جمعہ, 04 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کوسندھ کےچارتعلیمی بورڈزکےچئیرمین کی مدت میں مزیدتوسیع کی سمری محکمہ بورڈزوجامعات نےارسال کردی ہے

جس کی منظوری صوبائی کابینہ سے لی جائے گی اس سے قبل بھی صوبائی کابینہ نےان چار تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کی مدت میں توسیع کی منظوری دی تھی جس کی مدت 18 جولائی کو ختم ہوگئی تھی ۔

جن چیئرمین بورڈز کی مدت ملازمت میں توسیع دی جائے گی ان میں نواب شاہ تعلیمی بورڈ کے چیرمین محمد فاروق ، میرپورخاص بورڈ کے چیرمین پروفیسر برکات علی حیدری،حیدرآباد تعلیمی بورڈز کے چیرمین ڈاکٹر محمد میمن اور سکھر بورڈ کے چیرمین مجتبی شاہ شامل ہیں۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ ان چیئرمین بورڈز کی مدت ملازمت میں مستقل چئیرمین بورڈز کی تعیناتی تک توسیع کی جائے۔

واضح رہے کہ ان چاروں بورڈز اور سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے چئیرمین کے عہدوں کے لیے اشتہار دیا جاچکا ہے جس کے لئے 160 امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں 100 امیدواروں کی درخواستوں کی جانچ مکمل ہوچکی ہے جب کہ باقی چئیرمین کے عہدوں کی درخواستوں کی جانچ آئندہ ہفتے مکمل ہوجائے گی۔

 

پاکستانی میڈیا انڈسٹری اور شوبز کی مشہور شخصیات نے کووڈ 19 کی چوتھی سنگین لہر کے مد نظر حفاظتی اقدامات لیتے ہوئے آن لائن قربانی کے طریقہ کار کو اپنانا شروع کردیا ہے۔

مشہور و معروف اداکار جاوید شیخ، بہروزسبزواری، فیصل قریشی، شہود علوی، ثروت گلانی، یاسر نواز، علی خان، نوید رضا، نتاشا علی، کامیڈین سلیم آفریدی، شیف ردا آفتاب سمیت اینکر پرسن نادیہ مرزا اور فہیم عباس نے عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پر ہجوم جگہوں سے پرہیز کریں اور آن لائن طریقہ قربانی کے آسان اور محفوظ طریقے کو اپنائیں۔

مزید کہا کےلعل میٹ کی صورت میں یہ آسان طریقہ کار اپنایا جاسکتا ہے۔

لعل میٹ کے سی ای او تابش حیدر کا کہنا تھا کہ آن لائن طریقہ قربانی متعارف کروانے کا اصل مقصد کووڈ 19 سے حفاظت جب کہ کھالیں انڈس اسپتال کو عطیہ کرنا ہیں۔ یاد رہے گزشتہ برس سے یہ سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔

کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی انٹربورڈ کے چیئرمیں پروفیسر سعید الدین نے میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 جولائی سے انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات کا آغاز ہوگا ۔ رواں سال امتحان میں ایک لاکھ 12 ہزار 6 سو طلباء شریک ہونگے۔

جن میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اورہوم اکنامکس گروپس کےامتحانات ہوں گے۔جس میں تقریباً 55 ہزار 443 طلبہ و طالبات جبکہ کامرس ریگولر،کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ گروپس،خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے 57 ہزار 157 امیدوار شرکت کریں گے۔

سالانہ امتحانات دو شفٹوں میں منعقد کئے جائیں گےصبح کی شفٹ میں سائنس جبکہ شام میں آرٹس اینڈکامرس گروپ کاامتحان لیا جائے گا۔

انہوں نےکہا کہ انٹرکے امتحانات کے لئے210 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔
114امتحانی مراکز صبح کی شفٹ میں جبکہ 96 امتحانی مراکز شام کی شفٹ میں بنائے گئے ہیں
66 امتحانی مراکزکو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جس میں 32 صبح کی شفٹ میں جبکہ 34 شام کی شفٹ میں ہیں

امتحانی مراکز پر دورے کےلئے16رکنی ویجلینس ٹیم بنائی گئی ہے جبکہ امتحانی مراکز میں الیکٹرونک ڈیوائس اور موبائل پر پابندی ہوگی اور غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیاہے۔

سالانہ امتحانات برائے 2021ء میں پرچے 50فیصد ایم سی کیوز (MCQ's)، 30فیصدمختصر سوالات کے جوابات اور 20فیصد تفصیلی سوالات کے جوابات پر مشتمل ہو ں گے۔

 

جاپان: پاکستانی دستہ اولمپکس 2021میں شرکت کےلئےجاپان پہنچ گیا.

اولمپکس کے 6گیموں میں شرکت کےلئے 10 ایتھیلٹس پاکستان کی نمائندگی کریں گے.

