جمعرات, 03 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور: پی سی بی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیاہے۔

قومی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیدول کے مطابق مہمان ٹیم 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کایہ 18 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ سیریز میں شامل تینوں ون ڈے میچز راولپنڈی اور پانچوں ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شامل تین میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے پہلے تین میچز 25، 26 اور 29 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ آخری دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز یکم اور تین اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں شامل تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ نیو زی لینڈ کیخلاف سیریز پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کا بہترین آغاز ہوگا۔خوشی ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے ہماری درخواست پر دورے میں دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے اضافے پر آمادگی ظاہر کی، مہمان ٹیم کا دورہ پاکستان شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کرنے اور پاکستان کو ایک محفوظ اور پرامن ملک ثابت کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈکی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئندہ سال دوبارہ پاکستان آئے گی.

ڈیوڈ وائیٹ چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ہم پاکستان کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کے آغاز میں پاکستان کا دوبارہ دورہ کرنے کے منتظر ہیں، ہمارے پی سی بی کے ساتھ دیرینہ تعلقات قائم ہیں،خوشی ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوچکی ہیں۔

کراچی: : ٹوکیو اولمپکس ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کو فنکاروں نےمبارکباد دینے کے ساتھ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

گلوکارعاصم اظہر اور علی ظفر نے ارشد ندیم کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی اور لکھا ٹوکیواولمپکس کے فائنل میں پہنچنا ہی بہت بڑی کامیابی ہے اور انشااللہ آپ فائنل میں بھی کمال کریں گے۔

اداکار عدنان صدیقی، شہریار منور اور سمیع خان نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور ارشد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہےپاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم واحد ایتھلیٹ ہیں جنہوںنے جیولن تھرو کے کوالیفائی راؤنڈ میں شاندار کارکردگی دکھاتے وئےاپنےگروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اورکوالیفائنگ راوندڈمیں 85.16 میٹر تھرو کرکے فائنل میں جگہ پائی ہے

خیبرپختونخواہ : خیبرپختونخواہ کے مختف اسکولوں میں شجرکاری مہم جاری ہے۔

اسی حوالے سے وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ نے آج بھی مختلف اسکولوں میں پودے لگائے۔

اس موقع پرا نہوں نے کہا ہے 10 بلین سونامی ٹری کے مہم کو پورا کرہے ہیں، پورے صوبے میں دس لاکھ پودے لگائینگے۔

Image

انہوں نےہر پودے کو بچوں کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت کی ہے، ہم نے سارے صوبے میں شجر کاری مہم کا اغاز کیاہے انہوں نے مزید کہا کہ آئیے زمین پر زندگی کی خاطر اپنے ماحول کو بچانے کے لیےہاتھ ملائیںیہ وزیر اعظم عمران خان کا وژ ن ہے کہ اپنے بہترین کل کے لئے ضروری ہے کہ آج وہ بیج بوئی جائے یہ اب سے پاکستان کے ہر فرد کا مشن ہونا چاہیے۔ درخت لگائیں ، زندگی بچائیں۔

Image

ویب ڈیسک: ٹوئیٹر نے مستنداور سچائی پر مبنی خبراور معلومات کےلئےخبررساں اداروں کےساتھ شراکت داری کااعلان کردیا۔

ٹیکنالوجی کی سیب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ خبر رساں تنظیموں ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) اور رائٹرز کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے تاکہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر قابل اعتماد خبروں اور معلومات کو اجاگر کرنے پر توجہ مرکوز کرے۔

نئے معاہدوں کے ذریعے ، ٹوئٹر کی کیورشن ٹیم شراکت دار تنظیموں کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکے گی تاکہ ٹوئٹر پر گردش کرنے والی خبروں اور ٹرینڈ میں مزید سیاق و سباق شامل کیا جا سکے ، نیز کمپنی کے عوامی خدمات کے اعلانات کے استعمال میں مدد بھی دی جا سکے۔ ، غلط معلومات کے لیبل اور بہت کچھ۔فی الحال ، کیوریشن ٹیم مواد میں اضافی معلومات شامل کرنے کے لیے کام کررہی ہے جس میں ٹویٹر کے ایکسپلور ٹیب پر ٹاپ ٹرینڈز اور دیگر خبریں شامل ہیں۔

ٹیم ہوم ٹائم لائن پر ایکسپلور ٹیب میں ظاہر ہونے والے اشاروں میں جیسے بڑے واقعات سے متعلق معلومات، صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال (جیسے وبائی مرض) یا دیگر واقعات ، انتخابا ت میں شامل ہوکرغلط معلومات کے لیبلوں میں مدد کر سکتے ہیں ۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ اس رفتار اور پیمانے کو بڑھانے کے قابل ہو جائے گا جس سے وہ اس اضافی معلومات کو ٹویٹس اور اپنے پلیٹ فارم پر کہیں اور شامل کر سکے گا۔ خاص طور پر ، اس کا مطلب ہے کہ ایسے وقتوں میں جب خبریں بریک ہو رہی ہوں اور جب کہانی سامنے آنے پر حقائق تنازع میں ہوں ، ٹویٹر کی اپنی ٹیم تیزی سے ان مزید قابل اعتماد ذرائع کی طرف رجوع کر سکے گی تاکہ بہتر بنایا جا سکے کہ ٹویٹر پر ہونے والی گفتگو میں سیاق و سباق کی معلومات کیسے شامل کی جاتی ہے۔ .

