جمعرات, 03 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی کے بجائے آمدن کا ذریعہ بنانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے

وفاقی کابینہ آج وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل استعمال کے لیے کھولنے کی منظوری دے گی۔

وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل استعمال کے لیے کھولنے کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل کر لیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں تعلیمی سرگرمیاں نہیں بلکہ کمرشل سرگرمیاں شروع کی جائیں گی ۔

وفاقی کابینہ آج کے اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ کی سمری کی منظوری دے گی جس کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں مقامی، بین الاقوامی فوڈ، ثقافتی، فیشن نمائش اور دیگر تقریبات ہو سکیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں فیشن نمائش اور دیگر تقریبات ہوا کریں گی اور وینٹج گاڑیوں کی نمائش سے بھی آمدن حاصل کرنے کی تجویز زیر غور ہے جب کہ عالمی اور مقامی کارپوریٹ تقریبات کیلئے بھی پی ایم ہاؤس آفر کرنے کا منصوبہ ہے۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح کی سفارتی تقریبات اور سیمینارز بھی اب پی ایم ہاؤس میں ہوا کریں گے، وزیراعظم ہاؤس کا آڈیٹوریم، 2 گیسٹ ونگز اور لان کرائے پر دئیے جاسکیں گے۔

 

کراچی: آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نےسندھ بھرمیں نئےتعلیمی سال آغاز کرنےکامطالبہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی نے کہا ہے کہ دو سال کے نقصان کی وجہ سے یونیورسیٹیز کے طالبعلموں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے اسی وجہ سےوزرائے تعلیم این سی او سی اور وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 9 اگست سے نئے تعلیمی سال کے آغاز کا اعلان کیا جائے اور سندھ بھر کی جامعات میں بھی 9 اگست سے نیا سیمسٹر شروع کیا جائے۔

مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر نجیب میمن، دوست محمد دانش، شہاب اقبال، مرتضی شاہ شیرازی، محمد سلیم، توصیف شاہ، محمد ساجد، اعجاز علی، یونس قائم خانی، شکیل سومرو، مرزا اشفاق بیگ، منیر عباسی، امتیاز ڈوگر، امتیازصدیقی، خان محمد، جمیل احمد ھوت، میڈم طاہرہ منصور، اشفاق احمد اور دیگر نےحمایت کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں وزرائے تعلیم این سی او سی اور وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بار بار بندش سے سندھ کے ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ طلبہ وطالبات کا مستقبل زوال پذیر ہے۔۴گست کو ہونے والے اجلاس میں سندھ میںدو سال کے نقصان کی وجہ سے یونیورسیٹیز کے طالبعلموں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔

مسلسل تیسرے سال تعلیمی قابلیت کا نا قابل اندازہ نقصان برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ سرکاری و نجی اسکولز میں ایس و پیز اور 50 فیصد حاضری کے ساتھ کلاسز کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 70 سے 80 فیصد ایجوکیشن اسٹاف ویکسین لگواچکے ہیں۔

نویں، دسویں جماعت کے عملی امتحانات کا شیڈول بھی جاری کیا جائے۔ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے باقی ماندہ پیپرز اور عملی امتحانات کا شیڈول بھی فوری جاری کیا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سندھ میں اسکولز سے باہر بچوں کی تعداد 40 لاکھ سے بڑھ کر 60 لاکھ سے بھی زائد ہو گئی ہے ۔ تعلیم کے شعبے سے وابستہ لاکھوں افراد کا مالی نقصان بہت زیادہ ہوا ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں نجی تعلیمی اداروں کے لیے قرض حسنہ کی آسان اور قابل عمل اسکیم کا فوری اعلان کریں ۔

اسکولوں میں موجود بچوں کی تعداد کا کم از کم 30 فیصد تعلیم کو خیر باد کہہ چکاہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔اسکول چھوڑ دینے اور اسکولوں سے باہر بچوں کو واپس اسکولز میں لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے مزیدبتایاکہ تعلیم سے منسلک دیگر کاروبار بک سیلرز، اسٹیشنرز ، ٹرانسپورٹرز، کینٹین کنٹریکٹرز، یونیفارم میکرز، پبلشرز، کاپی بائنڈرز اور پرنٹرز مسلسل نقصان برداشت کر رہے ہیں اور بد حالی کا شکار ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد: کورونا کیسز کی بڑھتی شرح کے پیش نظربین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کااہم اجلاس طلب کرلیاگیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کودیکھتے ہوئے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کل طلب کرلیا گیا ہے جسکی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس اوپیزکے حوالے سےتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں میں کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کے لیے مختلف آپشنز پرغورکیا جائے گا تاہم کسی صوبے کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز تاحال موصول نہیں ہوئی۔

کامونکی: امتحان میں اپنی جگہ جعلی امیدوار کو بٹھانے والا (ن) لیگی ایم این اے کا بیٹا پکڑا گیا۔

کامونکی میں لیگی ایم این اے ذوالفقار بھنڈر کے بیٹے نے میٹرک کے امتحان میں اپنی جگہ جعلی امیدوار کو بٹھا دیا تاہم پیپر کے دوران سپرانٹنڈنٹ سنٹر نے جعلی امیدوار خبیب کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور ایم این اے کے بیٹے سمیت دونوں افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔

واضح رہے کہ لیگی ایم این اے ذوالفقار بھنڈر کے بیٹے فرحان کا میٹرک جنرل سائنس کا پیپر تھا جس کاسنٹر گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر کامونکی بنایا گیا تھا۔

اسلام آباد: موڈرنا ویکسین کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنزجاری کردی گئی۔

موڈرنا ویکسین کے حوالے سے این سی اوسی نےنئی گائیڈ لائنز جاری کردی ہے، جس کے مطابق اب موڈرنا ویکسین عام شہریوں کو لگائی جاسکتی ہے۔ موڈرنا ویکسین 16 سال سے زائد عمر کے طالب علموں کو لگائی جا سکتی ہے جب کہ حاملہ خواتین بھی موڈرنا ویکسین لگواسکتی ہیں۔

اس سے قبل موڈرنا ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے افراد، بیرون ممالک جانے والے مسافرسمیت اعضاء کی ٹرانسپلانٹ اوربیمار افراد کو یہ ویکیسن لگوانے کی اجازت تھی۔

کراچی: جامعہ اردو نے ماسٹرز سال اول و سال آخرکے سالانہ متحانات کے نتائج کااعلان کردیا ہے۔

ناظم امتحانات جامعہ اردو غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی،اسلام آباداورراولا کوٹ میں ہونے والے ایم اے (سال اول و سالِ آخر)بین الاقوامی تعلقات،انگلش اوراردو کے پرائیویٹ سالانہ امتحانات مارچ2021 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کراچی میں ہونے ایم اے بین الاقوامی تعلقات(سال اول) کے امتحان میں 341طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں 323طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور202طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ62.54فیصد رہا۔بین الاقوامی تعلقات(سال آخر) کے امتحان میں 245طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں 239طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور191طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ79.92فیصد رہا۔

انگلش(سال اول) کے امتحان میں 169طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں 148طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور12طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ8.11فیصد رہا۔انگلش(سال آخر) کے امتحان میں 83طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں 81طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور10طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ12.35فیصد رہا۔

اردو(سال اول) کے امتحان میں 58طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں 50طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور26طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ52فیصد رہااور ایم اے اردو(سال آخر) کے امتحان میں 49طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں 46طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور26طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ56.52فیصد رہا۔

لاہور بورڈ نے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ اوررول نمبرسلپ جاری کردی ہے۔

جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز12اگست سےہوگا۔

امتحانات دو شفٹوں میں منعقد کئےجائیں گے پہلا گروپ صبح 8:30بجے دوسرے شفٹ کاپرچہ 1:30بجے ہوگا ۔

امیدواروں کی رول نمبر سلپ بھی جاری کردی ہے امیدوار رول نمبر بورڈکی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں

اسلام آباد: فیڈر ل بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے بورڈ کے نتائج کےحوالے سے آگاہ کردیاہے۔

 ایس ایس سی پارٹ ون کے سالانہ امتحانات کا آغاز

فیڈرل بورڈ کا کہناہے کہ دسویں اور بارہویں جماعت کےسالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان اگست کے مڈمیں متوقع ہے۔ جبکہ حتمی تاریخ کااعلان جلد کیا جائے گا۔

ایچ ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات کا آغاز

یاد رہے رواں سال بورڈ کے امتحانات میں صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئے جارہے ہیں۔

پشاور:خیبرپختونخواہ میں نویں اورگیارہویں کےامتحانات جاری ہے۔

امتحانی مراکز کاجائزہ جائزے لینےکے لئےوزیر تعلیم شاہرام خان مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کررہے ہیں۔

آج وزیر تعلیم جائزے کےلئےفضل الحق کالج مردان پہنچ گئےدورے کے دوران وزیر تعلیم نے امتحانی مراکزمیں انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا۔

دورے کے دوران وزیرتعلیم کا کہنا تھاکہ امتحان کے دوسرے مرحلے کےدوران تسلی بخش انتظامات ملے۔

طلباء اساتذہ اور والدین کی کوششوں کو سراہتےہوئے کہاکہ میں مشکور ہوں طلبا ، والدین اور اساتذہ کا جنہوں نے غیر معمولی حالات میں امتحانات دینے کی حمایت کی ۔

ٹوکیو: اولمپکس کےجوڈوایونٹ میں پاکستان کےشاہ حسین شاہ بھی ہارگئے۔

ٹوکیو اولمپکس کے جوڈو ایونٹ میں مصری کھلاڑی رامادان درویش نے پاکستان کے شاہ حسین شاہ کو ناک آؤٹ کر کے کامیابی حاصل کی، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 3 منٹ 9 سیکنڈ تک جاری رہا۔

خاتون سوئمر بسمہ خان کل پچاس میٹر فری اسٹائل میں ایکشن میں ہوں گی۔ اب تک پاکستان کے پانچ اتھلیٹس کھیلوں کے اس عالمی میلے سے باہر ہوچکے ہیں، جن میں ویٹ لفٹر طلحہ طالب، شوٹر گلفام، سوئمر حسیب طارق، بیڈمنٹن کھلاڑی ماہ حور شہزاد اور اب جوڈو کاز فارغ ہوچکے ہیں۔

یاد رہےاب 5 اتھلیٹ ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کےلیے باقی ہیں، جن میں شوٹر غلام مصطفی بشیر، خلیل اختر، اتھلیٹ ارشد ندیم، نجمہ پروین اور سوئمر بسمہ خان شامل ہیں۔