بیڈمنٹن میں ماحورشہزاد,جوڈومیں شاہ حسین شاہ ایتھلیٹکس میں  نجمہ پروین اورارشدندیم نمائندگی کریں گے.

خلیل اختر, گلفام جوزف اورغلام مصطفٰی بشیرپرمشتمل 3رکنی شوٹنگ ٹیم دومختلف اوینٹس میں حصہ لےگی.

طلحہ طالب ویٹ لفٹنگ جبکہ بسمہ خان اورحسیب طارق سوئمنگ میں حصہ لیں گے.

واضح رہے جیولن تھرومیں پاکستان کی نمائندگی کرنےوالے ارشدندیم 21جولائی اورویٹ لفٹرطلحہ طالب22جولائی کوٹوکیوروانہ ہونگے.

یادرہے اولمپکس کاباقاعدہ آغاز23جولائی سےہوگا. 

سعودیہ عرب:حج سال 2021کاآغازہوگیا,عازمین حج کےقافلوں کیآمدکاسلسلہ شروع ہوگیا.آج سےمناسک حج کاآغازہوجائےگا.

سعودی میڈیاکےمطابق کوروناایس اوپیزکو اپناتےہوئےعازمین حج مکہ پہنچناشروع ہوگئےہیں اس سلسلےمیں مکہ سےباہرآنےوالے عازمین حج نےمسجدالحرام پہنچ کرطواف القدوم اداکیا.

طواف القدوم کی ادائیگی کےلئےمسجدالحرام میں داخل ہونےکےلئے 6ہزار عازمین پرمشتمل گروپس تشکیل دیئےگئےہیں. جوہر3گھنٹےبعدمسجدالحرام میں داخل ہونگے اور یہ سلسلہ کل رات 9 بجےتک جاری رہےگا. 

 

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین شرف علی شاہ نے اپنے دفتر میں میٹنگ منعقدہ کی ۔

میٹنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات ہفتے کے روز پُر امن ماحول میں ختم ہونے پر ناظم امتحانات سید محمد علی شائق،بورڈ کے ویجیلنس افسران، بورڈ کا عملہ، میڈیا، اساتذہ، سینٹر سپرنٹنڈنٹس، والدین اور طلبہ کی جانب سے تعاون پر ان سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

نہم و دہم کے سالانہ امتحانات کادوسرا مرحلہ سالانہ عملی امتحانات کا ہے جو 27 جولائی سے شروع ہوں گے انہوں نے کہا کہ تمام بورڈ سے الحاق شدہ اسکول دیئے گئے شیڈول کے اختتام سے پہلے ہی عملی امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ فوری طور پر کوڈیفیکشن کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے بعد مرکزی سینٹرز پر طلبہ کی کاپیوں کی جانچ شروع کر دی جائے گی تاکہ حکومت سندھ کی جانب سے دی گئی مقررہ تاریخ سے پہلے امتحانی نتائج کا اجراء یقینی بنایا جا سکے۔

اس موقع پر انہوں نے بورڈ کے افسران کے ساتھ امتحانات کے پورے دورانئے کا جائزہ لیتے ہوئے کچھ سینٹرز پرپہلا پرچہ دیر سے پہنچنے کی شکایت پر اُن افسران کیخلاف فوری کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سال بھی امتحانات کے دوران کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کے دورانئے میں کسی بھی قسم کی سہولت فراہم نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ نقل کے رجحان کو ختم کرنے کیلئے اس سال بھی ہماری یہی کوشش تھی کہ نقل مافیا کو امتحانی مراکز سے دور رکھا جائے، امتحانات کے دوران بورڈ میں رپورٹ کئے گئے کیسز میں اصل امیدواروں کی جگہ امتحان دینے والے2 افراد جبکہ نقل کرتے ہوئے تقریباً47 امیدواروں کو پکڑ کر سزا دینے والی کمیٹی کے سپرد کیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح ایڈمٹ کارڈ کے اجرا کو بروقت یقینی بنا کر تمام امیدواروں کو امتحان دینے کا کریڈٹ بھی تمام فیکلٹی اور بورڈ کے ملازمین کو جاتا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے فراہم کئے گئے حفاظتی ماسک، سینیٹائزر، تھرمومیٹر بھی امتحانی مراکز کو وقت پر پہنچا دیئے گئے تھے۔

اسلام آباد : نصاب میں ملالہ یوسف زئی کی تصویر چھاپنے کےمعاملے پر وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنےکہاہےکہ متنازعہ کتاب کو ہٹانے کا مقصد ملالہ نہیں کچھ اور ہے۔

نجی ٹی وی شو کیپٹل ٹاک میں انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کاکہنا ہے کہ میری معلومات کے مطابق پنجاب بھر کےتمام سرکاری و نجی اسکولوں میں پڑھائی جانے والی کتابوں کےلئے این او سی لینا ضروری ہے۔این او سی نہ لینے اور قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر متنازعہ کتاب ہٹائی گئی ہے، کتاب کوہٹانے کا تعلق ملالہ سے نہیں ہے۔

تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک جو یکساں نصاب بنایا ہے اسکے لئے تمام پبلشرز کو اجازت دی گئی ہے کہ کوہمارے نصاب کے مطابق کتابیں این و سی کے بعد پبلش کرسکتے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے متنازعہ کتاب ہٹانے کی بنیادی وجہ این او سی ہے۔ملالہ یوسف زئی کوایک متنازعہ شخصیت تصور کیا جاتاہے کوئی مغربی ایجنٹ سمجھتاہے اور کوئی اسے قومی ہیرو تصور کرتا ہے، وزیر تعلیم ہونے کے ناطے کسی بھی مذہب ،قوم یا گروہ سے تعلق رکھتا ہو تعلیم کے حق میں بات کرے گا میں اس کا ساتھ دونگا۔

 

 

لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن کی دستاویزات نے داخلہ مہم کا بھانڈا پھوڑ دیا

صوبہ بھر کے سرکاری اسکولوں میں 88ہزار 885اساتذہ کی اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں ۔

3برس سے ہزاروں اسامیوں پر بھرتیاں کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔

ای ایس ای سائنس 16ہزار298،پی ایس ٹی 25ہزار 112،ای ایس ٹی جنرل 5ہزار 494،، ہیڈ ماسٹر 2ہزار 336،گریڈ 19پرنسپل 615، ای ایس ای آرٹس 8ہزار 769،گریڈ 20پرنسپل 203 ،ایس ایس ٹی جنرل 1030، ایس ایس ٹی سائنس 1766،اردو 2ہزار،قاری کی 92.5 فیصد اسامیاں خالی ہیں ۔

محکمہ اسکولز کی دستاویزات کے مطابق لاہور 2987، گوجرانوالہ 4265، ڈی جی خان 2369، فیصل آباد4457،خانیوال 3089، اٹک 2440، بہاولنگر3135، بہاولپور 2679، بھکر 1429، چکوال 2164، چنیوٹ 1151، گجرات 3261، حافظ آباد 1071، جھنگ 2030، قصور 2711، رحیم یار خان 3907، خانیوال 3089، خوشاب 1839، لیہ 1599، لودھراں 1358، منڈی بہائوالدین 1678، میانوالی 1537، ملتان 2387، مظفر گڑھ 2559، ننکانہ 1446، نارووال 2300، اوکاڑہ 2167، راولپنڈی 3549، پاکپتن 1313، راجن پور 1490،ساہیوال 2346، سرگودھا 3953، شیخوپورہ 2680، سیالکوٹ 5392، ٹوبہ 1969اور وہاڑی میں 2321میں اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں۔

محکمہ اسکولزحکام کے مطابق بھرتی کا عمل جلد شروع ہوگا۔ادھر محکمہ اسکول ایجوکیشن کی داخلہ مہم جاری ہے جبکہ دوسری طرف بچے اسکول چھوڑنے لگے ،جون میں 80 ہزار بچے اسکول چھوڑ گئے ۔

۔ محکمہ کی جانب سے فروری میں داخلہ مہم کا آغاز کیا گیا تھا، ستمبر تک 10لاکھ بچے داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہوں کو کہا ہے بچوں کو خصوصی داخلہ مہم کے تحت اسکولوں میں لایا جائے ۔ وزیر تعلیم اسکول مراد راس نے بھی متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹیز کو وارننگ جاری کردی ۔

لاہور: محکمہ لٹریسی نے غیر رسمی تعلیم کے اسکولوں میں ایک ماہ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

اساتذہ کی تربیت کے سلسلہ میں غیر رسمی تعلیم کے تمام اسکول بند رہیں گے۔

اسکولوں میں 26 جولائی سے 25 اگست تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔

پنجاب بھر میں غیر رسمی تعلیم کے 13 ہزار اسکول ہیں۔

واضح رہے کہ ان سکولوں میں یکساں نصاب کے حوالے سے اساتذہ کی تربیت بھی ہو رہی ہے۔

اینٹیگوا: پاکستان ویمن اے ٹیم کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز اے کو سات وکٹوں سے شکست کاسامناپڑا۔

پاکستان اے نے 42 ویں اوور میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر205 رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔پاکستان کی عالیہ ریاض نے 63 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ان کی اننگز میں 8 چوکے بھی شامل تھے،جویریہ رؤف نے 43 جبکہ عائشہ ظفر نے 36 رنز بنائے ۔ ویسٹ انڈیز کی شینیتا گریمونڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان ویمن اے ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ویسٹ انڈیز ٹیم 204 رنز بناکرپویلین لوٹ گئی۔

ویسٹ انڈیز کی کیانا جوزف نے 48 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شینیتا گریمونڈ نے40 رنز بنائے۔پاکستان کی ایمان انور اور صبا نذیر نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں۔