یہ غلط معلومات کو وائرل ہونے سے روکنے میں بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے ، بجائے اس کے کہ گمراہ کن ٹویٹس کو درست کرنے کے لیے حقیقت کا انتظار کریں۔
ٹوئٹر کا نیا کراؤڈ سورس فیکٹ چیکنگ سسٹم "برڈ واچ" اے پی اور رائٹرز کی رائے سے بھی فائدہ اٹھائے گا تاکہ برڈ واچ کے شرکاء کے ذریعے شیئر کی گئی معلومات کے معیار کا تعین کیا جا سکے۔

ٹوئٹر اکثر کواپنے پلیٹ فارم پر غلط معلومات کو سنبھالنے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے کیونکہ اس کی اصل وقت کی نوعیت اور ہائی پروفائل شخصیات استعمال کرتی ہیں ، جو اپنے مقصد کے لیے سچ کو جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اب تک ٹوئیٹرنے غلط معلومات کے پھیلاؤ کو سست کرنے یا روکنے کے لیے ایک کلک کے ریٹویٹس کو غیر فعال کرنے ، حقائق کی جانچ پڑتال شامل کرنے ، اکاؤنٹس پر پابندی لگانے اور بہت کچھ کرنے کے لیے کئی خصوصیات کا تجربہ کیا ہے۔ برڈ واچ ٹویٹس میں سیاق و سباق شامل کرنے کی تازہ ترین کوشش ہے

گلوبل بزنس ڈویلپمنٹ کے نائب صدر ٹام جانوزیوسکی نے نئے معاہدے کے بارے میں ایک بیان میں کہا ہے کہ اے پی کی حقیقت پسندانہ صحافت کی رسائی کو بڑھانے کے لیے ٹوئیٹر سمیت دیگر پلیٹ فارمزپر کام کرنےکی ایک طویل تاریخ ہے۔

انہوں نے اس معاہدے کے حوالے سے کہاکہ یہ کام ہمارے مشن کا بنیادی حصہ ہے۔ ہم خاص طور پر آن لائن گفتگو میں سیاق و سباق شامل کرنے کے لیے اے پی کے پیمانے اور رفتار سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرجوش ہیں ، جو حقائق تک آسان رسائی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس موقع پر رائٹرز کے یو جی سی نیوز گیدرنگ کے سربراہ ہیزل بیکر نے مزید کہا ، "اعتماد ، درستگی اور غیر جانبداری روئٹرز کے روزانہ کے کاموں کا مرکز ہے ، اربوں لوگوں کو وہ معلومات فراہم کرتی ہے جس کی انہیں ضرورت ہوتی ہے۔"

ہم قابل اعتماد معلومات کے ساتھ عوامی گفتگو کی خدمت کے لیے اپنی گہری عالمی اور مقامی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ٹویٹر کے ساتھ شراکت داری کے لیے پرجوش ہیں۔

ابتدائی طور پرشراکت داری سے ٹویٹر پر انگریزی زبان کے مواد پر توجہ مرکوز کرے گا ، لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ توقع کرتی ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید زبانوں اور ٹائم زونز کو سپورٹ کرنے کے لیے کام میں اضافہ ہوگا۔ ہمیں بتایا گیا ہے کہ ، اس ابتدائی مرحلے کے دوران ، ٹویٹر جہاز کے ساتھیوں کے لیے نئے مواقع کا جائزہ لے گا جو اضافی زبانوں کی مدد کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت کی زیرِ صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کااجلاس ہوا۔

اجلاس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئےسندھ کےےعلاوہ تمام صوبوں (پنجاب، گلگت بلتستان، آزادکشمیر،بلوچستان، اسلام آباد) میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

اجلاس کے بعدوفاقی وزیر تعلیم کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے علاوہ تمام صوبوں میں بتدریج تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول کھلیں رہیںگے،

 سندھ بھر میں تعلیمی ادارے اس وقت کھولنے کی پوزیشن میں نہیں

سندھ میں 8 اگست تک تعلیمی ادارے پہلے سے ہی بند ہیں وزارئے تعلیم سندھ حالات کا جائزہ لے کر تعلیمی اداروں کو بحال کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جامعات میں طلبہ اور اساتذہ کی ویکسینیشن 31 اگست تک لازمی قرار دی گئی ہےتعلیمی اداروں سے منسلک تمام افراد کی ویکسینیشن ترجیحی بنیادوں پر ہو گی پھر پور کوشش ہے کہ بچون کی تعلیم اور صحت دونوں کا خیال رکھا جائے۔

