جمعہ, 04 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت ماسٹرزان ہیلتھ پروفیشنزایجوکیشن کےداخلہ ٹیسٹ کاانعقاد کیا گیا۔

داخلہ ٹیسٹ میں 23 امیدوار شریک ہوئے۔

کمپیوٹر پر لیا جانے والا داخلہ ٹیسٹ یونیورسٹی میں دو امتحان گاہوں میں منعقد ہوا۔

قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول نے امتحان گاہوں کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا اور کہا کہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اسٹاف اور امیدواروں کی صحت اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

ڈائریکٹر ایڈمیشنز ڈاکٹر فاطمہ عابد نے بتایا کہ تمام امیدواران کو حفاظتی تدابیر اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی سخت تاکید کی گئی تھی۔

ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن پروفیسر سیدہ کوثر نے بتایا کہ اسی سلسلے میں ہونے والے انٹرویوز گورنمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

کراچی: جامعہ کراچی نے بی ایس سی اور بی اے ریگولر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔ 

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی ایس سی اور بی اے ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 29 جولائی2021 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

بی ایس سی سال اول،دوئم کے امتحانی فارم 6725 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی ایس سی سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 11850 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔بی اے سال اول،دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 5000 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 9700روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔

امتحانی فارم جامعہ کراچی کے کیمپس میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان،یوبی ایل،ایچ بی ایل، سندھ بینک اوربینک الفلاح کی برانچز سے 100 روپے کے عوض حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے امتحانی فارم فیس واؤچر اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2014 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے 524طلبا کیلئےوظائف کی منظوری دیدی گئی۔

اسکالر شپس یو ایچ ایس کے الحاق شدہ19کالجوں کے نادار طلبا میں تقسیم کئے جائیں گے

احساس پروگرام کے تحت 524طلبا کیلئے وظائف کی منظوری دے دی ہے۔احساس انڈر گریجوایٹ اسکالر شپ پراجیکٹ فیز ٹو کی مد میںہائر ایجوکیشن کمیشن نے4کروڑ31لاکھ روپے سے زائد کی رقم جاری کی ہے ۔جسکی مد میں طلبا کو سو فیصد ٹیوشن فیس کے علاوہ ماہانہ اخراجات کیلئے بھی رقم فراہم کی جائیگی۔

وظائف کی رقم رواں ہفتے متعلقہ کالجوں کو بھیج دی جائے گی ۔ اس حوالے سے وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا میرٹ پر طلبا کا انتخاب کیا گیا ۔

یہ وظائف چار اور پانچ سالہ انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں داخل نادار طلبا میں تقسیم کئے جائیں گے ۔ 50فیصداسکالرشپ لڑکیوں اور دو فیصدسپیشل طلبہ کیلئے مخصوص کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ نےمحکمہ ایجوکیشن بلوچستان کے افسر کو 25 ہزار روپےجرمانہ عائدکردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کےدو رکنی بینچ نے خاتون ٹیچر کی تنخواہ روکنے کیلئے محمکہ ایجوکیشن بلوچستان کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے 7 سال تک خاتون ٹیچر قرۃ العین کی تنخواہ روکنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان سے کہا کہ اتنا عرصہ ایک خاتون ٹیچر کی تنخواہ کیسے روک سکتے ہیں، 2014 میں بغیر معطل کیے قرۃ العین کی تنخواہ کیسے بند کر دی گئی، قانون پر عملدرآمد کرانے کیلئے کس نے بلوچستان حکومت کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان نے بتایا کہ 2014 میں انکوائری کی گئی تو پتا چلا کہ قرۃ العین کی بطور ٹیچر بھرتی بوگس ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جب پتا چل گیا کہ بھرتی بوگس ہے تو سات سال تک ٹیچر کو نکالا کیوں نہیں گیا، عہدے سے ہٹائے بغیر سات سال تک کسی کی تنخواہ نہیں روک سکتے۔

سپریم کورٹ نے بلوچستان حکومت کو خاتون ٹیچر کی تنخواہ کا معاملہ جلد حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف بلوچستان حکومت کی اپیل نمٹا دی۔

 

لاہور: پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر انتظام ڈپلومہ ان کامرس ،میٹرک ٹیک،میٹرک ووکیشنل،ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر،ڈپلومہ ان ہوٹل آپریشن کا پہلا سالانہ امتحان 29 جولائی جمعرات سے شروع ہو گا

