن ٹی ٹی ایس (ٹینورٹریک سسٹم)پرکام کرنے والے اساتذہ کو ایک روپے کااضافہ نہیں ملا۔ ان کےلئے کوئی پنشن ہے نہ ملازمت مستقبل ہے دوسرے سرکاری ملازموں کی طرح سروس ڈیتھ کے فوائد بھی حاصل نہیں۔ہائرایجوکیشن کمیشن ہمارے ساتھ مذاق کررہاہے اورباقی محکموں کےملازمین کی تنخواہیں بڑھادی گئی ہے

انہوں نے وزیر تعلیم، وزیراعظم، ایچ ای سی کے چیئرمین اورسرپرست ڈاکٹر عطاء الرحمٰن سےمطالبہ کیا کہ ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے ورنہ ملک گیر احتجاج ہوگا۔