ملک بھر میں بورڈامتحانات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بورڈامتحانات شیڈول کے مطابق صرف اختیاری مضامین کے ہونگے جبکہ لازمی مضامن میں تما م بچوں کو 5 فیصد اضافی نمبر دیاجائے گا۔

لاہور: پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولز کے عملےکوویکسین لگوانےکی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے نوٹیفکشن جاری کیا ہے کہ صوبے بھرمیں تمام اساتذہ ، انتظامیہ اور عملے کو 22 اگست 2021 تک
ویکسین دی جائے گی۔

مقررہ تاریخ کے بعد ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی بھی فرد اسکول کے احاطے میں نہیں جائے گا۔

واضح رہے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے 50فیصد حاضری کے ساتھ کھلے رہیں گے جبکہ اساتذہ سمیت تمام عملے کے لئے ویکسین لازمی قرار دی گئ ہےبصورت دیگر اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی

کراچی : وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نےکہاہےکہ سندھ بھر میں تعلیمی ادارے 8 اگست تک مکمل بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے تحت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں وزیرتعلیم سندھ کاکہناتھاکہ سندھ اور بالخصوص کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال اس وقت بھی تسلی بخش نہیں ہے۔ ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت سندھ اور بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم تعلیمی ادارے اس وقت کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ 8 اگست کے بعد صورتحال کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا 8 اگست کوکورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوگا اس میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

صورتحال کی بہتری پر فوری طور پر انٹر سال دوئم کے باقی ماندہ امتحانات کو مکمل کیا جائے گا۔

کراچی: کراچی اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نےسوشل میڈیا پرچلنےوالی غلط خبروں کی تردیدکردی۔

چیئرمین انٹربورڈکراچی سعید الدین کہا ہے کہ اس وقت کورونا کی صورتحال خطرناک ہےاور حکومت سندھ کی جانب سے لاک ڈائون کے احکامات پر عمل درآمد کیا جارہاہے۔

بورڈ کی جانب ست اب تک کوئی بھی امتحانی عمل یا امتحانی شیڈول کااعلان نہیں کیا گیاہے۔

طلبااور والدین بے بنیاد خبروں پر دھیان نہ دیں،زیر گردش خبروں سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کاتعلق نہیں ہے۔

 

 

کراچی: ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا.

اولمپکس ایتھلیٹکس مقابلوں کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ کااعزاز حاصل ہے۔

ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے گروپ میچز بدھ کی صبح ہوئے جس میں پاکستان کے ارشد ندیم گروپ بی میں شامل تھے۔

ایونٹ میں شریک 32 ایتھلیٹس کو فائنل تک رسائی کیلئے پہلے 83.5کی تھرو درکار تھی، ارشد ندیم پہلی باری میں تو 78.5 کی تھرو کرسکے لیکن دوسری باری میں انہوں نے 85.16 کی تھرو کرکے فائنل کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا۔

ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے 7 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوں گے۔

ارشد ندیم ٹاپ تھری ایتھلیٹ کے طور پر ٹریک پر آئیں گے اور یقینی طور پر وہ پاکستان کیلئے میڈل کی ایک امید ہوں گے۔

ویب ڈیسک: صارفین کی سہولت کےپیشِ نظرپیغام رسانی کیلئےاستعمال ہونیوالی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نےایک اورکارآمدفیچرمتعارف کرانےکااعلان کردیا۔

واٹس ایپ کی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ ویڈیوز اورتصاویرکی پرائیویسی اور ایپ کی میموری کو بچانے کیلئےویو ونس کا فیچر متعارف کروادیا۔

نئے فیچر کے تحت اب بھیجی جانیوالی تصویر یا ویڈیو ایک بار کھلنے کے بعد چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہوجائے گی۔

یعنی اگر آپ کسی کو ایسی تصویر یا معلومات بھیجنا چاہیں جس کے بارے میں آپ کو یقین نہیں کہ بھیجنا چاہیے یا نہیں تو آپ یہ ویو ونس کے فیچر کو استعمال کر کے بھیج سکتے ہیں کیونکہ اس سے وہ شخص اسے محض ایک بار کھول کے دیکھنے کا اہل ہوگا۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کے بانی مارک زکربرگ نے جون میں ویو ونس نامی فیچر کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ یہ جلد متعارف کروایا جائے گا جب کہ بیٹا ورژن استعمال کرنیوالے صارفین کے پاس یہ سہولت گزشتہ ایک ماہ سے موجود ہے۔