امتحان میں 102342 طلبہ وطالبات شرکت کریں گے ۔

امتحان کے لیے صوبہ بھر میں بشمول فیڈرل ایریا،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 300 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ
رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں ۔

اسلام آباد:تعلیمی اداروں میں بڑھتےہوئے کورونا کیسزمیں اضافےکےباعث وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنےبین الصوبائی وزرائےتعلیم کااجلاس طلب کرلیاہے۔

اجلاس میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے حوالے سے فیصلہ کیاجائے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس تعلیمی اداروں کی بندش سمیت بورڈامتحانات زیرغورآئےگا۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بدھ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودکی زیر صدارت ہوگی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گرمیوں کی چھٹیاں 14 اگست تک بڑھانے کی تجویز وزرائےتعلیم کےسامنےرکھی جائےگی جبکہ نویں اورگیارہویں جماعت کےطلباکو پرموٹ کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

کراچی:کراچی میں شہریوں پرشام 6بجےکے بعدگھرسےباہرنکلنےپرپابندی عائدکرنےکافیصلہ کرلیاگیا۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ زیرصدارت کوویڈ ٹاسک فورس اجلاس ہوا ۔اجلاس میں کورونا کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس اور کمشنر کراچی ہدایت کی کہ کراچی میں شام 6 بجے کے بعد مکمل پابندی لگائیں
اورکوئی شخص غیرضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلے، جو ٹیوشن سینٹرز چل رہے ہیں انہیں فوری بند کیا جائے۔ وہ دوبارہ جمعہ کے دن کورونا صورت حال کا جائزہ لیں گا، صورت حال بہتر نہ ہوئی تو مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب، اویس شاہ پر مشتمل کمیٹی قائم کردی، کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ کوویڈ صورتحال پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر کے انہیں صورتحال سے آگاہ کریں، ترجمان وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ کمیٹی سیاسی جماعتوں سے بھی بات کرے گی۔

کراچی: سندھ کی تمام نجی اور پبلک سیکٹرجامعات31جولائی تک بندرکھنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کورونا ٹاسک فورس نے صوبے میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد اور کراچی میں کیسز کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کرنے پر ایک بار پھر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوںگے جبکہ سرکاری اور نجی سیکٹرز میں 50 فیصد اسٹاف حاضر ہو گا۔

دوسری طرف ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز نے کہا ہے کہ سندھ کی تمام نجی و سرکاری جامعات بند ہونے کے باوجود اپنے امتحانات جاری رکھ سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح انٹر کے امتحانات بھی معمول کے مطابق ہوں گے تاہم تدریسی اور غیر تدریسی امور مکمل بند رہیں گے۔

کےپی کے: وزیر تعلیم کےپی کےشاہرام ترکزئی نےامتحان سےایک روقبل طلباکےنام پیغام جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر انہوں نے کہا ہےکہ کل سے نویں اور 11 ویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگا
رواں سال نویں جماعت کے415962طلبا امتحان میں شرکت کریں گے جبکہ گیارہویں جماعت کے
256234 طلباء امتحانات دیں گے

طلبا کو نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیارے طلباء! اللہ کی رحمتیں آپ کے ساتھ ہوں۔

 

جمہوریہ کانگو کے دارلحکومت کنشاسا میں پولیس اہلکارنےماسک نہ پہننے پرایک طالب علم کوگولی ماردی۔

عینی شاہدین کےمطابق ہنور شما نامی لڑکا یونیورسٹی آف کنشاسا کی فیکلٹی آف آرٹس کاطالب علم تھا ۔

ہنور یونیورسٹی کے اسائمنٹ کیلئے ویڈیو بنا رہا تھا اسی دوران ایک پولیس اہلکار نے اسے فلم بندی کے دوران ماسک پہننےکو کہا جس پر ہنور شما نے ماسک نہ پہننے کی وجہ بتائی۔

مگر پولیس اہلکار جس کو پیسے کی پیش کش کی توقع تھی ، وہ مشتعل ہوگیا ، اس نے طالب علم پر مزاحمت کرنے کا الزام لگایا اور گولی چلادی۔

کنشاسا پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ گولی مارنے والا اہلکار فرار ہے ، پولیس اس کی تلاش کیلئےہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ پولیس نے واقعے کے دوران موجود دیگر 2 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لےلیا ہے۔

واضح رہے کانگو میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا ضروری قرار دیا گیا ہے ،خلاف ورزی کرنے والے پر جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یاد رہے کانگو میں کورونا سے اب تک 1،021 اموات ریکارڈ کی گئی ہے